بہت خوب سلفیبالکل صحیح فرمایا آپ نے ،محترم بھائیوں نے محض اندیشہ ہائے دور دراز کو بنیادی دلیل سمجھ لیا۔۔
اور اگر ایسے ’‘ ممکنہ خدشات ’‘ کو بنیاد بنا کر ۔۔پابندیاں ۔۔ لگانا شروع کریں ۔تو فورم کے مراسلات تو کیا ۔۔عورت کا مسجد جانا ۔۔ناجائز ٹھہرے ۔
اور حکمِ محبوب ’’ لا تمنعوا اماء اللہ مساجد اللہ ‘‘کہ اللہ کی بندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں آنے سے مت روکو۔‘‘ کو منسوخ کہا جائے گا ؟
اور ایک بات جس پر دوستوں نے شاید توجہ نہیں دی ،،،کہ جب گھر میں گھٹن بڑھتی ہے ،تو لا محالہ ’‘ آزاد ٖفضا ‘‘ میں جانے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ،
یعنی جس خطرہ کے پیش نظر ۔۔سختی ۔۔ کا آرڈی ننس لانے کا مطالبہ ہے ۔وہ ’’خطرہ ‘‘ تو ۔سختی ۔کے بعد مزید ہے ۔