• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث نعت کی حیثیت کو کتنا مانتے ہیں ؟؟؟

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
مجھے اہل علم سے یہ استفسار کرنا ہے کہ اہل حدیث نعت گوئی کرنے یا غیر شرکیہ نعتیہ اشعار کو کتنا مانتے ہیں ؟
نیز اس ضمن میں "محفل نعت " کا کیا تصور ہے؟ واضح رہے کہ اویس رضا قادری اور دیگر نعت خواں کوسعودی عرب میں نعت پڑھنے سے سختی سے روکا جاتا ہے۔۔۔۔لیکن اس کے دلائل کیا ہیں ؟​
@ابوالحسن علوی ، بھائی۔
کچھ رہنمائی کیجیئے۔۔۔جزاک اللہ خیرا۔

 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
اسلام میں نعت گویی حرام نہیں ہے شرط یہ ہے کہ وہ نعت شرک سے پاک ہو جیسے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا تہا ۔۔ اویس قادری اور اسکے ہمنواوں کے نعتیہ کلام مکمل شرک پر مبنی ہوتے ہیں اس لیے وہ غلط ہیں اور اسکا پڑھنا گناہ سے خالی نہیں ۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محفل نعت صحیح نہیں ہے ۔ وہ محفل زیادہ بہتر ہے جس میں توحید اور شرک کا بیان ہو تاکہ لوگ توحید کو سمجھکر اسکو اپناییں اور شرک کو سمجہکر اس سے بچیں ۔اتباع نبی کا کیا مفہوم ہے اسکی وضاحت ہو ۔لوگوں کے دلوں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ بٹھاییں تاکہ لوگ صحیح طرح سے آپکی حیثیت کو سمجھکر آپکی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اسلام میں نعت گویی حرام نہیں ہے شرط یہ ہے کہ وہ نعت شرک سے پاک ہو جیسے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا تہا ۔۔ اویس قادری اور اسکے ہمنواوں کے نعتیہ کلام مکمل شرک پر مبنی ہوتے ہیں اس لیے وہ غلط ہیں اور اسکا پڑھنا گناہ سے خالی نہیں ۔
اگر وہ شرکیہ نعت نہ پڑھیں تو کیا درست ہو گا ؟؟؟
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
حضور نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم کی مدح سرائی میں تو کسی مسلمان کی دو رائے نہیں ہیں کہ یہ بہترین عبادات اور افضل ترین قربات میں سے ہے ۔ حضور کے اوصاف حمیدہ اور آپ کی ذات کا دفاع خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اہتمام کے ساتھ ذکر کیا ہے ۔ صحابہ کرام میں حسان بن ثابت سمیت کئی شعراء نے نعت گوئی کی ہے ۔ اور آج تک آپ کی شان میں ہزاروں کی تعداد میں قصیدے لکھے جاچکے ہیں ۔
باقی رہا ’’ نعت گوئی کی محفلیں ‘‘ منعقد کرنا اس پر عمومی حکم تو جواز کا ہی لگے گا الا کہ کسی محفل کے اندر کوئی شرعی قباحت ہو ۔ جیسا کہ وعظ و تبلیغ کے سلسلے میں جلسے جلوس ہوتے ہیں ان کا عمومی حکم یہی ہے کہ جائز ہیں لیکن اگر ان کی وجہ سے شرعی قباحتیں لازم آئیں تو ان کا حکم تبدیل ہو جائے گا ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
اہل علم رہنمائی کریں ، اہل حدیث دلائل کے ساتھ اس پر رائے رکھیں تو مجھے لگتا ہے بہت سے عامیوں کا مسئلہ حل ہو گا۔ان شاء اللہ
اس پر میری ایک علمی خاتون سے بھرپور مکالمہ ہو چکا ہے، یہ خاتون اسلام پر وسیع علم رکھتی ہیں ، محاضرات میں شرکت بھی کرتی ہیں ما شاء اللہ۔
حسان بن ثابت نے کفار میں ہجو یعنی اشعار بیان کیئے تھے ، چناچہ اگر مسلمان کفاروں کے رو برو نعت یا اشعار بیان کریں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔تاریخ میں دوبارہ کہیں بھی ثابت نہیں کہ حسان بن ثابت کے بعد کسی اور صحابہ نے یہ سب کیا ہو ، یہاں تک کہ خود انہوں نے دوبارہ بیان نہیں کیئے ۔
لہذا آج جو نعت گائی کی جاتی ہے وہ مسلمانوں میں کی جاتی ہے ، اور چونکہ نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف پر مبنی کلام ہے ، تو اسے مسلمان کے مابین اس طرح بیان کرنے کی کوئی شرعی نص ثابت نہیں۔یہاں ایک اور وضاحت بھی پیش ہے کہ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں شامل تھے ، جنہوں نے واقعہ افک میں بہتان طرازی کی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے واقعہ کے بعد ایسے لوگوں کو کوڑوں کی سزا بھی دی تھی۔بہر حال میری معلومات کی حد تک اہل حدیث نعت کو مشروط معاملے تک جائز قرار دیتے ہیں۔واللہ اعلم !
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
خضر حیات صاحب نے لکھا ہے کہ مدح سرایی بہترین عبادات اور افضل ترین قربات میں سے ہے۔ یہ محل نظر ہے اس کیلیے دلیل چاہیے ۔نیز انہوں نے یہ بھی لکھاہے کہ آپکی ذات کا دفاع خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اہتمام کے ساتھ کیا ہے ۔اسکیلیے بھی کسی آیت کا ثبوت چاہیے کہ یہاں اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
خضر حیات صاحب نے لکھا ہے کہ مدح سرایی بہترین عبادات اور افضل ترین قربات میں سے ہے۔ یہ محل نظر ہے اس کیلیے دلیل چاہیے ۔
اس كے لیے کسی خصوصی دلیل کی ضرورت نہیں بلکہ شریعت کے عمومی دلائل اس کی تائید کرتے ہیں ۔ جس طرح دین اسلام کے محاسن بیان کرنےکی ضرورت ہے اسی طرح اس دین کو لانے والے کی خوبیاں بیان کرنا بھی ضروری ہے ۔ حضور پر ایمان لانا ارکان ایمان و اسلام میں شامل ہے اور آپ کی تعریف و توصیف اس کا حصہ ہے ۔ واللہ اعلم ۔
انہوں نے یہ بھی لکھاہے کہ آپکی ذات کا دفاع خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اہتمام کے ساتھ کیا ہے ۔اسکیلیے بھی کسی آیت کا ثبوت چاہیے کہ یہاں اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کیا ہے ۔
کئی آیات ہیں ۔ مثلا
إنا كفينك المستهزئين ۔ سورة الحجر
سورة نون كی ابتدائی آیات : ن والقلم و ما یسطرون ، ما أنت بنعمۃ ربک بمجنون ، و إنک لعلی خلق عظیم ،
سورۃ الکوثر : إنا أعطینک الکوثر ۔۔۔ إن شانئک ہو الأبتر ۔
 
Top