یعنی مولانا اسحاق بھٹی صاحب نے مولوی غلام رسول قلعوی صاحب تقیہ باز اہل حدیث کی سوانح مرتب کی تھی ۔ اور اس میں مافوق الفطرت واقعات ،کرامات،خواب ،پیروں سے بیعت درج کر کے جرم کا ارتکاب کیا ہے؟
مولانا اسحاق بھٹی حفظہ اللہ نے کیا کیا ہے اور کیا نہیں
ہاتھ کنگن کو آرسی کیا آپ خود اس کتاب کا مطالعہ کر لیں اس کتاب میں سوائے چند باتوں کے آپ کو ایسی ہی مافوق الفطرت واقعات ، اور حیران کن بات جو مجھے سمجھ میں نہیں آرہی کہ یہ برصغیر پاک وہند کا کیسا اہل حدیث تھا جس ککے حالات زندگی میں جتنے بھی لوگوں کا ذکر ہے وہ سب حنفی ہیں سوائے سید نذیر حسین اور غزنوی رحمہما اللہ کے ایک یا دو مقام کے
تو اس اہل حدیث کو پوری زندگی میں کوئی اہل حدیث نہیں ملا؟
ان کی تربیت کو دیکھیں وہی صوفیاء والے انداز ہیں
کتاب کا آغاز علی ہجویری کے ایک معروف واقعہ سے کیا گیا ہے
اشعار پڑھیں تو وہاں بھی کچھ ایسی ہی کیفیت نظر آتی ہے
میں نے ابھی تک اسحاق بھٹی کی کتاب نہیں پڑھی اس لیے اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا وہ کتاب بھی امید ہے کل یا پرسوں تک پہنچ جائے گی پھر اس پر باقاعدہ تبصرہ کروں گا