- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
اگرمزید شک وشبہ بھی برقرار ہے ؟تومحدث انتظامیہ سے رابطہ کریں اورکہیں کہ دونوں کے آئی پی ایڈریس یادیگر جاننے کے جوطریقے ہوتے ہیں اس کوکام میں لائیں۔ ورنہ اپنے دماغ کو خواہ مخواہ زحمت نہ دیں۔
اگرآپ کو دونوں کو ایک کہہ کر خوشی ملتی ہے توآپ کی خوشی میں ہم بھی خوش ہیں۔کوشش کیجئے کہ کوئی مضبوط دلیل مل جائے جس سے کہ دونوں کو ایک ثابت کرسکیں۔ انتظامیہ سے بھی رابطہ کریں۔ذاتی طورپر بھی۔
جمشید صاحب آپ ذرا یہ وضاحت کریں آپ نے کہا تھا کہ :
پھر ندوی کی آئی ڈی سے یہ کہا گیا :اگرآپ کی نظروسیع ہوتی تودرمختار میں ابن عابدین شامی نے بھی غزالی کے حوالہ سے دوتہائی مسائل میں اختلاف کی بات نقل کی ہے۔
حالانکہ اگر آپ کے کہنے کے مطابق آپ ندوی صاحب کے قریب رہتے ہیں تو پھر ندوی صاحب کو کہنا چاہیے تھا کہ یہ تو جمشید صاحب کی رہنمائی پر انہوں نے ایسا کیا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ خضرحیات نے ایک بھی حوالہ نہیں دیاتھاحنفی علماء کا۔میں نے ہی ان کی رہنمائی اس جانب کی کہ ابن عابدین شامی نے شامی میں یہ بات کہی ہے۔
میں نے پوری دیانت داری سے کوشش کی تھی کہ خضر حیات اور جمشید برادران کے درمیان جاری اس مشارکت میں حصہ دار نہ بنوں۔ اور یہ سوچ بھی تھی کہ شاید بات رفع دفع ہو جائے۔ لیکن دو وجوہات ہیں جن کی وجہ سے میری دخل اندازی ضروری ہو گئی۔رفیق طاہر صاحب والا حال آپ بھی آناشروع ہوگیاہے؟کیپ اٹ اپ لگے رہو منابھائی۔
میراخیال ہے کہ یہ اس موضوع پر آخری مشارکت ہونی چاہئے اورندوی اورجمشید صاحب کے تعلق سے تمام مراسلات کو کسی دوسرے تھریڈ میں ضم کردیناچاہئے اوریہاں صرف موضوع پر گفتگو ہونی چاہئے۔
پہلی تو یہ کہ جمشید صاحب بار بار انتظامیہ سے رابطہ کرنے اور کنفرم کرنے کا کہتے رہے ہیں۔ اور دوسری اس لئے بھی کہ ان کا رویہ اس بنیاد پر خضر حیات صاحب کے ساتھ درست نہیں، یعنی انہیں جھٹلا رہے ہیں مسلسل۔ ایسی صورت میں خاموش رہنا ممکن نہیں۔
تو جمشید بھائی، ایک جملے میں محدث انتظامیہ کا فیصلہ تو یہ ہے کہ ندوی آپ ہی کی آئی ڈی ہے۔
آپ اوپن فورم پر یا ذاتی پیغام پر ثبوت چاہتے ہوں تو وہ بھی پیش کئے جا سکتے ہیں، اگرچہ اس کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ خود تو اپنے حال سے واقف ہی ہیں۔ اور یہ بھی عرض کر دوں کہ آپ کی اس دہری شناخت کے بارے میں بہت عرصہ قبل ہی سے ہمیں معلوم تھا، ہمیں سے مراد میں اور انتظامیہ کے دو اہم ترین افراد، انس نضر اور کفایت اللہ برادران۔ اس ضمن میں ہم پہلے ہی اپنے خفیہ سیکشن میں گفتگو بھی کر چکے ہیں۔ یہاں سے آپ کو اپنے اور ہمارے رویے کا فرق بھی نوٹ کرنا چاہئے کہ ہم نے آپ کی عزت کی پاسداری کی خاطر کبھی بھی یہ بات انتظامیہ کے بھی کسی دوسرے فرد یا دیگر ناظمین کو نہیں بتائی۔ اگر ہماری جگہ آپ ہوتے تو شاید وہی تذلیل آمیز رویہ اختیار کرتے جو آپ کی اکثر پوسٹس کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ جبکہ ہم نے یہ سب دیکھنے کے باوجود آپ کو نہ صرف علماء سیکشن تک رسائی دی بلکہ محدث فورم کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہونے کے باوجود کبھی اشارتاً بھی اس پر تنبیہ تک نہیں کی۔
میں بذات خود ان دونوں آئی ڈیز کا پورا پیٹرن نوٹ کرتا رہا ہوں۔ ابتدائی طور پر ندوی کی آئی ڈی سے آپ ان مراسلات میں جواب دیتے رہے ہیں جہاں آپ کو لگتا ہوگا کہ بحث کو منطقی انجام تک نہ بھی پہنچا کر بیچ میں سے غائب ہو جائیں تو حرج نہ ہو۔ جبکہ جمشید کی آئی ڈی سے وہی پیٹرن تھا کہ " آخری مراسلہ ہر حال میں میرا ہی ہو" ۔
حال ہی میں اس پیٹرن میں ایک تبدیلی یہ نوٹ کی تھی میں نے کہ جمشید صاحب ذرا سنجیدگی سے مراسلت کرنے لگے تھے اور ندوی صاحب پر سارا بوجھ تھا دوسروں کی تذلیل اور شخصیات کو رگیدنے کا۔
باقی ہر شخص واقف ہے کہ ان دونوں آئی ڈیز کا نہ صرف یہ کہ انداز تحریر ایک سا ہے اور قطعاً عام نہیں ہے۔ منفرد انداز ہے۔ اور دوسرا یہ کہ دونوں کی علمی مقام بھی یکساں محسوس ہوتا ہے۔ مخالفین کی تحقیر کا انداز بھی یکساں ہے۔ حتیٰ کہ تحقیق و مطالعہ وغیرہ بھی یکساں ہے۔
مخالفت حدیث کی تعریف والی باتیں ذرا سرچ کرنے پر جمشید کی آئی ڈی سے بھی ملتی ہیں اور ندوی کی آئی ڈی سے بھی۔ حالانکہ یہ ذرا منفرد سا مسئلہ ہے۔ اسی طرح جمشید صاحب زلزلہ اور الدیوبندیہ کتب پر جس قسم کے تبصرے کر چکے ہیں، لاشعوری طور پر وہی تبصرے ندوی کی جانب سے بھی موجود ہیں۔ یہ ایک دو مثالیں ہیں اور منفرد نوعیت کی ہیں۔ ورنہ ظاہر ہے عمومی اختلافی مسائل پر ایسی یکسانیت کی کوئی اہمیت نہیں۔
بالا گزارشات فقط آپ کے معتقدین و مریدین کو مطمئن کرنے کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ ورنہ میرا میدان علم و ادب نہیں ہے بلکہ آئی ٹی ہے۔ اور میں نے دونوں آئی ڈیز کے ایک ہونے کی بات ناقابل تردید ثبوت مہیا ہونے پر ہی کی ہے۔
خیر، جو ہوا سو ہوا۔ آپ جانیں آپ نے کیوں ندوی کو تخلیق کیا۔ میں آپ کو جمشید ہی کہوں گا کیونکہ یہی آئی ڈی پرانی ہے۔ اب آپ سے گزارش ہے کہ مجھے ذاتی پیغام یا یہیں بتا دیجئے کہ آپ کو کون سی آئی ڈی برقرار رکھنی ہے۔ آپ چاہیں تو دوسری آئی ڈی کو ہم پہلی میں مرج کر دیتے ہیں تاکہ تمام مراسلات ایک ہی آئی ڈی سے نظر آنا شروع ہو جائیں۔
یا پھر آپ کہیں تو ہم دوسری آئی ڈی موڈریٹ کر دیتے ہیں، تاکہ وہ مراسلات اسی آئی ڈی سے برقرار رہیں۔
دونوں صورتوں میں آپ بہرحال دوسری آئی ڈی سے مشارکت نہیں کر پائیں گے۔
جہاں تک فورم قوانین کی بات ہے تو ہم دو آئی ڈیز کی ممانعت فقط اس لئے کرتے ہیں تاکہ لوگ اس سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ یعنی ایک آئی ڈی سے دوسری کی تعریف کرنا، یا ایک آئی ڈی سے خود کو اچھا سنجیدہ ظاہر کرتے ہوئے مخالفین کو دوسری آئی ڈی سے سب و شتم کرتے رہنا وغیرہ۔ اور بھی کئی ناجائز صورتیں ہیں استعمال کی۔
جبکہ دوسری جانب باقاعدہ اجازت لے کر ایک صاحب نے دو آئی ڈیز بنائی تھیں، اب تو وہ فورم پر ہی نہیں آتے۔ لیکن ان کا مسئلہ تھا اور جینوئن تھا۔ اسی طرح میں کچھ دیگر احباب سے واقف ہوں، جو ایک سے زائد آئی ڈیز مجبوراً استعمال کرتے ہیں اور ہرگز بھی اس سے ناجائز فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ اور اوپن فورم پر بھی کسی کو معلوم نہیں، لہٰذا جمشید ندوی آئی ڈیز کی مانند میں ذاتی طور پر ان کی پردہ پوشی کرتا ہوں۔