١۔کیا ہے؟؟ بین الروایات اپنےفہم(فقہ حنفی نہیں) کیمطابق ایک روایت کوراجح قرار دے رہے ہیں۔ اور اتباع اسکی کر رہے ہیں جو اس پر واجب ہے۔ اس میں قرآن و سنت کے خلاف آپکو کیا لگا؟
ایک روایت کو راجح قرار دے رہے ہیں لیکن پھر بھی اس کے خلاف عمل مرجوح پر کر رہے ہیں ۔ اور ساتھ آپ نے یہ بھی فرمادیا ہے کہ واجب یہی ہے ۔
کیا آپ پر مرجوح پر عمل کرنا واجب ہے ؟
اور یہی بات اگر صریح الفاظ میں کہی جائے کہ
کیا آپ پر قرآن وسنت کی مخالفت کرنا واجب ہے ؟ تو شاید آپ برا مان جائیں گے ۔
اور ساتھ ہی ساتھ آپ نے ان پر اتباع کا بھی الزام لگادیا ہے حالانکہ خود انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم مقلد ہیں ۔ سبحان اللہ ۔ آپ سے پہلے گزارش کی تھی کہ جناب یہاں وقت ضائع کرنے کی بجائے پہلے اپنے بزرگوں سے کچھ سیکھ لیں اور کچھ نہیں تو اسی فورم پر کچھ آپ کے ہم خیال ہیں ان سے ہی پہلے تصدیق کروالیا کریں ۔
چلو آپ کے اس باطل دعوی کو ہم جدلا تسلیم کر لیتے ہیں لیکن پھر یہ آپ کے ہی گلے پڑ جائے گا کیونکہ آپ ایک جگہ فرما چکے ہیں کہ :
اتباع کی تعریف کیا ہے ؟ کوئی مدعی اتباع بتائے گا ؟ اپنی تعریف حوالوں سے مزین کیجئے گا۔
اور اتباع کی تعریف آپ کیا کریں گے آپ کو تو سمجھانے سے بھی سمجھ نہیں آتی جیسا کہ
یہاں آپ نے ایسا کیا ہے ۔
چلو آپ کے کہنے پر ہم مان لیتے ہیں کہ ہم میں قصور ہے کہ ہم آپ کو اتباع کی تعریف سمجھا نہ سکے ۔ اب ذرا آپ خود ہمت کر کے اس عقدہ کو واہ کردیں تاکہ ہم آپ سے ہی سیکھ لیں ۔ کیونکہ آپ بھی تو مدعی اتباع ہیں ۔
او راگر آپ کہیں کہ نہیں ہمارے لیے اتباع کی تعریف کے بغیر ہی اتباع کا دعوی جائز ہےتو ہم آپ سے اس دوہرے معیار کا گلہ نہیں کرتے بلک اس وجہ تفریق کی دلیل پوچھتے ہیں ؟
٢۔ بعید از عقل آپکا ظن ہے جو خود کو پابند کتاب و حدیث اور دیگر مسالک کو الزام خلاف قرآن و سنت دیتا ہے۔
مذکورہ اقتباس میں چند ایک باتوں کو بعید از عقل کہا گیا ہے ۔ مثلا
جو خود کو قرآن وسنت کا پابند قراردیتا ہے اس کا ظن بعید از عقل ہے ۔
میرے خیال سے ایسی بات کہنے والے کی عقل کے بارے میں تحقیق ضروری ہے تاکہ اگر اس کو ضرورت ہےتو اس کے اصل مقام پر پہنچا دیا جائے ۔
اس قرآن وسنت کا پابند رہنے کی تلقین قرآن وسنت میں ہے ۔ اور یہی صحابہ کرام نے کیا ہے ۔ ان کےبارے میں آپ کا کیا حکم ہے ؟
کیا آپ اپنے آپ کو قرآن سنت کا پابند نہیں سمجھتے ؟
ترکت فیکم أمرین لن تضلوا ما تمسکتم بہما کتاب اللہ وسنۃ رسولہ ۔ حدیث میں قرآن وسنت کی مخالفت کاحکم ہے یا پابندی کا حکم ہے ؟
جبکہ قرآن و سنت کے خلاف عمل کا دعوٰی احناف،شوافع،مالکیہ اور حنابلہ میں سے کسی کا نہیں۔
اس کا مطلب ہےکہ آپ قرآن وسنت کا قولی دعوی کر کے عملا جو مرضی کرتے رہیں تو وہ قرآن وسنت ہی رہے گا ؟ اگر کوئی بریلوی یا شیعہ کہہ دے کہ میں دیوبندی ہوں لیکن عملا آپ کے خلاف ہو اس کی بات کو مان لیں گے ؟ مالکم کیف تحکمون ؟ أفلا تعقلون ؟
اب آپ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ امتیاز بتادیں اگر ہے۔
ہم آپ کو بتا سکتے ہیں ، سمجھا سکتے ہیں گھول کر پلا نہیں سکتے ۔ لہذا ہمارا قصور سمجھیں ۔
اگر یہاں کوئی ایسی بات ہوگئی ہے جو آپ کو بری لگے تو معذرت ۔ کیونکہ میں کوشش کرتا رہا ہوں لیکن آپ کی باتیں ہی ایسی تھیں کہ پھر بھی کہیں کہیں سخت الفاظ آ گئے ہیں ۔ ویسے میراخیال تو یہی ہے کہ آپ غصہ نہیں کریں گہ کیونکہ ہماری باتیں امام طحاوی رحمہ اللہ کے مقلدین کے بارے میں درج ذیل قول سے سخت نہیں ہیں :
ہل یقلد إلا عصبی أو غبی