• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کے ایک عالم کو جاگتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قلعہ میاں سنگھ میں مامور کرنا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
یہ الفاظ بغور پڑھیں: جناب یایا صاحب حکیم غلام محمد نے فرمایا ۔میں نے مولوی صاحب کو کہا کہ ہم حکام کی باز پرس سے تنگ آگئے ہیں بہتر ہے کہ ہم یہاں کی بودو باش ترک کر کے کسی ریاست میں جا کر قیام کریں مولوی صاحب نے فرمایا ۔ بھائی جان آپ کا فرمانا بجا ہے لیکن میں مجبور ہوں کیونکہ
"میں سویا ہوا تھا کہ ایک شخص نے مجھے جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چلو ۔تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاتے ہیں ۔ میں اس کے ساتھ ہو لیا جب گاؤںسے باہر نکلا تو دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پالکی پڑی ہے ،حاضر ہو کر میں نے سلام کیا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا غلام رسول ہم تیری مسجد کو جانا چاہتے ہیں ۔آپ نے میرا ہاتھ پکڑے رکھا اور پالکی والوں نے پالکی اٹھا لی مسجد میں تشریف لا کر اسی پکڑے ہوئے ہاتھ سے مجھے ممبر پر بٹھایا اور فرمایا ۔وعظ کیا کرو۔تم سے لوگوں کو ہدایت ہوگی۔تمہاری یہی جائے بُدو باش ہے۔"
بھائی صاحب فرمائیے میں تو مامور ہوں ۔یہ جگہ کیسے چھوڑ سکتا ہوں

اب فرمائیے یہ بات جاگتے ہوئے کی ہے یا سوتے ہوئے خواب کی؟

جناب اب اس میں تاویل کر رہے ہیں دوسروں کے بزرگوں کے خوابوں وکشف و کرامات کے بارے بھی تاویل قبول کیا کریں ؟ اس فورم پر اکثر کم فہم لوگ اہل سنت علمائے دیوبند کے اکابرین کے کشف وکرامات یا خواب کو بنیاد بنا کرکفر کے فتوے لگاتے ہیں طرح طرح کی پھبتیاں کستے ہیں انہیں بھی سمجھائیں
پوسٹ نمبر ١٤ کا جواب نہیں آیا - باقر بھائی
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
رجل مجہول نے لکھا ہے(پوسٹ نمبر ١٤ کا جواب نہیں آیا - باقر بھائی)
اگر اسکا تعلق اس دھاگہ سے متعلق ہوتا تو ضرور جواب لکھتا ،غیر متعلق باتوں کے جواب کے لئے میرے پاس ٹائم نہیں؟
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ویسے می
شیخ الکل فی الکل سید نزیر حسین دہلوی کے نامور شاگرد مولانا غلام رسول محدث گوجرانولہ فرماتے ہیں کہ "میں سویا ہوا تھا کہ ایک شخص نے مجھے جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چلو ۔تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاتے ہیں ۔ میں اس کے ساتھ ہو لیا جب گاؤںسے باہر نکلا تو دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پالکی پڑی ہے ،حاضر ہو کر میں نے سلام کیا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا غلام رسول ہم تیری مسجد کو جانا چاہتے ہیں ۔آپ نے میرا ہاتھ پکڑے رکھا اور پالکی والوں نے پالکی اٹھا لی مسجد میں تشریف لا کر اسی پکڑے ہوئے ہاتھ سے مجھے ممبر پر بٹھایا اور فرمایا ۔وعظ کیا کرو۔تم سے لوگوں کو ہدایت ہوگی۔تمہاری یہی جائے بُدو باش ہے۔"
بھائی صاحب فرمائیے میں تو مامور ہوں ۔یہ جگہ کیسے چھوڑ سکتا ہوں
(سوانح حیات ص 140)
کیا کہتے ہیں میرے اہل حدیث بھائی اس بارے میں کیا جاگتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو سکتی ہے؟ کیا واقعی رسول اللہ قلعہ میاں سنگھ آئے تھے؟کیا وقعی مولانا غلام رسول صاحب کو وہاں مامور فرما گئے تھے ؟
اگر یہ سب سچ ہے تو اس کی دلیل فراہم کریں اور اگر یہ سب مولانا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا ہے تو مولانا پر کیا فتویٰ صادر ہوتا ہے؟؟؟
ویسے تو میرے دیگر ساتھیوں نے کافی مطمئن جواب دے دیے ہیں لیکن پھر بھی جو صفحہ آپ نے سکین کر کے لگایا ہے اس کا پہلا صفحہ ہی خود بول بول کر کہہ رہا ہے کہ میرا تعلق اہل حدیث سے نہیں ہے کیوں جس طرح کے القاب اور کلمات استعمال کیے گئے ہیں اہل حدیث علما کا یہ انداز نہیں ہے بہرحال پھر بھی یہ بات کہنے والا اگر اہل حدیث ہے بھی تو غلط بات غلط ہے خواہ کوئی بھی کرے ہمارے لیے اصل اہمیت کتاب و سنت کی ہے شخصیات نہیں بالخصوص ایسی شخصیات جو اپنی باتوں کے اآئینے میں مشکوک ہوں
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
یہ الفاظ بغور پڑھیں: جناب یایا صاحب حکیم غلام محمد نے فرمایا ۔میں نے مولوی صاحب کو کہا کہ ہم حکام کی باز پرس سے تنگ آگئے ہیں بہتر ہے کہ ہم یہاں کی بودو باش ترک کر کے کسی ریاست میں جا کر قیام کریں مولوی صاحب نے فرمایا ۔ بھائی جان آپ کا فرمانا بجا ہے لیکن میں مجبور ہوں کیونکہ
"میں سویا ہوا تھا کہ ایک شخص نے مجھے جگایا اور کہا کہ میرے ساتھ چلو ۔تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلاتے ہیں ۔ میں اس کے ساتھ ہو لیا جب گاؤںسے باہر نکلا تو دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پالکی پڑی ہے ،حاضر ہو کر میں نے سلام کیا تو آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا غلام رسول ہم تیری مسجد کو جانا چاہتے ہیں ۔آپ نے میرا ہاتھ پکڑے رکھا اور پالکی والوں نے پالکی اٹھا لی مسجد میں تشریف لا کر اسی پکڑے ہوئے ہاتھ سے مجھے ممبر پر بٹھایا اور فرمایا ۔وعظ کیا کرو۔تم سے لوگوں کو ہدایت ہوگی۔تمہاری یہی جائے بُدو باش ہے۔"
بھائی صاحب فرمائیے میں تو مامور ہوں ۔یہ جگہ کیسے چھوڑ سکتا ہوں

اب فرمائیے یہ بات جاگتے ہوئے کی ہے یا سوتے ہوئے خواب کی؟

جناب اب اس میں تاویل کر رہے ہیں دوسروں کے بزرگوں کے خوابوں وکشف و کرامات کے بارے بھی تاویل قبول کیا کریں ؟ اس فورم پر اکثر کم فہم لوگ اہل سنت علمائے دیوبند کے اکابرین کے کشف وکرامات یا خواب کو بنیاد بنا کرکفر کے فتوے لگاتے ہیں طرح طرح کی پھبتیاں کستے ہیں انہیں بھی سمجھائیں
اہل حدیث کے خلاف اس طرح کے غلط اور فضول حوالے آپ اس لئے پیش کررہے ہیں کہ آپ اہل حدیث کا منہج جانتے ہوئے بھی انجان بنے ہوئے ہیں اور یہ حرکت اس بات کی نشانی ہے کہ آپ ڈھونگی اور فریبی انسان ہیں۔ آپ کی فریب کاریوں سے قطع نظر مکرر عرض ہے کہ آپ مذکورہ بالا حوالہ جس اہل حدیث کے سامنے پیش کرو گے وہ اسے رد کردے گا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل حدیث کے نزدیک اس طرح کے واقعات چاہے وہ کسی اہل حدیث کی کتاب میں درج ہوں یا مقلدوں کی کتابوں کی زینت ہوں، قرآن وحدیث کے مخالف ہونے کی وجہ سے مردود ہیں۔ اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ اہل حدیث کے خلاف مردود حوالوں اور واقعات کے بجائے ایسے حوالے اور واقعات پیش کریں جو ہمارے نزدیک صحیح اور درست ہوں۔

یہ واقعہ اہل حدیث کے خلاف بطور حجت اس لئے بھی پیش نہیں کیا جاسکتا کہ اہل حدیث اپنے اصول کے پکے ہیں جب انکے اصول پر کوئی بات غلط ثابت ہوجائے تو اپنوں اور غیروں کی پرواہ کئے بغیر اسے غلط ہی کہتے ہیں۔ اگر اہل حدیث اس طرح کے واقعات کی بنیاد پر دیوبندیوں اور بریلویوں پر تنقید کرتے ہوں اور اپنوں کے دفاع کے لئے باطل تاویلیں کرتے ہوں تو پھر اس طرح کے واقعات اہل حدیث کے خلاف پیش کئے جاسکتے ہیں لیکن چونکہ ایسا نہیں ہے اس لئے آپ کا اس واقعہ سے اہل حدیث کو الزام دینا سخت بددیانتی ہے۔

ہاں البتہ اس طرح کے واقعات دیوبندیوں اور بریلویوں کے خلاف ضرور پیش کئے جاسکتے ہیں کیونکہ دیوبندی اور بریلوی اپنے بزرگوں اور اکابرین کے اس طرح کے واقعات کو بالکل درست سمجھتے ہیں۔امید ہے مسئلہ اور اہل حدیث کا موقف آپ پر واضح ہوگیا ہوگا۔اس لئے مزید فضول بحث سے پرہیز کریں ۔شکریہ
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
اہل حدیث کا منہج اورعقیدہ - سابقہ دیوبندی شیخ ابو زید ضمیر حفظہ اللہ :

نوٹ حنفی بھائی ضرور سنیں

لنک

ان صاحب کو تو خود اپنے منہج کا پتا نہیں یہ دوسروں کو کیا بتائیں گے؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
آج یہ واضح ہو گیا کہ مقلد واقعی جاہل ہوتا ہے محمد باقر آپ کو اتنا نہیں پتا کہ اہل حدیث کی دعوت کیا ہے کیا وہ کسی شخصیت کی طرف دعوت دیتے ہے ؟ یا پھر قرآن و سنت کی طرف

ھماری دعوت کیا ہے

8859 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
مولانا غلام رسول قلعوی گمراہ تھے ؟کتاب و سنت کے مخالف تھے؟اندھے مقلد تھے ،شخصیت پرست تھے ؟؟؟ کیا تھے؟
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ان صاحب کو تو خود اپنے منہج کا پتا نہیں یہ دوسروں کو کیا بتائیں گے؟
آپ کو اپنے منہج کا پتا ہے کہ مقلد کی حدود کیا ہیں؟ اور دیوبندی مقلدین کی حرکتیں کیا ہیں؟
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
مولانا غلام رسول قلعوی گمراہ تھے ؟کتاب و سنت کے مخالف تھے؟اندھے مقلد تھے ،شخصیت پرست تھے ؟؟؟ کیا تھے؟
یہ تو غلام رسول قلعوی صاحب کے عقائد و نظریات جان کر ہی بتایا جاسکتا ہے کہ وہ حنفیوں کی طرح اندھے مقلد، شخصیت پرست اور گمراہ تھے کہ نہیں؟ بہرحال غلام رسول قلعوی صاحب کے عقائد و نظریات جو بھی ہوں مذہب اہل حدیث پر اس سے کچھ اثر یا فرق نہیں پڑتا کیونکہ اہل حدیث مذہب کی بنیاد شخصیات پر نہیں بلکہ کتاب وسنت پر ہے۔ اس کے برعکس دیوبندی اکابرین کے نظریات وعقائد سے دیوبندی مذہب پر بہت اثر پڑتا ہے کیونکہ دیوبندی مذہب کی بنیاد وحی الہٰی پر نہیں بلکہ دیوبندی اکابرین کے ذاتی خیالات اور رجحانات پر ہے۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جس کتاب کا ذکر کیا گیا ہے وہ کتاب مجھے مل گئی ہے اللہ کی قسم یہ کتاب اتنی خرافات سے بھری ہوئی ہے جیسا کہ صفحہ نمبر 29 اور30 میں ہے ان کی کرامات بتائی گئی ہیں کہ نقل کفر نہ کفر باشد
مولوی صاحب مرحوم اپنے جد امجد کا پاخانہ اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے تھے جب جد امجد نے دیکھا کہ میرا پا خانہ اپنے ہاتھوں سے صاف کر رہے ہیں تو آپ نے حیرت سے دیکھ کر فرمایا :غلام رسول تم میرا پاخانہ اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہو اسکے صلے میں لوگ تمہارا پاخانہ اپنے دانتوں سے صاف کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور مولوی صاحب ہمیشہ اپنے معتقدین کو یہ قصہ سناتے اور فرماتے کہ مجھے دادا صاحب سے فیض حاصل ہوا ہے

یقین کریں کہ یہ واقعی پڑھتے ہوئے مجھے شرم آرہی ہے لیکن صرف اس لیے لکھ رہا ہوں کہ کہ ان کی حقیقت کھل سکے
 
Top