سلفی طرز استدلال ایسے مسائل میں کچھ اس طرح ہوتا ہے مثلاشیعہ حضرات سے سوال ہے کہ سورۂ ہود کی آیت کریمہ:
﴿ قالوا أَتَعجَبينَ مِن أَمرِ اللَّـهِ ۖ رَحمَتُ اللَّـهِ وَبَرَكـٰتُهُ عَلَيكُم أَهلَ البَيتِ ۚ إِنَّهُ حَميدٌ مَجيدٌ ٧٣ ﴾
میں سیدہ سارہ، جبکہ سورۃ القصص کی آیت کریمہ:
فَلَمّا قَضىٰ موسَى الأَجَلَ وَسارَ بِأَهلِهِ ءانَسَ مِن جانِبِ الطّورِ نارًا قالَ لِأَهلِهِ امكُثوا إِنّى ءانَستُ نارًا لَعَلّى ءاتيكُم مِنها بِخَبَرٍ أَو جَذوَةٍ مِنَ النّارِ لَعَلَّكُم تَصطَلونَ ﴿٢٩﴾
میں سیدنا موسیٰ کی بیوی شامل ہیں یا نہیں؟؟؟
ہاں ہم مانتے ہیں سیدہ سارہ ابراہیم علیہ السلام کے اہل بیت میں ہیں اور یہ بھی مانتے ہیں سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی زوجہ موسیٰ علیہ السلام کے اہل بیت میں ہیں لیکن اس کی دلیل دیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج رسول اللہ کی آل سے ہیں
کیا آپ اس طرز استدلال کو اب بھول گئے