اور اس بات کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا کہ جس خاتون کا انٹرویو کیا جا رہا ہے وہ باکرہ ہے یا عمر رسیدہ؟
بھائی غیر باکرہ کی جانب رجال کے ریجھنے کے امکانات بہت کم ھوتے ھیں، بہ نسبت باکرہ کے،،،
اور
فیصلہ وہی اتھارٹی کرے گی جو انٹرویو کے لیئے سلیکشن کرتی ھے،
یہاں تو صرف ٹیکسٹ کا معاملہ ہے جبکہ اللہ نے "وقلن قولا معروفا" کے تحت آواز پر بھی پابندی نہیں لگائ ہاں مگر اسکے اصول ضوابط مقرر کر دیے
بھائی ھم بھی اصول و ضوابط ھی طے کرنے کے لیئے یہاں بات کر رھے ھیں
دوسری بات مجھے تو بہت افسوس ہے کہ اس تھریڈ کے ذریعے ایسی سوچ پیدا کی جا رہی ہے ، کہ اللہ معاف کرے بحیثیت عورت یہ "جگہ" ہمارے لیے اب مناسب نہیں لگ رہی۔کیونکہ اگر آپ چیزوں کو چن چن کر سائڈ پر کر دیں گے تو اس کے مطابق حل یہ نکلے گا کہ خواتین میگزین ، یا مختلف ویب سائٹ میں کمنٹ کے ذریعے اپنا دینی کام کریں،اور دلیل لے آئیں گے متعلقہ حدیث کی۔
لیکن میں ایک بات ضرور کہوں گی ، کہ فورم کی بمشکل 10 کی تعداد سے بھی کم ریگولر خواتین جو کہ حسن ظن کے مطابق خالصا دین سیکھنے اور سمجھنے کے لیے یہاں آتی ہیں، انھیں آپ فتنہ ، ہلاکت ، تباہی سمجھ رہے ہیں
اوھو، میری بہن آپ کو سمجھنے میں غلطی ھو رھی ھے، یہاں موجود کسی بھی بہن کو یا آپکو فتنہ ھرگز ھرگز نہیں کہا گیا اور نہ کوئی مردِ صالح ایسا کہہ سکتا ھے،
فرمان رسول کے مطابق عورت کو بالعموم فتنہ کہا گیا ھے، اور مردوں کے لیئے خاص فتنہ قرار دیا گیا ھے، یعنی مرد کے فتنوں میں مبتلا ھونے والی راہوں میں سے سب سے زیادہ عورت کے فتنہ سے متاثر ھوتا ھے، لہذا صرف انٹرویو کی حد بات کی گئی ھے، کیونکہ انٹرویو میں کچھ سوالات ایسے ھیں کہ جنکا اسلامی تربیت سے کوئی اہم تعلق نہیں ھے جبکہ ان میں مردوں کے لیے عورتوں کے فتنہ میں مبتلا ھونے کا احتمال زیادہ ھے،
السلام علیکم
ایک دینی اسلاحی فارم جس میں بے شمار مشائخ کرام ہیں، انٹرویو کا سلسلہ تمام اشوز کے سامنے رکھ کے کیا گیا ہو گا ایک زمانہ سے محدث فارم اچھے طریقے سے چل رہا ھے کہ ابھی تک کسی ایسے فتنہ پر کوئی رپورٹ نہیں ہوئی، سب بہن بھائیوں کی طرح ایک فیملی جیسے اپنا کام کر رہے ہیں۔
فورم میں ارسلان ملک ممبر جو سب سے کم عمر اور اس سٹیج میں ھے جس پر سب کو علم ھے اس کا نظم و ضبظ اتنا مضبوط ھے کہ اس پر اس فتنہ کو کوئی اثر نہیں ہوا تو پھر کونسے فتنے کا سجاد کو ڈر لگ رہا ھے۔ یہاں کوئی بہودہ ممبر رجسٹرڈ نہیں جو ایسی حرکتیں کرے جس کا ڈر آپ کو ھے سب ویل ایجوکیٹڈ ممبران رجسٹرڈ ہیں یہاں اور فورمز، فیس بک کی طرح نہیں ہوتے ان پر مانیٹرنگ کی جاتی ھے جو کہ سیف پلیٹ فارم ہوتا ھے۔ سجاد صاحب ہو سکے تو اپنا تعارف، تعافی سیکشن میں کروا دیں تاکہ آپ کے بارے میں بھی جاننے کا ہمیں موقع ملے۔
میں اس فورم میں اسی لئے ہوں کہ یہاں بہت سکون ھے، اور اگر میں فورم میں آنا چھوڑ دوں تو پھر ہو سکتا ھے باہر نکلوں گا اور یقیناً ماحول کے مطابق فتنوں کا شکار ہو جاؤں، اس لئے فورم کے بہانہ گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے سامنے ہوتا ہوں۔
سسٹرز و خواتین پر کسی بھی طرح کی پابندی لگانا مناسب نہیں ہو گا باقی بورڈ جو فیصلہ کرے۔
والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موضوع اچھا اور مفید ہے اگر ،برداشت،تسلی اور معاملہ فہمی سے کام لیا جائے۔
سب سے پہلے"استفت قلبک"دل میں کھٹکا ہے تو مذکورہ معاملہ چھوڑ دیجیے۔
عورت فتنہ ہے یا عورت سے فتنہ پھیلتا ہے کی بات کرنے والوں کو بیچ چوراہے میں بیٹھنے کے آداب کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔مرد و خواتین اپنی اپنی حدود میں ہی رہیں تو اچھا ہے۔غیر متعلق اشیاء کو ٹٹولنے اور کریدنے کا نتیجہ فتنہ ہی ہوتا ہے۔
ہر چیز کو مخصوص نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو برائی ہی پھیلے گی۔انسان کو خیالات سے غرض ہونی چاہیے شخصیت سے نہیں۔
ابتدا میں میں نے انتظامی اراکین کو خواتین کے علیحدہ زمرے کی تجویز دی تھی بلکہ خواتین کے لیے ایک خاتون موڈریٹر کی موجودگی بھی اہم ہے۔اور حقیقتا اگرخواتین کا علیحدہ دینی فارم ہو تو خواتین کو وہاں جانے میں بھی کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔۔ایک دین دار خاتون بھی اختلاط پسند نہیں ہوتی۔
جہاں تک معاملہ ہے خواتین کے انٹرویوز کا تو انہیں ہم خواتین تک محدود کر دیجیے،کم از کم ہمیں ایک دوسرے سے بیک سپورٹ ملتی ہے۔ویسے جس قدر اس معاملے پر گرما گرمی جاری ہے تو اب کوئی خاتون جلد اپنی پرانی تسلی سے پوسٹنگ نہیں کر سکے گی۔جو انٹرویوز پڑھ کر بھلا ڈالے گئے تھے انہیں اب دوبارہ کھول کھول کر "برائیاں " تلاشنے کا کام جاری ہو گا۔یہ معاملات انتظامیہ کے ساتھ ذپ میں طے پاتے تو اچھا تھا۔رہی بات مرد و خواتین کا ایک دوسرے کو ذپ بھیجنا۔۔جہان خواتین خواتین کو ذپ نہیں بھیجتی وہاں اس کا کیا گمان؟؟))موضوع پر جو عمل درآمد ہونا ہے،کسی بد مزگی کا شکار ہونے سے قبل جلد ہو جانا چاہیے،بصورت دیگر معاملہ خوامخواہ طول پائے گا۔
ویسے اس موقع پر ایک جی دار قسم کی فیمینسٹ شدت سے یاد آ رہی ہیں))
میں اپکی باتوں سے متفق ھوں
اخت سہام بہن کی پوسٹ پر آپ نے " قابل قدر جذبات" کے الفاظ کے لکھے۔۔۔
آپ اپنے لیے ایک غیر محرم خاتون کے لیے قدر کے جذبات کو دین کے کس درجے میں لیں گے ؟ مجھے تو آپ کے اس "دو رخ" کی سمجھ نہیں آ رہی بھائی!
ابن سہام کے جن جذبات کو قابل قدر کہا گیا وہ انکی اپنی ذات کے متعلق جذبات نہیں ھیں بلکہ یہ انکے دینی غیرت و شرم و حیا پر سخت عملی کے جذبات ھیں،
آپکی دو رخ والی بات سے مجھے تکلیف ھوئی،
لیکن،،،،،،، اللہ آپکو جزائے خیر دے اور اپنی پسندیدہ ترین بندیوں میں شامل فرما لے،
عورت کو چھپانے کی رو سے جو نظریہ آپ لاگو کرنا چاہتے ہیں ، اس کے مطابق سب سے پہلے خواتین کی ریٹنگ "پسند ، زبردست ، متفق" ان سب کو بند کرنا ہوں گا کیونکہ یہ اس کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے !
تجاویز ، طنز و مذاح ، اردو ادب ، فقہی سوالات سیکشنز میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، کیونکہ یہاں کے بیشتر مسائل میں خواتین کے ذاتی احساسات شامل ہو سکتے ہیں !اور بڑی بد قسمتی ہے کہ "خواتین سیکشن" کی ہر تحریر میں حصہ ڈالنی والی خواتین اپنے "احساسات اور جذبات "کی عکاسی کرتی ہیں!
اور ہم تو عام یہاں لکھتے ہیں کہ فلاں بھائی نے اس موضوع پر بہت اچھی رائے دی یا بات کی۔۔۔۔ایسے جملے پر خصوصی پابندی عائد کریں ، کیونکہ عورت نے اپنے احساس ظاہر کر دئیے ہیں، اور یہ "فتنہ" ہے
احساسات و جذبات کئی طرح کے ھوتے ھیں
جو کہے گے ھیں وہ عورت کی ذات کے متعلق جذبات ھیں، نہ کہ دینی لگن یا عملیات کے جذبات،
اب تک کے مباحثے میں دو تین باتیں متفقہ نظر آرہی ہیں :
1۔ فورم پر موجود قابل قدر بہنوں سے ان کے ذاتی معاملات کے بارے میں پوچھ گچھ نہ کی جائے ، انٹرویو وغیرہ میں بھی اور عام حالات میں بھی ۔ اگر بہنیں آپس میں کوئی ضرورت سمجھتی ہیں تو ذاتی پیغام والی سہولت استعمال کریں ۔
2۔ دینی و علمی موضوعات میں اظہار خیال پر بہنوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے ، بلکہ اس سلسلہ میں ان قابل قدر خواتین اراکین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جو اس پر فتن دور میں دامن بچا کر ’’ اصلاح ‘‘ کے لیے کوشش اور محنت کر رہی ہیں ۔
3۔ ’’ فتنہ ‘‘ صرف عورت ہی نہیں بلکہ ’’ مرد ‘‘ بھی بن سکتا ہے ، لہذا صرف ’’ بہنوں ‘‘ کو موضوع بحث نہ بنایا جائے ۔
بھائی آپکی تجاویز سے بالکل متفق ھوں