عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
مقناطیس
ہر مقناطیس دو پول North اور South رکھتا ہے۔لوہے کے عام ٹکڑے کو بھی مقناطیس بنایا جاسکتا ہے۔ مستقل مقناطیس کے پول بھی مستقل یعنی بدلتے نہیں۔
حیرانی کی بات
لوہا (آئرن) ایک عنصر ہے۔ ہر عنصر کے ایٹم پر کوئی چارج نہیں ہوتا جب تک کہ کوئی الیکٹران داخل یا خارج نہ ہو۔ سادہ لوہے کا ٹکڑا کوئی پول نہیں رکھتا مگر اسی کو جب کسی دوسرے مقناطیس سے ایک خاص طریقہ سے رگڑا جائے تو اس میں بھی مقناطیسیت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس میں کونسی تبدیلی واقع ہوئی کہاس میں مقناطیسیت پیدا ہو گئی اور یہ بھی مستقل مقناطیس کی مانند بن گیا۔
کہا جاتا ہے کہ مقناطیس کے مالیکیول ایک خاص ترتیب میں ہوتے ہیں جس وجہ سے اس میں یہ خاصیت پیدا ہوجاتی ہے۔ لطف کی بات یہ کہ یہ مالیکیول ایک ہی عنصر پر منحصر ہیں۔ ان میں یہ خاصیت مستقل طور پر کیسے رہتی ہے؟ اس میں Dipole کیونکر پیدا ہؤا جب کہ مالیکیول میں شامل ایٹم ایک جیسے ہیں؟