• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل حدیث کے ایک عالم کو جاگتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قلعہ میاں سنگھ میں مامور کرنا

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
محمد باقر صاحب دعوی تو آپ نے کیا ہے تو آپ سے ہی پوچھوں گا کسی اہل حدیث سے کیوں ؟
اس لیے کہ اس کتاب کا نام اور اس کے مشتملات تو پکار پکار کر یہ کہہ رہے ہیں کہ میں اہل حدیث نہیں ہوں اور ؟؟؟؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
یہ سب کیا ہو رہا ہے مجھے بھی کچھ بتائیں گے؟
آپ کی شمولیت سے ہی مجھ سب کچھ کچھ سمجھ میں آ گیا ہے اور ہائے ری اظہار معصومیت ۔۔۔۔ یہ سب کیا ہو رہا ہے مجھے بھی کچھ بتائیں گے؟
میں نے تو صرف ایک جملہ لکھا تھا کہ ممکن ہے مولانا غلام رسول قلعوی تقیہ کر رہے ہوں اور۔۔۔۔
صرف ایک ہی جملہ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صرف کچھ مخصوص لوگ ہیں جو مختلف ناموں سے اہل حدیث کو بدنام کرنے ککے لیے کبھی کسی نام کا سہارا لیتے ہیں اور کبھی کسی نام کا اور یہ لوگ اپنے مفاد کے لیے حسب ضرورت مواد بھی نکال لاتے ہیں اور پھر
اور یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اہل حدیثوں میں تصوف کو ثابت کیا جائے وہ تصوف جو غیر اسلامی جگہ سے درآمد شدہ ہے
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
فیض صاحب میرا تعلق اہل السنت والجماعت احناف سے ہے مجھے کسی نام کا سہارا لینے کی کیا ضرورت ، یہی باتیں جب فریق مخالف کی کتابوں میں ہوں تو فتوے لگائے جاتے ہیں اور جب یہ سب اہل حدیث کی کتابوں میں ملے تو تاویلیں کی جاتی ہیں یا اپنے بزرگ کا ہی انکار کر دیا جاتا ہے ،ایسا کیوں ہے؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
یزید حسین صاحب اس سے پہلے بھی آپ نے مجھ سے تصوف کے حوالے سے طویل بات چیت کی تھی اور میری کسی بات کا جواب نہیں دیا تھا اس پوسٹ کا مقصد بھی یہی تھا کہ تصوف کو کسی نہ کسی طرح اہل حدیثوں میں داخل کیا جائے اور اس تھریڈ کا مقصد بھی یہی ہے
اور میں نے کہا تھا کہ آپ کا اپنے اصلی نام سے فورم پر آئیں میں پھر اآپ سے بات کروں گا ورنہ کسی بات کا جواب نہیں دوں گا اور مجھے تو یہ شک ہو رہا ہے کہ محمد باقر بھی کہیں نقاب پوش نہ ہو؟ یعنی اصل نام کچھ اور اور یہاں محمد باقر
بہرحال اآپ کوئی بھی ہوں میں بحیثیت ایک مسلمان شخصیات کا دفاع نہیں کر سکتا کہ یہ ہمارا منھج نہیں مولانا غلام رسول جیسے اگر ہزار بھی ہوں اور ان کی بات کتاب و سنت کی مخالفت میں ہو تو قبول نہیں کی جائے گی بلکہ اس کا رد کیا جائے گا
لہذا یہ کہنا کہ یہ اہل حدیث ہے ،
یہ اہل حدیث ہے ، یہ اہل حدیث ہے ، یہ اہل حدیث ہے ، یہ اہل حدیث ہے
آپ سوا لاکھ مرتبہ بھی کہہ دیں حق کا کچھ نہیں بگڑے گا ان شاء اللہ العزیز کیوں کہ اس کی حفاطت اللہ تعالی نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
آپ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی سکین کر کے یہاں لگائیں تاکہ میں یقین کروں کہ آپ کا نام یزید حسین ہی ہے اور ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
مئی 12، 2014
پیغامات
226
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
42
بھائی فیص صاحب : بندہ نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ نام ایک خاص طبقہ کو۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لئے رکھا ہوا ہے ،یہاں کے علاوہ دو اور فورم پر بھی اسی نام سے ایڈ ہوں ،اگر جناب کو نام پر اعتراض ہے تو بتائیں ؟
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
محترم فیض الابرار صاحب :
اس سے پہلے اہل حدیث کے ایک مسلمہ عالم مولانا اسحق بھٹی صاحب کے حوالہ سے ثابت کر چکا ہوں کہ "مولانا غلام رسول قلعوی" اہل حدیث تھے آئیے اب ایک اور اہل حدیث کی مسلمہ شخصیت سے ثابت کرتا ہوں کہ قلعوی صاحب واقعی اہل حدیث تھے
اہل حدیث کا مشہور ومعروف "فتاوی علمائے حدیث" ج5 ص79 میں لکھا ہے
5r.jpg

مولانا عبد المجید سوہدری نے ایک کتاب بنام "کرامات اہل حدیث لکھی ( جس کا ذکر خیر فتاویٰ علمائے حدیث میں بھی ہوا ہے ) ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے مولانا غلام رسول قلعوی صاحب " کی کرامات بھی لکھی ہیں ،اگر یہ اہل حدیث نہیں تھے تو "کرامات اہل حدیث" میں اُن کی کرامات لکھنے کا کوئی تُک نہیں بنتا ماننا پڑے گا کہ مولانا غلام رسول قلعوی اہل حدیث تھے
لیجئیے کرامات اہل حدیث کا سکین
kramat e ahlehadees old-1.jpg
kramat e ahlehadees old-14.jpg


اس کتاب کا نیا اڈیشن مزید اہل حدیث علمائے کرام کی کرامات کے ساتھ بڑی آب وتاب سے شائع ہوا ہے
اب بھی پرانی "رَٹ" نہ لگائیے اور یہ "راگ" نہ الاپئیے کہ مولانا اہل حدیث نہیں تھے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اآپ کا انداز بیان خوب ہے صرف اپنی ہی کہنی ہے دوسرے کی بالکل نہیں سننی
میں نے جو شبہات آپ کی پیش کردہ کتاب سے پیش کیے ہیں ان کے جوابات دینے کی زحمت بھی تو کریں
یہ دلائل جو آپ پیش کر رہے ہیں وہ میں پہلے ہی اکھٹے کر چکا ہوں اور میرے زیر مطالعہ ہیں ان پر میں باقاعدہ تبصرہ کروں گا پھر یا تو ان کی تائید یا رد کروں گا لیکن کچھ جواب دینے کی زحمت آپ بھی تو کریں نا یا صرف سوال ہی سوال کرنے ہیں ؟
 
Top