عبید اللہ بن موسی' العبسی (وفات 213 ہجری)
روایت کی گئی حدیث :
حدثنا عبيد الله بن موسى، قال أخبرنا حنظلة بن أبي سفيان، عن عكرمة بن خالد، عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " بني الإسلام على خمس شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، والحج، وصوم رمضان ".
ترجمہ از داؤد راز
ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی۔ انھوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
صحیح بخاری ،کتاب الایمان ، حدیث نمبر: 8
صحیح بخاری میں ان سے ٢٧ احادیث لی گئی ہے
دیگر کتب احادیث اہل سنت جن میں عبید اللہ بن موسی العبسی سے روایات لی گئی ہیں
صحیح مسلم (کتاب الایمان)
صحیح ترمذی (کتاب الصلاۃ)
سنن نسائی (کتاب السہو)
سنن ابو داؤد (کتاب الطہارۃ)
سنن ابن ماجہ (کتاب المقدمہ)
عباد بن یعقوب الاسدی (وفات 250 ہجری)
روایت کی گئی حدیث :
حدثني سليمان، حدثنا شعبة، عن الوليد، . وحدثني عباد بن يعقوب الأسدي، أخبرنا عباد بن العوام، عن الشيباني، عن الوليد بن العيزار، عن أبي عمرو الشيباني، عن ابن مسعود ـ رضى الله عنه ـ أن رجلا، سأل النبي صلى الله عليه وسلم أى الأعمال أفضل قال " الصلاة لوقتها، وبر الوالدين، ثم الجهاد في سبيل الله ".
ترجمہ از داؤد راز
مجھ سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا ‘ ان سے ولید بن عیزار نے (دوسری سند) اور امام بخاری نے کہا کہ مجھ سے عباد بن یعقوب اسدی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم کو عباد بن العوام نے خبر دی ‘ انہیں شیبانی نے اور انہیں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا۔ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ فرمایا کہ اپنے وقت پر نماز پڑھنا اور والدین کے ساتھ نیک معاملہ کرنا ‘ پھر اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔
صحیح بخاری ،کتاب التوحید والرد علی الجہیمۃ ، حدیث نمبر : 7534
دیگر کتب احادیث اہل سنت جن میں عباد بن یعقوب الاسدی سے روایات لی گئی ہیں
صحیح ترمذی (کتاب المناقب)
سنن ابن ماجہ (کتاب مع جاء فی الجنائز)
عبد الملک بن اعین کوفی
حدثنا الحميدي، حدثنا سفيان، حدثنا عبد الملك بن أعين، وجامع بن أبي راشد، عن أبي وائل، عن عبد الله ـ رضى الله عنه ـ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " من اقتطع مال امرئ مسلم بيمين كاذبة، لقي الله وهو عليه غضبان ". قال عبد الله ثم قرأ رسول الله صلى الله عليه وسلم مصداقه من كتاب الله جل ذكره { إن الذين يشترون بعهد الله وأيمانهم ثمنا قليلا أولئك لا خلاق لهم في الآخرة ولا يكلمهم الله} الآية.
ترجمہ از داؤد راز
ہم سے عبداللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے عبدالملک بن اعین اور جامع بن ابی راشد نے ‘ ان سے ابووائل نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کسی مسلمان کا مال جھوٹی قسم کھا کر مار لیا تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضبناک ہو گا۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تصدیقاً قرآن مجید کی اس آیت کی تلاوت کی۔ ”بلاشبہ جو لوگ اللہ کے عہد اور اس کی قسموں کو تھوڑی پونجی کے بدلے بیچتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اللہ ان سے بات نہیں کرے گا“ آخر آیت تک (سورۃ آل عمران)
صحیح بخاری ،کتاب التوحید والرد علی الجہیمۃ ، حدیث نمبر : 7445
دیگر کتب احادیث اہل سنت جن میں عبد الملک بن اعین کوفی سے روایات لی گئی ہیں
صحیح مسلم (کتاب الایمان)
صحیح ترمذی (کتاب تفسیر القران)
سنن نسائی (کتاب الایمان و النذور)
سنن ابن ماجہ (کتاب الزکوۃ)