Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
شکریہ شداد بھائی جان، آپ کی باتیں قابل غور ہے، سمجھنے والوں کے لئے تو ایک صحیح حدیث بھی کافی ہوتی ہے اور جو سمجھنا ہی نہ چاہے تو اسے تو ہر قول سیاہ نقطہ ہی نظر آتا ہے. الله ہم سبھی کو مرتے دم تک مسلمان بنائے رکھے آمین۔کتنے افسوس اور شرمندگی کا مقام ہے۔۔۔
کے نماز جو فرق پیدا کررہی ہے کفر اور اسلام کے بیچ اس کی ادائیگی کو بھی متنازعہ بنایا جارہا ہے۔۔۔
اس طرح کے شوشے چھوڑ کر دو مسلمانوں میں تفرقہ بےجا اور فضول قسم کی بحٹ کو ہوا دے کربھی کس منہ سے یہ دعویٰ کررہے ہوتے ہیں کے ہم دین اسلام کے خادم ہیں۔۔۔
سب سے پہلے ہمیں اسلام کے مطلب کو سمجھنا چاہئے۔۔۔
اس طرح کے اشتہارات معاشرے میں کس تخلیقی عمل کو انجام دے رہے ہیں۔۔۔
اگر موصوف کو اشتہارات چھپوانے کا اتنا ہی شوق ہے تو اُنہیں چاہئے کے ماتم اور نوحہ اس پر مدلل دلائل سے روشنی ڈالتے ہوئے۔۔۔
اُمت کے کم علم طبقے کی رہنمائی کا بیڑا اٹھائیں۔۔۔
دوسری سب سے اہم بات کے ضعیف روایت کو بنیاد بناکر رفع یدین نہ کرنے پر دلیل قائم کی گئی ہے۔۔۔
تو سوچیں کے موصوف کا علمی معیار کس قدر پست ہے۔۔۔
اور اس طرح کے کم علم افراد ہمارے معاشرے میں مفتی اور نہ جانے کیا کیا بننے بیٹھے ہیں۔۔۔
یہ سوال ایک عام انسان سے ہے کے ہم کیوں یہ نہیں سوچتے۔۔۔
ہمارا معیار اب صرف یہ ہے کےہم دنیاوی امور میں دلچسپی رکھتے ہیں آخرت اور دین کے تصور کو ہم نے دیوار سے لگا رکھا ہے۔۔۔
اس مثال یوں دوں گاکے۔
ہر دوسرے شخص کو اس بات کا علم ہوگا کے بینک کتنے اماونٹ پر کتنا پرافٹ دے رہا ہے۔۔۔ کیوں؟؟؟۔۔۔
وجہ کیونکہ ہردوسرے شخص نے خود اس کی تحقیق کی ہے۔۔۔
لیکن افسوس کے جہاں اور جن معاملات میں ہمیں تحقیق کرنی چاہئے وہاں ہم بے جافضول کی بحثوں اور منافرت کو ہوا دینے میں سرگرم عمل ہیں۔۔۔
لہذا میں اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پر صرف اتنا ہی کہوں گا کے علم وہی نافع ہے جو تحقیق کو سامنے رکھ کر حاصل کیا جائے۔۔۔
اور ایسے لوگوں کی عزت اور قدر کرنی چاہئے جو تحقیق کرتے ہیں اپنے لئے اور معاشرے میں موجود اُن افراد کے لئے جو لاعلم ہیں۔۔۔
سود کا نفع ہمارےذہنوں میں ہے۔۔۔لیکن کیا کبھی ہم نے اس کے نقصان کی تحقیق کی؟؟؟۔۔۔ سنی سنائی بات پر عمل کرکےہم منافع خور تو بن گئے۔۔۔
مگر تحقیق جو ہر نفع اور نقصان کی اساس ہے اس کو ہمارے اپنے نفس کی پیروی نے بےدردی سے روند ڈالا۔۔۔
کیا ہی اچھا ہوتا کے ایک مسلمان کو اپنے آخرت کے نفع کی بھی فکر ہوتی۔۔۔ اور جو آخرت کے نفع کو بھول جائے اسے اللہ سے توبہ کرنی چاہئے۔۔۔
اللہ تعالٰی سے دُعا ہے وہ ہم سب کو دین کا صحیح فہم اور سمجھ عطاء فرمائیں اور جس امانت کے ہم امین ہیں اس میں خیانت سے باز رکھے۔۔۔
واللہ اعلم
جزاکم اللہ خیرا عامر بھائی۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ کے علم میں اضافہ فرمائیں آمین ثم آمین۔۔۔
ہمیں ایسے انسانوں کی قدر کرنی چاہئے جن کے علم کی بنیاد خالص تحقیق ہوتی ہے۔۔۔
امام صاحب کی بلاتحقیق باتوں پر سرخم تسلیم کرنے والوں۔۔۔
آخر کیوں نہیں سوچتے کے تم بھی اپنے اس عمل سے نظریہ امامت کے عقیدے کوتقویت پہنچارہے ہیں۔۔۔
اور وہ عقیدہ ہی ہے جو ہمارے اعمال نامے ہمارے دائیں یا بائیں ہاتھ میں تھمائے گا۔۔۔
سبھی بھائیوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس مضموں کو ہر جگہ شیئر کریں. اس مضمون کو ٹائپ کرنے میں مجھے ایک ہفتہ لگ گیا، اگر اسے ہر جگہ شئیر کر دیا جائے تو سمجھو محنت رنگ لائیگی ان شاء الله. اور ہو سکتا ہے کچھ حنفی بھائی رہنمائی بھی حاصل کر لے.
ورنہ کچھ دنوں بعد یہ پوسٹ فورم پر کہیں کھو جائیگی.