• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"انٹرویو" پورشن میں خواتین کے انٹرویو نشر نہ کیئے جائیں

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری تو سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ مزید اور کیا پردہ وحجاب چاہتے ہیں!
اب اتنا بڑا انٹرنیٹ کاحجاب تو حائل ہے ہی!
اگر خواہش یہ ہے کہ مرد مردوں کی تحریر پڑھیں اور عورتیں عورتوں کی تو چاہئے کہ درس نظامی عورتوں کا نیا ترتیب دیا جائے! جو عورتوں کا لکھا ہو!
اب کچھ مرد اگر عورتوں کے معاملہ میں کچے واقع ہو‏ئے ہیں؛ تو ان مردوں کی کمزوری وخامی کی وجہ سے عورتوں پر اضافی پابندی کیوں!
ان مرد کا پیچ کسا جانا چاہئے
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم اس ضمن میں ایک "عجیب" سی اصطلاح استعمال کیا کرتے تھے
تقوی کا ہیضہ ہونا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم اس ضمن میں ایک "عجیب" سی اصطلاح استعمال کیا کرتے تھے
تقوی کا ہیضہ ہونا
میں یہ کہتے کہتے رک گیا تھا غلو کسی بھی معاملہ میں جائز نہیں حتی کے عبادات میں بھی نہیں اور یہی دین اسلام کا امتیاز ہے کہ اس میں اعتدال ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
تبصرے غلط طرف جا رہے ہیں ( ابتسامہ )
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری تو سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ مزید اور کیا پردہ وحجاب چاہتے ہیں!
اب اتنا بڑا انٹرنیٹ کاحجاب تو حائل ہے ہی!
اگر خواہش یہ ہے کہ مرد مردوں کی تحریر پڑھیں اور عورتیں عورتوں کی تو چاہئے کہ درس نظامی عورتوں کا نیا ترتیب دیا جائے! جو عورتوں کا لکھا ہو!
اب کچھ مرد اگر عورتوں کے معاملہ میں کچے واقع ہو‏ئے ہیں؛ تو ان مردوں کی کمزوری وخامی کی وجہ سے عورتوں پر اضافی پابندی کیوں!
ان مرد کا پیچ کسا جانا چاہئے
میں تو ابن داود بھائی سے صد فیصد متفق ہوں۔ اگر ہم فیس بک جیسے اوپن فورم میں ہر قسم کی خواتین کی موجودگی بلکہ ان کے "ساتھ" رہ کر تحریری فرائض انجام دے سکتے ہیں تو محدث فورم جیسے منظم دینی فورم میں نسبتا٘ زیادہ دیندار خواتین کو "سر گرم عمل" ہونے سے کس بنیاد پر روک سکتے ہیں۔

میرا خیال ہے کہ فورم کے "منتظم علمائے کرام" کو ایک پن تھریڈ کے ذریعہ فورم میں خواتین کی شمولیت اور سرگرمیوں سے متعلق "پالیسی بیان"کا اعلان کردینا چاہئے تاکہ یہاں کی ممبر خواتین یکسو ہوکر اپنی تحریری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
تاکہ یہاں کی ممبر خواتین یکسو ہوکر اپنی تحریری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خواتین پر یہاں اسلامی تحریر لکھنے پر بحث مباحثہ کرنے پر، کسی قسم کا سوال پوچھنے پر... وغیرہ وغیرہ... ہرگز ہرگز کوئی پابندی نہیں ہے اور نا پہلے کبھی تھی..
میں شیخ خضر حیات صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ:

تبصرے غلط طرف جا رہے ہیں ( ابتسامہ )
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
جزاکم اللہ خیرا
میرے خیال میں خواتین کے متحرک نہ ہونے میں اس دھاگے کا فی الوقت کوئی کمال نہیں،اس وقت ضرور تھا۔لیکن اگر پالیسی بنا کر پوسٹ کر دی جائے تو ضرور فائدہ ہو گا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اگر پالیسی بنا کر پوسٹ کر دی جائے تو ضرور فائدہ ہو گا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ @خضر حیات صاحب!
غور و فکر کے لیے آپ کی توجہ درکار ہے...اگر اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں.
جزاک اللہ خیرا
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top