- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
انٹرویو مولانا رحمت اللہ ارشد رحمہ اللہ
ارشد کاشمیری،محمد عباس
نوٹ
معزز قارئین استاد محترم مولانا رحمت اللہ ارشد رحمہ اللہ چند دنوں سے اس دنیائے فانی سے رخصت ہوچکے ہیں۔اللہ تعالی ان کی تمام دنیاوی چھوٹی و بڑی غلطیوں سے درگزر کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلی مقام دے۔آمین
اللهم ادخله الجنة الفردوس
بھائیوں کے اسرار پر شیخ صاحب رحمہ اللہ کا ماہنامہ ’رشد‘ لاہور کی طرف سے لیا گیا انٹرویو پوسٹ کیا جارہا ہے۔
اُستاد محترم مولانا رحمت اللہ ارشدؔصاحب بے شمار اَوصاف کے حامل ایک ماہر استاد ہیں۔ ابتدائی تعلیم جامعہ اشرفیہ سے حاصل کی۔ بعداَزاں اُم القریٰ یونیورسٹی سعودی عرب داخلہ ہوگیا وہاں سے فراغت پر پاکستان آئے اور جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تدریس کے فرائض سرانجام دینا شروع کردیئے۔21سال سے یہیں پڑھا رہے ہیں۔ مسلکاً دیوبندی ہیں۔ انتہائی معتدل نظریات کے حامل اور طلبہ کی ہردلعزیز شخصیت ہیں۔ پچھلے دِنوں ماہنامہ ’رُشد‘ کے انٹرویو پینل نے آپ سے ملاقات کی جو قارئین ’رُشد‘ کی خدمت میں پیش ہے۔(ادارہ)