• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابن تیمیہؒ نے تاتاریوں کی تکفیر اور ان کے خلاف قتال کیوں کیا؟

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
آج کل تکفیری حضرات اپنی تکفیر اور خروج میں سب سے زیادہ امام ابن تیمیہؒ کا سہارا لیتےہیں،کبھی تو ان کے فتاویٰ کو توڑ موڑ کر اپنی مرضی کا رنگ دے کر پیش کرتے ہیں اور کبھی ان پر بہتان لگاتے ہیں۔جہاں باقی پروپیگنڈے ہوتے ہیں وہی پر ایک پروپیگنڈہ امام ابن تیمیہؒ کے بارے یہ بھی کیا جاتا ہے کہ امام ؒ صاحب نے تاتاریوں کی تکفیر کی اور ان کے خلاف قتال کیا،اور ہمارا پاکستان میں حکمرانوں کی تکفیر اور ان کے خلاف قتال بھی امام ؒ کے منہج کے عین مطابق ہے۔
قارئین کرام!سب سے پہلے تو میں آپ کو تاتاریوں کے وہ جرائم بیان کرتا ہوں کہ جن کی وجہ سے ان کی تکفیر لازم پڑتی تھی،اس کے بعد میں امام صاحب کے تاتاریوں کےخلاف قتال پر بات کروں گا۔ان شاءاللہ
ْْامام ابن تیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں
"ان(اسلام کے مدعی تاتاریوں)میں سے جو لوگ شام آئے ان میں سب سے بڑے تاتاری نے مسلمانوں کے پیام بروں سے خطاب کرتے ہوئے اور اپنے آپ کو مسلمان اور مسلمانوں کے قریب ثابت کرتے ہوئے کہا: یہ دو عظیم نشانیاں ہیں جو اللہ کی طرف سے آئی ہیں ۔ ان میں ایک محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرا چنگیز خان ہے ۔ پس یہ ان کا وہ انتہائی عقیدہ ہے جس کے ذریعے وہ مسلمانوں کاقرب تلاش کرتے ہیں اور انہوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو مخلوق میں سب سے بزرگ ، اولاد آدم کے سردار اور نبیوں کی مہر ہیں ، انہیں اور ایک کافر اور مشرکین میں سب سے بڑح کر مشرک ، فسادی ، ظالم اور بخت نصر کی نسل کو برابر قرار دیا! ان تاتاریوں کا چنگیز کے بارے عقیدہ بہت ہی گمراہ کن تھا ان نام نہاد مسلمان تاتاریوں کا تو یہ عقیدہ تھا کہ چنگیز خان اللہ کا بیٹا ہے اور یہ عقیدہ ایسا ہی ہے جیسا کہ عیسائیوں کا حضرت مسیح کے بارے میں تھا ۔ یہ تاتاری کہتے ہیں کہ چنگیز خان کی ماں سورج سے حاملہ ہوئی تھی ۔ وہ ایک خیمہ میں تھی جب سورج خیمہ کے روشندان سے داخل ہوا اور اس کی ماں میں گھس گیا ۔ پس اس طرح اس کی ماں حاملہ ہو گئی ۔ ہر صاحب علم یہ بات جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے ۔ ۔ ۔ اس کے ساتھ ان تاتاریوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ وہ چنگیز خان کو اللہ کا عظیم ترین رسول قرار دیتے ہیں کیونکہ چنگیز خان نے اپنے گمان سے ان کے لئے جو قوانین جاری کیے ہیں یا مقرر کیے ہیں یہ ان قوانین کی تعظیم کرتے ہیں اور ان کا معاملہ تو یہ ہے کہ جو ان کے پاس مال ہے ، اس کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ یہ چنگیز خان کا دیا ہوا رزق ہے اور اپنے کھانے اور پینے کے بعد ( اللہ کی بجائے ) چنگیز خان کا شکر ادا کرتے ہیں اور یہ لوگ اس ( مسلمان ) کے قتل کو حلال سمجھتے ہیں جو ان کے ان قوانین کی مخالفت کرتا ہے جو اس کافر ملعون ، اللہ ، انبیاء و رسل ، محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کے بندوں کے دشمن نے ان کے لئے مقرر کیے ہیں ۔ پس یہ ان تاتاریوں اور ان کے بڑوں کے عقائد ہی جن کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ اسلام لانے کے بعد محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو چنگیز خان ملعون کے برابر قرار دیتے ہیں ۔
( ابن تیمیۃ احمد بن عبد الحلیم الحرانی الامام ، مجموع الفتاوی ، دار الوفاء ، الریاض ، 28 / 521 )
یہ وہ کفریہ عقائد تھے جس وجہ سے امام صاحب نےان کی تکفیر کی،لیکن میرا سوال یہ ہے کہ
آپ امام ابن تیمیہ ؒ کے اس فتوے کا سہارا لے کر پاکستان میں جو تکفیر و قتال کرتے ہو،کیا یہ دونوں ایک ہی چیزیں ہیں؟
کیا پاکستان میں کوئی اس طرح کے کفریہ عقائد کا حامل ہے؟
اگر نہیں اور یقینا نہیں۔تو پھر خدارا اپنی آخرت برباد کرنے کے ساتھ ساتھ اوورں کو اپنی اس دلدل میں مت پھنساوُ۔
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304

تاتاریوں کے کفر اپنی جگہ لیکن ہمارے حکمرانوں نے یہود و نصاریٰ کو اپنا اولیا ء بنایا ہوا ہے اور اپنے اور ان کے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے انھیں اپنی سر زمین پر دعوت دی کہ وہ آ کر فتنہ و فساد اور قتل و غارت کا بازار گرم کریں - اور اس کے واضح ثبوت موجود ہیں - اور یہ قرآن و سنّت اور علما ء حق کے نزدیک صریح کفر ہے - حیرت ہے کہ آپ کو ان حکمرانوں کا یہ صریح کفر نظر نہیں آتا - لال مسجد کا واقعہ آپ کے سامنے ہے ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ - اس کے علاوہ بیشمار قتل و غارت کے واقعیات ہمارے حکمرانوں کے مرہن منّت ہیں کیا یہ سب کچھ یہود و نصاریٰ کی خوشنودی کے لئے نہیں کیے گئے تھے ؟؟؟

ان فسادی حکمرانوں کی سزا تو یہ ہے کہ؛

أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِّنْهُم بَعْدَ ذَٰلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ ﴿٣٢﴾ إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم مِّنْ خِلَافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ۚ ذَٰلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا ۖ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿٣٣﴾
سورۃ المائدہ آیت ۳۲،۳۳

"

جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اُس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی" مگر اُن کا حال یہ ہے کہ ہمارے رسول پے در پے ان کے پاس کھلی کھلی ہدایات لے کر آئے پھر بھی ان میں بکثرت لوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں (32) جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں اس لیے تگ و دو کرتے پھرتے ہیں کہ فساد برپا کریں اُن کی سزا یہ ہے کہ قتل کیے جائیں، یا سولی پر چڑھائے جائیں، یا اُن کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں، یا وہ جلا وطن کر دیے جائیں، یہ ذلت و رسوائی تو اُن کے لیے دنیا میں ہے اور آخرت میں اُن کے لیے اس سے بڑی سزا ہے
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
ذرا یہ لنک بھی ملاحظه فرمائیں - اور اپنی قیمتی آراء پیش کریں - اور بتائیں کہ اگر پاکستان کے حکمران یہ سب کچھ کہنے کے باوجود کافر نہیں تو کیا آپ کی نظر میں مومن ہیں ؟؟؟ کیا یہ مشرک لوگ مرتد ہونے کی بنا پر واجب القتل نہیں ؟؟؟

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اس تھریڈ سے متعلق جو ممبرز میری پوسٹ سے غیر متفق ہیں - وہ یہ بیان کردیں کہ وہ کس بنا پر متفق نہیں ؟؟ اور وہ پاکستان کے حکمرانوں کو کس کیٹگری میں رکھتے ہیں ؟؟؟ اور کس بنا پر رکھتے ہیں ؟؟؟ قرآن و سنّت سے واضح کریں ؟؟ تا کہ میری بھی اصلاح ہو-

١- مومن
٢ -گناہ گار مسلمان
٣ - منافق
٤- فاسق
٥- صریح کافر

اپنای آراء دینے سے پہلے یہ باتیں بھی ذہن میں رکھ لیں کہ :

ان حکمرانوں نے مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں (یہود و نصاریٰ) کو اپنا اولیاء بنایا ہوا ہے- اس کے ثبوت موجود ہیں -
ان (یہود و نصاریٰ) کو اپنی سر زمین پر قتل و غارت گری اور فتنہ فساد کی اجازت دی - تا کہ اپنے اور ان کے مذموم مقاصد پورے کیے جا سکیں-
یہ حکمران نماز قائم کرنے والے نہیں - (یعنی خود بھی نماز نہیں پڑھتے اور پورے معاشرے میں بھی نماز کا نظام قائم نہیں کرتے) -جب کہ یہ ان پر واجب تھا-
یہ حکمران جان بوجھ کر ملک میں اسلامی نظام (جن میں اسلامی سزا ئیں شامل ہیں) قائم کرنے کے روا دار نہیں -
یہ حکمران عوام کی دولت پر عیش کررہے ہیں -یعنی امانت میں خیانت -
ان حکمرانوں میں اکثریت قبر پرست ہے مزاروں پر جانے والی ہے اور عوام کو بھی اس کفر سے باز رکھنے والے نہیں ہیں -
ان حکمرانوں نے زکات جمع کرنے اور تقسیم کرنے کا کوئی نظام ملک میں نافذ نہیں کیا ہوا ہے - جب کہ یہ حکمرانوں پر فرض ہے -
یہ حکمران ملک میں بے حیائی اور بے غیرتی پھیلانے کا سبب بنے ہوے ہیں- جب کہ قرآن کی رو سے بے حیائی اور بے غیرتی پھیلانے والوں کے لئے دنیا اور آخرت دونوں میں ذلّت کا عذاب ہے -
یہ حکمران جمہوریت کے دلدادہ ہیں- جب کے جمہوریت کافروں کا بنایا ہوا نظام حکومت ہے اور صریح کفر پر مبنی ہے -
یہ حکمران کافروں کا بناہے گئے عدالتی نظام پر راضی ہیں - یعنی کفر کے نظام کو اسلامی نظام پر فوقیت دیتے ہیں-
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
ماشاء اللہ۔۔۔سوال گندم جواب چنا!!!
ویسے یہ محاورا شاید ایسے قارئین کے لیے ایجاد کیا گیا ہو؟؟
بہرحال مجھے اس سے تو کوئی غرض نہیں کہ کس کےلیے ایجاد ہوا ہے،لیک اتنا تو ضرور کہوں گا کہ محمدعلی جواد بھائی نےاپنے ذہن میں کچھ بھرا ہوا ہے،اور دوسروں کی باتوں پر غور و فکر سے بائی پاس کرتے ہوئے اپنا علم پیش فرمانا شروع کر دیتے ہیں۔جو کہ اکثر اوقات سعی لا حاصل کے زمرے میں ہی آتا ہے۔
چلیں!!اگر اس اچھل کود سے ہمارے بھائی کا دل بہل جاتا ہے تو ہم بھی چند گھڑیاں فرصت کی نکال کر ترکی با ترکی کچھ کہہ دیا کریں گے۔
موجودہ پوسٹ میں میں نے اس بات کی وضاحت کی کہ آل تکفیر موجودہ حکمرانوں کی تکفیر کرنے کے لیے امام ابن تیمہ ؒ کی تاتاریوں کی تکفیر کو سب سے زیادہ بنیاد بناتے ہیں،لیکن اگر آج امام ابن تیمیہؒ کی تاتاریوں کی تکفیر کی بنیادوں پر روشنی ڈالی ہے تو دم دبا کر فرار اختیار کرنے لگے،اور ہمت ہی نہیں کی کہ اس پر کچھ کلام کریں،فورا چل پڑے یہود نصاریٰ سے دوستی کی بنیادوں کو مضبوط کر کے تکفیر کا بازار گرم رکھنے۔۔۔۔
میرے محترم بھائی یہود نصاری سے دوستی کی بنیاد پر تکفیر پر بحث ایک الگ موضوع ہے،لیکن یہاں بات ہو رہی ہے تاتاریوں کے کفر کی،،اور امام ابن تیمیہؒ کی تکفیر و قتال کرنے کی۔۔۔۔
اس لیے ایک مرتبہ پھر درخواست ہے کہ اسی بات پر روشنی ڈالیں۔۔۔۔
امید ہے دوبارہ یہ غلطی نہیں دھرائیں گے۔
جزاک اللہ خیرا
 
آپ کی باقی باتوں کو اگنور کرتے ہوے میں یہ کہوں گا -کہ آپ خود بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں -کہاں تا تا ر ی اور کہاں ہمارے آج کے حکمران - دونوں کے کفر میں زمین و آسمان کا فرق ہے - تا تا ر ی ایک جنگلی قوم تھی جن میں قبائلی عصبیت پائی جاتی تھی - اسلام قبول کرنے کے باوجود ان میں وہ عصبیت ختم نہیں ہوئی - جس کی بنا پر وہ اپنے اباو اجداد کے باطل کفریہ عقائد سے جان نہ چھڑا سکے - جب کہ ہمارے حکمران تو مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کے بعد ایسی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں کہ اگر تا تا ر ی بھی آج یہاں موجود ہوتے تو وہ بھی ان کے غلیظ اعمال دیکھ کر شرما جا تے -جب تا تا ریوں کے کفر پر ان کا قتل جائز تھا تو ان حکمرانوں کا قتل تو بدرجہ اولیٰ جائز ہونا چاہیے-

مگر کیا کریں جناب کہ یہ شیطان ابلیس ہے جس نے جمہوریت کی نیلام پری کو ہمارے سامنے اس انداز میں پیش کیا ہے کہ ہماری سادہ لوح عوام مسلمان ہونے کے باوجود صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ کی تصویر بنی ہوئی ہے -
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
کہاں تا تا ر ی اور کہاں ہمارے آج کے حکمران - دونوں کے کفر میں زمین و آسمان کا فرق ہے - تا تا ر ی ایک جنگلی قوم تھی جن میں قبائلی عصبیت پائی جاتی تھی - اسلام قبول کرنے کے باوجود ان میں وہ عصبیت ختم نہیں ہوئی - جس کی بنا پر وہ اپنے اباو اجداد کے باطل کفریہ عقائد سے جان نہ چھڑا سکے - جب کہ ہمارے حکمران تو مسلمان گھرانے میں پیدا ہونے کے بعد ایسی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں
ماشاء اللہ ۔۔۔۔۔سوائے افسوس کے اور کیا ہو سکتا ہے۔۔۔
محترم فہم و بصیرت سے بائی پاس بھائی!!!
زرا یہ تو بتلائیں کہ صریح نص کے مقابلے میں قیاس کرنا کس کی علامت ہے؟

آج تو تاتاریوں کے کفر کا بھی دفاع ہورہا ہے۔۔۔۔کہیں دور کا کوئی لنک تو نہیں؟؟؟
تاریخ اسلامی میں کتنے حکمرانوں کا قتل اسی وجہ سے ہوا ہے جس کو وجہ تم حضرات بناتے ہو؟؟؟
 
عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,870
پوائنٹ
157
القول السیدید صاحب''آپ''کے ساتھ مسئلہ یہ ہے''اختلاف رائے''میں جس ''آداب ''کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے،اس سے تہی دامن ہیں۔۔اپنا تخیلاتی فہم حرف آخر۔۔۔اگر اس کے مد مقابل دلائل وبراھین سے بات کرے اس سے خواہمخواہ کا بغض وعناد''آپ''کا پرانا شیوہ ہے۔۔۔آپ بھائیوں کے متعلق جو نازیبا کلمات کہتے ہیں وہی آپ کی شخصیت کی صحیح نمائندگی کرتے ہیں۔۔۔اس لیے آپ سے بحث عبث ہے۔۔۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
تاتاری ''مسلمان'' کہے:
یہ دو عظیم نشانیاں ہیں جو اللہ کی طرف سے آئی ہیں ۔ ان میں ایک محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرا چنگیز خان ہے ۔
تو کافر؟؟؟؟؟

آج عوام و حکمران کا عقیدہ:
خدا جس کو پکڑے چھڑائے محمد ﷺ : محمد ﷺ جو پکڑیں نہیں چھوٹ سکتا
http://forum.mohaddis.com/threads/خدا-دا-پکڑا-چھڑائے-محمدﷺ.6030/
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

تاتاری ''مسلمان'' کہے:
چنگیز خان اللہ کا بیٹا ہے:
تو کافر؟؟؟؟؟

آج عوام و حکمران کا عقیدہ:
نور من نوراللہ
وہی جو مستوئ عرش تھا خدا ہو کر
اتر پڑا ہے مدینہ میں مصطفیٰ ہو کر
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

تاتاری ''مسلمان'' کہے:
یہ چنگیز خان کا دیا ہوا رزق ہے
تو کافر؟؟؟؟؟

آج عوام و حکمران کا عقیدہ:
بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی
کچھ نواسوں کا صدقہ عطاء ہو در پہ آیا ہوں بن کر سوالی
حق سے پائی وہ شانِ کریمی مرحبا دونوں عالم کے والی
اس کی قسمت کا چمکا ستارہ جس پہ نظرِ کرم تم نے ڈالی
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

تاتاری ''مسلمان'' کہے:
کھانے اور پینے کے بعد ( اللہ کی بجائے ) چنگیز خان کا شکر ادا کرتے ہیں۔
تو کافر؟؟؟؟؟

آج عوام و حکمران کا عقیدہ:
نہ ہوسکتے ہیں وہ اول نہ ہو سکتے ہیں وہ آخر
تم اول اور آخر ابتدا ء تم انتہا تم ہو
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

خدا کہتے نہیں بنتی جدا کہتے نہیں بنتی
اسی پر اس کو چھوڑا ہےوہی جانے کہ کیا تم ہو
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

مظہر حق ہو تمہیں ، مظہر حق ہو تمھیں
تم میں ہے ظاہر خدا تم پہ کروڑوں درود
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور ہو
ہم رسول اللہ کے، جنت رسول اللہ کی!
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

وہی نور حق، وہی ظل رب، انہیں سے ہے انہیں کا سب
نہیں ان کی ملک میں آسماں کہ زمیں نہیں کہ زماں نہیں !
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

وہی لامکاں کے مکیں ہوئے، سر عرش تخت نشیں ہوئے
وہ نبی ہے جس کے ہیں یہ مکاں ، وہ خدا ہے جس کا مکاں نہیں
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

اٹھادو پردہ ، دکھادو چہرہ کہ نو رباری حجاب میں ہے
زمانہ تاریک ہو رہا ہے کہ مہر کب سے نقاب میں ہے
ہو تو یہ مومن؟؟؟؟؟

جاری رہے گا………………………………………………………​
 
Top