• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہلحدیث کے اصول فقہ

Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
السلام علیکم!

اھلحدیث کے اصول فقہ کی کتب کون سی ہیں ؟ شوکانی کی ارشاد الفحول اور گوندلوی کی بغیہ الفحول کے علاوہ ؟

ہمارے مدارس میں اصول فقہ کی کون سی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ؟

ظاھریہ، حنابلہ، شافعیہ، مالکیہ میں سے ہمارے اصول کس سے قریبتر ہیں ؟

امید ہے ہمارے علماء اس بارے میں ہمیں تفصیل سے آگاہ کریں گے -
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اردو میں عاصم الحداد صاحب کی کتاب اصول فقہ پر ایک نظر اہل حدیث منہج پر ایک عمدہ کتاب ہے۔ ارشاد الفحول کے علاوہ حال ہی میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سےزکریا باکستانی کا ایک مقالہ اصول الفقہ لاھل الحدیث کے نام سے شائع ہوا ہے۔یہ بھی ایک عمدہ کتاب ہے۔ الموافقات للشاطبی، الرسالۃ للشافعی اور اعلام الموقعین لابن القیم وغیرہ اہل الحدیث کے منہج کی کتب ہیں۔
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
ہمارے مدارس میں اصول فقہ کی کون سی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ؟
ہمارے مدارس میں ہمہ قسم اصول فقہ کی کتب پڑھائی جاتی ہیں ۔
مثلا :
  1. اصول فقہ پر ایک نظر
  2. تسہیل الوصول إلى فہم علم الأصول
  3. اصول الشاشی
  4. حسامی
  5. الوجیز

وغیرہ
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
السلام علیکم!

اھلحدیث کے اصول فقہ کی کتب کون سی ہیں ؟ شوکانی کی ارشاد الفحول اور گوندلوی کی بغیہ الفحول کے علاوہ ؟

ہمارے مدارس میں اصول فقہ کی کون سی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں ؟

ظاھریہ، حنابلہ، شافعیہ، مالکیہ میں سے ہمارے اصول کس سے قریبتر ہیں ؟

امید ہے ہمارے علماء اس بارے میں ہمیں تفصیل سے آگاہ کریں گے -
وعلیکم السلام،
اہل حدیث کے اصول فقہ سے موافقت رکھنے والی کتب یہ ہیں:
١۔ الوجيز في أصول الفقه للشيخ عبد الكريم زيدان
٢۔ إرشاد الفحول إلي تحقيق الحق من علم الأصول للإمام الشوكاني
٣۔ تسهيل الوصول إلى فهم علم الأصول للشيخ عطية محمد سالم والشيخ عبدالمحسن العباد والشيخ حمود الشعيبي
٤۔ الرسالة للإمام الشافعي
٥۔ روضة الناظر وجنة المناظر للامام ابن قدامة
٦۔ الأحكام في أصول الإحكام للامام ابن حزم

یہ چند مشہور کتب ہیں ان کے علاوہ بھی اصول فقہ پر اچھی کتب ہیں جو اہل حدیث کے اصول کے قریب ہیں۔

مذاہب میں اہل حدیث کے اصول کے سب سے زیادہ قریب حنابلہ اور ظاہریہ ہیں پھر شوافع ہیں اور پھر مالکیہ، احناف ہم سے خاصے دور ہیں۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو تو امام اھل الحدیث کہا جاتا ہے اور امام شافعی رحمہ اللہ نے اہل رائے کے مقابلے میں اہل حدیث کے مذہب کے مطابق علم اصول فقہ کی باقاعدہ ابتداء کی۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800

اہل الظاہر کا اہل الحدیث کے منہج سے کافی فرق ہے۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
اہل الظاہر کا اہل الحدیث کے منہج سے کافی فرق ہے۔
اسلام علیکم،

محترم استاذ! اصولی طور پر تو آپ کی بات درست ہے کیونکہ ظاہریہ تو قیاس کا مطلق طور پر انکار کرتے ہیں جبکہ اہل الحدیث قیاس صحیح کے قائل ہیں اور اجماع کے معاملے میں بھی ظاہریہ کی کچھ منفرد رائے ہے۔ مگر پھر بھی میرے مطالعہ سے ایسے بہت سے مسائل گزرے ہیں جن میں علماء اہل الحدیث نے ظاہریہ کے موقف کو اپنایا ہے۔ آپ امام شوکانی ہی کو دیکھ لیں، بہت سے مسائل میں انہوں نے ظاہریہ کے موقف کی تائید کی ہے البتہ امام صاحب خود قیاس صحیح کے قائل تھے۔
 
Hasan

مبتدی
شمولیت
جون 02، 2012
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
0
اس کے علاوہ آپ کیا جاننا چاہتے ہیں؟
چونکہ ہم خود کو ظاھریہ، حنابلہ، شافعیہ، مالکیہ میں سے کسی کی طرف منسوب نہیں کرتے اور امام شوکانی سے پہلے اہلحدیث کے منہج پر لکھی گئی اصولی کتب سب انہی مکاتب فکر کے افراد نے لکھی ہیں، اس لیے میں شوکانی کے بعد لکھی گئی کتب کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں-

دوسری بات یہ کہ ہمارے مدارس میں عموما اصول الفقہ کی کون سی کتب پڑھائی جاتی ہیں- کیا ہمارا وفاق کوئی خاص کتاب ضروری قرار دیتا ہے ؟
 
Top