کفایت اللہ
عام رکن
- شمولیت
- مارچ 14، 2011
- پیغامات
- 5,006
- ری ایکشن اسکور
- 9,809
- پوائنٹ
- 773
( اللهم إني أسألك علما نافعا…) والی روایت کی استنادی حالت
آج کل مساجد میں عام طور سے ایک پوسٹر نظر آتاہے جس میں نماز کے بعد کے مسنون دعائیں یا اذکار لکھے ہوتے ہیں لیکن اس میں بعض ایسی دعاؤں کو بھی مسنون کہا گیا ہے جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہیں ، انہیں غیرثابت شدہ دعاؤں میں ایک دعادرج ذیل ہے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا
یہ دعاء اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بسند صحیح ثابت نہیں ہے، ذیل میں اس کی تفصیل پیش کی جارہی ہے:
اسے موسی بن عائشہ عن مولی ام سلمہ عن أم سلمة کے طریق سے درج ذیل لوگوں نے روایت کیا ہے:
مسعر بن كدام رحمہ اللہ۔
رقبة بن مصقلة رحمہ اللہ ۔
الوضاح بن عبد الله رحمہ اللہ۔
شعبة بن الحجاج رحمہ اللہ۔
عَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ رحمہ اللہ
سفیان الثوری رحمۃ اللہ۔
تفصیل ملاحظہ ہو: