• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اکابرین اہل حدیث کا تعلق صوفیت بہتان یا حقیقت؟

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اکابرین اہل حدیث کا تعلق صوفیت
بہتان یا حقیقت؟


تصوف کی اصل عیسائیت ہے اسی لئے صوفی مذہب بڑی حد تک عیسائی رہبانیت کا ہو بہو چربہ ہے ۔عیسائی راہبوں کی طرح صوفی بھی نکاح سے دامن بچانے کی کوشش کرتا ہے۔شریعت مطہرہ کی عطاء کردہ آسانیوں کو ترک کرکے خود کوبلاوجہ مشقت میں ڈالتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے استفادہ کرکے ان کا شکر ادا کرنے کے بجائے ان نعمتوں کو ٹھکر ا کر اللہ کا ناشکرا بننا زیادہ پسند کرتا ہے۔کتاب و سنت میں مذکورمسنون اذکارکے بجائے خود ساختہ اور بدعتی ذکر و اذکار کے ذریعہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتاہے لیکن اللہ کے بجائے شیطان کا قرب حاصل کرلیتا ہے اور اسی کو اپنی کامیابی تصور کرتا ہے۔ تصوف میں مقام حاصل کرنے کے لئے دنیا اور دنیاوی معاملات کو ترک کرکے نکمّوں کی طرح گوشہ نشینی کولازمی قرار دیتا ہے۔اسی لئے صوفی نہ دنیاوی لحاظ سے مخلوق خداکے لئے سود مند ثابت ہوتے ہیں اور نہ دینی لحاظ سے لوگوں کو ان سے کوئی فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ نکمّے اور بے کار لوگ بجا طور پر دھرتی کا بوجھ ہیں۔

ترک نکاح سے متعلق صوفیوں کے خیالات کے بارے میں علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ اپنی تصنیف میں فرماتے ہیں: صوفیوں نے اپنی کتابوں میں ترک نکاح اور شادی کی برائیوں کے بارے میں مستقل ابواب قائم کئے ہیں اور یہ بات ذکر کی محتاج نہیں کہ صوفیوں نے یہ خیال عیسائیوں اور یہودیوں سے لیا ، جو اس طرح علیحدگی اور رہبانیت اختیار کرتے تھے۔(تصوف ،تاریخ وحقائق، صفحہ 89)

اس سلسلے میں اکابرین صوفیا کے خیالات ملاحظہ فرمائیں:

شعرانی نے ایک صوفی مطرف بن عبداللہ الشغیر جو متقدمین صوفیا میں سے ہے، کے حوالے سے نقل کیا وہ کہتے ہیں: ''جس نے عورتوں اور کھانے کو ترک کیا تو اس سے کرامت کا ظہور ضرور بہ ضرور ہوگا۔''(طبقات الشعرانی، صفحہ 34)

ابن الجوزی نے ابوحامد الغزالی سے نقل کیا کہ ''مرید کو شادی میں مصروف نہیں ہونا چاہیے، اس لئے کہ شادی میں مشغول ہو کر وہ اس راہ سے ہٹ جائے گا۔ جو اللہ کے علاوہ کسی اور چیز میں انس حاصل کرتا ہے وہ اللہ سے دور ہوجاتا ہے۔''(تلبیس ابلیس، صفحہ 286)

یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو کئی کئی نکاح کے باوجود بھی اللہ سے دور نہیں ہوئے اور نہ ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے صحابہ باوجودبیک وقت تین تین،چارچار اور دودو نکاح کے رب کائنات سے دوری کا شکا ر ہوئے ۔لیکن یہ صوفی معلوم نہیں کس شخصیت کے ماننے والے اور کس کے پیروکار ہیں کہ جن کو نکاح اللہ سے دور لے جاتا ہے!!! معلوم ہوتا ہے کہ نکاح کاعمل اللہ اور بندے کے درمیان رکاوٹ بن جاتا ہے یہ وحی شیطان نے صوفیوں پر کی ہے ورنہ ترک نکاح کی ایسی کوئی ترغیب یا حکم شریعت مطہرہ میں موجود نہیں۔

اکابرین صوفیاء کی اپنے ہم مذہبوں کو شادی کی سنت سے دور رکھنے کی ان تمام تر نصیحتوں اور ڈراوے کے باوجود بھی اگر کوئی صوفی نکاح میں مبتلا ہوا تو کیا ہوا؟ دیکھئے:

سراج طوسی نے ایک صوفی کا واقعہ نقل کیا جس نے ایک عورت سے نکاح کیا، تیس برس اکھٹے رہے مگر وہ عورت باکرہ ہی رہی۔(اللمع،صفحہ 264)

عطار نے عبداللہ بن خفیف جو مشہور صوفی ہے ، کے حوالے سے نقل کیا کہ اس نے چار سو عورتوں سے شادی کی مگر کسی سے بھی جماع نہیں کیا۔(تذکرۃ الاولیاء ،صفحہ 241)

شعرانی نے ایک صوفی یاقوت العرشی کے بارے میں لکھا کہ اس نے اپنے شیخ کی بیٹی سے نکاح کیا۔ وہ لڑکی اٹھارہ برس تک اس کے پاس رہی مگر اس کے والد کی شرم و حیا کی وجہ سے وہ اس کے قریب نہ گیا اور جب یاقوت العرشی کا انتقال ہوا تو وہ لڑکی باکرہ ہی تھی۔(الاخلاق المتبولیہ، جلد 3، صفحہ 179)

چونکہ برائی اور گمراہی میں ٹھہراؤ اور استقلال نہیں ہوتابلکہ یہ بڑھتی ہی رہتی ہیں اسی طرح صوفیت بھی آغاز و ابتداء میں عیسائیت سے متاثر تھی لیکن فوراً ہی اس میں دیگر مذاہب کے گمراہ افکار و نظریات نے جگہ بنالی اور یوں یہ صوفی مذہب تمام کافرانہ اور بے دین مذاہب کی خراب اور بری باتوں کا مجموعہ بن کررہ گیا۔اسی لئے علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ نے صوفی مذہب کے متعلق ایک قول یہ بھی ذکر کیا ہے: تصوف دراصل اسلام، یہودیت، عیسائیت، مجوسیت، ہندو ازم اور بدھ ازم کے مشترکہ خیالات کا نام ہے۔(تصوف، تاریخ و حقائق، صفحہ 75)

اب صوفی مذہب سے متعلق زمینی حقائق یہ ہیں کہ یہ ایک ایسا مسلک و مذہب ہے جس کی شیطانیت بھری تعلیمات، بدترین کفریہ اور شرکیہ عقائد اور اسکے نتیجے میں صوفیوں کی اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں بدترین گستاخیوں کے بارے میں جان کر ایک گناہ گار مسلمان کی روح بھی کانپ اٹھتی ہے۔حتی کہ شیطان بھی اگر صوفیت سے زیادہ گمراہ، بدتر اور گستاخ کسی مذہب کی مثال تلاش کرکے پیش کرنا چاہے تو ناکام و نامراد ہوگا۔کیونکہ تمام مذاہب کی گمراہیوں کو اکھٹاکرکے اپنے اندر سموکر تصوف مجسم برائی بن چکا ہے۔اب اس مذہب سے وہی شخص رشتہ جوڑتا ہے جو یا تو اس مذہب کے عقائد اور اصولوں سے ناواقف ہو یا پھر بدبختی اور گمراہی اس کا مقدربن چکی ہو۔

اگر کوئی مخلص اور لوگوں کی اصلاح کا درد رکھنے والا شخص کسی کے عقیدہ اور عمل کی غلطی کو واضح کرے تاکہ وہ شخص یا گروہ اس غلطی چھوڑ کر راہ راست پر آجائے تو غلطی پر قائم گمراہ لوگ بجائے اپنی اصلاح کے الٹا اسی مخلص شخص پر چڑھ دوڑتے ہیں اور الٹے سیدھے اعتراض کرنے لگتے ہیں ۔ وہ یہ سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے کہ اس شخص کی بات مان لینے میں فائدہ کس کا ہے اورنہ ماننے کی صورت میں نقصان کس کا؟ انکی ہر ممکن کوشش ہوتی کہ لوگوں کی اصلاح کے خواہش مند اس شخص کی ذات میں اور اسکی جماعت میں بھی ویسی ہی یا اس سے ملتی جلتی غلطیاں اور خرابیاں تلاش کرکے اسے بھی اپنی طرح ثابت کردیا جائے تاکہ ان پر اعتراض کرنے والا شخص خود ہی خاموش ہوجائے اور انہیں اپنی غلطیاں سدھارنی نہ پڑیں کیونکہ شیطان نے ان غلطیوں کو دین بنا کر انکے دل میں راسخ کردیا ہوتا ہے اس لئے ان لوگوں کے نزدیک یہی غلطیاں اصل دین ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان سے پیچھے ہٹنے کو یہ لوگ کسی صورت تیار نہیں ہوتے۔

اسی لئے جب اہل حدیثوں نے عوام الناس کی خیر خواہی اور انہیں گمراہی سے بچانے کے لئے صوفیوں کے شیطانی عقائد اور ابلیسی معاملات پر اعتراض کیاتو بعض شیطان کے چیلوں نے پاکباز اور دین حق کے علمبردار اہل حدیثوں کو بزعم خود صوفی ثابت کرنے پر کمر کس لی۔انہیں تو چاہیے تھا کہ اہل حدیث حضرات کے صوفیت پر وارد شدہ اعتراضات کے تسلی بخش جواب دیتے لیکن چونکہ ان کے پاس صوفی مذہب کو ثابت کرنے کے لئے کوئی معقول دلیل نہیں اس لئے انہوں نے بہتر سمجھا کہ اہل حدیثوں کو بھی صوفیت کی گندی چھینٹوں سے ناپاک کردیں۔ صوفیت کی نجاست اور گندگی میں لت پت ہونے کی وجہ سے اہل حدیث کے عقائد اور اعمال کی پاکیزگی انکی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے اسی لئے یہ اہل حدیث کو بھی صوفی ثابت کرنا چاہتے ہیں تاکہ حمام میں سارے ننگے ہوجائیں اور کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

جہاں تک باطل پرستوں کا اکابرین اہل حدیث پر صوفی ہونے کا الزام ہے تو بات صرف اتنی سی ہے کہ بعض اہل حدیث اکابرین نے اپنی تصنیفات میں ان اصطلاحات کا استعمال کیا ہے جو صوفیت میں رائج اور مستعمل ہیں۔ بس اسی ایک بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باطل پرست حضرات نے اہل حدیثوں کے متعلق صوفی ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا ہے۔ باوجود اسکے کہ اہل حدیث نے تصوف کی ان اصطلاحات کے وہ معنی نہیں لئے جو صوفی حضرات لیتے ہیں۔

صوفی حضرات اپنے مذہب کے لئے بعض ایسی اصطلاحات بھی استعمال کرتے ہیں جو شریعت اور صوفیت میں مشترک ہیں ۔جس کی وجہ سے بعض لوگ صوفیوں کے بارے میں اس غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ لوگ شریعت کے پابند نیک لوگ ہیں جبکہ ان مشترک اصطلاحات سے صوفیوں کی منشاء اور مراد شریعت کی مراد سے بالکل مختلف، برعکس اور برخلاف ہوتی ہے۔اس حقیقت پرروشنی ڈالتے ہوئے خواجہ شاہ محمد عبدالصمد رقمطراز ہیں: شعرائے متصوفین کا جس قدر کلام ہے وہ بھی ایسے استعاروں، تشبیہوں اور اصطلاحوں سے لبریز ہے کہ عوام کی سمجھ میں نہیں آسکتا۔ بلکہ بعض اوقات نافہمی کی وجہ سے پڑھنے والا کچھ کا کچھ سمجھ کر گمراہی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ یہ ارباب دل ایک حد تک مجبو ر بھی ہیں کیونکہ جن کیفیات و احساسات کو وہ بیان کرنا چاہتے ہیں ان کے ادا کرنے سے زبان قاصر ہے۔پس وہ استعارہ و تشبیہ اور مخصوص اصطلاحات کے ساتھ اپنا مدعا ظاہر کرتے ہیں۔(اصطلاحات صوفیاء، صفحہ 5)

پس اس تصریح سے معلوم ہوا کہ تصوف کی اصطلاحات مخصوص اور خاص ہیں۔اگر کوئی اصطلاح شرعی اصطلاح سے ملتی جلتی ہے بھی تو اس موافقت سے کسی کو دھوکہ میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے ۔مثال کے طور پر تصوف کی ایک مشہور اصطلاح ''زہد'' ہے جس سے مسلمان کچھ مطلب لیتے ہیں اور صوفی کچھ اور۔ چناچہ خواجہ شاہ محمد عبدالصمدصوفیوں کے ہاں ''زہد'' کے مندرجہ ذیل معنی لکھتے ہیں: زہد: جسمانی عیش و آرام ترک کرنا۔دل کو ماسوائے اللہ سے خالی کرنا۔(اصطلاحات صوفیاء، صفحہ 88)

شریعت میں مطلقاً جسمانی آرام ترک کرنا ناپسندیدہ فعل ہے کیونکہ انسان پراس کے جسم کا بھی حق ہے کہ اسے آرام دیا جائے۔اللہ تبارک و تعالیٰ نے خود کو مشقت اور ہلاکت میں ڈالنے سے منع فرمایا ہے لیکن صوفی اللہ کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے خود کو کڑی مشقت میں ڈالتے ہیں اور اس کو ''زہد '' قرار دیتے ہیں۔

مولانا محمد زکریا دیوبندی اپنے سلسلے چشتیہ کے ایک بزرگ خواجہ عبدالواحدبن زید ابو الفضل کے ''زہد'' کا قصہ لکھتے ہیں: تین روز بعد افطار فرماتے اور پھر بھی تین چار لقموں سے زیادہ تناول نہیں فرماتے۔(تاریخ مشائخ چشت، صفحہ 122)

انہی بزرگ کے بارے میں مزید لکھتے ہیں: شیخ عبدالواحد یہ خواب دیکھ کر جاگ گئے اور اس کے بعد قسم کھالی کہ رات کو کبھی نہ سوؤں گا۔ چناچہ پھر یہ حال ہوا کہ صبح کی نماز چالیس سال تک عشاء کی وضو سے پڑھی۔(تاریخ مشائخ چشت، صفحہ 125)

خواجہ فضیل بن عیاض کے بارے میں مولانا زکریا دیوبندی تحریر کرتے ہیں: خواجہ فضیل بھی صائم الدہر تھے ۔پانچ پانچ دن کے مسلسل روزے رکھتے تھے اور پانچ سو رکعت نوافل روزانہ ادا کرتے تھے۔ (تاریخ مشائخ چشت، صفحہ 131)

چشتی سلسلے کے ایک اور بزرگ ابراہیم بن ادھم کے بارے میں زکریا صاحب کا کہنا ہے: چار،پانچ روز کا روزہ ان کا بھی معمول تھا ۔گھاس وغیرہ سے افطار کرتے تھے۔(تاریخ مشائخ چشت، صفحہ 137)

زہد کے نام پر یہ غیر شرعی اعمال و افعال ہیں جن کا ارتکاب صوفی حضرات کرتے ہیں ۔ صوفیوں کے برعکس اہل حدیث شریعت کی اتباع کو ہی ''زہد'' سے تعبیر کرتے ہیں۔پھر بھی یہ رٹ لگانا کہ اہل حدیث کے اکابرین بھی صوفی تھے دیانت اور امانت کا خون کرنے کے مترادف ہے۔ہم پوچھتے ہیں کہ مخالفین کتنے ایسے اکابرین اہل حدیث کے نام گنوا سکتے ہیں جو مسلسل چار اور پانچ دن کے روزے رکھتے تھے اور انسانوں کی غذا چھوڑ کر جانوروں کی غذا گھاس سے افطار کرتے تھے اور کس اہل حدیث کارات میں معمول پانچ سو رکعات روزانہ ادا کرنے کا تھااور کس اہل حدیث نے چالیس سال تک مسلسل عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی؟؟؟

زہد کے دوسرے معنی کہ دل کو ماسوائے اللہ سے خالی کرنابھی صوفیوں کا خود ساختہ اور بدعی نظریہ ہے ۔اہل حدیث زہد کے کسی ایسے معنی پر یقین نہیں رکھتے ۔

مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ صوفیوں اور مسلمانوں کے نزدیک زہد سے مراد لئے جانے والے مطالب کے بارے میں لکھتے ہیں: زہد سے یہ حضرات ترک دنیا مراد لیتے ہیں یعنی دنیا سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کرکے جنگلوں، ویرانوں، صحراؤں، دریا کے کناروں پر جاکر سال ہا سال چلّے کاٹتے پھرنا، جس کا مقصد خرق عادت امور کا حصول اور وقوع پذیر ہونا ہے جبکہ اسلامی زہد یہ ہے کہ یہ دنیا کی محبت دل میں جاگزیں نہ ہو۔حصول دنیا یا کسب حلال کو تو اسلام نے صرف جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن قرار دیا ہے۔ یہ حضرات اس معاملہ میں احکام نبوی کی صریح خلاف ورزی کرتے ہیں۔(شریعت و طریقت، صفحہ 453)

اسی طرح مسلمانوں اور صوفیوں میں ایک مشترک لفظ توحید کا بھی جس سے دونوں فریقین کی مراد ایک دوسرے کے خلاف ہے۔خواجہ شاہ محمد عبدالصمد صوفی مذہب میں توحید کے یہ معنی لکھتے ہیں: توحید: اس کے تین مراتب ہیں۔(۱)توحید عامی یعنی توحید شرعی (۲)توحید خاص (۳)توحید اخص الخاص۔ (اصطلاحات صوفیاء، صفحہ 44)

توحید خاص اور توحید خص الخاص کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان دونوں کو توحید ذوقی کہتے ہیں ۔(اصطلاحات صوفیاء، صفحہ 44)
پھر توحید ذوقی کی تشریح میں رقم طراز ہیں: اولیاء اللہ کے فیضان صحبت اور ان کی تعلیم و تلقین سے بہرہ ور ہوتا ہے اور عشق حقیقی میں قدم رکھتا ہے۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے کے معنی اس پر کھلتے ہیں اور انسان توحید شرعی سے آگے بڑھ کر توحید ذوقی یعنی وحدت الوجود کے مزلے لیتا ہے جس کا بیان کسی عبارت کسی لفظ سے ممکن نہیں۔ (اصطلاحات صوفیاء، صفحہ45,44)

اس وضاحت کے بعد یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ صوفیوں کی توحید مسلمانوں کی توحید سے بالکل علیحدہ چیز ہے ۔اہل حدیث توحید سے مراد وحدت الوجود نہیں لیتے بلکہ وحدت الوجود کو بدترین کفر اور شرک سمجھتے ہیں۔لیکن یہ خالص کفر اور شرک صوفی مذہب میں ایسی توحید ہے کہ اسکے سامنے شرعی توحیدبھی انہیں شرک نظر آتی ہے۔ شاہ گل حسن، سید غوث علی شاہ قلندر پانی پتی سے نقل کرتے ہیں: ایک روز ارشاد ہوا کہ میاں سچ پوچھو تو توحید بھی شرک ہے۔(تذکرہ غوثیہ، صفحہ 231)

اب صوفیاء کی مشہور اور مستند کتاب ''التعرف''سے مزید کچھ اسلامی اصطلاحات پیش خدمت ہیں جنھیں صوفی بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ان سے صوفیوں کی مراد ہی شریعت سے الگ اور جداگانہ ہے۔ملاحظہ ہو:

1۔ شکر: ایک بڑے صوفی کا قول ہے: ''انعام کنندہ کو نگاہ میں رکھتے ہوے شکر کو بھول جانا شکر ہے۔''(تعرف، صفحہ 145)

2۔ تقویٰ: سہل تستری فرماتے ہیں: ''اللہ کی طرف مائل ہونے کی مقدار کے مطابق احوال کا مشاہدہ کرنا تقویٰ ہے۔'' (تعرف، صفحہ 151)

3۔ توکّل : ایک بڑے صوفی کے نزدیک اسکا مفہوم یہ ہے: ''توکل کی حقیقت ترک توکّل ہے اور یہ اس طرح ہے کہ اللہ ان کے لئے ایساہو جیسا اس وقت تھا۔جب وہ موجود نہ تھے۔'' (تعرف، صفحہ 156)

4۔ اخلاص: ابو یعقوب سوسی فرماتے ہیں: ''خالص عمل وہ ہے جس کا فرشتے تک کو پتہ نہ ہو کہ لکھ سکے اور نہ شیطان کو خبر کو کہ اسے خراب کرسکے اور نہ نفس کو پتہ ہو کہ اس پر فخر کرسکے۔'' (تعرف، صفحہ 153)

5۔ ذکر: جنید فرماتے ہیں: ''جس نے اللہ کے مشاہدہ کے بغیر اللہ کہا وہ مفتری ہے۔ ایک اور کہتا ہے: '' دل کا کام مشاہدہ کرنا ہے اور زبان کا کام اس کا مشاہدہ کو بیان کرنا ہے۔ لہٰذا جس نے مشاہدہ کے بغیر بیان کیا وہ جھوٹا ہے۔'' (تعرف، صفحہ 162)

ہمیں یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ مذکورہ بالا اصطلاحات سے صوفی جو مفہوم اخذکرتے ہیں اور شریعت کے نزدیک انکا جو مفہوم ہے اس میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

اب مسئلہ بالکل بے غبار ہے کہ اہل حدیثوں کو کچھ صوفیانہ اصطلاحات کے استعمال کی بنیاد پر صوفی قرار دینا کسی طور جائز نہیں۔کیونکہ بعض اصطلاحات توصوفیت اور اسلام میں یکساں ہیں لیکن اس کے معنی دونوں کے نزدیک الگ الگ ہیں لہٰذا صوفی جماعت اور اہل حدیث جماعت میں کوئی فرق روا نہ رکھنا اور دونوں کو صوفی کے مشترک لفظ سے پکارنا اہل حدیثوں پر ظلم عظیم نہیں تو کیا ہے؟

اس کے علاوہ مخالفین کا اکابرین اہل حدیث کو صوفی کہنے کا پروپیگنڈہ اس لئے بھی باطل،کمزور اور کھوکھلا ہے کہ محض صوفیت کی اصطلاحات استعمال کرلینے سے کوئی صوفی نہیں بن جاتا ۔جس طرح اگر کوئی شخص مسلمان ہونے کا دعویٰ کرے لیکن اسکے عقائد مسلمانوں والے نہ ہوں تو محض دعویٰ سے وہ شخص مسلمان نہیں ہوجاتا اور نہ ہی کسی کے نزدیک اسکادعویٰ مسلمانی قابل تسلیم ہوتا ہے۔بعینہ اسی طرح اگر بعض اہل حدیث اکابرین نے صوفی مذہب کی کچھ اصطلاحات کو استعمال کیا ہے یا کسی اہل حدیث کے بارے میں صوفی ہونے کا ذکر کیا ہے تو اس سے ان اہل حدیثوں کا صوفی ہونا لازم نہیں آتا جب تک وہ مکمل طور پر صوفی مذہب کے بنیادی اور ضروری عقائد کے حامل اور اقراری نہ ہوں۔آئیے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ مخالفین کا یہ دعویٰ کہ اہل حدیث اکابرین صوفی تھے کس حدتک درست اور واقع کے عین مطابق ہے اور صوفی حضرات کیا عقائد رکھتے ہیں اور اہل حدیث ان عقائد سے کس حدتک متفق یا مخالف ہیں۔

01۔ صوفی مذہب کا ایک بنیادی عقیدہ وحدت الوجودکا عقیدہ ہے۔وحدت الوجود کا مطلب ہے کہ خالق اور مخلوق میں کوئی فرق نہ کرنا بلکہ دونوں کو ایک ہی قرار دیتے ہوئے خالق کو مخلوق اور مخلوق کو خالق سمجھنا۔جیسے حاجی امداد اللہ صاحب کی ملفوظات معروف بہ ''شمائم امدادیہ'' میں درج ہے: بندہ اپنے وجود ظاہری سے پہلے خود ہی باطنی طور پر خدا تھا۔اب بندہ ہی خدائے ظاہر ہے۔ (شمائم امدادیہ، صفحہ 38)

یہ انتہائی درجہ کا کفر ہے اور اسی سبب علمائے حق نے وحدت الوجود کے حاملین صوفیوں کو یہود و نصاریٰ سے بدتر کافر قرار دیا ہے۔

پروفیسر طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ عقیدہ وحدت الوجودکے بانی و علمبردار صوفی ابن عربی اور اسکے پیروکاروں کے بارے میں رقم طراز ہیں: حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور ابن قیم رحمہ اللہ نے اپنی کتب میں خصوصی طور پر ابن عربی کا علمی محاسبہ کرتے ہوئے اسے اور اسکے متعبین کو یہود و نصاریٰ سے بڑھ کر کافر قرار دیا ہے۔(عقائد علماء دیوبند، تحقیق و تعلیق پروفیسر طالب الرحمن شاہ ،حاشیہ صفحہ 68)

اسی طرح فضیلتہ الشیخ حمود بن عبداللہ التویجری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابن عربی عقیدہ وحدۃ الوجود کے قائلین کا امام ہے اور اس مذہب کے ماننے والے زمین پر بسنے والے کافروں میں سب سے بڑھ کر ہیں۔(القول البلیغ فی التحذیر من جماعتہ التبلیغ، صفحہ 133)

ہمارا اہل حدیثوں کو زور و زبردستی سے صوفی ثابت کرنے والے احباب سے سوال ہے کہ کیا کوئی ایک بھی اکابر اہل حدیث وحدت الوجود کا کفریہ عقیدہ رکھتا تھا؟ اگر ہاں! تو صاف اور صریح ثبوت پیش کیجئے اور اگر نہیں تو صوفی مذہب کے بنیادی عقیدے کے منکرین اور مخالفین کو زبردستی صوفی قرار دینا کہاں کا انصاف ہے؟

02۔ صوفیاء جانوروں حتی کہ کتوں اور خنزیروں کے بارے میں بھی رب ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔ان صوفیوں کا قول ہے: وما الکلب والخنزیر الاالھنا۔کتے اور خنزیر ہمارے الہ اور معبود ہیں۔(الکشف عن حقیقتہ الصوفیاء،صفحہ 162، بحوالہ دیوبندی اور تبلیغی جماعت کا تباہ کن عقیدہ صوفیت،صفحہ 67)

صوفیوں کا شیخ اکبر ابن عربی ایک بچھڑے کو خدا کہتا ہے اورخدا ہونے کی حیثیت سے اسکی عبادت کو درست قرار دیتا ہے،لکھتا ہے: حضرت ہارون علیہ السلام سے غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے بنی اسرائیل کو بچھڑے کی عبادت سے منع کیا ۔حالانکہ بچھڑا بھی خدا تھا۔(فصوص الحکم)

ملاحظہ فرمائیں کہ یہ عبارت عقیدے کی کس قدر گمراہیاں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

صوفی ایک نبی سے زیادہ معبوداور الہٰ کی معرفت اور پہچان رکھتا ہے۔
نبی غلطی اور خطاء کرتا ہے صوفی سے غلطی نہیں ہوتی۔
صوفی اس حیثیت میں ہوتا ہے کہ انبیاء کی غلطیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
نبی یہ نہیں جانتا کہ جانور بھی خدا ہیں لیکن صوفی جانتا ہے اس لئے انبیاء کو خطا ء کار اور انکے مخالفین کو صحیح قرار دیتا ہے۔

نعوذ باللہ من ذالک۔ اللہ کی لعنت ہو انسانی سطح سے گرے ہوئے ان ابلیسی صوفی عقائد پر۔

ابو النصر سراج توسی کی کتاب اللمع فی التصوف صوفیوں کی انتہائی معتبر اور مستند کتاب ہے۔ اس کتاب میں ایک واقعہ درج ہے کہ: ابو حمزہ صوفی کو حارث محاسبی کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ حارث کی بکری نے میں میں کیا تو ابو حمزہ صوفی ہچکیاں لینے لگا اور اس بکری سے مخاطب ہوکر کہا: ''لبیک یا سیدی'' میرے آقا میں حاضر ہوں۔ ا س پر حارث محاسبی نے ٹوکا، تو ابوحمزہ نے جواب دیا: معلوم ہوتا ہے تم ابھی تصوف کے میدان میں مبتدی ہو۔(اللمع فی التصوف، صفحہ 495)

دیکھئے صوفیاء کے نزدیک جو مسلمان جانوروں کو اپنا رب نہیں مانتا وہ نوآموز، جاہل اور لاعلم ہے۔اسی بات سے اندازہ کرلیں کہ انبیاء ان کے نزدیک کس قسم کے لوگوں کی صف میں کھڑے ہیں۔

کتوں میں بھی صوفیوں کو رب نظر آتا ہے اس لئے یہ کتے کی بھوکنے کو خدا کی پکار سمجھ کر جواب دیتے ہیں چناچہ مذکورہ بالا کتاب میں درج ہے کہ : ابوالحسن نوری نے ایک کتے کو بھونکتے دیکھا تو کہنے لگا۔''لبیک و سعد یک'' یعنی میں حاضر ہوں اور تجھ سے سعادت چاہتا ہوں۔ (اللمع فی التصوف، صفحہ 492)

صوفی ہاتھی کو بھی خدا سمجھتے ہیں چناچہ شمائم امدایہ صفحہ 90پر درج ہے: کسی گرو کا چیلا توحید وجودی میں مستغرق تھا راستے میں ایک فیل(ہاتھی) مست ملا اس پر فیل بان پکارتا آتا تھاکہ ہاتھی مست ہے میرے قابو میں نہیں اس چیلے کو لوگوں نے منع کیا مگر وہ نہ مانا اور کہا کہ وہی تو ہے اور میں بھی وہی ہوں خدا کو خدا سے کیا ڈر؟ (بحوالہ دیوبندی اور تبلیغی جماعت کا تباہ کن عقیدہ صوفیت، صفحہ 157)

کوّا بھی صوفیوں کے خداؤں میں سے ایک خدا ہے۔ابوعبداللہ رملی کہتے ہیں کہ ابوحمزہ نے طرسوس کی جامع مسجد میں وعظ کہا، لوگوں نے دل سے سنا۔ایک روز و ہ وعظ بیان کررہے تھے کہ یکایک مسجد کی چھت پر کوّ ا بولا ۔ابوحمزہ نے زور سے ایک نعرہ مارا اور کہا لبیک لبیک۔ (تلبیس ابلیس،صفحہ 288)

کوّے کی آواز پر ابوحمزہ صوفی کی لبیک لبیک کی صدائیں اس لئے تھیں کہ اس صوفی کے نزدیک کوّے میں اللہ حلول کئے ہوئے تھا۔اور اسی عقیدے کی بناء پر لوگوں نے اس صوفی کو مرتد اور زندیق کا لقب دیا۔ علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس بات پر لوگوں نے ان کو زندیقیت کی طرف منسوب کیا۔مسجد کے دروازے پر ان کا گھوڑا یوں پکار کر نیلام ہوا کہ یہ زندیق کا گھوڑا ہے۔ابوبکر فرغانی نے کہا کہ ابوحمزہ جب کوئی آواز سنتے تھے تو لبیک لبیک کہتے تھے لوگوں نے ان کو حلولی ٹھہرایا۔(تلبیس ابلیس،صفحہ 289,288)

بس یہی وہ نظریات و عقائد ہیں جن کی بنا پر ان شیطان نما صوفیوں کو علمائے حق نے دنیا بھر کے کافروں سے بدتر اور غلیظ کافر قرار دیا ہے اور یہ لوگ یقیناًان فتوؤں کے صحیح حقدار ہیں۔ کیا کسی اہل حدیث کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جاسکتا ہے کہ وہ بھی صوفیوں کی طرح جانوروں کو اپناالہ اور معبود مانتا تھا اور کتوں کے بھونکنے، کوّے کی کائیں کائیں اور بکری کی میں میں کو رب کی پکار سمجھ کر جواب دیتا تھا؟؟؟ یقیناًنہیں۔تو پھر اہل حدیثوں کو صوفی کہنا جاہلوں اور حاسدوں کا چاند پر تھوکنا ہے جو واپس انہی کے منہ پر آتا ہے۔

03۔ صوفیوں کی شیطانیت صرف یہیں تک محدود نہیں رہی کہ انہوں نے بے عقل جانوروں کو اپنا رب مان لیا بلکہ اس سے بھی آگے پیش قدمی کرتے ہوئے انہوں نے مسلمانیت کو شرما دیا اور ابلیس مردود کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ صوفیوں کا رب ہے۔مجھے یقین کامل ہے کہ اسلام کے نام لیواؤں میں کوئی بھی بے عقلی،بدبختی اور بے حیائی کی اس انتہاء کو نہیں پہنچا ہوگا بے شرمی کی جس بلند ترین سطح کو صوفیوں نے چھوا ہے۔

دیوبندیہ اور بریلویہ دونوں فرقوں کے تسلیم شدہ صوفی بزرگ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی بڑے شیطان یعنی ابلیس کو بھی اللہ ہی کا روپ کہتے اور سمجھتے تھے۔ان کے نزدیک آدم ہدایت دینے والا رب اور ابلیس گمراہ کرنے والا رب ہے۔مولانا عطاء اللہ ڈیروی حفظہ اللہ رقم طراز ہیں: حاجی امداد اللہ نے صاف طور پر بیان کیا ہے...کہ ابلیس بھی اللہ کا مظہر ہے یعنی مظہر مضل ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی دو صفتیں ہیں ایک ہادی اور دوسری مضل۔یعنی ہدایت دینے والاجیسا کہ قرآن میں ہے ''یضل بہ کثیرا او یھدی بہ کثیرا'' اس لئے ابلیس اللہ کی صفت مضل کا مظہر ہے اور آدم اس کی صفت ہادی کا مظہر ہے۔اس لئے نہ آدم اللہ کا غیر ہے اور نہ ابلیس اس کا غیر ہے۔(دیوبندی اور تبلیغی جماعت کا تباہ کن عقیدہ صوفیت، صفحہ 14)

تصوف کے حامی اور علمبردار شعرانی اپنے پیر محمد الخضری کے بارے میں کہتا ہے: مجھے ابوالفضل سرسی نے بتایا کہ پیر ومرشد خضری صاحب ایک مرتبہ جمعہ کے دن ان کے پاس تشریف لائے تو لوگوں نے ان سے خطبہ ارشاد فرمانے کی درخواست کی انہوں نے درخواست قبول کرلی۔ منبر پر چڑھے اور حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد کہا''میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ابلیس کے علاوہ تمہارا کوئی اور معبود نہیں۔(بحوالہ تصوف کتاب و سنت کی روشنی میں،صفحہ 69)

صوفیاء کے ان گھناؤنے اور قبیح عقائد کے بعد بھی حیرت ہے کہ کس منہ سے یہ مکذبانہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اسلام کی نشر واشاعت میں صوفیوں کی عظیم خدمات شامل ہیں اور خصوصاً برصغیر پاک وہند میں اسلام انہیں کے ذریعے پھیلا۔سچ تو یہ ہے کہ صوفیاء کفر اور شرک کی گندگی تو پھیلاسکتے ہیں لیکن اسلام ہرگز نہیں۔

یہاں ہم پھر اپنا یہ سوال اور اعتراض مخالفین کے سامنے رکھتے ہیں کہ اگرتمہارے دعویٰ کے مطابق اکابرین اہل حدیث صوفی تھے تو کسی ایک اہل حدیث اکابر کا نام لو جو رذیل صوفیوں کی طرح ابلیس کو اپنا رب او ر معبود مانتا تھا؟؟؟

04۔ دیوبندی صوفی اللہ رب العالمین کے متعلق زانی ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔(نعوذباللہ من ذالک)
تذکرۃ الرشید میں درج صوفیوں کی گستاخی کا آخری حدوں کو چھوتا ہوا یہ بدترین اور عبرتناک واقعہ ملاحظہ فرمائیں:

ایک روز حضرت مولانا خلیل احمد صاحب زید مجدہ نے دریافت کیا کہ حضرت یہ حافظ لطافت علی عرف حافظ مینڈھو شیخ پوری کیسے شخص تھے؟حضرت نے فرمایا ''پکا کافر تھا'' اور اس کے بعد مسکرا کر ارشاد فرمایا کہ ''ضامن علی جلال آبادی تو توحید ہی میں غرق تھے''

ایک بار ارشاد فرمایا کہ ضامن علی جلا ل آبادی کی سہانپور میں بہت سی رنڈیاں مرید تھیں ایک بار یہ سہانپور میں کسی رنڈی کے مکان پر ٹھہرے ہوئے تھے سب مریدنیاں اپنے میاں صاحب کی زیارت کیلئے حاضر ہوئیں مگر ایک رنڈی نہیں آئی میاں صاحب بولے کہ فلانی کیوں نہیں آئی رنڈیوں نے جواب دیا میاں صاحب ہم نے اس سے بہتیرا کہا کہ چل میاں صاحب کی زیارت کو اس نے کہا میں بہت گناہ گارہوں اور بہت روسیاہ ہوں میاں صاحب کو کیا منہ دکھاؤں میں زیارت کے قابل نہیں میاں صاحب نے کہا نہیں جی تم اسے ہمارے پاس ضرور لانا چناچہ رنڈیاں اسے لیکر آئیں جب و ہ سامنے آئی تو میاں صاحب نے پوچھا بی تم کیوں نہیں آئی تھیں؟ اس نے کہا حضرت روسیاہی کی وجہ سے زیارت کو آتی ہوئی شرماتی ہوں۔ میاں صاحب بولے بی تم شرماتی کیوں ہو کرنے والا کون اور کرانے والا کون وہ تو وہی ہے رنڈی یہ سنکر آگ ہوگئی اور خفا ہو کر کہا لاحول ولا قوۃ اگرچہ میں روسیاہ و گنہگار ہوں مگر ایسے پیر کے منہ پر پیشاب بھی نہیں کرتی۔میاں صاحب شرمندہ ہو کر سرنگوں رہ گئے اور وہ اٹھ کر چلدی۔(تذکرۃ الرشید،جلد 2،صفحہ 242)

غور فرمائیں کہ ایک گناہ گار رنڈی کو تواپنے نور ایمان و اسلام کی بدولت یہ احساس ہوگیا کہ ایسا عقیدہ رکھنے والادیوبندی صوفی اس قابل بھی نہیں کہ اس منہ پر پیشاب بھی کیا جائے۔لیکن رنڈیوں اور طوائفوں سے بھی کہیں بدتر اس دیوبندی صوفی کو یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ورنہ وہ طوائف کے کلام پر شرم سے سر جھکانے کے بجائے اس نجس صوفی مذہب ہی سے تائیب ہوجاتا جس کی وجہ سے اس کی عزت دوٹکے کی رہ گئی اور وہ بھی اس عورت کے ہاتھوں جس کی معاشر ے میں اپنی کوئی عزت نہیں۔

جس صوفی سے ضامن علی جلال آبادی کے متعلق سوال کیا گیا کہ یہ کیسا آدمی تھا اس کو بھی بخوبی احساس تھا کہ اللہ رب العالمین کی ذات عالی شان کے متعلق ایسا عقیدہ رکھنے والا شخص کیسا آدمی ہوسکتا ہے اسی لئے ان صوفی صاحب کے منہ سے ضامن جلال آبادی کے متعلق یہ سچ نکل ہی آیا کہ''پکا کافر تھا'' (تذکرۃ الرشید،جلد 2،صفحہ 242)

حیرت ہے ان مواحدین پر جو ایسے شیطانی عقیدوں کے حاملین صوفیوں کو بھی پکا اور سچا مسلمان سمجھتے ہیں!!!جب کہ صوفی خود ہی اپنا کافر ہونا تسلیم کررہے ہیں لیکن بعض الناس نے مدعی سست ،گواہ چست کے مصداق ان کافروں کو مسلمانی کا سرٹیفیکٹ دینے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ علمائے کرام کا ان گمراہ صوفیوں کے بارے میں صحیح حکم بیان نہ کرنا ایک طرف عوام الناس کی گمراہی اوردین میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کا سبب ہے تو دوسری جانب انکے انسانی سطح سے گرے ہوئے شیطانی عقائد کی تصدیق و تائید کرنے کے مترادف بھی ہے کیونکہ خاموشی نیم رضامندی کی علامت ہوتی ہے۔

دوٹوک اور سچی بات یہ ہے کہ ضامن جلال آبادی جس نے یہ کفر اپنے ناپاک منہ سے نکالااوراللہ رب العالمین کو زناکرنے اور زنا کروانے والا کہا، کافر ہے۔اس ضامن جلال کو توحید میں غرق سمجھنے والا صوفی رشید احمد گنگوہی بھی کافر ہے۔ اس ایمان شکن واقعے کو تذکرۃ الرشید میں بلا رد و تنقید درج کرنے والے مولانا محمد عاشق الہٰی میرٹھی کے کفر میں بھی کوئی شک نہیں اور وہ تمام دیوبندی جو،ان صوفی کافروں کے متعلق اہل حق اور مسلمان ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں وہ بھی انہی کی طرح کافر ہیں۔کیونکہ اگر دیوبندیوں کا یہ عقیدہ نہیں جو اس گستاخانہ واقعے میں مذکور ہے تو دیوبندیوں کو اس واقعے کے بنیادی کردارضامن جلال آبادی سے،اس واقعے کو بیان کرنے والے صوفی سے اور ایسے شخص کو توحید میں مبتلا سمجھنے والے دیوبندی اکابر سے اعلانیہ براء ت کا اظہار کرنا چاہیے اور ان تمام لوگوں کے کفر میں شک نہیں کرنا چاہیے ورنہ ان کا بھی وہی حکم ہوگا جو ان کے دیوبندی اکابرین کا ہے۔

سید طیب الرحمن زیدی حفظہ اللہ فرماتے ہیں: بعض حضرات تقیہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے یہ عقائد نہیں ہیں علمائے اسلام انہیں یہ کہتے ہیں کہ اگر تمہارے یہ عقائد نہیں ہیں تو ان عقائد رکھنے والے فلاں فلاں شخص کی تکفیر کرو۔ وہ اس تکفیر کے لئے کبھی تیار نہیں ہوتے ۔ اسی طرح بعض چالاک دیوبندی اپنے اکابر کے مشرکانہ عقائد کے بارے میں تقیہ کرتے ہوئے کہہ دیتے ہیں کہ ہمارے یہ عقائد نہیں ہیں اور ہم صرف قرآن و حدیث ہی مانتے ہیں۔ انہیں علمائے اہل سنت (اہل حدیث) کہتے ہیں کہ اگر تم اپنے دعویٰ میں سچے ہوتو اپنے ان اکابرین سے برا ت کا اعلان کروجن کی کتابوں میں یہ عقائد مذکورہ درج ہیں اور ان کے شرک و بدعت کا اعلانیہ اعتراف کرو۔ مگر ایسا اعتراف اور اعلان برات وہ کبھی نہیں کرتے بلکہ پکے اکابر پرست ہیں لہٰذا جب تک وہ اپنے ان اکابر سے صریح برات نہ کریں ان کا وہی حکم ہے جو ان کے اکابر کا ہے۔(نماز میں امام کون؟ صفحہ 131)

کیا کوئی ایک بھی اکابر اہل حدیث،دیوبندی صوفیوں کی طرح اللہ رب العالمین کی شدید ترین گستاخی کرتے ہوئے اللہ کے زانی ہونے کا عقیدہ رکھتا تھا؟ اگر ہاں تو ثبوت درکارہے اور اگر نہیں تو پھر اہل حدیثوں کو صوفی ہونے کی ننگی اور گندی گالی کیوں دی جاتی ہے اور گستاخ صوفیوں کی صف میں انہیں ناحق کیوں شامل کیا جاتا ہے؟؟؟

05۔ صوفی حضرات پہلے خلاف شریعت ایک نظریہ اور عقیدہ قائم کرتے ہیں پھر اسے سند جواز عطاء کرنے اور عوام و خواص میں قبولیت دلانے کی خاطر قرآن وحدیث سے محرفانہ استدلال کرتے ہیں اور بعض اوقات جلیل القدر اور قابل احترام ہستیوں کو اس عقیدہ و نظریہ کا قائل و حامی قرار دیتے ہیں ۔اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ انکی اس حرکت سے ان نفوس قدسیہ کی جانب شرک اور کفر منسوب ہورہاہے اور انکی توہین ہورہی ہے۔

ہم پہلے ذکر کرچکے ہیں کہ وحدت الوجود کے عقیدے کے حاملین کو علمائے حق نے بدترین کافر قرار دیا ہے۔ لیکن اس کفریہ و شرکیہ عقیدہ کی حمایت و تائید میں صوفیوں نے انبیاء کرام کو بھی اس عقیدے کا حامل قرار دیا ہے چناچہ سید علی بن عثمان الہجویری المعروف بہ داتا گنج بخش لاہوری رقم طراز ہیں: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب سورج اور چاند کو اپنا رب کہا وہ اس لئے کہا کہ نبی ہونے کی حیثیت سے آپ وحدت الوجود کے قائل تھے لہٰذا ہر چیز میں ان کو خدا نظر آیا۔(شرح کشف المحجوب، صفحہ 884)

اہل حدیث انبیاء علیھم السلام کی شان میں اس خوفناک گستاخی کا تصور بھی نہیں کرسکتے کیونکہ اہل حدیث صوفی مذہب کے اس لازمی اور بنیادی عقیدے وحدت الوجود کے قائل ہی نہیں ہیں بلکہ دن رات اس خبیث نظریے کی مخالفت کرتے ہیں۔انبیاء علیھم السلام کو وحدت الوجود کا قائل بتانا دراصل ان بزرگان اور افضل ترین نفوس کو کافر اور مشرک قرار دینا ہے۔(نعوذباللہ من ذالک)

انبیاء جیسی پاکباز ہستیوں پر ایسی شرمناک تہمت لگانا کہ جس سے ایک مسلمان کا سر شرم سے جھک جائے گمراہ صوفیوں ہی کا کام ہے ۔اہل حدیث ایسے شیطانی نظریات و عقائد سے بے زار اور بری ہیں۔ پھر بھی جب کوئی شخص اکابرین اہل حدیث کو صوفی کہتا ہے تو بہت حیرت ہوتی ہے۔

06۔ دیوبندی صوفیوں کا عقیدہ ہے کہ کچھ اعمال و اذکار ایسے ہیں کہ جن کی ادائیگی سے انسان بھی اللہ بن سکتا ہے۔
دیوبندیوں کے اکابرامداد اللہ مہاجر مکی لکھتے ہیں: ''اور اس کے بعد ہو ہو کے ذکر میں اس قدر منہمک ہو جانا چاہیے کہ خود مذکور یعنی (اللہ) ہو جائے اور فنا در فنا کے یہی معنی ہیں اس حالت کے حاصل ہوجانے پر وہ سراپا نور ہوجائے گا۔'' (کلیات امدادیہ،صفحہ 18)

صوفیوں کی طرح یہی عمل فرعون کا تھا کہ انسان اور اللہ کا بندہ ہوکر خود اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا تھا۔معلوم ہوا کہ صوفیوں اور اللہ کے دشمن فرعون کا ایک ہی عقیدہ تھا ۔ بلکہ انسان ہوتے ہوئے رب ہونے کادعوےٰ کرنے والوں کے بارے میں اگر یوں کہا جائے کہ اس عقیدہ میں فرعون صوفیوں کا جد امجد تھا تو بے جانہ ہوگا۔ فرعون اور صوفیوں کے عقیدہ کی اس یکسانیت کی بنا پرفرعون کو کافر تسلیم کرنا صوفیوں کو کافر قرار دینے کے مترادف ہے چناچہ اسی خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے اور اہل تصوف کو کفر کے فتوے کی زد سے بچانے کے لئے صوفیوں کے ''شیخ اکبر'' ابن عربی نے اپنے جد امجد فرعون کے بارے میں دعویٰ کیاکہ: فرعون کامل الایمان تھا ۔(فصوص الحکم،اردو،صفحہ 400)

فرعون کے ایمان کے بارے میں گواہی دینا صوفیوں کی مجبوری ہے وگرنہ خود انکا ایمان خطرے میں پڑ جائے گا۔ لیکن قرآن و حدیث کی نصوص کے مطابق فرعون کافر، اللہ کا دشمن اور اللہ کے غیض و غضب اور اسکے عذاب کا مستحق تھا۔اب قابل غور بات یہ ہے کہ فرعون تو صوفی عقیدہ کا حامل ہوکر اللہ کے غضب کا حقدار ہو اور دیوبندی اور بریلوی فرعونی عقیدہ پر ہوتے ہوئے بھی اللہ کی رحمت کے مستحق ہوں بھلا یہ کیسے ممکن ہے؟! یقیناًجو انجام صوفی فرعون کا ہوا وہی انجام صوفی دیوبندیوں اور صوفی بریلویوں کا بھی ہوگا۔

اکابرین اہل حدیث کے متعلق صوفی ہونے کا پروپیگنڈہ کرنے والے بتائیں کہ جو عقیدہ صوفی فرعون، صوفی دیوبندی اور صوفی بریلوی کا ہے کیا وہی عقیدہ اہل حدیث بھی رکھتے ہیں کہ مخلوق کچھ خود ساختہ اعمال کے ذریعے خالق بن سکتی ہے؟ اگر ہاں! تو ''ہاتھ کنگن کو آرسی کیا '' فوراً حوالے پیش کیجئے اور اگر نہیں تو ان جھوٹوں اور کذابوں پر اللہ کی لعنت جو اہل حدیث کے متعلق صوفی ہونے کے دعویدا ر ہیں۔

07۔ صوفی دیوبند یوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ انسانی شکل میں آسکتا ہے۔ملاحظہ ہو ،شمائم امدادیہ میں ایک واقعہ نقل کیا گیا ہے: راوی نے عرض کیا کہ آپ کی خادمہ پیرانی صاحبہ نقل کرتی ہے کہ ایک میرے بھتیجے حج کو آئے تھے آگبوٹ تباہی میں آگیا۔حالت مایوسی میں انہوں نے خواب دیکھا کہ ایک طرف حاجی صاحب اور دوسری طرف حافظ جیو صاحب آگبوٹ کو شانہ دیتے ہوئے تباہی سے نکال رہے ہیں۔صبح کو معلوم ہوا کہ آگبوٹ دو دن کا راستہ طے کرکے صحیح سالم کنارے پر لگ گیا۔فرمایا کہ مجھ کو کیا معلوم ؟ فاعل حقیقی خداوند کریم ہے ، کیا عجب کہ صحیح ہو۔دوسروں کے لباس میں آکر خود مشکل آسان کردیتا ہے اور نام ہمارا تمہارا ہوتا ہے۔ (شمائم امدادیہ، صفحہ 100)

صوفی دیوبندیوں کی طرح کیا کسی اہل حدیث کا بھی یہ کفریہ عقیدہ ہے کہ اللہ انسانی شکل میں آکر مدد کرتا ہے؟ اگر ہاں تو ہم تسلیم کرنے کے لئے تیار ہیں کہ اکابرین اہل حدیث صوفی تھے اور اگر اہل باطل کے پاس اسکا کوئی ثبوت نہیں تواس دروغ گوئی پر انہیں چلو بھر پانی میں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

08۔ ایک آدمی نے دیوبندیو ں کے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ صاحب کی خدمت میں ان کے ایک مضمون کے بارے میں سوال کیا: اس مضمون سے معلوم ہوا کہ عابد اور معبود میں فرق کرنا شرک ہے۔
حاجی صاحب نے جواب دیا: کوئی شک نہیں ہے کہ فقیر نے یہ سب ضیا القلوب میں لکھا ہے۔(شمائم امدادیہ،صفحہ 34)

کیا رب کائنات کی اس سے بڑھ کر بھی کوئی توہین اور گستاخی ممکن ہے جویہ صوفی اللہ کی شان گھٹانے کے لئے دن رات کررہے ہیں؟

کیا اہل حدیثوں کا بھی یہی عقیدہ ہے جو ان صوفی دیوبندیوں کا ہے کہ عابد اور معبو د میں فرق کرنا شرک ہے؟ تو حید کو شرک اور شرک کو توحید بنا دینے والے یہ صوفی دیوبندی اگر کافر نہیں تو پھر کافر کون ہے؟ ان کافرصوفی دیوبندیوں سے مومن اہل حدیثوں کی بھلا کیا نسبت؟؟؟

09۔ دیوبندیوں اور بریلویوں کے ہاں ابن عربی کا مقام بہت بلند ہے حتیٰ کہ اسے شیخ اکبر جیسے باعزت لقب سے ملقب کیا گیا ہے۔ اشرف علی تھانوی صاحب لکھتے ہیں: گروہ صوفیہ میں حضرت شیخ محی الدین ابن عربی المعروف بہ شیخ اکبر رحمتہ اللہ علیہ کی ذات ایسی ہے۔۔۔الخ(حیات اشرف، صفحہ 193)

قاری محمد طیب گروہ دیوبندیہ کے نزدیک ابن عربی کی قدر و منزلت بتاتے ہوئے رقم طراز ہیں: چناچہ ان کی نگاہ میں جو عظمت محدث کبیر حافظ ابن تیمیہ کی ہے وہی شیخ محی الدین ابن عربی کی بھی ہے۔(علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج، صفحہ 135)
اس صوفی ابن عربی نے کسی سے مخاطب ہوکر کہا: پس تو بندہ ہے اور تو رب ہے۔(فصوص الحکم، صفحہ 77)

ایک اور جگہ کہا: بس تو بندہ ہے اور تو رب ہے۔کس کا بندہ! اس کا بندہ جس میں تو فنا ہوگیا۔(فصوص الحکم، صفحہ 157)

کیا کبھی کسی اہل حدیث نے بھی کسی شخص کو کہا ہے کہ تو بندہ ہے اور تو رب ہے؟؟؟ اگر نہیں تو ان صوفیوں کے شیطانی ٹولے سے بھلا اہل حدیث کا کیا تعلق؟؟؟

صوفیوں کایہی امام ابن عربی اپنی بدنام زمانہ تصنیف فتوحات مکیہ میں رقم طراز ہے: رب حق ہے اور بندہ حق ہے، کاش مجھے شعور ہوتا کہ کون مکلف ہے؟ اگر میں کہوں : بندہ ہے، تو وہ مردہ ہے اور اگر کہوں: رب، تو وہ کس طرح مکلف ہوسکتا ہے۔ (الفتوحات المکیہ، جلد 1، صفحہ 15)

اللہ نے جنوں اور انسانوں کو مکلف بنایا ہے لیکن اس شیطان ابن عربی اور اس کے چیلوں کا عقیدہ ہے کہ انسان مکلف نہیں کیونکہ وہ بھی رب کی طرح حق ہے۔ نعوذ باللہ من ذالک

کیا کسی اہل حدیث اکابر کے بارے میں کوئی بہتان طراز یہ ثابت کرسکتا ہے کہ ان کا بھی یہی عقیدہ تھا جو صوفیوں کے امام ابن عربی کا ہے؟ ہر گز نہیں! تو پھر یہ باطل پرست اہل حدیث اکابرین کو صوفی کی گالی دے کر کیوں اپنا نامہ اعمال سیاہ کر رہے ہیں؟؟؟

10۔ بایزید بسطامی مشہور ومعروف صوفی ہے۔دیوبندیوں کے ہاں ان کا وہی مقام ہے جو دوسرے جلیل القدر ائمہ کا ہے۔ قاری محمد طیب دیوبندی تحریر کرتے ہیں: جو عظمت و جلالت امام ابوحنیفہ،شافعی،مالک ،احمد بن حنبل جیسے ائمہ شریعت کی ہے وہی عظمت و جلالت حضرت جنید و شبلی اور بایزید بسطامی اور معروف کرخی جیسے ائمہ طریقت کی بھی ہے۔(علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج، صفحہ 135)

دیوبندیوں کا یہ امام طریقت بایزید بسطامی لوگوں کو اپنی عبادت کی دعوت دیتے ہوئے لکھتا ہے: میں حق سے نکل کر حق میں داخل ہوا ، اے وہ ذات کہ میں بھی تیرا ہی حصہ ہوں ، میں ہی اللہ ہوں، میری ہی عبادت کرو، میں پاک ہوں اور میری شان بلند ہے۔ (فی التصوف الاسلامی و تاریخہ ، صفحہ 75)

یہ وحدت الوجود کا خبیث اور گندہ عقیدہ ہے کہ انسان مخلوق ہوکر رب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے پھر لوگوں کو اپنی عبادت کی طرف بلاتا ہے۔ کیا اس کافر اور مرتد صوفی بایزید بسطامی کی طرح کو ئی اہل حدیث اکابر بھی لوگوں کو اپنی عبادت کا حکم دیتا تھا؟؟؟ اگر نہیں اور یقیناًنہیں تو پھر صوفیت کی غلاظت اکابرین اہل حدیث پرکیوں ملی جارہی ہے؟؟؟

11۔ بعض اوقات صوفی خود اپنی بھی عبادت کرتا ہے کیونکہ اسکے گندے عقیدے کے مطابق وہ باہر سے مخلوق اور اندر سے خدا ہوتا ہے۔حلاج منصور زندیق کا یہ قول ملاحظہ کریں جسے اشرف علی تھانوی نے بھی نقل کیا ہے۔ جب حلاج منصورسے سوال ہوا کہ تم اپنے آپ کو خدا کہتے ہو تو نماز کس کی پڑھتے ہو تو اس نے جواب میں کہا: میری دو حیثیتیں ہیں ایک ظاہر کی اور ایک باطن کی۔ میرا ظاہر میرے باطن کو سجدہ کرتا ہے۔(بحوالہ دیوبندی اور تبلیغی جماعت کا تباہ کن عقیدہ صوفیت، صفحہ 13)

حاجی امداد اللہ نے لکھا ہے: اور ظاہر میں بندہ اور باطن میں خدا ہوجاتا ہے۔(کلیات امدادیہ، صفحہ 35,36)

ایسی ہفوات اور بکواس کی توقع صر ف صوفی حضرات سے ہی کی جاسکتی ہے کیونکہ انہوں نے ایسے غیر فطری عقائد اختیار کئے ہیں جنھوں نے انہیں پستی کی انتہاؤں میں پھینک دیا ہے اور یہ جانور سے بھی بدتر ہیں کبھی یہ لوگوں کو اپنی عبادت کی دعوت دیتے ہیں اور کبھی خود اپنی ہی عبادت کرنے لگتے ہیں ۔ظاہر ہے ایسے بے ہودہ نظریات اور کفریہ سوچ سے اہل حدیث کھلی براء ت کا اظہار و اعلان کرتے ہیں لہٰذا اہل حدیث کو صوفی کہنے سے پہلے ایسا کہنے والے کوصوفیوں کے ایسے ہی عقائد و نظریات جنھیں سطور بالا میں پیش کیا گیا ہے اور آئندہ سطور میں بھی پیش کیا جائے گا ،کا ٹھوس ثبوت اہل حدیثوں کی تحریروں اور تقریروں سے فراہم کرنا ہوگا۔ورنہ اہل حدیثوں کو صوفی کہنے والا اپنے دعویٰ میں کاذب شمار ہوگا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
12۔ ابوالحسن شاذلی صوفی نے اپنے نام کے بارے میں دعویٰ کیاکہ: میں نے کہا اے رب آپ نے میرا نام شاذلی کیوں رکھا؟ حالانکہ میں شاذلی نہیں ہوں تو مجھ سے کہا گیا اے علی میں نے تمہارا نام شاذلی نہیں رکھا بلکہ ''الشاذّ ُ لی'' رکھا ۔تو میری محبت اور خدمت کے لئے وقف ہوگیا۔ (امامھاابوالحسن الشاذلی،صفحہ 34,35، مصنف ڈاکٹر عبدالحلیم محمود )

اس جاہل صوفی کا جھوٹ اور جرات ملاحظہ فرمائیں! خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام انکے عزیز و اقارب نے محمد اور احمد رکھا۔ مولانا محمد زکریادیوبندی لکھتے ہیں: آپ کا اسم مبارک محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) جس کو آپ کے دادا نے تجویز کیا تھا اور احمد نام آپ کی والدہ نے رکھا۔(تاریخ مشائخ چشت، صفحہ 2)
یعنی یہ بات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بھی نہیں کہی جاسکتی کہ ان کا نام براہ راست خود اللہ رب العالمین نے رکھا حالانکہ اگر ایسا ہوتا تو اس کے سب سے زیادہ مستحق خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ خود ان کا نام تجویز فرماتے۔ پھر کہاں یہ بے دین اور جاہل صوفی جو اس طرح کا دعویٰ کرکے خود کو امام الانبیاء سے افضل ثابت کرنا چاہتا ہے کہ اللہ نے اس کا نام رکھ کر اسے وہ خصوصیت اور انفرادیت عطا فرمائی کہ نہ اس کے بعد اور نہ اس سے پہلے یہ اعزاز کسی کو حاصل ہوا۔

ہم یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں اگر اکابرین اہل حدیث کے متعلق صوفی ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے تو ان میں سے کس اکابر اہل حدیث نے ایسا کوئی دعویٰ کیا ؟ کسی نے نہیں! اللہ سے خوف رکھنے والے کسی اہل ایمان سے ایسے بے ہودہ صوفیانہ کلام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ پھر ان گندے اور ناپاک صوفیوں کی صف میں اہل حدیثوں کو کیوں شامل کیا جاتا ہے؟؟؟

13۔ صوفیوں نے اللہ سے ہم کلام ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔صوفیوں سے اس طرح کے واقعات اس کثرت سے نقل کئے گئے ہیں کہ علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ نے فرمایا: شاید ہی کوئی صوفی ہو جس نے اس طرح کا دعویٰ نہ کیا ہو۔(تصوف، صفحہ 219)

اس سلسلے میں کچھ حوالہ جات ملاحظہ ہوں:

ابویزید بسطامی کہتا ہے: ''ایک دفعہ حق تعالیٰ نے مجھے اپنے سامنے کھڑا کیا اور مجھ سے کہا اے ابو یزید! لوگ تجھے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ تو میں نے کہا یا اللہ، اے میرے مالک مجھے اپنی وحدانیت سے آراستہ کردے ، اپنی عزت و جلال کا لباس مجھے پہنا دے تاکہ جب تیری مخلوق مجھے دیکھے تو وہ میرے اندر تجھے پائیں، جہاں میں ہوں وہاں تو بھی ہو۔بلکہ پھر میں وہاں نہ رہوں ، تو ہی رہے۔''(اللمع،صفحہ 641، مصنف الطّوسی)

جنید بغدادی کہتے ہیں: تیس برس تک میں نے اللہ تعالیٰ سے کلام کیا۔(طبقات شعرانی، جلد 2، صفحہ 200)

سہل بن عبداللہ التستری جو مشہور صوفی ہے وہ کہتا ہے: تیس برس تک اللہ تعالیٰ سے کلام کرتا رہا، لوگ سمجھتے تھے کہ شاید میں ان سے کلام کر رہا ہوں۔(التعرف لمذہب اھل التصوف، صفحہ 172)

شعرانی نے علی الخواص سے نقل کیا کہ وہ کہتے ہیں: میں نے ابراھیم المتبولی کو کئی بار یہ کہتے ہوئے سنا ''مجھے تیس برس گزر گئے، میں اللہ کے سامنے حاضر رہا ، اس دور ان میں نے جو بھی گفتگو کی وہ حق تعالیٰ کے ساتھ ہی کی۔(''الاخلاق المتبولیہ''شعرانی جلد1، صفحہ 482)

شعرانی نے شاذلی کا قول نقل کیا کہ : جو شخص یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس سے ایسے ہی کلام کیا جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کلام کیا تھا تو اس کی بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔(طبقات الشعرانی، جلد2، صفحہ 69)

جب تقریباً ہر صوفی نے اللہ سے ہم کلام ہونے کا دعویٰ کیا ہے تو پھر اکابرین اہل حدیث نے بھی یقیناًیہ دعویٰ کیا ہوگا ۔اہل حدیث اکابرین کو صوفی المشرب بارور کروانے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اہل حدیثوں سے ایسا ہی دعویٰ با حوالہ پیش کریں۔ورنہ ہم اہل حدیثوں کو صوفی کہنے والوں کو کذاب اور بہتان طراز سمجھیں گے۔

14۔ صوفی مذہب میں تزکیہ نفس کا ذلت آمیز طریقہ ملاحظہ فرمائیں۔ بعض صوفی حضرات تزکیہ نفس کی خاطر ملامتی طریقہ اختیار کرتے ہیں تاکہ بدنامی اور ذلت کی وجہ سے انہیں روحانی ترقی حاصل ہو ۔ اس لئے وہ اپنے نفس کو ذلیل کرکے خوش ہوتے ہیں چناچہ سیدعلی بن عثمان الہجویری رقمطراز ہیں: حضرت ابراہیم بن ادھم علیہ رحمہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ کی مراد کب پوری ہوئی؟ آپ نے فرمایا کہ دو موقعوں پر میرے دل کی مراد پوری ہوئی ۔ایک اس وقت جب میں کشتی میں سوار تھا اور سب لوگ مجھے حقیر جان کر مجھ سے ٹھٹھا مخول کررہے تھے کیونکہ میرے کپڑے پھٹے پرانے اور سر کے بال پراگندہ تھے ۔کشتی میں ایک مسخرہ بھی تھا جو ہروقت آکر میرے بال نوچتا تھا حتی کہ جب اس کو پیشاب کی ضرورت ہوئی تو اس نے اٹھ کر مجھ پر پیشاب کردیا۔اس وقت(ذلت نفس کی وجہ سے)مجھے اس قدر خوشی ہوئی کہ کبھی نصیب نہیں ہوئی....الخ (شرح کشف المحجوب، صفحہ 282)

اسلام ایک صفائی پسند اور پاکیزہ دین ہے جس میں گندگی اور خود کو ذلیل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔لیکن صوفی مذہب اسلام کے برعکس گندہ، ناپاک اور نجاست بھرا مذہب ہے جس میں جو جتنا ذلیل اور کمینہ ہے صوفیوں کے نزدیک اتنا ہی قابل عزت و احترام ہے۔ہم صوفیوں کی ایسی الٹی اور بے ہودہ سوچ سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔کیا کوئی باطل پرست اہل حدیثوں سے تزکیہ نفس کی ایسی نجس مثال پیش کرسکتا ہے جیسی ہم نے صوفیوں کے امام ابرہیم بن ادھم سے پیش کی ہے؟ اگر نہیں ! اور یقیناًنہیں، تو پھر ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ اہل حدیث صوفی نہیں تھے کیونکہ نہ انکے اعمال صوفیوں جیسے ہیں اور نہ ہی عقائد۔

15۔ شبلی صوفی کے بارے میں سطور بالا میں قاری محمد طیب دیوبندی کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے کہ دیوبندیوں کے نزدیک شبلی بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں بلکہ انکا شماران کے ہاں ائمہ طریقت میں ہوتا ہے۔دیکھئے:علماء دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج، صفحہ 135

یہی شبلی صوفی صاحب فرماتے ہیں: اگر سیاہ چیونٹی تاریک رات میں سیاہ پتھر کے نیچے حرکت کرے اور مجھے اس کا علم نہ ہو تو میں یہی کہونگا کہ میرے رب نے میرے ساتھ مکر کیا۔(الطبقات الکبری،جلد 1، صفحہ 142)
شبلی کی اسی عبارت کو الجیلی عبدالکریم نے بھی اپنی کتاب ''الانسان الکامل''صفحہ 122 پر نقل کیا ہے۔

اس شیطان نما صوفی کی یہ ایمان شکن عبارت واضح کرتی ہے کہ صوفیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے صوفیوں کو ذرے ذرے کا علم دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔جبھی تو شبلی چیونٹی کی مخفی حرکت سے مطلع نہ ہونے پراللہ پر مکر اور دھوکہ کا الزام عائد کرتا ہے۔اپنی گندی زبان سے اکابرین اہل حدیث کو صوفی کہنے والے بتائیں کہ کیا کسی ایک بھی اہل حدیث کا ایسا عقیدہ تھا جو ان دجال صوفیوں کا ہے؟؟؟

16۔ متصوفانہ مذہب کا ایک تحفہ جھوٹ اور کذب بھی ہے اسی لئے اس مذہب کے پیروکار(صوفی حضرات)اکثر جھوٹے اور کذاب ہوتے ہیں اور وہ بھی عام معاملات میں نہیں بلکہ شرعی اور دینی معاملات میں جس میں دورغ گوئی انتہائی سنگین جرم ہے ۔ بات یہ ہے کہ صوفیاء کے پاس کذب کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہوتا اس لئے یہ جھوٹ بولنے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ یہ اپنے کفریہ اوربدعی عقائد و معاملات کے لئے جب فرمان رسول اور کلام اللہ میں کوئی دلیل نہیں پاتے تو عوام کی تسلی اور صوفیانہ عقائد کو شرعی اور بر مبنی دلیل بارور کروانے کے لئے احادیث گھڑتے ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے دریغ جھوٹ بولتے ہیں ۔رسول اللہ ﷺ کی اس وعید سے بے نیاز اور بے فکر کہ : جس کسی نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔(صحیح بخاری )

دیکھئے : امام مسلم رحمہ اللہ ان صوفیوں جنھیں صالحین اور اہل خیر بھی کہا جاتا ہے کی جھوٹ بولنے کی عادت بد سے کیسے پردہ اٹھارہے ہیں: محمد بن یحییٰ بن سعیدالقطان کہتے ہیں کہ میرے باپ یحییٰ نے کہا: ہم نے صالحین (صوفیاء)سے زیادہ کسی کو حدیث کے معاملہ میں جھوٹ بولنے والا نہیں دیکھا۔ ابن ابی عتاب کہتے ہیں کہ پھر مجھ سے محمد بن یحییٰ بن سعید القطان کی ملاقات ہوئی۔ اور میں نے ان سے یہی بات پوچھی ، تو کہنے لگے: ہاں میرے والد فرماتے تھے کہ تو ان اہل خیر (صوفیاء) سے زیادہ کسی کو بھی حدیث کے معاملہ میں جھوٹا نہ دیکھے گا۔امام مسلم کہتے ہیں کہ جھوٹ ان کی زبانوں سے بے ساختہ جاری ہوجاتا ہے چاہے جھوٹ بولنے کا ارادہ نہ بھی رکھتے ہوں۔ (مقدمہ صحیح مسلم)

ان صوفیاء کے برعکس اہل حدیث کا معاملہ بالکل صاف ہے کہ کسی نے بھی ان پر اس کثرت سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد نہیں کیا پھر کس بنیاد پر اہل حدیث کے اکابرین کو صوفی قرار دیا جاتا ہے؟؟؟

17۔ صوفی حضرات ننگے رہنے کو معیوب اور برا خیال نہیں کرتے ۔چناچہ سید علی بن عثمان الہجویری لکھتے ہیں: بعض بزرگان ایسے بھی ہوئے ہیں جو لباس کی پرواہ نہیں کرتے۔اور جو کچھ خداوند تعالیٰ دیتا ہے پہن لیتے ہیں خواہ وہ قبا (شاہ لباس) ہو یا عبا (درویشی لباس) اور اگر حق تعالیٰ ان کو ننگے تن رکھتے ہیں ۔تو وہ ننگے تن رہتے ہیں اور میں علی بن عثمان الجلابی بھی اسی روش کو پسند کرتا ہوں۔اور سفر کی حالت میں ،میں نے اسی پر عمل کیا ہے۔(شرح کشف المحجوب، صفحہ 254)

کیا کوئی بتائے گا کہ صوفیوں کے اس ننگے پن اور بے حیائی کے کتنے اہل حدیث قائل ہیں؟ اور کتنے اکابرین اہل حدیث برہنہ اور ننگے رہتے تھے؟ ان بے شرم، بے حیا صوفیوں اور اہل حدیثو ں میں آخر کونساایسا عمل اور نظریہ مشترک ہے جس کی بنیاد پر اہل حدیثو ں کو صوفی کہا جاتا ہے؟

18۔ عبدالکریم الجیلی کہتا ہے: تم نہیں جانتے کہ جب حضور شبلی کی شکل میں ظاہر ہوئے تو شبلی نے اپنے شاگرد سے کہا ''اشھد انی رسول اللہ'' میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔چونکہ ان کا شاگرد بھی صاحب معرفت تھا اس لئے اس نے ان کو پہچان لیا اور کہا ''اشھد انک رسول اللہ'' میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔یہ ایسی بات ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔(الانسان الکامل،جلد 2، صفحہ 74,75)

اس کا مطلب ہے کہ صوفیوں کے نزدیک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی روح اس دنیا میں بھٹکتی پھرتی ہے اور دوسرے انسانوں کے جسموں میں بھی سرائیت کرجاتی ہے ۔شاید صوفیاء کے نزدیک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جسم مبارک سے محروم ہوچکے ہیں اسی لئے شبلی کے جسم میں داخل ہوکر شبلی کی شکل میں ظاہر ہوئے۔ نعوذباللہ من ذالک

اس عبارت کے آخری جملے''یہ ایسی بات ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا'' سے معلوم ہواکہ صوفی حضرات کا یہی عقیدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کی شکلوں میں ظاہر ہوتے ہیں۔اور غیروں کی شکلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے کے لئے صوفی کا صاحب معرفت ہونا ضروری ہے۔

صوفیوں کے ایسے بے سروپااورگستاخانہ دعوؤں سے تصوف کی کتابیں بھری پڑی ہیں۔ہمارا قلم اس عبارت پرمزید تبصرہ کرنے سے عاجز ہے۔صوفیوں کی کمینگی کی تو کوئی حد ہی نہیں ہے۔اب ایک مسلمان کہاں تک انکے عقائد کو مترشح کرتی عبارتوں پر جرح کرکے اپنی زبان اور قلم کو گندا کرے؟!

ہمارا سوال یہ ہے کہ کتنے اہل حدیث علماء نے یہ دعویٰ کیا کہ ''میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں''؟؟؟ اور اہل حدیث عوام میں سے کتنے ایسے ہیں جنھوں نے ایسے دعویٰ کی تصدیق اس بنا پر کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دعویٰ کرنے والے کی شکل میں ظاہر ہوئے ہیں؟؟؟؟

19۔ صوفیوں کا ایک غیر اسلامی عقیدہ یہ بھی ہے کہ صوفی علم ، مقام و مرتبہ اور اللہ کی معرفت میں انبیاء سے افضل ہیں۔

عزیز الدین بن محمد النسفی (المتوفی ۶۷۱ھ) لکھتا ہے: جان لو کہ اہل وحدت نے نبی کو حکیم پر فضیلت دی ہے اور ولی کو نبی پر فضیلت دی ہے۔ ہر نبی حکیم ہوتا ہے اور ہر ولی نبی ہوتا ہے ۔لیکن ہر نبی ولی نہیں ہوتا۔(کشف الحقائق، صفحہ 102)

مشہور صوفی سعد الدین حموی اپنی مثنوی میں کہتا ہے: ولایت کی واؤ نبوت کی نون کی نسبت اللہ تعالیٰ سے زیادہ قریب ہے ۔ اسی قربت کی وجہ سے ولایت نبوت سے افضل ہے۔(غیث المواہب العلیہ ،جلد 1، صفحہ 235)

متقدمین صوفیاء میں سے ابویزید بسطامی کا یہ قول صوفیوں کے اسی عقیدہ(صوفی نبی سے علم و معرفت میں افضل ہے) کی ترجمانی کرتا ہے۔ابویزید بسطامی کہتا ہے: ہم نے معرفت کے سمندر میں غوطے لگالئے اور انبیاء اس کے ساحل پر کھڑے ہیں۔

صوفیوں کے عقائد کو دیکھتے ہوئے یہ بالقین کہا جاسکتا ہے کہ ایسے ایمان شکن اورخلاف اسلام عقائد کے حاملین مسلمانوں کے گروہ سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ صوفیاء ابلیسی اور شیطانی گروہ ہے۔جس کی ساری محنت مسلمانوں کو صراط مستقیم سے ہٹا کر گمراہی کے راستے پر ڈالنے کے لئے ہے۔اگر کوئی مکار اور کذاب اہل حدیثوں کا بھی ایسا ہی عقیدہ باحوالہ پیش کردے تو ہم اکابرین اہل حدیث کو صوفی ماننے کے لئے تیار ہیں۔وگرنہ اہل حدیث کے بارے میں صوفی ہونے کا دعویٰ کرنے والے کا دعویٰ اس کے منہ پر مارا جائے گا۔

20۔ صوفیوں کے نزدیک چونکہ نیک کام کرنے سے خلق کے نزدیک مقبولیت اور عزت و احترام حاصل ہوتا ہے جو انسان میں تکبر اور غرور پیدا کرتا ہے اس تکبر کے خاتمے کے لئے صوفی جان بوجھ کر ایسے کام کرتے ہیں جو انکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں چاہے یہ بدنامی خلاف شرع کام کرنے سے ہی کیوں نہ حاصل ہو۔

واجد بخش سیال شارح کشف المحجوب لکھتے ہیں: اس لئے بعض اولیاء کرام کمال صدق و خلوص کی بنا پر عمداً ایسے کام کرتے ہیں جن سے خلق میں بدنام ہوجائیں۔اگرچہ بظاہر ان کے یہ کام خلاف شرع نظر آتے ہیں در حقیقت وہ خلاف شرع نہیں ہوتے ۔(شرح کشف المحجوب، صفحہ 274)

صوفیوں کے نزدیک انسان جس قدر بدنام ہوتا ہے اسی قدر اللہ سے قریب ہوتا ہے۔ علی بن عثمان الہجویری رقم طراز ہیں: جاننا چاہیے کہ طریق ملامت کو پہلے پہل شیخ ابوحمدون قصار علیہ رحمہ نے رائج کیا اور اس بارے میں آپ کے اقوال لطیف ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ الملامتہ ترک السلامتہ (ملامت کا اختیار کرنا سلامتی کا ترک کرناہے) اور جو شخص جان بوجھ کر سلامتی ترک کرتا ہے وہ آفات کو دعوت دیتا ہے اور اسے آرام و راحت سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے اور طلب جاہ و مال اور خلق خدا سے نا امید ہونا پڑتا ہے اور دنیا سے بیزار ہونا پڑتا ہے اور جس قدر آدمی دنیا سے بیزار ہوتا ہے حق تعالیٰ سے اسی قدر اس کا تعلق مضبوط ہوتا ہے۔(شرح کشف المحجوب،صفحہ 277)

مشہور مقولہ ہے کہ بد سے بدنام برا۔اس لئے ایک عام مسلمان بھی اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہ بدنامی ہرگز کوئی اچھی چیز نہیں ۔اورنہ تو شریعت اسے تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور نہ دنیاوی لحاظ سے یہ کوئی پسندیدہ عمل ہے۔لیکن صوفی مذہب) جو شریعت کے بھی خلاف ہے اور عقل کا بھی مخالف ہے) میں بدنامی اچھی چیزہے اور پروردگار سے قربت کا ذریعہ ہے۔

اس پر ہمارا سوال ہے کہ اگر اکابرین اہل حدیث صوفی تھے تو ان کے نام معہ حوالہ جات بتائیں جو تکبر اور خود پسندی سے بچنے کے لئے خلاف شرع کام کرکے خود کو جان بوجھ کر بدنام کرتے تھے؟ اگر مخالفین ایسا کوئی حوالہ پیش کرنے میں ناکام رہیں تو اہل حدیث کو صوفی کہنے سے باز آجائیں کیونکہ جن کے نہ اعمال صوفیوں جیسے ہوں اور نہ عقائد میں کوئی موافقت پائی جاتی ہوایسے لوگوں کو صوفی کہنادھوکہ دہی کے علاوہ کچھ نہیں۔

21۔ دیوبندیوں اور بریلویوں کے تسلیم شدہ بزرگ شاہ ولی اللہ حنفی اپنے والد شاہ عبدالرحیم صاحب کا حال لکھتے ہیں: سننے میں آیا ہے کہ آپ کا ایک خادم بری عادت میں مبتلا تھا۔ آپ نے کئی بار اشاروں ، کنایوں سے تنبیہ فرمائی۔ مگر وہ پھر بھی نہ چونکا اور نہ ہی اپنی عادت بد سے باز آیا۔ بالآخر حضرت شیخ نے اسے تنہائی میں بلاکر کہا تجھے کئی بار اشاروں کنایوں سے سمجھایا مگر تونے کوئی پرواہ نہیں کی ۔شاید تو سمجھتا ہے کہ ہم تیرے کرتوتوں سے بے خبر ہیں۔ قسم بخدا! اگر زمین کے نچلے طبق میں رہنے والی چیونٹی کے دل میں بھی سو خیالات آئیں تو ان میں ننانوے خیالات کو میں جانتا ہوں۔ اور حق سبحانہ و تعالیٰ اس کے سو کے سو خیالات سے باخبر ہے۔ یہ سن کر خادم نے اپنی برائی سے توبہ کرلی۔ (انفاس العارفین، اردو، صفحہ 205)

شاہ ولی اللہ کے صوفی والد نے بہت احسان کیا کہ چیونٹی کے دل میں اٹھنے والے سو کے سو خیالات کو جاننے کا دعویٰ نہیں کیاورنہ اللہ اور عبدالرحیم صوفی میں جو ایک درجہ کا معمولی سا فرق تھا وہ بھی ختم ہوجاتا۔اس واقعہ سے یہ بات بھی مترشح ہوتی ہے کہ جب ایک معمولی صوفی کے تصرف اور خدائی صفات کا یہ عالم ہے کہ اللہ سے صرف ایک ہی درجہ کم ہے تو بڑے صوفیوں کا مقام تو اللہ سے بھی بڑھ کر ہوگا۔ یہ واقعہ شاہ ولی اللہ جو اس کو روایت کرتے ہیں لیکن اسکی تردید نہیں کرتے کی بدعقیدگی اور گمراہی پر بھی مہر تصدیق ثبت کرتا ہے کیونکہ اگر اس واقعہ میں بیان شدہ دعویٰ پر یقین کرلیا جائے تو قرآن کی ان بہت سی آیات کا بطلان لازم آتا ہے جن میں اللہ نے علم غیب اور سینوں میں اٹھنے والی باتوں کے جاننے کو صرف اپنے ساتھ خاص کیا ہے۔اب یا تو یہ تسلیم کرلیا جائے کہ اللہ کے ساتھ ساتھ اللہ کے یہ شریک صوفی بھی دلوں میں اٹھنے والے خیالات سے واقف ہوتے ہیں اور قرآن کا بیان اس سلسلے میں جھوٹ ہے(نعوذباللہ من ذالک) جو کہ ممکن نہیں کیونکہ ایک مسلمان ایسا تصور بھی گناہ سمجھتا ہے۔یا پھراپنے ایمان کو محفوظ کرتے ہوئے ان جاہل اور بے دین صوفیوں کو دجال اور کذاب تسلیم کیا جائے۔اور یہی آخری بات حق ہے کیونکہ سطور بالا میں امام مسلم رحمہ اللہ کے حوالے سے اکثر صوفیوں کا کذاب ہونا ذکر ہوچکا ہے۔

اب ا س پر سوال ہے کہ کیا اکابرین اہل حدیث بھی ان صوفیاء ہی کی طرح کذاب اور دجال تھے؟ اور ایسے ہی مکذبانہ دعوے کرتے تھے جیسے صوفیوں کی زبانوں پر جاری رہتے ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو ثبوت پیش کیجئے۔

22۔ صوفیوں کے خلاف اسلام اور کفریہ عقائد میں سے ایک عقیدہ یہ بھی ہے کہ جب کوئی صوفی اللہ کی ذات میں فنا ہوکر وحدت الوجود کی حقیقت کو پالیتا ہے تو اس مقام پر پہنچ کر اللہ کی عبادت اس پر حرام ہوجاتی ہے حتیٰ کہ اگر وہ اس مقام پر بھی اللہ کی عبادت کرے تو وہ کافر ہوجاتا ہے کیونکہ وہ اور اللہ ایک ہوجاتے ہیں تو اسکا پھر بھی عبادت کرنا ظاہرکرتا ہے کہ وہ اللہ اور خود کو ایک نہیں بلکہ دو مانتا ہے ۔بس صوفیوں کے ہاں اللہ اور مخلوق کو جدا ماننا کفر ہے۔دیکھئے! علی بن عثمان الہجویری صاحب یہاں کیاہفوات بک رہے ہیں: کائنات کا وجود ہی نہیں ہے۔ ہرچیز وجود حق میں شامل ہے۔چناچہ حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانی قدس سرہ کو بارگاہ رب العزت کی طرف سے کچھ الہامات ہوئے۔ان میں سے ایک الہام یہ ہے:من ارد العبادۃ بعد الوصل کفر(جس نے وصل کے بعد عبادت کی کافر ہوا) اس کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ وحدت الوجود حقیقت ہے جب انسان ذات حق میں فنا ہو جاتا ہے یعنی مقام فنا فی اللہ پر پہنچ جاتا ہے تو کس کی عبادت کرے۔لہٰذا جب وہ عبادت کرتا ہے تو وہ وحدت الوجود سے منحرف ہوکر عبادت کرتا ہے اس انحراف کو کفر کا نام دیا گیا ہے۔ کفر کے لفظی معنی بھی چھپانے کے ہیں مطلب یہ کہ چونکہ وحدت الوجود حقیقت ہے۔جب بھی سالک مقام فنا (وحدت الوجود)سے واپس آکر اپنی مفروضہ دوئی میں آتا ہے اور عبادت کرتا ہے تو اس کا عبادت کرنا گویا حق بات کو چھپانے کے مترادف ہوتا ہے۔اور حق بات چھپانا کفر ہے۔ اس کفر کو کفر حقیقی کہا جاتا ہے۔(شرح کشف المحجوب، صفحہ 885)

یہ بدترین اور بے ہودہ ترین کلام ہے جو صوفیوں سے سرزد ہوا ہے۔ کوئی مائی کا لال قیامت تک کسی اہل حدیث سے ایسے کلام کا ثبوت پیش نہیں کرسکتالہٰذا ان کافر و مشرک صوفیوں اور صحیح العقیدہ اہل حدیثوں کے درمیان امتیاز باقی رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اہل حدیث کی نسبت صوفی مذہب کی طرف نہ کی جائے اور اگر کسی نے اہل حدیثوں کو ان صوفیاء کی طرف منسوب کیا بھی ہے تو باطل اور مردود ہے کیونکہ ان صوفیوں او ر اہل حدیث کے نظریات و عقائد میں بعد المشرقین ہے۔

اسی لئے ہمارابنیادی اعتراض یہ نہیں کہ اہل حدیث اکابرین کو صوفی کے لفظ سے موسوم کیوں کیا جارہا ہے کیونکہ بعض اوقات بے علم لوگ ہر داڑھی والے اور صاحب شریعت کو احتراماً صوفی صاحب یا صوفی جی کہہ دیتے ہیں لیکن انکے صوفی کہہ دینے سے کوئی صوفی نہیں ہوجاتا لہٰذا اس میں زیادہ برا ماننے والی کوئی بات نہیں اگرچہ یہ بات بھی اصولاً غلط ہی ہے۔جیسے آغاز صوفیت میں بھی صوفی کسی بھی نیک شخص کو کہہ دیا جاتا تھا۔حتی کہ اسلام سے قبل بھی صوفی کا لفظ پارسا اور نیک لوگوں کے لئے مستعمل رہا ہے ۔سفیان ثوری رحمہ اللہ لفظ صوفی کے بارے میں کہتے ہیں: اسلام سے قبل بھی یہ لفظ معروف تھا اور اس زمانے میں اس لفظ کا استعمال نیک لوگوں یا اہل علم کے لئے کیا جاتا تھا۔ (قوت القلوب، جلد 1، صفحہ 267) پھر اسلام میں جب صوفیت کی پیوند کاری ہوئی اور بعض بزرگ اور بظاہر اہل علم خود کو صوفی کہلاوانے لگے تو جب سے اب تک عوام الناس کا یہی چلن رہا ہے کہ کسی بھی اہل علم اور صاحب شریعت کو عزت و احترام دینے کے لئے صوفی کہہ دیتے ہیں۔

لیکن یہ بھی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اپنے آغاز کے بعد تصوف باقاعدہ ایک مذہب کی صورت اختیار کر گیا جس کے لئے باقاعدہ اصول و عقائد وضع کئے گئے جن میں سے اکثر بیشتر کفریہ ، شرکیہ اور شریعت سے براہ راست متصادم ہیں۔علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: تصوف بطور مسلک کے تیسری صدی میں مشہور ہوا اور تیسری صدی میں آکر ہی اس کی اصطلاحات ، اس کی تعلیم مرتب ہوئیں، اس کے قواعد و ضوابط وضع کئے گئے ، اس کا فلسفہ سامنے آیا اور اس کے پیروکاروں اور اس کے رہنماؤں کے خیالات بھی سامنے آئے۔(تصوف، صفحہ 62)

چونکہ اب صوفیت باقاعدہ ایک مستقل مذہب ہے اس لئے جانتے بوجھتے ہوئے کسی ایسے شخص کو صوفی کہنا جائز نہیں جو صوفیانہ عقائد نہ رکھتا ہو۔ اس لئے ہمارا اصل اعتراض تو ان لوگوں پر ہے جو باقاعدہ اور جانتے بوجھتے ہوئے اکابرین اہل حدیث کو صوفی کہتے یا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس لفظ صوفی کو یہ لوگ اہل حدیث علماء کے حق میں احتراماً استعمال نہیں کرتے بلکہ اس سے یہ لوگ یہ بارور کروانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اہل حدیث کے اکابرین بھی مروجہ تصوف کے حامی تھے۔اس لئے کسی اہل حدیث کا رائج تصوف یا کسی صوفی پر انگلی اٹھانا یا اعتراض قائم کرنا درست نہیں۔ حالانکہ اہل باطل کا دعویٰ انہی کی طرح باطل ہے اور ہم نے ثابت کردیا ہے کہ اہل حدیث صوفی نہیں تھے کیونکہ وہ صوفیانہ عقائد و نظرت کے سخت مخالف تھے ۔اگر کسی اہل حدیث کی جانب سے کسی اہل حدیث کو صوفی کہا بھی گیا ہے تو اس کا کوئی اعتبار نہیں کیونکہ فیصلہ عقائد پر ہوتا ہے ناموں پر نہیں۔اگر کوئی نااہل خود کو مفتی کہے تو وہ مفتی نہیں ہوجاتا۔ اگر کوئی جاہل خود کو طبیب کہے تو طبیب نہیں ہوجاتا پھر صوفیانہ عقائد کے مخالف کو صوفی کہہ دینے سے وہ صوفی کیسے ہوجائے گا؟؟؟

بر صغیر پاک وہند میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب تصوف ایک وبا اور ایک بیماری کی طرح پھیلا ہوا تھا اور ہر دوسرا شخص اس سے متاثر تھا۔ اسکے علاوہ احناف اور اہل حدیث ہر دوفریقین تصوف کی ایک علیحدہ اور ایک دوسر ے سے جداگانہ تعبیر رکھتے تھے ۔اس پر ان دونوں گروہ کی کتابیں گواہ ہیں۔بعض اہل حدیث تصوف کو زہد کا دوسرا نام سمجھتے تھے اور اسکے حصول کے لئے شریعت کی پابندی کو ضروری سمجھتے تھے۔لیکن اہل حدیث اس معاملہ میں غلطی کا شکار تھے کیونکہ کسی اہل حدیث کا تصوف کو زہد کا نام دے دینے سے زہد تصوف نہیں بن جاتا کیونکہ زہد ایک شرعی اصطلاح ہے جس کی اصل کتاب و سنت ہے اس کے برعکس تصوف بدعی اصطلاح ہے جس کی بنیاد کتاب و سنت میں موجود نہیں۔ علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ رقم طراز ہیں: تصوف ایک علیحدہ مسلک اور مکتبہ فکر ہے۔اس میں اور زہد و تقوی میں واضح فرق موجود ہے۔ یاد رہے کہ زہد اور تقویٰ کا تو کوئی بھی مخالف نہیں ہے اور نہ کسی کو اس پر اعتراض ہے۔بلکہ یہ عادت حمیدہ ہے۔ اختلاف تصوف کے اوپر ہے اور اسی کے عقائد اور افکار مختلف فیہ ہیں۔(تصوف، صفحہ 65)

اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اگر بعض اہل حدیث تصوف سے متاثر بھی تھے تو انکا تصوف وہ تصوف نہیں تھا جس میں بریلوی اور دیوبندی مبتلا ہیں۔ حنفی تصوف اور اہل حدیث تصوف میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اس لئے ان دونوں کے تصوف میں امتیاز کئے بغیر اہل حدیث اکابرین کا مطلقاً صوفی قرار دینا بدترین مغالطہ ہے۔کیونکہ اہل حدیث کو صوفی کہنے سے صوفی مذہب کی طرف انکی نسبت ہوتی ہے اور ان وحدت الوجودی صوفیوں سے بھی تعلق جڑ جاتا ہے جو کہ اصلی صوفی ہیں ۔اکابرین اہل حدیث تو نام کے صوفی تھے جو زہد، تقویٰ وغیرہ ہی کو تصوف سمجھتے تھے اور عملاً شریعت کے پابند رہتے تھے اور اصلی صوفی جو تقریباً سارے کے سارے حنفی تھے صوفیانہ عقائد رکھنے کی وجہ سے کافر اور مرتد ہیں۔ ان ہر دو گروہ میں امتیاز اور عوام الناس کو گمراہی اور مغالطہ سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ کسی ایسے شخص کو صوفی نہ کہا جائے جو صوفیانہ عقائد نہیں رکھتا جیسے اہل حدیث کے اکابرین۔

اس مضمون کا حاصل اور نتیجہ یہ ہے کہ اہل حدیث صوفی مذہب کے کبھی بھی قائل و فاعل نہیں رہے نہ ہی صوفی عقائد کو اچھا سمجھتے ہیں اس لئے اہل حدیث یا انکے اکابرین کو صوفی کے نام سے یاد کرنا درست نہیں ۔ جس طرح اسلام کے بنیادی عقائد سے منحرف شخص مسلمان نہیں ہوسکتاچاہے اسکی بابت مسلمان ہونے کالاکھ دعویٰ کیا جائے اسی طرح تصوف کے بنیادی عقائد پر ایمان نہ رکھنے والا شخص بھی کسی صورت صوفی کہلائے جانے کا حقدار نہیں ۔چونکہ ایک بھی قابل اعتماداہل حدیث عالم یا اکابر تصوف کے بنیادی عقائد کا حامل نہیں تھا اس لئے اہل حدیث اکابرین کے ادھورے اور مبہم حوالے پیش کرکے یہ تاثر دینا کہ اہل حدیث کے بڑے بھی اس تصوف کو صحیح سمجھتے تھے جس میں آج دیوبندی اور بریلوی مبتلا ہیں نرا فراڈ ہے۔

یہ تو تھا جماعت اہل حدیث کااصل اور عمومی منہج یعنی تصوف سے بے زاری اور برات۔جس سے کسی ایک آدھ اہل حدیث کی مخالفت استثنائی صورت رکھتی ہے اور اس اصل منہج کو متاثر نہیں کرتی لیکن اگر بعض اکابرین اہل حدیث کے تصوف سے جزوی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے یا صوفیانہ اصطلاحات استعمال کرنے کی وجہ سے کوئی انہیں صوفی کہنے پر بضد ہی ہے تو اسے چاہیے کہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حنفی صوفیوں اور اہل حدیث صوفیوں میں واضح فرق کرے۔ لیکن امتیاز اور فرق کئے بغیر اہل حدیث کے اکابرین کو مطلقاً صوفی قرار دینا دیانت اور امانت کا خون کرنے کے مترادف ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
یہ تو تھا جماعت اہل حدیث کااصل اور عمومی منہج یعنی تصوف سے بے زاری اور برات۔جس سے کسی ایک آدھ اہل حدیث کی مخالفت استثنائی صورت رکھتی ہے اور اس اصل منہج کو متاثر نہیں کرتی لیکن اگر بعض اکابرین اہل حدیث کے تصوف سے جزوی طور پر متاثر ہونے کی وجہ سے یا صوفیانہ اصطلاحات استعمال کرنے کی وجہ سے کوئی انہیں صوفی کہنے پر بضد ہی ہے تو اسے چاہیے کہ انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حنفی صوفیوں اور اہل حدیث صوفیوں میں واضح فرق کرے لیکن امتیاز اور فرق کئے بغیر اہل حدیث کے اکابرین کو صوفی مطلقاً قرار دینا دیانت اور امانت کا خون کرنے کے مترادف ہے۔
جزاک اللہ خیرا اخی
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
عزمی صاحب نے میرے مضمون کا اقتباس اس طرح لیا تھا جیسے اسکا جواب دے رہے ہوں حالانکہ انکی تحریر میں جواب کا نام و نشان دور دور تک بھی نہیں تھا۔ عزمی صاحب نے میرے مضمون کو غیرمتعلق ریٹ کیا ہے حالانکہ خود انکی پوری تحریر میرے موضوع سے غیر متعلق ہے بلکہ سوال گندم اور جواب چنا کے مصداق ہے۔ شاید اسی لئے انتظامیہ نے عزمی صاحب کی پوسٹ یہاں سے حذف کردی ہے۔

عزمی صاحب محض آپکی فرمائش پر اور آپکے کہنے سے ہم اکابرین اہل حدیث کو صوفی تسلیم نہیں کرسکتے کیونکہ صوفیت باقاعدہ ایک مذہب ہے جس کے اپنے مستقل اور جداگانہ عقائد و نظریات ہیں جنھیں تسلیم اور اختیار کئے بغیر کسی کو بھی صوفی نہیں کہا جاسکتا۔ اگر آپ واقعی اکابرین اہل حدیث کو صوفی ثابت کرنے کے خواہش مند ہیں تو ہمارے مضمون میں موجود صوفیوں کے اکیس 21 عدد عقائد و نظریات اکابرین اہل حدیث کی تحریروں اور تقریروں سے ثابت کردیں ہم بخوشی انہیں صوفی تسلیم کرلینگے و گرنہ صوفیوں کے ایک آدھ مسائل پر عمل سے تو کوئی صوفی نہیں ہوجاتا۔ یہ تو بالکل ایسے ہے جیسے یہودیوں کے نماز پڑھنے کی وجہ سے کسی مسلمان کو نماز پڑھتے دیکھ کر اسے یہودی ثابت کردیا جائے۔ حالانکہ وہ مسلمان صرف ایک عمل کی مشابہت کی بناء پر یہودی نہیں ہوجاتا۔

جہاں تک بات ہے آپکے دلائل کی تو اگر ایک آدھ اکابر اہل حدیث اپنے غلط اجتہاد کی بنیاد پر نقشبندی طریقے پر ذکر و اذکار کو جائز سمجھتا تھا تو زیادہ سے زیادہ انکے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ وہ جزوی طور پر صوفیت سے متاثر تھے لیکن انکے صوفی ہونے کا دعویٰ تو پھر بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ صوفیانہ عقائد نہیں رکھتے تھے۔

آپ سے گزارش ہے کہ اگر آپ کاپی پیسٹ کرنے کے بجائے ٹودی پوائنٹ بات کریں تو بحث آگے چل سکتی ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
محترم میں بالکل ٹو دی پوائنٹ بات کرنے کے لئے تیار ہوں مگر انتظامیہ میرے تھریڈ ڈیلیٹ کر دیتی ہے ،میں نے ریحان صاحب کے جواب میں بڑی تفصیل سے لکھا تھا،آپ گارنٹی دے کہ تھریڈ ڈیلیٹ نہیں ہونگے تو ان شاء اللہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا۔
اگر آپ موضوع پر رہتے ہوئے ٹو دی پوائنٹ بات کرینگے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپکی کوئی پوسٹ ڈیلیٹ ہوجائے۔ مگر یاد رہے کہ عادت کے مطابق اپنی ہی نہیں ہانکے جائیے گا بلکہ اس بات کا بھی خیال فرمائیے گا کہ میں نے اپنے مضمون میں کیا لکھا ہے۔ مطلب یہ کہ میں نے جو اپنے مضامین میں اعتراضات اٹھائے ہیں یا استفسارات کئے ہیں اگر آپ کے پاس انکا جواب ہے تو بسم اللہ کیجئے۔ آپکے مضامین پر ہمیں یہ اعتراض ہے اس میں پیش کئے گئے تمام حوالے یا تو مبہم ہیں یا استثنائی صورت رکھتے ہیں جو کہ ہمارے کسی کام کے نہیں۔

میرے لاتعدا مرسلات جو تصوف اور اکابرین اہلحدیث رحمہ اللہ پر تھے ،ڈیلیٹ ہو چکے ہیں اسلئے میں زیادہ محنت سے نہیں لکھتا
آپکے مراسلات اسی لائق تھے کہ انہیں حذف کردیا جاتا کیونکہ آپ اہل حدیث کا منہج اور طریقہ کار جانے بغیر ہی چند ادھوری عبارتوں کے ذریعے اکابرین اہل حدیث کو صوفی بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

آپ کی لا علمی کی یہ انتہاء کہ مسلک اہلحدیث کی بنیاد اور تدوین وا شاعت کرنے والے ہی صوفی ہیں۔
یہ جملہ آپکی جہالت اور کذب بیانی کا منہ بولتا ثبوت ہے آپکی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ مسلک اہل حدیث اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود اسلام اور مسلک اہل حدیث کی بنیاد پاک و ہند میں نہیں رکھی گئی اور اگر مسلک اہل حدیث کے نشر و اشاعت کرنے والے صوفی ہوتے تو اہل حدیث بھی آج دیوبندیوں اور بریلویوں کی طرح بدعتیوں، قبر پرستوں، لادینوں اور گمراہوں کا ٹولہ ہوتا۔

،خاندان غزنوی ،لکھوی ،روپڑی ،مولانا ثنا اللہ امرتسری ؒ مولانا میر سیالکوٹی ،آروی ؒ اور دیگر تمام اکابر صوفی تھے ۔
میں اپنے مضمون میں بھی یہ بات عرض کرچکا ہوں کہ صوفیوں کا ایک بنیادی عقیدہ وحدت الوجود کا ہے جس میں خالق اور مخلوق میں کوئی فرق نہیں ہوتا بلکہ دونوں برابر ہوتے ہیں۔ آپ جن اکابرین اہل حدیث کو ڈھٹائی اور بے شرمی سے صوفی کہہ رہے ہیں کیا وہ بھی وحدت الوجود کے قائل تھے۔ اگر ہاں تو ہمیں تسلیم ہے کہ وہ صوفی تھے اور اگر نہیں تو آپ اکابرین اہل حدیث کو صوفی ہونے کی گندی گالی دینے پر تھوڑی شرم محسوس کیجئے۔

اور آپکی تمام باتوں کا جواب یہ ہے۔
یا تو آپ نے میرا مضمون سرے سے پڑھا ہی نہیں یا پھر آپ منہ در منہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ آپ کے پیش کئے گئے حوالے میں میری تمام باتوں کا تو کجا کسی ایک بات کا بھی جواب نہیں۔ سید داؤد غزنوی ؒ جس تصوف، احسان اور زہد کا تذکرہ کررہے ہیں کیا یہ وہی زہد و احسان ہے جو دیوبندی، بریلوی اور اکابرین صوفیاء کے ہاں رائج ہے؟؟؟ اگر ہاں تو میں نے اپنے مضمون میں صوفیوں کے تصوف، احسان اور زہد کی اکیس مثالیں درج کی ہیں آپ ان میں سے کوئی پانچ مثالیں اکابرین اہل حدیث کی تحریروں اور تقریروں سے ثابت کردیں تو آپکا مدعا ثابت ہوجائے گا ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اہل حدیث قرآن و حدیث کی اتباع ہی کو تصوف سمجھتے تھے جبکہ اصل تصوف جس پر صوفی عمل پیرا ہیں شریعت سے براہ راست متصادم ہے۔ عزمی صاحب مکر و فریب سے باز آجائیں علمائے اہل حدیث کی تحریروں سے صرف احسان، زہد وغیرہ کے الفاظ پیش کردینے سے آپکا مطلب حاصل نہیں ہوگا۔ جب تک آپ یہ ثابت نہیں کرینگے کہ اہل حدیث کے بھی وہی عقائد تھے جو صوفیاء کے ہیں۔

تصوف اسلامی سے انکاری ،یہ گمراہی اب عام ہوئی ہے ،ورنہ مولانا میر ؒ کی تاریخ اہلحدیث اٹھا کر دیکھ لے ،ہندوستان میں سب صوفیوں کا ہی تذکرہ ملے گا۔
تصوف کی کتابوں اور مشہور صوفیوں کے حالات کا مطالعہ کرکے دیکھ لیں آپ کو معلوم ہوگا تصوف جس کا نام ہے وہ ابلیسیت اور شیطانیت کے علاوہ کچھ نہیں۔ اب ایسی شیطانی چیز اسلامی تو نہیں ہوسکتی۔ کوئی ایک بھی مستند اہل حدیث عالم ایسا نہیں جو صوفی رہا ہو۔عزمی صاحب کا کیا ہے یہ تو کسی کی بھی تحریر میں تصوف، احسان، زہد وغیرہ کے الفاظ دیکھ کر اسے صوفی بنا دیتے ہیں۔

یہاں پر منکرین تصوف کو کھلی چھٹی ہے اور دوسری طرف ۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف آپ جیسے منکرین اسلام کو بھی کھلی چھٹی ہے۔ بس زرا ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر موضوع کے مطابق بات کریں۔

نوٹ: ابلیسی تصوف کے حامی ہمارے نزدیک منکرین اسلام ہیں بلکہ اس سے بھی بدتر۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ہدایت کی پیروی کرنے والے پر سلام!
سیماب صاحب آپ نے خوب عیاری کا مظاہرہ فرمایا کہ جہاں تک میں نے اصل مضمون کے لئے تمہید باندھی ہے وہاں تک آپ نے خوب زوروشور سے ادھر ادھر کی ہانکی ہیں اور جہاں سے اصل موضوع شروع ہوا ہے وہاں دیوبندیوں کا بہانہ کرکے راہ فرار اختیار کی ہے۔ چونکہ یہ موضوع تصوف کے رد میں ہے اس لئے دیوبندیوں اور بریلویوں کا حوالہ آنا بھی ناگزیر تھا کیونکہ دیوبندی غالی صوفی اور وحدت الوجودی ہیں۔ صوفی صوفی ہوتا ہے اسکا دیوبندی یا بریلوی وغیرہ ہونا اتنا معنی نہیں رکھتا۔ اس لئے ہر منکر اسلام (تصوف کے حامی ) پر لازم ہے کہ وہ ہمارے مضمون میں صوفیوں کے حوالوں کا جواب دے ورنہ اسے جواب تصور نہیں کیا جائے گا۔

الحمد للہ اکابرین اہلحدیث ؒ کے تعلق تصوف کے منظر عام پر آنے اہل بدعت و دجل کے ایوانوں میں زلزلہ طاری ہو گیا، اب اپنی خفت مٹانے لے لئے پھر سے وہی شیطانی ہھتکنڈو ں کیساتھ اہل حق امسلک اہل حدیث کے اکابرین کے خلاف واویلا شروع کر دیا۔
الحمدللہ میں ثابت کرچکا ہوں کہ اکابرین اہل حدیث کا تعلق تصوف وہ نہیں تھا جو غالی دیوبندیوں، بریلویوں اور اکابرین صوفیاء کا ہے۔اس لئے اکابرین اہل حدیث کو صوفیاء کہنا بددیانتوں اور دجالوں ہی کا کام ہے۔ اگر سیماب دیوبندی صاحب کو مجھ سے اس مسئلہ پر اختلاف ہے تو میرے مضمون کا جواب دے دیں۔ اس کے علاوہ اکابرین اہل حدیث کا جو ٹوٹا پھوٹا تعلق تصوف سے تھا وہ اسی لئے پس منظر میں چلا گیا تھا کہ اسے اہل حدیث کی جماعتی سطح پر قبول نہیں کیا گیا اور اسے انکی اجتہادی خطاء مانا گیا۔ اب اس مسترد شدہ اور مردود تعلق صوفیت کو باطل پرست منظر عام پر لاکر سوائے پروپیگنڈہ کے کچھ نہیں کرسکتے۔ کیونکہ اہل حدیث اپنے بڑوں کی خطاؤں اور غلطیوں کی پیروی نہیں کرتے بلکہ ہمیشہ قرآن و حدیث کی شفاف تعلیمات سے راہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

وہی بکواسات جو اہل باطل نام نہاد اہلحدیث کر رہے اور انکا جواب صوفیاء اہلھدیث رھمہ للہ اپنی کتب دے چکے ہیں ۔
اس سلسلے میں ہمارا بنیادی اعتراض یہی ہے کہ اہل حدیث صوفیانہ عقائد اور نظریات نہیں رکھتے تھے اس لئے انہیں صوفی کہنا کذب بیانی ہے۔ اگر بقول آپکے اس بات کا جواب صوفیاء اہل حدیث نے اپنی کتابوں میں دیا ہے تو پیش کریں۔ مگر ہمیں یقین ہے کہ سیماب صاحب یہاں اپنے دیوبندی اکابرین کی طرح خالص جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں کو کسی بات کا جواب تو دینا نہیں ہوتا کیونکہ دلائل سے تہی دامن ہوتے ہیں صرف پروپیگنڈہ مقصود ہوتا ہے اور پروپیگنڈہ کے لئے جھوٹ ہی کی ضرورت ہوتی ہے جو دیوبندیوں کے ہاں کثرت سے پایا جاتا ہے۔
مجھے حیرت ہے کہ اپنے کو مسلمان کہلانے ولا ،صوفیاء عظام ؒ کی دشمنی اور ضد میں آکراتنا بھی گر سکتا ہے ،جیسامحترم نے کہا کہ تصوف کی اصل عیسائیت ہے؟کہتے ہیں جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے وہ اللہ کے نیک بندوں پر طعن کرتا ہے۔
یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ تصوف کا تانا بانا عیسائیت سے بنا گیا ہے ورنہ تصوف کی شریعت میں کوئی گنجائش نہیں اس کا مختصر ثبوت بھی میں نے اپنے مضمون کے ابتدائی حصہ میں پیش کردیا ہے۔ تفصیل جاننے کے خواہشمند تصوف کے رد میں لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ اب جس بات کو ثبوت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اس کو سیماب جیسے دیوبندی کی بلا دلیل اور جذباتی بات سے کیسے رد کیا جاسکتا ہے؟؟؟

اہل حدیث اور دیوبندیوں کے ''نیک بندوں'' کا پیمانہ الگ الگ ہے۔ ہمارے ہاں وہ شخص قابل عزت اور لائق احترام ہے جو شریعت کا زیادہ سے زیادہ پابند ہے اور دیوبندیوں کے ہاں جو جتنا زیادہ گستاخ، کمینہ اور شریعت کا مخالف ہے وہ اتنا ہی زیادہ عزت اور احترام کے لائق ہے۔ دیوبندیوں کا گستاخ اور بدترین صوفیوں کا دفاع کرنا اس بات کا ثبوت ہے۔

اب سنے !منکرین تصوف احسان الہی ظہیر صاحب اور دیگر اکابر اہلحدیث مولانا میر ؒکو امام العصر تسلیم کرتے ہیں۔
علامہ احسان الہیٰ ظہیر رحمہ اللہ مولانا میر کو امام العصر اس لئے تسلیم کرتے ہیں کہ وہ انہیں صوفی نہیں سمجھتے تھے (کیونکہ صوفی ہونے کے لئے صوفیانہ عقائد کا حامل ہونا ضروری ہے) وگرنہ صوفیوں کے بارے میں علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ کے خیالات جاننے کے لئے انکی تصنیف ''تصوف'' کا مطالعہ مفید ہے۔

اب جن کو علامہ احسان جیسا متشدد اور منکر تصوف امام العصر کہتا ہے،اور صوفیاء کی کتب شائع کرنے میں پیش پیش ہے،وہ تصوف و طریقت پر کیا فرماتے ہیں:۔
طریقت اور شریعت میں مخالفت نہیں ہو سکتی :۔
اگر طریقت سے مراد صوفیت ہے تو تصوف میں خالق اور مخلوق برابر ہے حتیٰ کے قرآن و حدیث والی توحید شرک ہے اور جسے مسلمان شرک کہتے ہیں وہ توحید ہے۔ کیا یہ شریعت کی مخالفت ہے یا موافقت؟؟؟

طریقت اور شریعت میں مخالفت نہیں ہو سکتی :۔ شریعت و طریقت میں مخالفت کا ہونا گو کبھی ہو۔ یہ امر بھی باطل ہے کیونکہ جس امر کو خدا تعالیٰ نے بواسطہ اپنے رسولوں کے علی الاعلان الفاظ میں ظاہر کیا اور اس کی فرمانبرداری بندوں پر لازم کر دی اوراس کی نا فرمانی سے اپنی ناراضی صاف و صریح الفاظ میں ذکر کر دی۔ اس کی خلاف ورزی اس کو کس طرح پسند آسکتی ہے۔ پس اگر طریقت خدا رسی کے طریق کا نام ہے۔ تو اس کا شریعت کے مطابق و موافق ہونا لازمی ہے۔ اسی لئے اہل طریقت بزرگوں کا (اللہ تعالی ان سے راضی ہو) متفقہ قول کہ طریقت بغیر شریعت کے زندقہ و بے دینی ہے۔
مولانا میر رحمہ اللہ کے یہ الفاظ ہمارے دعویٰ کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اہل حدیث علماء شریعت کی تابعداری کو ہی تصوف سمجھتے تھے حالانکہ یہ بھی انکی اجتہادی غلطی تھی کیونکہ تصوف، طریقت اور شریعت میں بعد المشرقین ہے۔ اسکے برعکس اکابرین صوفیاء کے نظریات اور کتابوں کا مطالعہ کیا جائے تو یہ ننگی حقیقت سامنے آتی ہے کہ تصوف اور طریقت اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے بعض شیطان کے چیلوں کا کارنامہ ہے۔

سیماب دیوبندی اہل حدیث عالم مولانا میر رحمہ اللہ کے جس حوالے کو ہمارے خلاف پیش کررہے ہیں وہ خود انہیں کے موقف کی مخالفت میں ہے۔میں نے اپنے مضمون میں جو صوفیوں کے 21 حوالے دئے ہیں ان کا مقصد یہ بتانا ہے کہ جن اکابرین اہل حدیث کو باطل پرست حضرات صوفی قرار دے رہے ہیں انکے نظریات اور عقائد وہ نہیں تھے جو صوفیوں کے ہیں۔سیماب دیوبندی نے ہمارے اس دعویٰ کو اپنی ہی تحریر سے ثابت کردیا ہے۔الحمدللہ

میرے خیال سے تو اسی ایک بات پر اس بحث کا فیصلہ ہوچکا ہے کہ اصل صوفی کچھ اور ہیں اور اہل حدیث کچھ اور۔اور اسی بات کو میں نے اپنے مضمون میں اجاگر کیا ہے۔

(سراجامنیرا)اب مجھے بتائیں کہ علامہ احسان کا امام تو طریقت کے گن گا رہے ہیں حتی کہ طریقت کو عین شریعیت بتا رہے ہیں۔اور خود احسان صاحب اپنی خود ساختہ تحقیق میں فرما رہے ہیں۔
آپ کے اس اعتراض کی بہتر وضاحت میں نے اوپر کردی ہے کہ نہ تو مولانا میر رحمہ اللہ طریقت کے گن گا رہے ہیں کیونکہ طریقت اصل میں وہی ہے جن پر اکابرین صوفیاء عمل پیرا تھے اور وہ طریقت شریعت سے سخت ترین متصادم ہے۔ اور نہ ہی علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ اس بنا پر مولانا میر رحمہ اللہ کو امام العصر کہہ رہے ہیں کہ وہ صوفی تھے۔ بلکہ صرف اس بنا پر مولانا میر رحمہ اللہ کی تعریف کررہے ہیں کہ وہ صحیح العقیدہ تھے اور صوفیوں کے غیراسلامی عقائد سے کوسوں دور تھے۔

قارہین ! ابھی آپ خود اندازہ کریں کہ علامہ صاحب کتنے بڑے محقق تھے؟ایک طرف تو صوفیاء انکے امام ہیں اور صرف علامہ احسان کے نہیں ،بلکہ امام العصر۔
محترم یہ آپکا دماغی خلل ہے۔علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ صوفیوں کو گمراہ اور بے دین سمجھتے تھے پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک صوفی کا اپنا امام قرار دیں؟؟؟ اس کا صاف اور سیدھا مطلب یہ ہے کہ مولانا میر رحمہ اللہ علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ کے نزدیک صوفی نہیں تھے اور یہی حقیقت ہے جس کے خلاف باطل پرست کچھ بھی ثابت نہیں کرسکتے۔

دوسری طرف صوفیاء پر الزام کے شادی نہیں کرتے، ذرا علامہ ساجد میرؒ سے پوچھنا کہ صوفی ابرہیم میرؒ نے شادی کی تھی کہ نہیں؟ کیونکہ وہ حضرت صوفی ابرہیم میر ؒ کے پوتے ہیں ،اور جمعیت اہلحدیث کے صدر ہیں
اور پھر اگر کسی صوفی نے نہیں کی تو اسکا ذاتی فعل ہوا ،شادی نہ کرنے کا تصوف سے کیاتعلق ، اعتراضات کے بھی کچھ حصول ہوتے ہیں۔افسوس۔
ابراہیم میر رحمہ اللہ نے شادی اس لئے کی کہ وہ صوفی نہیں تھے۔
جس طرح اسلام میں نکاح سنت ہے تو اگر بعض مسلمان نکاح نہیں کرتے تو اس سے نکاح کے سنت ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا اسی طرح تصوف میں نکاح ناپسندیدہ ہے تو اگر کچھ صوفی نکاح کربھی لیں تو اس سے صوفی مذہب میں نکاح پسندیدہ نہیں ہوجائے گا بلکہ ناپسندیدہ اور خراب چیز ہی رہے گا۔ اگر ایک مسلمان بغیر کسی شرعی عذر کے نکاح نہیں کرتا تو وہ سنت کا مخالف کہلائے گا اسی طرح اگر ایک صوفی نکاح کرلیتا ہے تو وہ صوفی مذہب کا باغی کہلائے گا۔
نکاح کے بارے میں جو صوفیاء کے خیالات ہیں وہ ان پر الزام نہیں بلکہ ہم نے اکابرین صوفیاء کے اس سے متعلق حوالہ جات نقل کئے ہیں۔ جنھیں نظر انداز کرکے سیماب دیوبندی بے پر کی اڑا رہے ہیں۔ اگر دیوبندی اکابرین کو دیانت اور امانت چھوکر نہیں گزری تو کم ازکم سیماب صاحب ہی تھوڑی شرم کرتے ہوئے دیانت کا مظاہرہ کرلیں۔

اب علامہ صاحب نے تصوف کے خلاف کود ساختہ تحقیق میں کسی مقام پر بھی صوفیاء اہلحدیث کا رد نہیں کیا۔ کیوں؟
یہ خود ساختہ تحقیق نہیں بلکہ اس تحقیق کو اہل حدیث کی جماعتی سطح پر تلقی بالقبول حاصل ہے۔ اور اگر اہل حدیث صوفی ہوتے تو یقینا علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمہ اللہ انکا بھی اپنی تصنیف میں رد کرتے۔

اس لئے کہ یہ علامہ صاحب نے عوام میں پنپنے کے لئے اہل حدیث کا روپ دھارا،اور شہرت اور اور مال و زر کے حرص وہوس کے لئے جمعیت اہل حدیث کے ٹکڑے کئے، اور حقیقت میں تصوف کے خلاف لکھ کر صوفیاء اہلحدیث پر بالواسطہ طعن کیا۔ ایسا متنازعے شخص کے حوالے علم وعمل سے بے بہرہ ،اور فطرت سلیمہ سے محروم شخص ہی دے سکتا ہے۔
علامہ احسان الہیٰ ظہیر رحمہ اللہ سچے اور پکے اہل حدیث تھے اس بات میں کسی بھی اہل حدیث کو ذرہ برابر شک نہیں۔ ہاں آپ جیسے کچھ منافقین ضرور اہل حدیث کے نزدیک مسلمات میں شک و شبہ پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ ہم بالقین یہ جانتے ہیں کہ آپ دیوبندی ہیں اور اہل حدیث کہہ کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں کیونکہ آپکی منافقت آپکے ہر جملے سے ٹپک رہی ہے۔آپ جیسے منافق اہل حدیث کی بات ہم پر اثر انداز نہیں ہوسکتی کیونکہ ہم مقلد نہیں بلکہ محقق ہیں جو ہر بات کو قرآن و حدیث کی کسوٹی پر پرکھ کر قبول یا رد کرتے ہیں۔

اس بات کا جواب اوپر گذر چکا ہے ،مزید عزمی صاحب نے تفصیلی جواب تصوف کیا ہے اور اسکے اغراض ومقصد کیا ہیں کتب علماء اہلحدیث سے دے چکے ہیں اور جوابی طور پر پر وہ ڈیلیٹ بھہ ہو چکا ہے آپ انٹظامیہ سے اسکو حاصل کر سکتے ہیں۔
جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا۔
آپ دیوانے کی بڑ ہانکنے کے بجائے علمائے اہل حدیث کی کسی کتاب سے صرف یہ ثابت کردیں کہ علمائے اہل حدیث کے عقائد بعینہ وہی تھے جو صوفیوں کے ہیں تو ہم علمائے اہل حدیث کو صوفی تسلیم کرلینگے۔

اسکا مطلب ہوا کہ صوفیاء اہلحدیث آپ کی بتائی گئی گمرائی میں مبتلا تھے۔اسلئے اپنی اولاد کو بھی یہیں وصت کرتے رہے ہیں مولانا قلعوی کی وصیت کان کھول کر سنئے اور انکھیں کھول کر پڑھیں:۔
مولا نا غلام رسول ؒ کی وصیت :۔مولانا غلام رسول رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ۱۸۷۱ میں حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوئے تو اپنے دونوں بیٹوں (مولانا عبدالقادر ؒ اور مولانا عبدالعزیزؒ ) کیلئے وصیت لکھی،جس میں حصول بیعت وتصوف کیلئے خصوصی نصیحت کی۔فرماتے ہیں
''وصیت کرتا ہوں کہ تمام کاموں پر علم دینی (یعنی) تفسیر،حدیث ،فقہ ،سیرت اور تصوف کو اوّلیں اہمیت دے،اور ہمت کرکے اسکی طرف متوجہ ہوں ،بلخصوص محدثین کی ہم نشینی اختیار کر ے(یاد رکھیں) کہ اہل حدیث ہی اہل اللہ ہیں،علوم دینی سے فراغت کے بعد کسی کامل و اکمل کے ہاتھ پر بیعت کریں،ہمارے علم کے مطابق اس عہد میں حضرت عبداللہ غزنویؒ جیسا کوئی نہیں،ان کی صحبت کیمیاء ہے،اور کامل ومکمل پیر ہیں۔
عبدالقادر ترجمعہ قران انہی سے شروع کرے،اورعبدالعزیز انہی سے بسم اللہ کا آغاز کرے،کیوں کہ میرے عقیدے کی روح سے وہ حضرت جنید ؒ کے مثل اور حضرت با یزیدؒ کی ماند ہیں رحمہ اللہ علیہم
(یاد رکھیں) کوئی مدح کرنے والا انکے خصائص کا احاطہ نہیں کر سکتا ،اگرچہ مدح کرنے میں وہ سب پر سبقت لے گیا ہو،بس اتنی بات ہی کافی ہے ،اگر چہ میں کھوٹا سامان ہوں،لیکن انکے خریداروں کی قطار میں کھڑا ہوں،چاہیے کہ ملحدوں ،زندیقوں اور ان لوگوں کی مجلسوں میں نہ بیٹھیں جو شریعت محمدیﷺ کے بال بھر بھی مخالف ہوں ۔اولیاء اور عامل صوفیاء کے بارے میں حسنِ عقیدت رکھیں امام شعرانی ؒ نے فرمایا ہے،
ایا ک و لحوم الا ولیاء فانھا مسمومتہ
'' اپنے آپکو اولیاء اللہ کی گوشت خوری سے بچاؤ۔یہ زہریلے گوشت ہیں،یعنی ان کی غیبت نہ کرو،جہاں تک ممکن ہو،انکے
ساتھ نیک گمان رکھو''
( تذکرہ غلام رسول ؒ قلعوی ص ۴۵۹)
اس حوالے میں بھی ایسی کوئی بات نہیں جو ہماری مخالفت میں ہو بلکہ اس میں بھی یہ الفاظ
ملحدوں ،زندیقوں اور ان لوگوں کی مجلسوں میں نہ بیٹھیں جو شریعت محمدیﷺ کے بال بھر بھی مخالف ہوں
بتا رہے ہیں کہ مولانا قلعوی کے نزدیک بھی صوفیت عین شریعت ہے حالانکہ یہ انکی غلطی اور صوفیانہ عقائد و نظریات سے لاعلمی ہے۔ اسکے برعکس صوفیت کیا ہے ہمارے مضمون میں 21 عدد حوالے صوفی مذہب کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ مولانا قلعوی نے اپنی اولاد کو اس صوفیت پر عمل کی وصیت ہرگز نہیں کی تھی جس میں دیوبندی، بریلوی، ابن عربی، حلاج منصور جیسے دیگر صوفی مبتلا تھے۔

یعنی آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مسلک اہلحدیث میں صوفیاء ہیں،اور باقول آپکے کی صوفیاء شیطانیت بھری تعلیمات، بدترین کفریہ اور شرکیہ عقائد کے عامل و حامل ہیں،یعنی آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ صوفی سید نذیر حسن دہلویؒ ساٹھ برس قرآن و حدیث نہیں بلکہ شیطانیت سکھاتے رہے،امام العصر مولانا میر سیالکوٹی ؒ،خاندان غزنویہ کے صوفیاءؒ خاندان لکھوی کے صوفیاء ؒ ،خاندان سوہدری کے صوفیاء ؒ اور مولانا ثناء اللہ ا مرتسری ،عبد اللہ روپڑی ؒ، اور دیگر تمام صوفیا اہلحدیث ؒ مشرک ،بد ترین کافر تھے۔ ( استغفر اللہ ،اے اللہ مجھے اپنی پناہ دے،اور منکرین تصوف گمراہ ٹولے سے اس مت کو محفوظ فرما۔) اسی کو نمک حرامی کہا جاتا ہے کہ اساتذہ اور اکابرین کی قدر کرنے کے بجائے انہیں گالیاں دی جائے ۔
لگتا ہے کہ آپ کو اندھی تقلید نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کرکے بالکل ہی ناکارہ کردیا ہے ورنہ آپ یہ نہ فرماتے
یعنی آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مسلک اہلحدیث میں صوفیاء ہیں
میں نے اتنا بڑا مضمون صرف یہ ثابت کرنے کے لئے لکھا ہے کہ مسلک اہل حدیث میں کوئی بھی صوفی نہیں تھا۔ آپ ان تمام اہل حدیث حضرات جن کے آپ نے نام گنوائے ہیں پہلے انکے عقائد کی وضاحت کردیں کہ انکے عقائد صوفیوں جیسے تھے یا صوفیوں کے خلاف۔ اگر صوفیوں جیسے عقائد اہل حدیثوں کے ثابت ہوگئے تو پھر آپ ان اہل حدیث حضرات کو صوفی کہتے ہوئے اچھے لگو گے لیکن ابھی تو آپ عیار اور مکار ہی لگ رہے ہو۔

اس میں تھوڑی سی تبدیلی کر دے ،اہل حدیثوں نے نہیں ،نام نہاد اہل حدیثوں نے۔ اس طرح فقرہ ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ اصل اہلحدیث تو تصوف کے داعی ہیں ،تصوف کے اثبات میں انکی کتب تصوف کا دفاع اور دعوت تصوف موجود ہے ۔تو پھر یہ صوفیاء کو برا کہنے والے اہلحدیث نہیں بلکہ اہلحدیث بن کر مسلک اہل حدیث کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔مگر باطل منہ کی کھائے گا
یہ بات پہلی مرتبہ پڑھنے اور سننے میں آرہی ہے کہ اصل اہل حدیث صوفی تھے۔ ورنہ آج تک کسی اہل حدیث نے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ یہ دیوبندیوں کا کام ہے جس طرح اہل حدیثوں نے وحید الزمان کی تصنیفات کو رد کرکے اس سے علی الاعلان براءت کا اظہار کردیا تھا تو دیوبندیوں کی شیطانی رگ پھڑکی اور انہوں نے وحیدالزماں کی مردود کتابیں شائع کرنا شروع کردیں اور آج تک ان مسترد شدہ کتابوں کو چھاپنے کا ٹھیکہ انہی شیطان کے چیلوں نے اٹھا رکھا ہے اسی طرح اپنی صوفیت ثابت کرنے کے لئے دیوبندیوں نے منافق بن کر اہل حدیث کے صوفی ہونے کا شور مچایا ہوا ہے۔

یہ اصطلاحات ہیں یا صوفی ہیں ،بہت جلد مارکیٹ میں 2400 صفحات پر مشتمل " اکابرین اہلحدیث کا ذوق تصوف " آ رہی ہے ،پھر گریبان چاک کرنا ،ماتم کرنا،۔جیسا کہ اس مراسلے میں کیا ہے
بے فکر رہیں اس کتاب کو کوئی اہل حدیث ادارہ شائع نہیں کرے گا اور یہ کام بھی فتنہ باز دیوبندیوں کے حصے میں ہی آئے گا۔ اور اس کتاب کو پڑھکر کوئی اہل حدیث تصوف کا قائل نہیں ہوگا بلکہ دیوبندی اسے اہل حدیث کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر استعمال کرینگے جو کہ انکی عادت ہے۔ اہل حدیث مذہب میں تصوف کی کوئی جگہ نہیں اور جماعتی سطح پر اہل حدیث صوفیت کی تردید میں متفق ہیں۔تصوف کے بارے میں یہی اہل حدیث کا منہج ہے۔
 

فلک شیر

رکن
شمولیت
ستمبر 24، 2013
پیغامات
186
ری ایکشن اسکور
100
پوائنٹ
81
11۔
17۔ عبدالکریم الجیلی کہتا ہے: تم نہیں جانتے کہ جب حضور شبلی کی شکل میں ظاہر ہوئے تو شبلی نے اپنے شاگرد سے کہا ''اشھد انی رسول اللہ'' میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔چونکہ ان کا شاگرد بھی صاحب معرفت تھا اس لئے اس نے ان کو پہچان لیا اور کہا ''اشھد انک رسول اللہ'' میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔یہ ایسی بات ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔(الانسان الکامل،جلد 2، صفحہ 74,75)

یہ وہی جیلی ہیں..........جن کی کتاب کی پہ علامہ اقبال نے کام کیا تھا اور انہیں فلسفہ میں ڈگری دی گئی تھی۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995

انتباہ!
اب کی بار جس کی طرف سے بھی گالم گلوچ پر مبنی پوسٹ کی گئی، تو اس تھریڈ میں اس کی تمام پوسٹس حذف کی جائیں گی۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
اللہ سبحان وتعالٰی ہمارے دلوں میں الُفت پیدا کریں ہر دوست کو اگر پوری آزادی دی ہوئی ہو تو اتنا فرض تو ہمارا بھی بنتا ہے کہ اپنے پیش کئے گئے موقف پر دلائل سے بات کو پیش کریں اگر اس طرح کی بداخلاقی کا مظاہرہ کیا جائے گا تو پھر صحیح اور غلط کے درمیان فرق ہم کیسے سمجھ پائیں موقف کا پہلو ایک طرف لیکن ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم دوسروں کی آراء سے اگر اختلاف رکھتے بھی ہوں تب بھی اسلامی اخوت کا رشتہ تو ہمارے درمیان موجود ہے نا اور کم سے کم اس رشتے کو ختم نہیں ہونا چاہئے ایک دوسرے سے بری طرح پیش آنا کیا اہل علم کا معیار ہوسکتا ہے قطعی طور پر نہیں اگر نہیں تو پھر ہم کیوں اہل علم حضرات کے لئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں
 
Top