• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انجینیئر محمد علی مرزا

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
@عبده بھائی میں نے اس کو جتنا سنا هے مجھے یه هی سمجھ آیا یے که یه شخص صحابه کرام سے بغض رکھتا هے خصوصا سیدنا معاویه اور سیدنا مغیره بن شعبه رضی الله عنه سے, اور اس کے چاهنے والوں کی زبان بھی صحابه کے بارے میں رافضیوں سے کم نهیں چلتی, ظاهر هے یه ٹریننگ ان لوگوں کو محمد علی مرزا هی دے رها هے.
محمد علی مرزا کا صحابه کے متعلق جو موقف هے وه تو آپ نے اوپر سن لیا هوگا اب اس کے اندھے مقلدوں کا حال بھی سنئیے. محمد علی مرزا کا ایک چاهنے والا مجھے کهتا هے که:
" هم معاویه کو مسلمان سمجھتے هیں اس وجه سے وه جب جهنم سے اپنی سزا پوری کرلے گا تو جنت میں چلا جائے گا"
.
محترم بھائی آپ کی بات غلط نہیں اگر اسی طرح ہو جس طرح آپ نے لکھا ہے کہ کوئی امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو جہنمی کہے البتہ کسی صحابی کو اجتہادی غلطی پر سمجھنے والے کے بارے میں تو کسی کو اعتراض نہیں البتہ صحابی کو اجتہادی غلطی پر سمجھ کر اسکو تحقیر کرنے یا اسکو پھیلانے والے کا بھی سختی سے رد کیا جائے گا البتہ ایسے انسان کے کفر کا معاملہ اللہ بہتر جانتا ہے ہاں غیر اہل حدیث آپ کہ سکتے ہوں کیونکہ اسنے سلف صالحین کے خلاف معاملہ کیا ہے اللہ اعلم
 

razijaan

رکن
شمولیت
جولائی 21، 2015
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
35
محترم بھائی آپ کی بات غلط نہیں اگر اسی طرح ہو جس طرح آپ نے لکھا ہے کہ کوئی امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو جہنمی کہے البتہ کسی صحابی کو اجتہادی غلطی پر سمجھنے والے کے بارے میں تو کسی کو اعتراض نہیں البتہ صحابی کو اجتہادی غلطی پر سمجھ کر اسکو تحقیر کرنے یا اسکو پھیلانے والے کا بھی سختی سے رد کیا جائے گا البتہ ایسے انسان کے کفر کا معاملہ اللہ بہتر جانتا ہے ہاں غیر اہل حدیث آپ کہ سکتے ہوں کیونکہ اسنے سلف صالحین کے خلاف معاملہ کیا ہے اللہ اعلم
جنہوں نے کتابیں لکھیں اور وہ روایات لکھیں جنہوں نے ترجمعے کیے ان کے بارے کیا خیال ہے میرے بھائی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
جنہوں نے کتابیں لکھیں اور وہ روایات لکھیں جنہوں نے ترجمعے کیے ان کے بارے کیا خیال ہے میرے بھائی
کس نے کونسی کتاب لکھی ۔۔اور اس کتاب میں ۔۔صحابی کرام رضی اللہ عنہم کے خلاف کیا لکھا؟
یاد رہے کتاب کی اصل عبارت سامنے لانا ہوگی ۔۔۔جس طرح دوستوں نے فورم پر ۔۔ جہلم کے مرزا صاحب ۔۔کی ویڈیو ۔اور ۔آڈیو ۔بیان کے کلپ لگائے ہیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
عبدہ بھائی یہ شخص نہایت بد باطن ہے اور تدلیس کا نہایت ماہر ہے مجھے یاد ہے جنید جمشید کے دفاع میں جب اس نے تقریر کی تو کہا شیعہ کو تو رہنے ہی دیں نا ان کا تو معاملہ ہی الگ ہے
بات کر رہا تھا کہ جنید جمشید نے کوئی گستاخی نہیں کی گستاخیاں تو سنی کہلانے والوں نے کی ہیں دیوبندی اھل حدیث بریلوی
جبکہ ایک دوست ہیں مبشر سعید بھائی انہوں نے سوال کیا کیا نماز شیعہ کے پیچھے بھی پڑھی جائے گی تو فرمایا جی ہاں مرزائی کے علاوہ سب کے پیچھے پڑھی جائے گی
شیعہ اس کی تقاریر کو اپنے پیجز پر نشر کرتے ہیں اللہ ہی اس کے باطن کو جانتا ہے لیکن قرائن اس کے رفض پر شاھد ہیں اھل سنت سے اس نے بالکل واضح علحدگی اختیار کی ہے مشاجرات صحابہ کے حوالے سے
 

MD. Muqimkhan

رکن
شمولیت
اگست 04، 2015
پیغامات
248
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
70
آپ نے جس ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کیا اللہ آپ کو اجر دے آپ نے دین کا اہم کام کیا ہے. رافضیوں نے ماضی میں بھی اس قسم کی حرکتیں کی ہیں اور اب تک کررہے ہیں. مرزا کبھی رافضی رہا ہو یا نہ رہا ہو خواہ وہ کسی کا شاگرد ہو فی الحال تو رافضی ہی ہے. رافضیت صرف سینہ کوبی کا نام نہیں. وہ جس طرح سے مسلسل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں لب کشائی کرتا ہے اس کی زبان سے رافضیت ہی غلاظت انڈیلتی ہے. اب تک جتنا دیکھا ہے ایسا ہی دیکھا ہے. ہم تو بھول کر بھی اسے اہل حدیث کجا اہل سنت کے کسی بھی گروہ سے متعلق نہیں کریں گے.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
کذاب مرزا جہلمی کی جہالت !

شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ کی ایک بات بہت قابل غور ہے.

علماء کی موجودگی میں ایسے لوگوں کو پذیرائ کیسے مل جاتی ہے؟


 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
علی مرزا جہلمی صاحب ...جھوٹ بولیے...لیکن حیا کے ساتھ

مغلوں سے معذرت ...مگر اکبر بادشاہ نے دین کا حلیہ بگاڑا...پھر ایک مرزا صاحب نے حیا کی ردا یوں اتاری کہ خود کو نبی قرار دے دیا...اور شرم نام کی کوئی شے ان کو چھونے میں ناکام رہی....اور اب ایک اور مرزا صاحب کی درفنطنیاں سنیں....موصوف کیمرے کے سامنے " بلٹ ٹرین " کی سپیڈ سے بول رہے تھے...نہ کوئی پوچھنے والا نہ کوئی روکنے والا ...ویڈیو میں حاضرین دکھائی نہیں دے رہے تھے مجھے لگتا ہے کہ گھر کے ڈرائنگ روم میں موبائل کے کیمرے میں وڈیو بنا کر موصوف سوشل میڈیا پر چڑھا دیتے ہیں...اور ہمارے معاشرے کا چلن ہے کہ منفی باتوں کو لوگ پسند کرتے ہیں سو اس پر پھولے نہ سماتے..یہ لوگ خود کو بقراط جان لیتے ہیں....


مدارس کے خلاف موصوف کا احساس کمتری بدزبانی بن کے نکل رہا تھا...خیر یہ تو بندے کی گھریلو تربیت ہوتی ہے...جس کو اچھی تربیت مل جائے وہ قسمت والا...ورنہ اجڑا تیمور زادہ......

ایک تقریر میں موصوف نے اتنے جھوٹ بولے کہ اللہ کی پناہ.....کہتے ہیں کہ "ہندوستان میں مدارس جو آپ کو نظر آ رہے ہیں وہ انگریزوں کے دور میں بنے ہیں.... کہ انہوں نے بھی روٹی روزی چلانی تھی"

مولوی صاحب آپ کو علم نہیں تو اس جہالت کا علاج کیجئے ...کتابیں پڑھیے...مطالعہ کیجئے....کم از کم جھوٹ کا سہارا تو نہ لیجئے....

انگریز کی آمد سے پہلے سلاطین اور پھر اس کے بعد آپ کے اجداد یعنی مغلوں کے عھد تک مدارس کا باقاعدہ نظام موجود تھا...مسجد سے ملحق ان مدارس میں پہلے ناظرہ پڑھایا جاتا....پھر حساب اور فارسی زبان کی تعلیم دی جاتی ....

مولوی جی ! بچیوں کے لیے مدارس کا الگ نظام تھا...جن کو "آتوں جی" کے نام سے پکارا جاتا...معزز اور صاحب حیثیت گھرانوں میں قائم ان مدارس میں بچیاں پڑھتیں...

..مرزا جی ! پھر اعلی تعلیم کا مرحلہ شروع ہوتا تھا...یعنی مدارس کا جو بقول آپ کے انگریز کیے دور کی پیدوار ہیں

ان ابتدائی مراحل کے بعد طالب علم مدارس میں جا داخل ہوتے...اس زمانہ میں جو کتاب شامل نصاب ہوتی تھیں انھیں "کتاب مفتیانہ" کہتے تھے....بارویں صدی عیسوی سے لے کر انیسویں صدی عیسوی تک اس نصاب تعلیم کی عمدگی کے واسطے اس میں کئی بار تبدیلیاں بھی ہوئیں. مولنا ابوالحسنات نے اس کے باقاعدہ پانچ ادوار متین کیے ہیں...مگر"حجت". آپ کا تحقیق سے کیا واسطہ؟...

..پھر... آپ کے نالائق اور نااہل اجداد کی مہربانیوں سے انگریز آ گیا....جب آپ کے بقول مدارس شروع ہوۓ...... حالانکہ جب مدارس کے زوال کا آغاز ہوا تھا
بس بندہ جب مائیک پر یا بائیک پر چڑھا ہوتا ہے اس کا ذہنی توازن بگڑا ضرور ہوتا ہے مگر جھوٹ بولتے ہوۓ تو پھر بھی..............

ابوبکرقدوسی
.
****ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں پہلا مدرسہ تیسری صدی ہجری میں بنا اس پر پھر سہی
 
Top