• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام اور مقتدی کے لیے قرات کا واجب ہونا، حضر اور سفر ہر حالت میں، سری اور جہری سب نمازوں میں

محمدعظیم

مبتدی
شمولیت
مارچ 10، 2014
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
13
جزاک اللہ خیرا
و علیکم السلام و رحمت الله
حضرت جابر بن عبدللہ رضی اللہ عنہ کی پیش کردہ روایت میں امام کے قرآن پڑھنے کے دوران خاموشی اختیار کرنے کو کہا گیا ہے - جب کہ سوره الفاتحہ ایک دعا ہے - جیسا کہ نماز کے آخر میں (سلام پھیرنے سے پہلے) بھی دعا مانگی جاتی ہے جو امام اور مقتدی دونوں مانگتے ہیں - سوال ہے کہ اگر سوره الفاتحہ کو قرآن سمجھ کر ہی اگر مقتدی کو امام کے پیچھے خاموش رہنا ضروری ہے تو -جو سلام پھیرنے سے پہلے دعا پڑھی جاتی ہے وہ بھی تو قرآن کا حصّہ ہے (رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ سوره ابراہیم ٤٠-٤١) - پھر مقتدی امام کی اقتداء میں یہ دعا کیوں پڑھتا ہے- اس وقت خاموش کیوں نہیں رہتا؟؟؟
اسلام علیکم،
محترم بھائی اپ نے اس حدیث کی وضاحت نھیں کی، ( عن ابی ھریرہ ان رسول اللہ قال من ادرک رکعۃ من الصلاۃ فقد ادرکھا قبل ان یقیم الامام صلبہ ،،،دارقطنی ،ص،348) ،،،،،اس حدیث میں غور کرو کہ جس نے امام کی پشت سیدھی ھونے سے پیلے امام کو رکوع میں پالیا تو اس نے رکعت پالی،
اگر مقتدی امام کی اتباع کرکے رکوع میں جاتا ہے جیسا کہ مقتدی نے امام کو رکوع میں پایا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی ہےتو پھر سوره الفاتحہ نھیں پڑھی گئی تو حدیث کے مطابق رکعات تو پا لیا اب نماز ہوئی یا نھیں ہوئی ؟کیوں کہ دوسری طرف یہ بھی حدیث میں ہے کہ جس نے سوره الفاتحہ نھیں پڑھی اس کی نماز نھیں ہوئی
اور دوسری بات اوپر میں نے کچھ اِمیج اپلوڈ کیئے ہیں اس کے بارے میں بھائی وضاحت کرے بھائی میں اک ان پڑھ لڑکا ہوں اگر نہایت تفصیل سے وضاحت ہوئی تو بات سمجھ میں اجائے گی،اور میری اصلاح ہو جائے گی اللہ اپ سب کو خوش اور اباد رکھے،
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
حضرت جابر بن عبدللہ رضی اللہ عنہ کی پیش کردہ روایت میں امام کے قرآن پڑھنے کے دوران خاموشی اختیار کرنے کو کہا گیا ہے - جب کہ سوره الفاتحہ ایک دعا ہے -
1
کیا سورۃ فاتحہ قرآن نہیں ؟
2
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا صلیتم فاقیمو صفو فکم ثم لیسومکم احدکم فاذا کبر فکبر واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین یحبکم اللہ۔
صحیح مسلم ، التشہد فی الصلاۃ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ھے کہ جب تم نماز پڑھنے لگو تو صفوں کو سیدھا کرلیا کرو ، پھر تم میں سے کوئی ایک امامت کرائے، جب امام تکبیر کئے تو تم بھی تکبیر کہو ، جب وہ قرآن پڑھنے لگے تو تم خاموش ہوجاؤ اور جب وہ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہہ لے تو تم آمین کہو۔ اسطرح کرنے سے اللہ تم سے محبت رکھے گا۔
نوٹ:معلوم ہوا الحمد سے لے کر ولاالضالین تک صراحتا خاموش رہنے کا حکم رسول اللللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےآیا ہے ۔
شکریہ
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304

السلام و علیکم -

صحیح مسلم کی حدیث جو آپ نے پیش کی ہے اس میں قرآن پڑھنے کے وقت خاموشی اختیار کرنے کو کہا گیا ہے - سوره الفاتحہ اس سے مستثنیٰ ہے-

واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین - یہاں پر قرآن عظیم کا ذکر ہے -سوره الفاتحہ کا نہیں -ملاحظہ ہو حدیث نبوی :

عن عبادۃ بن الصامت قال کنا خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی صلوٰۃ الفجر فقرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فثقلت علیہ القراۃ فلما فرغ قال لعلکم تقرءون خلف امامکم قلنا نعم ہذا یارسول اللہ قال لا تفعلوا الابفاتحۃ الکتاب فانہ لا صلوٰۃ لمن لم یقرا ءبھا۔ ( ابوداؤد، ج1، ص: 119، ترمذی، ج1، ص: 41 وقال حسن )
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فجر کی نماز میں ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے آپ نے جب قرآن شریف پڑھا توآپ پر پڑھنا مشکل ہوگیا۔ جب آپ ( نمازسے ) فارغ ہوئے تو فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے ( قرآن پاک سے کچھ ) پڑھتے رہتے ہو۔ ہم نے کہا، ہاں یا رسول اللہ! ہم جلدی جلدی پڑھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ یادرکھو سورۃ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔ کیونکہ جو شخص سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی اور حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو حسن کہا ہے۔

مزید تسلی کے لئے قرآن کی آیت بھی ملاحظه ہو:

وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ سوره الحجر ٨٧
اورتحقیق ہم نے آپ صل الله علیہ و آ لہ وسلم کو سات آیتیں عطا کیں- جو دہرائی جاتی ہیں اور ساتھ قرآن عظمت والا عطا کیا -

یہاں الله نے سات دہرائی جانے والی آیات (سوره الفاتحہ ) اور قرآن عظیم کا الگ الگ ذکر کیا ہے - اوران آیات کا دہرایا جانا صرف امام کے ساتھ خاص نہیں - جب کہ قرآن عظیم کا جماعت کی فرض نماز میں پڑھنا صرف امام کے ساتھ مشروط ہے اس لئے اس کا بار بار دہرایا جانا ذکر نہیں کیا گیا -کیوں کے امام نماز میں مختلف جگہوں سے قرآن کی تلاوت کرتا ہے - اور مقتدی کے لئے یہ مشکل ہے -کہ جب امام قرآن پڑھے تو وہ اس کے ساتھ ساتھ دہرانا شروع کردے -اور یہ بھی ممکن ہے کہ مقتدی کے دہرانے سے امام قرآن کی تلاوت بھول جائے یا اس کو پڑھنے میں مشکل پیش آ ے -(واللہ اعلم)-

ویسے بھی آپ احناف کی سوره فاتحہ خلف الامام نہ پڑھنے کی توجیہ قرآن کی اس آیت کی وجہ سے ہے -

وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ سوره الاعراف ٢٠٤
اورجب قرآن پڑھا جاتا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے-

اگر اس آیت سے یہ استدلال کرلیا جائے کہ نماز میں امام کے قرآن پڑھنے کے وقت خاموش رہنا ضروری ہے - تو سری نمازوں میں تو امام کی قراءت سنائی ہی نہیں دیتی تو آپ احناف پھر سری نمازوں میں بھی فاتحہ خلف الامام کے کیوں قائل نہیں ؟؟؟ اوراگر آپ احناف کو سری نمازوں میں امام کی قراءت سنائی دیتی ہے تو یہ ایک معجزے سے کم نہیں - اور اگر نہیں سنائی دیتی تو خاموش رہنے اور سوره الفاتحہ نہ پڑھنے کا کیا جواز ہے آپ کے پاس ؟؟

آخری بات جو شائد آپ کی نظر سے نہیں گزری جو میں نے اپنے مراسلے میں کہی تھی :

جو سلام پھیرنے سے پہلے دعا پڑھی جاتی ہے وہ بھی تو قرآن کا حصّہ ہے (رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ سوره ابراہیم ٤٠-٤١) - پھر مقتدی امام کی اقتداء میں یہ دعا کیوں پڑھتا ہے- اس وقت خاموش کیوں نہیں رہتا؟؟

آپ کے جواب کا انتظار رہے گا؟؟

والسلام -
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا

اسلام علیکم،
محترم بھائی اپ نے اس حدیث کی وضاحت نھیں کی، ( عن ابی ھریرہ ان رسول اللہ قال من ادرک رکعۃ من الصلاۃ فقد ادرکھا قبل ان یقیم الامام صلبہ ،،،دارقطنی ،ص،348) ،،،،،اس حدیث میں غور کرو کہ جس نے امام کی پشت سیدھی ھونے سے پیلے امام کو رکوع میں پالیا تو اس نے رکعت پالی،
اگر مقتدی امام کی اتباع کرکے رکوع میں جاتا ہے جیسا کہ مقتدی نے امام کو رکوع میں پایا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی ہےتو پھر سوره الفاتحہ نھیں پڑھی گئی تو حدیث کے مطابق رکعات تو پا لیا اب نماز ہوئی یا نھیں ہوئی ؟کیوں کہ دوسری طرف یہ بھی حدیث میں ہے کہ جس نے سوره الفاتحہ نھیں پڑھی اس کی نماز نھیں ہوئی
اور دوسری بات اوپر میں نے کچھ اِمیج اپلوڈ کیئے ہیں اس کے بارے میں بھائی وضاحت کرے بھائی میں اک ان پڑھ لڑکا ہوں اگر نہایت تفصیل سے وضاحت ہوئی تو بات سمجھ میں اجائے گی،اور میری اصلاح ہو جائے گی اللہ اپ سب کو خوش اور اباد رکھے،

محترم بھائی!
ان دو احادیث میں حکم مختلف اوقات کی بنا پر ہے۔واللہ اعلم!
اگر کوئی رکوع کے وقت نماز کو پائے ، تو اسکی رکعت ہو گئی۔اس لیے اس میں بھی مقتدی نے امام کی اتباع کی ہے ،
دوسری صورت میں جب امام سورہ فاتحہ سے پڑھیں گے ، تو بھی مقتدی ان کی اتباع کریں گے ، اس طرح دونوں صورتوں میں نماز ہوتی ہے۔
باقی مفید رائے اہل علم دے سکتے ہیں۔
 
محمدعظیم

مبتدی
شمولیت
مارچ 10، 2014
پیغامات
28
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
13
محترم بھائی!
ان دو احادیث میں حکم مختلف اوقات کی بنا پر ہے۔واللہ اعلم!
اگر کوئی رکوع کے وقت نماز کو پائے ، تو اسکی رکعت ہو گئی۔اس لیے اس میں بھی مقتدی نے امام کی اتباع کی ہے ،
دوسری صورت میں جب امام سورہ فاتحہ سے پڑھیں گے ، تو بھی مقتدی ان کی اتباع کریں گے ، اس طرح دونوں صورتوں میں نماز ہوتی ہے۔
باقی مفید رائے اہل علم دے سکتے ہیں۔
اسلام علیکم،
محمد علی جواد بھائی اپ اس حدیث کے بارے میں کیا کہتے ہو،
محترم بھائی اپ نے اس حدیث کی وضاحت نھیں کی، ( عن ابی ھریرہ ان رسول اللہ قال من ادرک رکعۃ من الصلاۃ فقد ادرکھا قبل ان یقیم الامام صلبہ ،،،دارقطنی ،ص،348) ،،،،،اس حدیث میں غور کرو کہ جس نے امام کی پشت سیدھی ھونے سے پیلے امام کو رکوع میں پالیا تو اس نے رکعت پالی،
اگر مقتدی امام کی اتباع کرکے رکوع میں جاتا ہے جیسا کہ مقتدی نے امام کو رکوع میں پایا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی ہےتو پھر سوره الفاتحہ نھیں پڑھی گئی تو حدیث کے مطابق رکعات تو پا لیا اب نماز ہوئی یا نھیں ہوئی ؟کیوں کہ دوسری طرف یہ بھی حدیث میں ہے کہ جس نے سوره الفاتحہ نھیں پڑھی اس کی نماز نھیں ہوئی،
جزاک اللہ خیرا
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
السلام و علیکم -
صحیح مسلم کی حدیث جو آپ نے پیش کی ہے اس میں قرآن پڑھنے کے وقت خاموشی اختیار کرنے کو کہا گیا ہے - سوره الفاتحہ اس سے مستثنیٰ ہے-
واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین - یہاں پر قرآن عظیم کا ذکر ہے -سوره الفاتحہ کا نہیں -ملاحظہ ہو حدیث نبوی :

عن عبادۃ بن الصامت قال کنا خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی صلوٰۃ الفجر فقرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فثقلت علیہ القراۃ فلما فرغ قال لعلکم تقرءون خلف امامکم قلنا نعم ہذا یارسول اللہ قال لا تفعلوا الابفاتحۃ الکتاب فانہ لا صلوٰۃ لمن لم یقرا ءبھا۔ ( ابوداؤد، ج1، ص: 119، ترمذی، ج1، ص: 41 وقال حسن )
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فجر کی نماز میں ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے آپ نے جب قرآن شریف پڑھا توآپ پر پڑھنا مشکل ہوگیا۔ جب آپ ( نمازسے ) فارغ ہوئے تو فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے ( قرآن پاک سے کچھ ) پڑھتے رہتے ہو۔ ہم نے کہا، ہاں یا رسول اللہ! ہم جلدی جلدی پڑھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ یادرکھو سورۃ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔ کیونکہ جو شخص سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی اور حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو حسن کہا ہے۔

مزید تسلی کے لئے قرآن کی آیت بھی ملاحظه ہو:
وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ سوره الحجر ٨٧
اورتحقیق ہم نے آپ صل الله علیہ و آ لہ وسلم کو سات آیتیں عطا کیں- جو دہرائی جاتی ہیں اور ساتھ قرآن عظمت والا عطا کیا -

یہاں الله نے سات دہرائی جانے والی آیات (سوره الفاتحہ ) اور قرآن عظیم کا الگ الگ ذکر کیا ہے - اوران آیات کا دہرایا جانا صرف امام کے ساتھ خاص نہیں - جب کہ قرآن عظیم کا جماعت کی فرض نماز میں پڑھنا صرف امام کے ساتھ مشروط ہے اس لئے اس کا بار بار دہرایا جانا ذکر نہیں کیا گیا -کیوں کے امام نماز میں مختلف جگہوں سے قرآن کی تلاوت کرتا ہے - اور مقتدی کے لئے یہ مشکل ہے -کہ جب امام قرآن پڑھے تو وہ اس کے ساتھ ساتھ دہرانا شروع کردے -اور یہ بھی ممکن ہے کہ مقتدی کے دہرانے سے امام قرآن کی تلاوت بھول جائے یا اس کو پڑھنے میں مشکل پیش آ ے -(واللہ اعلم)-
ویسے بھی آپ احناف کی سوره فاتحہ خلف الامام نہ پڑھنے کی توجیہ قرآن کی اس آیت کی وجہ سے ہے -
وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ سوره الاعراف ٢٠٤
اورجب قرآن پڑھا جاتا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے-

اگر اس آیت سے یہ استدلال کرلیا جائے کہ نماز میں امام کے قرآن پڑھنے کے وقت خاموش رہنا ضروری ہے - تو سری نمازوں میں تو امام کی قراءت سنائی ہی نہیں دیتی تو آپ احناف پھر سری نمازوں میں بھی فاتحہ خلف الامام کے کیوں قائل نہیں ؟؟؟ اوراگر آپ احناف کو سری نمازوں میں امام کی قراءت سنائی دیتی ہے تو یہ ایک معجزے سے کم نہیں - اور اگر نہیں سنائی دیتی تو خاموش رہنے اور سوره الفاتحہ نہ پڑھنے کا کیا جواز ہے آپ کے پاس ؟؟
آخری بات جو شائد آپ کی نظر سے نہیں گزری جو میں نے اپنے مراسلے میں کہی تھی :
جو سلام پھیرنے سے پہلے دعا پڑھی جاتی ہے وہ بھی تو قرآن کا حصّہ ہے (رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ سوره ابراہیم ٤٠-٤١) - پھر مقتدی امام کی اقتداء میں یہ دعا کیوں پڑھتا ہے- اس وقت خاموش کیوں نہیں رہتا؟؟
آپ کے جواب کا انتظار رہے گا؟؟
والسلام -
1

آپ کی پوسٹ سے جو بات سمجھ آئی وہ یہ کہ "سورۃ فاتحہ قرآن میں سے نہیں " ٹھیک؟ اسلئے جب قراءت کا ذکر ہوگا تو اس سے فاتحہ مراد نہیں۔ٹھیک؟ اور جو قرآن میں آیا ہے حکم رب العالمین کہ وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ یہ حکم سورۃ فاتحہ پر لاگوں نہیں ہوتا ۔ ٹھیک؟
اب آپ کو ایک عدد فتوٰی دکھاتا ہوں ان شاء اللہ آپ اس کا انکار نہیں کرسکیں گے۔(ابتسامہ)
حدثني محمد بن بشار،‏‏‏‏ حدثنا غندر،‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ عن خبيب بن عبد الرحمن،‏‏‏‏ عن حفص بن عاصم،‏‏‏‏ عن أبي سعيد بن المعلى،‏‏‏‏ قال مر بي النبي صلى الله عليه وسلم وأنا أصلي فدعاني فلم آته حتى صليت ثم أتيت فقال ‏"‏ ما منعك أن تأتي ‏"‏‏.‏ فقلت كنت أصلي‏.‏ فقال ‏"‏ ألم يقل الله ‏ {‏ يا أيها الذين آمنوا استجيبوا لله وللرسول‏}‏ ثم قال ألا أعلمك أعظم سورة في القرآن قبل أن أخرج من المسجد ‏"‏ فذهب النبي صلى الله عليه وسلم ليخرج من المسجد فذكرته فقال ‏"‏‏ {‏ الحمد لله رب العالمين‏}‏ هي السبع المثاني والقرآن العظيم الذي أوتيته ‏"‏‏.‏
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے خبیب بن عبدالرحمٰن نے ، ان سے حفص بن عاصم نے اور ان سے ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے میں اس وقت نماز پڑھ رہا تھا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا۔ میں نماز سے فارغ ہونے کے بعد خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے دریافت فرمایا کہ فوراً ہی کیوں نہ آئے؟ عرض کیا کہ نماز پڑھ رہا تھا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کیا اللہ نے تم لوگوں کو حکم نہیں دیا ہے کہ اے ایمان والو! جب اللہ اور اس کے رسول تمہیں بلائیں تو لبیک کہو، پھر آپ نے فرمایا، کیوں نہ آج میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت بتاؤں۔ پھر آپ (بتانے سے پہلے) مسجد سے باہر تشریف لے جانے کے لئے اٹھے تو میں نے بات یاد دلائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ "سورۃ الحمدللہ رب العالمین"
یہی سبع مثانی ہے اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے
۔
صحیح بخاری،کتاب التفسیر،باب: آیت ((ولقد آتیناک سبعا من المثانی....الایۃ)) کی تفسیر
الحمد للہ جس ہستی کے ہاتھوں قرآن ملا اسی ہستی نے بتادیا کہ وہ سات آیات جنہیں آپ قرآن سے باہر مانتے ہیں ،وہ قرآن میں سے ہی ہیں ۔الحمدللہ۔
(ویسے اگر آپ کی تسلی اس فتوے سے نہیں ہوسکی تو بتادیجئے گا آپ کے ہم فرقہ افراد کی جانب سے دئیے گئے فتوے بھی پیش کردوں گا)
امید ہے سمجھ میں بات آچکی ہوگی اس بارے میں۔
2

ہم اہل سنت والجماعت احناف امام کے پیچھے فاتحہ اسلئے نہیں پڑھتے کہ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے
حدیث نمبر1
واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین
صحیح مسلم ، التشہد فی الصلاۃ
جب وہ (امام)قرآن پڑھنے لگے تو تم خاموش ہوجاؤ اور جب وہ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہہ لے تو تم آمین کہو۔
حدیث نمبر 2
عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،انما جعل الامام لیؤتم بہ فاذا کبر فکبروا واذا قراء فانصتوا
سنن ابن ماجۃ صفحہ 61،سنن النسائی جلد 1 صفحہ146
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک ارشاد گرامی نقل فرماتے ہیں کہ امام اسلئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے اس لئے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔
حدیث نمبر3
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : کل صلاۃ لایقراء فیھا باءم الکتاب فھی خداج الا صلاۃ خلف امام
کتاب القراءۃ للبیہقی صفحہ 170،171
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ نماز جس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ نامکمل ہے مگر وہ نماز (نامکمل نہیں) جو امام کے پیچھے پڑھی جائے۔
یہ حکم خالص مقتدیوں کے لئے ہے اور ہم باجماعت نماز میں امام کے پیچھے ہوتے ہوئے فاتحہ نہیں پڑھتے اور باقی قرآن کو نہ پڑھنا تو آپ بھی مانتے ہیں ۔ جبکہ بعض احادیث میں فاتحہ اور کچھ مزید قرآن پڑھنے کا ذکر آیا ہے اور آپ اسبارے میں تفریق کے قائل ہیں کہ یہ حکم مقتدی کے لئے نہیں بلکہ منفرد کے لئے ہیں بغیر حدیث میں صراحت دیکھے اور دکھائے۔دیکھئے
حدثنا ابن بشار،‏‏‏‏ حدثنا يحيى،‏‏‏‏ حدثنا جعفر،‏‏‏‏ عن ابي عثمان،‏‏‏‏ عن ابي هريرة،‏‏‏‏ قال امرني رسول الله صلى الله عليه وسلم ان انادي انه لا صلاة إلا بقراءة فاتحة الكتاب فما زاد ‏.‏
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اعلان کر دوں کہ قرآت فاتحہ اور کچھ مزید کے بغیر نماز نہیں۔
ابوداؤد
حدثنا قتيبة بن سعيد،‏‏‏‏ وابن السرح،‏‏‏‏ قالا حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن الزهري،‏‏‏‏ عن محمود بن الربيع،‏‏‏‏ عن عبادة بن الصامت،‏‏‏‏ يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم قال "‏لا صلاة لمن لم يقرا بفاتحة الكتاب فصاعدا
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص سورۃ فاتحہ اور کچھ مزید نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔
ابوداؤد
نوٹ:-مندرجہ بالا حدیث میں بھی لمن آگیا ہے اور اس پر بھی وہی حکم لگتا ہے کہ نہیں کہ جو آپ ماقبل لکھ چکے ہیں؟
اس حدیث میں الله کے نبی نے "من" کا لفظ استمعال کیا ہے - جو عربی میں عرف عام کے لئے استمعال ہوتا ہے - یعنی نمازی چاہے امام ہو یا مقتدی ہو یا اکیلا ہو ، مرد ہو یا عورت ہو، نماز فرض ہو یا واجب یا نفل ہو ہر صورت میں "فاتحہ پڑھنا لازم ہے - اس کا بغیر نماز ادھوری ہے -
اب یہاں یہ کہنا بلکل نہیں چلے گا کہ فلاں امتی اور فلاں فلاں امتیوں نے کہا ہے کہ یہ حدیث منفرد نمازی کے لئے ہے ،جماعت والی نماز کے لئے نہیں۔(ابتسامہ)
3

تشہد کی حالت میں درود ابراہیمی کے بعد جو دعائیں مانگتے ہیں اس بارے میں بھی ارشاد رسالت معاب صلی اللہ علیہ وسلم ہے
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا قعد احدکم فی الصلوٰۃ فلیقل : التحیات للہ والصلوات والطیبات السلام علیک ایھا النبی و رحمتہ اللہ وبرکاتہ، السلام علینا وعلٰی عباداللہ الصالحین۔ اشہد ان لا الہ الااللہ واشہد ان محمدًا عبدہ ورسولہ ۔ ثم یتخیر من المسالۃ ماشاء ۔
صحیح مسلم ، صحیح بخاری ، التشہد
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ھے کہ جب کوئی تم میں سے نماز میں بیٹھے تو یہ پڑھا کرے : التحیات للہ والصلوات والطیبات السلام علیک ایھا النبی و رحمتہ اللہ وبرکاتہ، السلام علینا وعلٰی عباداللہ الصالحین۔ اشہد ان لا الہ الااللہ واشہد ان محمدًا عبدہ ورسولہ ۔ پھر جو دعا مانگنا چاھے مانگے ۔
صحیح مسلم ، باب التشھد فی الصلاۃ
حدثنا مسدد،‏‏‏‏ قال حدثنا يحيى،‏‏‏‏ عن الأعمش،‏‏‏‏ حدثني شقيق،‏‏‏‏ عن عبد الله،‏‏‏‏ قال كنا إذا كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم في الصلاة قلنا السلام على الله من عباده،‏‏‏‏ السلام على فلان وفلان‏.‏ فقال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لا تقولوا السلام على الله‏.‏ فإن الله هو السلام،‏‏‏‏ ولكن قولوا التحيات لله،‏‏‏‏ والصلوات والطيبات،‏‏‏‏ السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته،‏‏‏‏ السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين‏.‏ فإنكم إذا قلتم أصاب كل عبد في السماء أو بين السماء والأرض،‏‏‏‏ أشهد أن لا إله إلا الله،‏‏‏‏ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله،‏‏‏‏ ثم يتخير من الدعاء أعجبه إليه فيدعو ‏"‏‏.‏
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے اعمش سے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے شقیق نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے بیان کیا ، انہوں نے فرمایا کہ (پہلے) جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو ہم (قعدہ میں) یہ کہا کرتے تھے کہ اس کے بندوں کی طرف سے اللہ پر سلام ہو اور فلاں پر اور فلاں پر سلام ہو۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ نہ کہو کہ "اللہ پر سلام ہو" کیونکہ اللہ تو خود سلام ہے۔ بلکہ یہ کہو (ترجمہ) آداب بندگان اور تمام عبادات اور تمام پاکیزہ خیراتیں اللہ ہی کے لیے ہیں آپ پر اے نبی سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر سلام ہو اور جب تم یہ کہو گے تو آسمان پر خدا کے تمام بندوں کو پہنچے گا آپ نے فرمایا کہ آسمان اور زمین کے درمیان تمام بندوں کو پہنچے گا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اس کے بعد دعا کا اختیار ہے جو اسے پسند ہو کرے۔
صحیح بخاری،صفۃ الصلوٰۃ
4

حاجتیں دوطرح کی ہوتی ہیں
اول
خاص
دوم
عام
اول میں اختلاف ضروری ہے
دوم میں اتحاد ضروری ہے
سورۃ فاتحہ میں جو ہدایت کی درخواست کی جاتی ہے وہ بندوں کی عمومی حاجت ہے یعنی عام ضرورت ہے ۔اسی لئے امام تمام مقتدیوں کا نمائندہ بن کر اللہ سے مانگتا ہے ۔
اور قعدہ میں جو دعائیں کی جاتی ہیں وہ بندوں کی خصوصی حاجتیں ہیں ۔اس لئے حکمت کا تقاضا یہ ہی ہے کہ سب بندے اپنی اپنی حاجتیں الگ الگ پیش کریں اور اسی لئے امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت عطا فرمادی کہ ثم یتخیر من المسالۃ ماشاء جو دعا بھی مانگنی ہے وہ مانگو ۔
امید ہے مکمل بات سمجھ گئے ہوں گے ۔
5

سوال
امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنے کو واجب کس نے قرار دیا؟
اللہ نے؟
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ؟
امتی نے ؟
6

آخری بات
کسی قسم کی تاویل سے گریز کرتے ہوئے اور احادیث کو ضعیف قرار دینے کی عادت کو پس پشت ڈالنے کے بعد صریح حدیث مبارکہ پیش کریں جس میں صراحت کے ساتھ ذکر ہو
×مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا
×مقتدی کے لئے فاتحہ کے بعد قرآن کا مزید نہ پڑھنا
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا فرض ہے
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا واجب ہے
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا سنت ہے
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا جائز ہے

اگر ایسی کوئی حدیث پیش کرنے سے قاصر ہوں تو گزارش ہے کہ کسی امتی کی رائے پیش نہ کیجئے گا کیونکہ یہ آپ کے فرقہ کی دلیل ہی نہیں ۔
شکریہ
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
1

آپ کی پوسٹ سے جو بات سمجھ آئی وہ یہ کہ "سورۃ فاتحہ قرآن میں سے نہیں " ٹھیک؟ اسلئے جب قراءت کا ذکر ہوگا تو اس سے فاتحہ مراد نہیں۔ٹھیک؟ اور جو قرآن میں آیا ہے حکم رب العالمین کہ وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ یہ حکم سورۃ فاتحہ پر لاگوں نہیں ہوتا ۔ ٹھیک؟
اب آپ کو ایک عدد فتوٰی دکھاتا ہوں ان شاء اللہ آپ اس کا انکار نہیں کرسکیں گے۔(ابتسامہ)

الحمد للہ جس ہستی کے ہاتھوں قرآن ملا اسی ہستی نے بتادیا کہ وہ سات آیات جنہیں آپ قرآن سے باہر مانتے ہیں ،وہ قرآن میں سے ہی ہیں ۔الحمدللہ۔
(ویسے اگر آپ کی تسلی اس فتوے سے نہیں ہوسکی تو بتادیجئے گا آپ کے ہم فرقہ افراد کی جانب سے دئیے گئے فتوے بھی پیش کردوں گا)
امید ہے سمجھ میں بات آچکی ہوگی اس بارے میں۔
2

ہم اہل سنت والجماعت احناف امام کے پیچھے فاتحہ اسلئے نہیں پڑھتے کہ فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے
حدیث نمبر1

حدیث نمبر 2

حدیث نمبر3

یہ حکم خالص مقتدیوں کے لئے ہے اور ہم باجماعت نماز میں امام کے پیچھے ہوتے ہوئے فاتحہ نہیں پڑھتے اور باقی قرآن کو نہ پڑھنا تو آپ بھی مانتے ہیں ۔ جبکہ بعض احادیث میں فاتحہ اور کچھ مزید قرآن پڑھنے کا ذکر آیا ہے اور آپ اسبارے میں تفریق کے قائل ہیں کہ یہ حکم مقتدی کے لئے نہیں بلکہ منفرد کے لئے ہیں بغیر حدیث میں صراحت دیکھے اور دکھائے۔دیکھئے

نوٹ:-مندرجہ بالا حدیث میں بھی لمن آگیا ہے اور اس پر بھی وہی حکم لگتا ہے کہ نہیں کہ جو آپ ماقبل لکھ چکے ہیں؟

اب یہاں یہ کہنا بلکل نہیں چلے گا کہ فلاں امتی اور فلاں فلاں امتیوں نے کہا ہے کہ یہ حدیث منفرد نمازی کے لئے ہے ،جماعت والی نماز کے لئے نہیں۔(ابتسامہ)
3

تشہد کی حالت میں درود ابراہیمی کے بعد جو دعائیں مانگتے ہیں اس بارے میں بھی ارشاد رسالت معاب صلی اللہ علیہ وسلم ہے

4

حاجتیں دوطرح کی ہوتی ہیں
اول
خاص
دوم
عام
اول میں اختلاف ضروری ہے
دوم میں اتحاد ضروری ہے
سورۃ فاتحہ میں جو ہدایت کی درخواست کی جاتی ہے وہ بندوں کی عمومی حاجت ہے یعنی عام ضرورت ہے ۔اسی لئے امام تمام مقتدیوں کا نمائندہ بن کر اللہ سے مانگتا ہے ۔
اور قعدہ میں جو دعائیں کی جاتی ہیں وہ بندوں کی خصوصی حاجتیں ہیں ۔اس لئے حکمت کا تقاضا یہ ہی ہے کہ سب بندے اپنی اپنی حاجتیں الگ الگ پیش کریں اور اسی لئے امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت عطا فرمادی کہ ثم یتخیر من المسالۃ ماشاء جو دعا بھی مانگنی ہے وہ مانگو ۔
امید ہے مکمل بات سمجھ گئے ہوں گے ۔
5

سوال
امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنے کو واجب کس نے قرار دیا؟
اللہ نے؟
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ؟
امتی نے ؟
6

آخری بات
کسی قسم کی تاویل سے گریز کرتے ہوئے اور احادیث کو ضعیف قرار دینے کی عادت کو پس پشت ڈالنے کے بعد صریح حدیث مبارکہ پیش کریں جس میں صراحت کے ساتھ ذکر ہو
×مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا
×مقتدی کے لئے فاتحہ کے بعد قرآن کا مزید نہ پڑھنا
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا فرض ہے
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا واجب ہے
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا سنت ہے
×مقتدی کا فاتحہ پڑھنا جائز ہے

شکریہ
السلام و علیکم محترم-

چلیں صحیح احدیث کی رو سے مان لیتے ہیں کہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ایک ہی ہیں - لیکن ابو داؤد کی حدیث میں اس کی تشریح خود نبی کریم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم نے فرمائی -سوره فاتحہ خلف الامام کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے -

عن عبادۃ بن الصامت قال کنا خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی صلوٰۃ الفجر فقرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فثقلت علیہ القراۃ فلما فرغ قال لعلکم تقرءون خلف امامکم قلنا نعم ہذا یارسول اللہ قال لا تفعلوا الابفاتحۃ الکتاب فانہ لا صلوٰۃ لمن لم یقرا ءبھا۔ ( ابوداؤد، ج1، ص: 119، ترمذی، ج1، ص: 41 وقال حسن )
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فجر کی نماز میں ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے آپ نے جب قرآن شریف پڑھا توآپ پر پڑھنا مشکل ہوگیا۔ جب آپ ( نمازسے ) فارغ ہوئے تو فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے ( قرآن پاک سے کچھ ) پڑھتے رہتے ہو۔ ہم نے کہا، ہاں یا رسول اللہ! ہم جلدی جلدی پڑھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ یادرکھو سورۃ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔ کیونکہ جو شخص سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی اور حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو حسن کہا ہے۔

یہاں پر مقتدی صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین تھے اور امام نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم - دونوں نفوس کوئی عام شخصیت نہیں تھے -

اگر حدیث ١، ٢، ٣ جو آپ نے پیش کیں - اگر اس میں نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے فرمان سے ہم یہ اخذ کر بھی لیں کے امام کی قرآءت کے وقت مقتدی کو خاموش رہنا ضروری ہے تو پھر سری نماز کا کیا حکم ہے -کیا اس میں مقتدی سوره فاتحہ پڑھے یا نہ پڑھے ؟؟ اس میں تو قرآءت سنآئی نہیں دیتی -

جب کہ حدیث میں ہے کہ :
واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین
صحیح مسلم ، التشہد فی الصلاۃ
جب وہ (امام) قرآن پڑھنے لگے تو تم خاموش ہوجاؤ اور جب وہ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہہ لے تو تم آمین کہو
۔

سری نماز یا رکعات میں آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ امام سوره فاتحہ پڑھ چکا ہے اور اب آمین کہنی ہے؟؟ (یہ بات زہن میں رہے کہ فرض نماز کی ١٧ رکعات میں سے ١١ سری ہیں اور صرف ٦ جہری ہیں) -

آپ کہتے ہیں سورۃ فاتحہ میں جو ہدایت کی درخواست کی جاتی ہے وہ بندوں کی عمومی حاجت ہے یعنی عام ضرورت ہے ۔اسی لئے امام تمام مقتدیوں کا نمائندہ بن کر اللہ سے مانگتا ہے ۔لیکن-

حدیث قدسی میں ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا قسمت الصلوۃ بینی وبین عبدی ۔
میں نے صلاۃ (نماز ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کردیا ہے - آدھی سورہ فاتحہ میرے لئے ہے اور آدھی میرے بندے کے لئے ہے۔ جب بندہ الحمدﷲ رب العالمین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں حمدنی عبدی میرے بندے نے میری حمد بیان کی جب الرحمن الرحیم کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اثنی علی عبدی میرے بندے نے میری ثنا بیان کی جب مالک یوم الدین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرے بندے نے میری عظمت و بزرگی کا اعتراف کیا۔ جب ایاک نعبد و ایاک نستعین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہذا بینی و بین عبدی یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان مشترک ہے۔ جب بندہ اہدنا الصراط المستقیم سے آخر تک کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہذا العبدی والعبدی ماسال یہ میرے بندہ کے لئے ہے اور میرے بندے نے جو مانگا ہے میں نے اسے عطاءکردیا ہے۔ (الحدیث صحیح مسلم کتاب الصلوۃ)

ظاہر ہے کہ یہ بات صرف امام کے لئے مخصوص نہیں - ویسے بھی اصل نماز فرض نماز ہے باقی سنتیں یا نوافل انسان نہیں بھی پڑھتا تو فرض نماز تو بہرحال پڑھنی ہوتی ہے اب اگر فرض نماز میں بھی سوره فاتحہ نہ پڑھے تو کب پڑھے ؟؟-

آپ کی آخری بات کا جواب اوپر ابوداؤد کی صحیح حدیث میں موجود ہے :

سوره فاتحہ خلف الامام فرض ہے :

اس کے علاوہ یہ حدیث بھی دیکھیے :

عن ابی ہریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من صلی صلوٰۃ ولم یقرا فیہا بام القرآن فہی خداج ثلاثا غیرتمام فقیل لابی ہریرۃ انا نکون وراءالامام فقال اقرابہا فی نفسک فانی سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول قال اللہ تعالیٰ قسمت الصلوٰۃ بینی وبین عبدی نصفین الحدیث۔ ( صحیح مسلم، ج1، ص:169 )
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص کوئی نماز پڑھے اور اس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھے تووہ نماز ناقص ہے ( مردہ ) ناقص ہے ( مردہ ) ناقص ہے ( مردہ ) پوری نہیں ہے۔ جضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ لوگ امام کے پیچھے ہوتے ہیں۔ ( تب بھی پڑھیں ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ( ہاں ) اس کو آہستہ پڑھاکرو، کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ میں نے نماز کو اپنے اوربندے کے درمیان دوحصوں میں تقسیم کردیا ہے-

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
اسلام علیکم،
محمد علی جواد بھائی اپ اس حدیث کے بارے میں کیا کہتے ہو،
محترم بھائی اپ نے اس حدیث کی وضاحت نھیں کی، ( عن ابی ھریرہ ان رسول اللہ قال من ادرک رکعۃ من الصلاۃ فقد ادرکھا قبل ان یقیم الامام صلبہ ،،،دارقطنی ،ص،348) ،،،،،اس حدیث میں غور کرو کہ جس نے امام کی پشت سیدھی ھونے سے پیلے امام کو رکوع میں پالیا تو اس نے رکعت پالی،
اگر مقتدی امام کی اتباع کرکے رکوع میں جاتا ہے جیسا کہ مقتدی نے امام کو رکوع میں پایا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی ہےتو پھر سوره الفاتحہ نھیں پڑھی گئی تو حدیث کے مطابق رکعات تو پا لیا اب نماز ہوئی یا نھیں ہوئی ؟کیوں کہ دوسری طرف یہ بھی حدیث میں ہے کہ جس نے سوره الفاتحہ نھیں پڑھی اس کی نماز نھیں ہوئی،
جزاک اللہ خیرا
السلام و علیکم -

سوره فاتحہ خلف الامام فرض ہے -

مطلب اس حدیث کا یہی بنتا ہے کہ جس نے سوره فاتحہ پڑھنے کے بعد امام کے رکوع کو پا لیا تو اس کی وہ رکعت شمار کرلی جائے گی -اگر نہیں پا سکا تو رکعت دو بارہ پڑھنی ہو گی-

نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کی متعدد ایسی احادیث ہیں جن میں کسی عمل کی قبولیت کی اصل شرط کو بیان نہیں کیا گیا - لیکن اس کے حتمی انجام کا ذکر ہے -

کہ اگر بندے نے یہ کام کیا تو وہ جنّتی ہے وغیرہ -

لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ فلاں کام کی وجہ سے جنّت میں جانے سے پہلے اس انسان کا مومن ہونا شرط ہے - اب اس کا حدیث میں مومن ہونے کا ذکر ہو یا نہ ہو لیکن یہ ایک شرط ہے -

اسی طرح اس حدیث میں ہے کہ امام کا رکوع کو پا لینے سے وہ رکعت تو شمار کی جائے گی لیکن شرط ہے کہ پہلے سوره فاتحہ پڑھی گئی ہو -(واللہ اعلم)- لیکن اس شرط کا اس حدیث میں ذکر نہیں ہے

یہاں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ احادیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم اتنا لمبا رکوع کرتے تھے کہ صحابہ کرام فرماتے ہیں کہ ہم یہ خیال کرتے تھے کہ شاید نبی کریم رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا بھول گئے ہیں- ظاہر ہے ایسی صورت میں یہ ممکن تھا کہ کوئی نماز میں شامل ہو اور سوره فاتحہ پڑھ لے اور پھر رکوع میں نبی کریم کے ساتھ شامل ہو جائے - (آج کل کے امام تو ہوا کے گھوڑے پر نماز پڑھاتے ہیں اس لئے یہ بہت مشکل ہے کہ سوره فاتحہ پڑھنے کے بعد امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو جائیں) -

والسلام -جزاک اللہ خیرا
 
sahj

مشہور رکن
شمولیت
مئی 13، 2011
پیغامات
458
ری ایکشن اسکور
657
پوائنٹ
110
چلیں صحیح احدیث کی رو سے مان لیتے ہیں کہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ایک ہی ہیں - لیکن ابو داؤد کی حدیث میں اس کی تشریح خود نبی کریم صل اللہ علیہ و آ لہ وسلم نے فرمائی -سوره فاتحہ خلف الامام کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے -
اچھی بات ہے کہ آپ کم از کم یہ تو تسلیم کرلئے کہ سورۃ فاتحہ قرآن ہی کی اک سورۃ ہے ۔

رہی بات یہ کہ ترمذی کی یہ حدیث آپ نے پیش کی

عن عبادۃ بن الصامت قال کنا خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی صلوٰۃ الفجر فقرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فثقلت علیہ القراۃ فلما فرغ قال لعلکم تقرءون خلف امامکم قلنا نعم ہذا یارسول اللہ قال لا تفعلوا الابفاتحۃ الکتاب فانہ لا صلوٰۃ لمن لم یقرا ءبھا۔ ( ابوداؤد، ج1، ص: 119، ترمذی، ج1، ص: 41 وقال حسن )
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فجر کی نماز میں ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے آپ نے جب قرآن شریف پڑھا توآپ پر پڑھنا مشکل ہوگیا۔ جب آپ ( نمازسے ) فارغ ہوئے تو فرمایا کہ شاید تم اپنے امام کے پیچھے ( قرآن پاک سے کچھ ) پڑھتے رہتے ہو۔ ہم نے کہا، ہاں یا رسول اللہ! ہم جلدی جلدی پڑھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ یادرکھو سورۃ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو۔ کیونکہ جو شخص سورۃ فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی اور حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو حسن کہا ہے۔
تو اس حدیث کے فورا بعد امام ترمذی نے اگلے باب میں بھی دو احادیث پیش فرمائی ہیں اور ان میں سے ایک کو حسن اور دوسری کو حسن صحیح قرار دیا ہے۔
دیکھئے
حدثنا الأنصاري حدثنا معن حدثنا مالك بن أنس عن ابن شهاب عن ابن أكيمة الليثي عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم انصرف من صلاة جهر فيها بالقراءة فقال هل قرأ معي أحد منكم آنفا فقال رجل نعم يا رسول الله قال إني أقول مالي أنازع القرآن قال فانتهى الناس عن القراءة مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما جهر فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم من الصلوات بالقراءة حين سمعوا ذلك من رسول الله صلى الله عليه وسلم قال وفي الباب عن ابن مسعود وعمران بن حصين وجابر بن عبد الله قال أبو عيسى هذا حديث حسن
سنن الترمذي،کتاب الصلاۃ
ترجمہ
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اک مرتبہ جہری نماز سے فارغ ہوئے اور فرمایا کیا تم میں سے کسی نے میرے ساتھ قراءت کی ہے؟ ایک شخص نے عرض کیا ہاں یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تب ہی تو میں کہتا ہوں کہ مجھ سے قرآن میں جھگڑا کیوں کیا جاتا ہے۔راوی کہتے ہیں پھر لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہری نمازوں میں قراءت سے رک گئے۔اس باب میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، عمران بن حصین رضی اللہ عنہ، جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایات مروی ہیں۔ امام ابو عیسٰی ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن ہے۔
اسی حدیث کے ساتھ ہی چند سطر بعد حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالٰی کا قول نقل فرماتے ہیں اس حدیث کے بارے میں جسے آپ نے پیش کیا
قال أحمد بن حنبل فهذا رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم تأول قول النبي صلى الله عليه وسلم لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب أن هذا إذا كان وحده
ترمذی ،کتاب الصلاۃ،جلد اول
ترجمہ
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول سورۃ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی اکیلے نماز پڑھنے والے پر محمول ہے ۔ان کا استدلال حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے کہ انہون نے فرمایا جس شخص نے کسی رکعت میں سورۃ فاتحہ نہیں پڑھی گویا کہ اس نے نماز نہیں پڑھی ہی نہیں سوائے اس کے کہ وہ امام کے پیچھے (مقتدی) ہو۔
ترمذی ،کتاب الصلاۃ،جلد اول
پس ثابت یہ ہوتا ہے کہ پہلے سورۃ فاتحہ پڑھنے کی اجازت تھی بعد میں منع کردیا گیا اور مندرجہ بالا حدیث میں بھی یہی ظاہر ہے کہ
قال فانتهى الناس عن القراءة مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فيما جهر فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم من الصلوات بالقراءة حين سمعوا ذلك من رسول الله صلى الله عليه وسلم
راوی کہتے ہیں پھر لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہری نمازوں میں قراءت سے رک گئے
دوسری حدیث جو امام ترمذی رحمہ اللہ لائے ہیں اس سے تو صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی کو قراءت نہیں کرنی سوائے اکیلے نمازی کے۔
حدثنا اسحٰق بن موسٰی الانصاری نا معن نا مالک عن ابی نعیم وھب ابن کیسان انہ سمع جابر بن عبداللہ یقول من صلی رکعۃ ثم یقرا فیھا بام القران فلم یصل الا یکون وراء الامام۔ ھذٰا حدیث حسن صحیح۔

ترمذی جلد اول صفحہ 212

ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جس نے اک رکعت بھی سورۃ فاتحہ کے بغیر گویا کہ اس نے نماز ہی نہیں پڑھی سوائے اس کے کہ وہ امام کے پیچھے ہو۔یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

اگر حدیث ١، ٢، ٣ جو آپ نے پیش کیں - اگر اس میں نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے فرمان سے ہم یہ اخذ کر بھی لیں کے امام کی قرآءت کے وقت مقتدی کو خاموش رہنا ضروری ہے تو پھر سری نماز کا کیا حکم ہے -کیا اس میں مقتدی سوره فاتحہ پڑھے یا نہ پڑھے ؟؟ اس میں تو قرآءت سنآئی نہیں دیتی -
جب کہ حدیث میں ہے کہ :
واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین
صحیح مسلم ، التشہد فی الصلاۃ
جب وہ (امام) قرآن پڑھنے لگے تو تم خاموش ہوجاؤ اور جب وہ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہہ لے تو تم آمین کہو
۔
سری نماز یا رکعات میں آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ امام سوره فاتحہ پڑھ چکا ہے اور اب آمین کہنی ہے؟؟ (یہ بات زہن میں رہے کہ فرض نماز کی ١٧ رکعات میں سے ١١ سری ہیں اور صرف ٦ جہری ہیں) -
ایسی بات کہنے سے پہلے آپ کو کوئی صریح حدیث پیش کرنا ضروری تھا کہ جس میں ہوتا کہ سری نمازوں میں اور ہر نماز جو امام کے پیچھے پڑھی جاتی ہے اس کی تیسری اور چوتھی رکعت میں قرآن کی سورۃ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے۔
لیکن آپ نے یا امتیوں کی رائے کی پیروی کی ہے یا اپنی رائے پیش کی ہے جو کہ آپ کی دلیل نہیں ۔
جو بات آپ کی دلیل بن سکتی ہے وہ میں پہلے پیش کرچکا حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث ۔دیکھئے

حدثنا اسحٰق بن موسٰی الانصاری نا معن نا مالک عن ابی نعیم وھب ابن کیسان انہ سمع جابر بن عبداللہ یقول من صلی رکعۃ ثم یقرا فیھا بام القران فلم یصل الا یکون وراء الامام۔ ھذٰا حدیث حسن صحیح۔
ترمذی جلد اول صفحہ 212
ترجمہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جس نے اک رکعت بھی سورۃ فاتحہ کے بغیر گویا کہ اس نے نماز ہی نہیں پڑھی سوائے اس کے کہ وہ امام کے پیچھے ہو۔یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
ترمذی جلد اول کی اس حدیث میں مطلق منع وارد ہوا ہے مقتدی کے لئے خواہ جہری نماز ہو یا سری خواہ پہلی رکعت ہو یا دوسری،تیسری یا چوتھی۔ بغیر تاویل کئے تو یہی مطلب نکلتا ہے اور اگر آپ دیکھیں تو یہ حدیث حسن صحیح ہے ، سونے پر سہاگہ اسی کو کہتے ہیں ۔

امام کی آواز سنائی دے یا نہ دے امام قراءت تو کرتا ہی ہے ناں ؟ اگر آپ جہری نماز میں خاموشی کے قائل ہیں تو پھر یہ بتائیے کہ آپ کو جماعت شروع ہوتے وقت ایسی جگہ ملی جو امام سےآٹھ دس صف پیچھے ہو اور لاؤڈ اسپیکر بھی خاموش ہوجائے پھر آپ کیا کریں گے ؟ یاد رہے نماز جہری ہے امام قراءت کر رہا ہے یہ آپ کو معلوم ہے مگر آواز آپ تک نہیں پہنچ رہی پھر آپ آمین بھی فاتحہ کے اختتام پر نہیں کہہ سکتے کیونکہ آمین تو کہنی ہے امام کے غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہنے پر ۔مگر آپ جس فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں اس میں پھر آپ کو دیگر مقتدیوں کی تقلید کرنی پڑے گی ،کیونکہ جو مقتدی امام کے پاس ہیں اور وہ قراءت سن رہے ہیں ،وہ تو امام کے غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہنے پر آمین کہہ لیں گے اور آپ جو امام کی آواز نہیں سن سکتے ،آمین کہیں گے دیگر مقتدیوں کی آمین کی تقلید میں ۔
ایسی صورت میں اگر آپ جہری نماز میں قراءت اپنی کریں گے تو صریح احادیث کی مخالفت ہوگی یا نہیں ؟اور اگر تقلید کرتے ہوئے دیگر مقتدیوں کی، آمین کہیں گے تو تقلید کے مرتکب ہوں گے یا نہیں ؟ ان دونوں سوالوں کے جواب بھی بادلیل دیجئے گا ۔
اگر حدیث ١، ٢، ٣ جو آپ نے پیش کیں - اگر اس میں نبی کریم صل الله علیہ و آ لہ وسلم کے فرمان سے ہم یہ اخذ کر بھی لیں کے امام کی قرآءت کے وقت مقتدی کو خاموش رہنا ضروری ہے تو پھر سری نماز کا کیا حکم ہے -کیا اس میں مقتدی سوره فاتحہ پڑھے یا نہ پڑھے ؟؟ اس میں تو قرآءت سنآئی نہیں دیتی -
حدیث نمبر1 اور حدیث نمبر دو
حدیث نمبر1
واذا قرء فانصیتوا واذا قرء غیر المغضوب علیہم ولا الضالین فقولوا آمین
صحیح مسلم ، التشہد فی الصلاۃ
جب وہ (امام)قرآن پڑھنے لگے تو تم خاموش ہوجاؤ اور جب وہ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہہ لے تو تم آمین کہو۔
حدیث نمبر 2
عن ابی ھریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ،انما جعل الامام لیؤتم بہ فاذا کبر فکبروا واذا قراء فانصتوا
سنن ابن ماجۃ صفحہ 61،سنن النسائی جلد 1 صفحہ146
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک ارشاد گرامی نقل فرماتے ہیں کہ امام اسلئے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے اس لئے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو۔
بے شک ان دونوں احادیث میں سر کی صراحت نہیں لیکن تیسری حدیث میں مطلق منع آیا ہے اسے آپ نے نظر انداز کردیا یا سمجھ نہیں سکے؟
دیکھئے
حدیث نمبر3
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : کل صلاۃ لایقراء فیھا باءم الکتاب فھی خداج الا صلاۃ خلف امام
کتاب القراءۃ للبیہقی صفحہ 170،171
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ نماز جس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھی جائے وہ نامکمل ہے مگر وہ نماز (نامکمل نہیں) جو امام کے پیچھے پڑھی جائے۔
اس حدیث میں مطلق امام کے پیچھے نماز کا زکر آیا ہے اور اس میں جہری و سری دونوں قسم کی نمازوں کا حکم موجود ۔ الحمدللہ
۔
آپ کہتے ہیں سورۃ فاتحہ میں جو ہدایت کی درخواست کی جاتی ہے وہ بندوں کی عمومی حاجت ہے یعنی عام ضرورت ہے ۔اسی لئے امام تمام مقتدیوں کا نمائندہ بن کر اللہ سے مانگتا ہے ۔لیکن-
حدیث قدسی میں ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا قسمت الصلوۃ بینی وبین عبدی ۔
میں نے صلاۃ (نماز ) کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان تقسیم کردیا ہے - آدھی سورہ فاتحہ میرے لئے ہے اور آدھی میرے بندے کے لئے ہے۔ جب بندہ الحمدﷲ رب العالمین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں حمدنی عبدی میرے بندے نے میری حمد بیان کی جب الرحمن الرحیم کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اثنی علی عبدی میرے بندے نے میری ثنا بیان کی جب مالک یوم الدین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرے بندے نے میری عظمت و بزرگی کا اعتراف کیا۔ جب ایاک نعبد و ایاک نستعین کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہذا بینی و بین عبدی یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان مشترک ہے۔ جب بندہ اہدنا الصراط المستقیم سے آخر تک کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ہذا العبدی والعبدی ماسال یہ میرے بندہ کے لئے ہے اور میرے بندے نے جو مانگا ہے میں نے اسے عطاءکردیا ہے۔ (الحدیث صحیح مسلم کتاب الصلوۃ)
ظاہر ہے کہ یہ بات صرف امام کے لئے مخصوص نہیں - ویسے بھی اصل نماز فرض نماز ہے باقی سنتیں یا نوافل انسان نہیں بھی پڑھتا تو فرض نماز تو بہرحال پڑھنی ہوتی ہے اب اگر فرض نماز میں بھی سوره فاتحہ نہ پڑھے تو کب پڑھے ؟؟-

کیا اس حدیث میں مقتدی کا ذکر ہے ؟ یا یہ آپ کی یا کسی اور امتی کی رائے ہے کہ یہ حدیث مقتدیوں کے بارے میں ہے ؟

مجھے کم از کم اس حدیث میں ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ جس سے معلوم ہو کہ امام کے پیچھے نماز پڑھنے والے مقتدی کو بھی شامل کیا گیا ہے،(اگر اس حدیث میں ایسی کوئی بات ہے تو برائے مہربانی اس پر نشان لگاکر دوبارہ پیش کردیجئے گا) ۔ ہاں جب امام یا منفرد نماز پڑھے گا تو اس پر آپ اس حدیث کو مان سکتے ہیں ۔ محمد علی جواد صاحب کوئی ایسی حدیث پیش کریں جس میں صریحا مقتدی کے بارے میں حکم ہو کہ وہ امام کے پیچھے قرآن کی سورۃ فاتحہ پڑھا کرے اسکے بغیر اس کی نماز ناقص ہے اور امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنا فرض ،واجب یا سنت ہے۔
آپ کی آخری بات کا جواب اوپر ابوداؤد کی صحیح حدیث میں موجود ہے :
ابوداؤد کی اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے بھی روایت کیا ہے اور اسی حوالے سے اوپر کچھ گزارشات پیش کردی ہیں اور یہاں چونکہ آپ نے صرف ابوداؤد کی صحیح حدیث لکھا ہے اسلئے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ کچھ اپنی طبیعت سے ھٹ کر لکھوں تاکہ دیکھنے پڑھنے والے آپ کے لکھے کو پڑھ کر کہ "ابوداؤد کی صحیح حدیث"،مغالطہ میں نہ پڑ جائیں۔ناچاھتے ہوئے بھی لکھ رہا ہوں کہ
مزکورہ حدیث کو علامہ البانی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔
اب آپ سے پہلی گزارش ہے کہ خود آپ کے نزدیک غیر صحیح حدیث کو صحیح نہ کہیں ہاں امام ترمذی رحمہ اللہ نے "حسن" کہا ہے تو ٹھیک ہے ۔ مگر ترمذی کی ہی دو مزید احادیث میں نے پیش کردی ہیں جنہیں امام ترمذی رحمہ اللہ نے "حسن" اور "حسن صحیح" قرار دیا ہے جن سے ترک قراءت خلف الامام ثابت ہورہی ہے۔
سوره فاتحہ خلف الامام فرض ہے :

کوئی دلیل صریح کہ ہر ہر نماز کی ہر ہر رکعت میں امام کے پیچھے صرف قرآن کی سورۃ فاتحہ پڑھنا فرض ہے؟

اس کے علاوہ یہ حدیث بھی دیکھیے :

عن ابی ہریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من صلی صلوٰۃ ولم یقرا فیہا بام القرآن فہی خداج ثلاثا غیرتمام فقیل لابی ہریرۃ انا نکون وراءالامام فقال اقرابہا فی نفسک فانی سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول قال اللہ تعالیٰ قسمت الصلوٰۃ بینی وبین عبدی نصفین الحدیث۔ ( صحیح مسلم، ج1، ص:169 )
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جو شخص کوئی نماز پڑھے اور اس میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھے تووہ نماز ناقص ہے ( مردہ ) ناقص ہے ( مردہ ) ناقص ہے ( مردہ ) پوری نہیں ہے۔ جضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ لوگ امام کے پیچھے ہوتے ہیں۔ ( تب بھی پڑھیں ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا ( ہاں ) اس کو آہستہ پڑھاکرو، کیونکہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ میں نے نماز کو اپنے اوربندے کے درمیان دوحصوں میں تقسیم کردیا ہے-
پہلی بات
سب سے پہلے تو مزکورہ حدیث میں آپ کے موقف پر فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہے بلکہ قول صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ ہے ۔ اور بدقسمتی سے قول صحابی کو آپ حجت تسلیم نہیں کرتے اور کر بھی نہیں سکتے ۔ کیونکہ اگر اس قول صحابی کو حجت تسلیم کریں گے آپ ، تو پھر حلفا کہنا پڑھے گا آپ کو کہ جتنے بھی قول صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں تمام اختلافی مسائل میں ان سب کو بھی ماننا ہوگا اور منوانا بھی ہوگا آپکی جماعت سے ۔ کم از کم اس فورم پر تو ماننا ہی پڑے گا ۔ اشارہ میں دئیے دیتا ہوں موٹے موٹے مسائل کا۔
تین طلاق
بیس تراویح
دوسری آذان
وغیرہ
اگر تو آٌپ تیار ہیں ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کو حجت ماننے کے لئے تو پھر ایک حلف نامہ پہلے آپ کی جماعت اہل حدیث کی جانب سے پوسٹ کردیجئے اور سب اہل حدیث ممبران اس پر متفق کا بٹن دبائیں پھر اگر سوفیصد ممبران صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے قول کو حجت مان لیں تو پھر ٹھیک ہے میں آپ کے حق میں اس حدیث کو تسلیم کرلوں گا کہ یہ حدیث آپ کو ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے فرمان مبارک کے مطابق سمجھنے اور ماننے اور عمل کرنے کا حق دیتی ہے ۔لیکن اگر آپ قول صحابی کو حجت نیست مانتے ہیں تو پھر میری نظر میں آپ کو قول صحابی پیش کرکے من پسند معنی لینے کا بھی کوئی حق نہیں ۔
دوسری بات
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کا فرمان عالی شان ہے کہ اقرابہا فی نفسک اس کا ایک معنی آپ نے کیا ہے کہ آہستہ پڑھاکرو ۔ اب یہ آپ بتادیں کہ کتنا آہستہ پڑھنا ہے ؟ کیونکہ اس کا معنی یہ بھی آیا ہے کہ "جب تم اکیلے ہو تو پڑھاکرو" اور دل میں پڑھا کرو ۔
کتنا آہستہ پڑھنا ہے اس بارے میں وضاحت آپ کردیں ،کیونکہ دل میں پڑھنا قراءت نہیں اور اکیلے پڑھنے والا مطلب میرے موقف کی حمایت کرتا ہے کہ دل میں پڑھنا نماز کو کافی نہیں جب تک کہ اپنے ہی کان میں آواز نہ آئے ۔(مجھے مولوی صاحب نے یہی سمجھایا تھااور میں اس بات کو مانتا ہوں کیونکہ جاہل جو ہوا) اور میں جب اکیلا نماز پڑھتا ہوں تو اتنی آواز میں پڑھتا ہوں کہ میرے اپنے کانوں تک میری آواز آتی ہی ہے اور یہ کام دل میں پڑھنے سے نہیں ہوسکتا کیونکہ زبان ہلتی نہیں اور کان میں آواز آتی نہیں۔
امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے؟
اب آتے ہیں کچھ ایسی باتوں کی طرف جنہیں آپ نے اپنے جواب میں شامل نہیں کیا
1
5

سوال
امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنے کو واجب کس نے قرار دیا؟
اللہ نے؟
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ؟
امتی نے ؟
بہت ضروری سوال ہے محمد علی جواد صاحب ۔اسکا جواب دینا اب نہ بھولئے گا ۔چونکہ آپ پچلی اپنی پوسٹ میں فرض کہہ چکے ہیں تو اب آپ کو فرض کہنے والی زات کا بتانا ہے اور کچھ علماء فرقہ جماعت اہل حدیث واجب بھی کہتے رہے ہیں اس زات کا بھی نام بتائیے گا کہ واجب،فرض وغیرہ کہنے والی زات کونسی ہے؟
2
حدثنا ابن بشار،‏‏‏‏ حدثنا يحيى،‏‏‏‏ حدثنا جعفر،‏‏‏‏ عن ابي عثمان،‏‏‏‏ عن ابي هريرة،‏‏‏‏ قال امرني رسول الله صلى الله عليه وسلم ان انادي انه لا صلاة إلا بقراءة فاتحة الكتاب فما زاد ‏.‏
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اعلان کر دوں کہ قرآت فاتحہ اور کچھ مزید کے بغیر نماز نہیں۔
ابوداؤد
حدثنا قتيبة بن سعيد،‏‏‏‏ وابن السرح،‏‏‏‏ قالا حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن الزهري،‏‏‏‏ عن محمود بن الربيع،‏‏‏‏ عن عبادة بن الصامت،‏‏‏‏ يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم قال "‏لا صلاة لمن لم يقرا بفاتحة الكتاب فصاعدا
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "جو شخص سورۃ فاتحہ اور کچھ مزید نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔
ابوداؤد
نوٹ:-مندرجہ بالا حدیث میں بھی لمن آگیا ہے اور اس پر بھی وہی حکم لگتا ہے کہ نہیں کہ جو آپ ماقبل لکھ چکے ہیں؟
محمد علی جواد نے کہا ہے: ↑
اس حدیث میں الله کے نبی نے "من" کا لفظ استمعال کیا ہے - جو عربی میں عرف عام کے لئے استمعال ہوتا ہے - یعنی نمازی چاہے امام ہو یا مقتدی ہو یا اکیلا ہو ، مرد ہو یا عورت ہو، نماز فرض ہو یا واجب یا نفل ہو ہر صورت میں "فاتحہ پڑھنا لازم ہے - اس کا بغیر نماز ادھوری ہے -
۔
اب یہاں یہ کہنا بلکل نہیں چلے گا کہ فلاں امتی اور فلاں فلاں امتیوں نے کہا ہے کہ یہ حدیث منفرد نمازی کے لئے ہے ،جماعت والی نماز کے لئے نہیں۔(ابتسامہ)
-
-
-
-

شکریہ
والسلام
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436

سب سے پہلے تو مزکورہ حدیث میں آپ کے موقف پر فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہے بلکہ قول صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ ہے ۔ اور بدقسمتی سے قول صحابی کو آپ حجت تسلیم نہیں کرتے اور کر بھی نہیں سکتے ۔ کیونکہ اگر اس قول صحابی کو حجت تسلیم کریں گے آپ ، تو پھر حلفا کہنا پڑھے گا آپ کو کہ جتنے بھی قول صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں تمام اختلافی مسائل میں ان سب کو بھی ماننا ہوگا اور منوانا بھی ہوگا آپکی جماعت سے ۔ کم از کم اس فورم پر تو ماننا ہی پڑے گا ۔ اشارہ میں دئیے دیتا ہوں موٹے موٹے مسائل کا۔
تین طلاق
بیس تراویح
دوسری آذان
وغیرہ
اگر تو آٌپ تیار ہیں ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کو حجت ماننے کے لئے تو پھر ایک حلف نامہ پہلے آپ کی جماعت اہل حدیث کی جانب سے پوسٹ کردیجئے اور سب اہل حدیث ممبران اس پر متفق کا بٹن دبائیں پھر اگر سوفیصد ممبران صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے قول کو حجت مان لیں تو پھر ٹھیک ہے میں آپ کے حق میں اس حدیث کو تسلیم کرلوں گا کہ یہ حدیث آپ کو ابوھریرہ رضی اللہ عنہ کے فرمان مبارک کے مطابق سمجھنے اور ماننے اور عمل کرنے کا حق دیتی ہے ۔لیکن اگر آپ قول صحابی کو حجت نیست مانتے ہیں تو پھر میری نظر میں آپ کو قول صحابی پیش کرکے من پسند معنی لینے کا بھی کوئی حق نہیں ۔

سہج بھائی پہلے آپ اپنا حلف نامہ لکھ کر یہاں لگا دیں کہ آپ سوفیصد ممبران صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے قول کو حجت مانتے ہیں یا نہیں​
کیوں کہ آپ کے اپنے پیارے بابے یہ فتویٰ دے رھے ہیں​
sahabah ka zati amal.jpg
ہم آپ کی بات کو مانیں یا آپ کے بابوں کی​
پہلے اپنے بابوں کی فکر کرو میرے بھائی پھر دوسروں سے حلف نامہ لکھوا لو​
 
Top