اللہ کی کتاب کے مطابق مردوں اور عورتوں میں بہت سے صدیق ہیں، جیسے سورۃ یوسف ومریم میں سیدنا ادریس، ابراہیم اور یوسف کو صدیق کہا گیا ہے۔
نبیوں کے علاوہ مرد وعورت بھی صدّیق ہو سکتے ہیں، فرمانِ باری ہے:
﴿ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّـهِ وَرُسُلِهِ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ ١٩ ﴾ ۔۔۔ سورة الحديد
کہ اور وہ لوگ جو اللہ اوراس کے رسول پر جو ایمان رکھتے ہیں وہی لوگ اپنے رب کے نزدیک صدّیق ہیں۔
درج ذيل آيت کریمہ میں تو صدیقین کو نبیوں کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے، جس سے بخوبی واضح ہوجاتا ہے کہ نبیوں کے علاوہ مرد وعورت بھی صدیق ہیں:
﴿ وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَـٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّـهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَـٰئِكَ رَفِيقًا ٦٩ ﴾ ۔۔۔ سورة النساء
اور جو بھی اللہ تعالیٰ کی اور رسولﷺ کی فرمانبرداری کرے، وه ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے، جیسے نبی اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ، یہ بہترین رفیق ہیں۔ (69)
السلام علیکم۔
بالکل حق بات لکھی ھے آپ نے۔ جزاک اللہ۔
نام کے ساتھ، قران میں صرف حضرت عیسٰی علیہ سلام کی والدہ صدیقہ ہیں۔
صدیق (مزکر) کے بارے میں تو میں نے کچھ لکھا ہی نہیں ھے۔
ثابت ہوا کہ منکرِ حدیث ہمیشہ منکرِ قرآن بھی ہوتا ہے، وہ قرآن کو نہیں صرف اپنی مانتا ہے۔ قرآن کا نام لے کر لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے۔ ظاہر ہے کہ جو قرآن کریم کی نبوی تفسیر (احادیث مبارکہ) کو تسلیم نہیں کرتا، تو وہ قرآن کی من مانی تفسیر ہی کرے گا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس فتنے سے محفوظ رکھیں! آمین یا رب العٰلمین!
حدیث کی تو کوئی بات ہی نہیں کی۔ میری پوسٹ دوبارہ پڑھ لیں۔
جی بالکل! اللہ تعالیٰ منکرین حدیث کی کج فہمیوں سے بھی سب کو محفوظ رکھیں، کیونکہ وہ نہ قرآن کو مانتے ہیں، نہ سنت کو۔ مانتے ہیں تو صرف اپنے نفس کی یا اپنے امام (پرویز) کی۔
محترم انس نضر صاحب۔ پرویز صاحب سے میرا کوئی تعلق نہیں ھے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّـهَ ۚ إِنَّ اللَّـهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ﴿٤٩-١٢﴾
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں تجسس نہ کرو اور تم میں سے کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تمہارے اندر کوئی ایسا ہے جو اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا؟ دیکھو، تم خود اس سے گھن کھاتے ہو اللہ سے ڈرو، اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا اور رحیم ہے(٤٩-12)
نبی کی ازواج کی اطاعت کا کوئی حکم، قران میں ھے تو نشان دہی کریں۔
نبی کی ازواج کو بھی، اللہ اور رسول کی اطاعت کا حکم ھے۔
وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ ۖ وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّـهَ وَرَسُولَهُ ۚ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّـهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا ﴿٣٣-٣٣﴾
اپنے گھروں میں ٹِک کر رہو اور سابق دور جاہلیت کی سی سج دھج نہ دکھاتی پھرو نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ اور اُس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اہلِ بیتِ نبیؐ سے گندگی کو دور کرے اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے (٣٣-33)