عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
نیوٹران کی کہانی
کہا جاتا ہے کہ نیوٹران مرکب ہے۔ اس میں سے اگر ”بِیٹا پارٹیکل“ نکل جائے تو ”پروٹان“ باقی رہ جاتا ہے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے ”نیوٹران“ ہی بنائے(ابتسامہ)۔ باقی سارے عناصر اسی سے بنے۔ بھلا کیسے؟ آئیے دیکھیں۔
ایک نیوٹران سے بِیٹا پارٹیکل نکلا تو وہ پروٹان بن گیا۔ بیٹا پارٹیکل جو کہ الیکٹران ہی ہے وہ پروٹان کے گرد گھومنا شروع ہوگیا اور ہائیڈروجن بن گئی۔ اس ہائیڈروجن کے مرکزہ میں ایک نیوٹران گھس آیا تو بھاری ہائیڈروجن (ڈیوٹریم) بن گئی۔ ایک اور نیوٹران گھسا تو تابکار ہائیڈروجن (ٹریٹیئم) بن گئی۔ اس سے بیٹا پارٹیکل نکلا تو یہ ”ہیلیم“ بن گئی۔ اس طرح سلسلہ چلتے چلتے اتنے سارے عناصر بن گئے۔
مگر دیکھنے میں آرہا ہے کہ اب مزید عناصر نہیں بن رہے آخر کیوں؟ دراصل ایک خاص حجم کے بعد عنصر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگ جاتا ہے۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جنت میں کچھ ایسے حالات پیدا فرمائیں گے کہ مزید نئے نئے عناصر وجود میں آئیں گے اور ان سے بننے والی اشیاء محیر العقول ہوں گی۔ بعض چیزیں شکل صورت میں اسی دنیا کی اشیاء جیسی ہونگی مگر ذائقہ اور خوشبو میں منفرد ہونگی۔ واللہ اعلم۔
Last edited by a moderator: