• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایرانی اسرائیلی بھائی بھائی ؟

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
سلمان رشدی خود شیعہ ہے۔۔۔ ابھی کچھ سال پہلے برطانیہ میں ایک رافضی نے اُم عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی شان میں گستاخی کی تھی کیا ایران سے کوئی فتوٰی نکلا؟؟؟۔۔۔ ایران اسرائیل کو لاکھ آنکھیں دکھائے یا امریکہ کو منہ چڑائے۔۔۔ اُن کا مذہب سب پر واضح ہے اہلسنت والجماعت کو لیکر اوریہ وہی ایرانی ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ اور پھر مدینہ المنورہ میں حملہ کیا اور وہاں جو کچھ ہوا اس کی وڈیوز آج بھی یوٹیوب پر موجودہیں۔۔۔ لہذا ایران اور اسرائیل سامنے سے لاکھ دشمن سہی لیکن مشن دونوں کا ایک ہی ہے۔۔۔ ایران کے پاس جوہری ہتھار بنانے کی صلاحیت ہے ثبوت موجود ہیں مگر کاروائی کرکے عراق سے سنی حکومت کو ختم کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟؟؟۔۔۔ اور بقول امام حذیفی رحمہ اللہ علیہ کے یہودی اور عیسائی سے زیادہ خطرنات اُمت مسلمہ کے لئے یہ رافضی شیعہ ہیں۔۔۔ امام حذیفی رحمہ اللہ مدینہ المنورہ کے امام ہیں یہ بیان آن ریکارڈ موجود ہے۔۔۔ دو دن پہلے قطیف میں پولیس نے رافضیوں کے ذاکر کو پکڑا تو وہاں پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا لیکن سوال یہاں یہ ہے کے آخر سعودی حکومت کو یہ اقدام کیوں کرنا پڑا۔۔۔ لہذا ایران سے ہمدردی ماسوائے دیوانے کے خواب کے اور کچھ نہیں وہ کل بھی اہلسنت والجماعت کے دشمن تھے اور آج بھی ہیں۔۔۔ اگر کوئی بات جو آپ کو ناگوار گزری ہو اس کے لئے معذرت۔
قرآن کاحکم ہے کسی قوم کی عداوت تمہیں اس پر نہ آمادہ کردے کہ تم ناانصافی کرنے لگو ۔انصاف کادامن اپنی محبت ونفرت دونوں حال میں تھامے رکھو!
جولوگ یہ مانتے ہیں کہ ایران اوراسرائیل کی دشمنی محض ظاہری اوردکھاواہے ۔ ان سے سوال یہ ہے کہ
پھرایرانی سائنسدانوں کے قتل کے پیچھے کون ہیں؟
ایرانی سائنسدانوں کے اغواء کے ذمہ دار کون ہیں؟
ایران پر اقتصادی پابندیاں کیادکھاوے کیلئے ہیں؟
ایران کی معیشت اس وقت جس برے دور سے گزررہی ہے کیاوہ بھی دکھاواہے؟
کیااقوام متحدہ اورامریکہ کی تمام پابندیاں دکھاواہے؟
سیاسی اورمذہبی اختلاف شیعوں سے ہمیں ہے اوررہے گااوررہناچاہئے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کیلئے حقائق سے آنکھیں موندلیناکوئی بہترتدبیر نہیں!
جوعراق کی صدام حسین کی حکومت کو سنی حکومت کہتاہے وہ البعث پارٹی کے نظریات سے قطعابے خبرہے
انسان کو چاہئے کہ علم اورمعلومات کے ساتھ بات کرے ۔اس سے شخصیت کاوزن بڑھتاہے۔
عراق کے حالات سے ہی ایران نے عبرت حاصل کی ہے اورجوہری ہتھیار بنانے سے قبل اس کی حفاظت کا پختہ انتظام کیاہے!
امام مدینہ منورہ بحیثت مسجد نبوی کے امام ہمارے لئے قابل احترام ہیں
لیکن سیاسی امور میں ان کی بصیرت کتنی ہے اس سے ہم لاعلم ہیں؟
یہ ضروری نہیں کہ جودینی علم کے اعتبار سے ممتاز ہو وہ سیاسی امور میں بھی درک رکھتاہوگا!
حضرت ابوذررضی اللہ عنہ کامقام ومرتبہ واضح ہے لیکن اس کے باوجود حضورپاک نے ان کو کوئی عہدہ اورذمہ داری نہیں دی!
جب ایسی بات کوئی کہتاہے کہ فلاں اسلام کی جانب نسبت رکھنے والاگروہ یہودیوں اورکافروں سے زیادہ خطرناک ہے
تووہ عمومی طورپراس حیثیت سے ہوتاہے کہ یہودونصاری کھلے دشمن ہیں اوریہ آستین کے سانپ ہیں
لیکن اگرایران پر حملہ ہوتاہے اورکوئی مسلم ملک اس کی حمایت کرتاہے اورخوشی مناتاہے
تواس کو سوائے سیاسی خودکشی کے اورکچھ نہیں کہاجاسکتا۔
امیرقطر نے لیبیاکے معاملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔شام کے معاملے میں پیش پیش ہیں لیکن دوراندیش نگاہوں کو یہ صاف نظرآرہاہے
کہ ان کے اقتدار کی گھڑیاں بھی گنی جاچکی ہیں اورصرف پردہ اٹھنے کی منتظرہے نگاہ!
یہ بات توہے ہی کہ مذہبی حیثیت سے ہمارے اوران کے درمیان اختلافات کی اتنی وسیع خلیج حائل ہے کہ اسے پاٹنامشکل ہے
لیکن اس کا مطلب اگردوسرے کی تباہی پر خوش ہوناہے تو یہ محض حماقت ہے!
کیونکہ جیسے نظام حیدرآباد اورمرہٹے ٹیپوسلطان کی سلطنت میسور پرانگریزوں کے قبضہ کیلئے تعاون کیااورسلطنت میسور کو مٹاکر خوش ہوئے کہ ان کاطاقتور حریف ختم ہوگیا
لیکن یہ بھول گئے کہ حملہ آور اپنی نگاہیں ان کی بھی جانب کرسکتاہے !وہی صورت حال اب بھی ہے!
 
Abu Saifullah

رکن
شمولیت
جولائی 26، 2012
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
160
پوائنٹ
31
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته،،، وبعد:

سالہا سال سے یہ بحث چل رہی ہے کہ اسرائیل ایران کے ہاتھ سے بچ نہ پائے گا یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے گا لیکن بد قسمتی سے ایس ہوتا کبھی بھی دکھائی نہیں دیا جس پر کہنا پڑتا ہے کہ ’’یہ بیل کبھی بھی منڈے نہیں چڑھے گی۔‘‘
جن احباب کو اخبارات پڑھنے کی عادت ہے وہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کا یہ تڑی (دھمکی) وار امریکہ اور اسرائیل سے تقریبا 35 یا 36 یا پھر اس سے بھی کچھ زیادہ عرصہ ہونے کو آیا ہے اور یہ لوگ ایک دوسرے کو تڑی پر تڑی دیئے چلے جا رہے ہیں۔

اسی ضمن میں ہمارے محترم جناب ’’باذوق‘‘ صاحب نے کچھ نگارشات فرمائی ہیں ایران کی حمایت میں اور ان کو یہودیوں کا بھائی کہنے کی مخالفت پر...

ہمیں ایران سے چاہے لاکھ نظریاتی اختلاف سہی مگر یہ ایک فیکٹ ہے کہ مسلم ممالک میں سے امریکہ کو آنکھیں دکھانے والا یہ واحد ملک ہے اور سلمان رشدی جیسے ملعون کے خلاف فتویٰ دینے میں بھی اسی ملک نے پہل کی تھی ۔۔۔۔
میرے خیال سے ۔۔۔ اسرائیلی میڈیا کی بنیاد پر "بھائی بھائی" والی سرخی جمائی نہیں جا سکتی ہاں اگر فیس بکی اقدام ایران کے کسی طبقے کی طرف سے ہوتا تو شاید ایسا عنوان نامناسب نہ لگتا۔ ویسے عنوان سے متعلق "سوالیہ نشان" والی بات پر مجھے آپ سے اتفاق ہے۔ معذرت کہ شاید میں نے پہلے دھیان نہ دیا ہو ۔۔۔
ميرى گزارش ان بھائی صاحب سے یہ ہے کہ یہ جو آپ نے فرمایا ہے کہ مسلم ممالک میں سے امریکہ کو آنکھیں دکھانے والا واحد ملک ایران ہے تو برائے مہربانی پھر کوئی مجھ کو بتلا دے کہ اسرائیل کو تیل کی سپلائی کیوں بند نہیں ہو پا رہی ایران کی طرف سے؟؟؟؟

‫الشیعۃ | Facebook‬

Shia And Jews are brothers!!!!!........Award Given by Jews to IRani President AHmedi Nizad - YouTube

اور مہربانی کر کے زیر نظر تصویر کو دیکھ کر مجھ کو وضاحت کر دیں کہ یہ کونسی دشمنی کا میڈل ہے جو دیا/لیا جا رہا ہے؟؟؟؟
اگر تو یہ میڈل جناب احمدی نژاد صاحب کو دیا جا رہا ہے تو وہ کونسی خدمات کے صلہ میں دیا گیا ہے جو انہوں نے انجام دیں؟؟؟؟
اور اگر احمدی نژاد صاحب امن مشن پر بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اسرائیلیوں کو یہ میڈل دے رہے ہیں تو پھر تو ایرانیوں کے لیے اور ایران سے انسیت رکھنے والوں کے لیے مزید شرمندگی کا باعث ہے آخر ایریل شیرون نے امن عالم کے لیے انتہائی کارکردگی کی ہو گی جبھی اس کو یہ میڈل عنایت کیا جا رہا ہے؟؟؟

اب میں آتا ہوں جناب محترم اعتصام صاحب کی اس گفتگو کی طرف جو انہوں نے فرمایا ہے کہ

یاد رہے کہ ایرا ن ہی تو ہے جو فلسطین کی کھلی حمایت اور اسرائیل(حکومت) کی کھلی مخالفت کر رہا ہے۔۔۔۔ اب وھ اسرئیلی قوم تو اچھی طرح سمجھ گئی ہے کہ اب ہم ایران سے نہیں بچ سکتے۔۔۔۔
کسی سنی دوست نے تو کہا تھا کہ اگر ناگریز دو راستے مل جائیں تو ہم اسرائیل کی طرف داری کرینگے!!!!!!!!!
پیارے مہربانی کر کے آپ مجھ کو بتلانا پسند کریں گے کہ ایران فلسطینی مسلمانوں کی کونسی کھلی حمایت کر رہا ہے؟؟؟؟ کیا جو تیل ایران سے اسرائیل کو جاتا ہے اس سے مسلمانوں کے چولہے جلتے ہیں یا اس تیل کی ساری قیمت فلسطینی مسلمانوں کی جیب میں جاتی ہے؟؟؟
اور پھر مجھ کو یہ تو بتلا دیں کہ یہ شام میں جو ایرانی ملیشیا خدمات انجام دے رہی ہے؟؟؟؟ کیا یہی وہ عمل نہیں ہے جو فلسطینی مسلمانوں کی تائید کرنے والوں کی نسل کشی کرنے پر کیا جا رہا ہے؟؟

اعتصام صاحب پھر آپ نے فرمایا ہے کہ ....
ایران کے گیارہ ھزار میزائل اسرائیل کے نشانے پر۔۔۔۔!!!!! ہے کوئی اسرائیل کو بچانے والا؟؟؟
مجھ کو بس اتنا بتلا دیں آپ کہ کبھی کوئی ایک میزائل بھی ایران سے نکل کر بحیرہ عرب میں کھڑے امریکی بحری بیڑے تک گیا ہے؟؟؟؟؟ یا کوئی ایک میزائل ایران سے پرواز کر کے اسرائیل تک پہنچا؟؟؟؟ تاریخ میں کوئی ایک بھی واقعہ ہو تو مہربانی کر کے خادم کو ضرور مطلع کر دیں اس سے۔
ارے اتنے بڑے میزائل کی کیا کہیں آپ مہربانی کر کے کوئی ایک گول بتلا دیں جو کسی اسرائیل کے نام پر فائر کی گئی ہو ایران کی طرف سے۔۔۔ معلوم تو ہو کتنا دردِ دل ہے ایرانیوں کے پاس فلسطینیوں کے بارے؟؟؟

جناب اعتصام صاحب.... آپ نے فرمایا تھا کہ
اچھے تعلقات کا کوئی بیان، کوئی تجارتی کام یا کوئی اسکی مدد کا کام یا اسرائیل سے کوئی مدد یا امداد لینا وغیرہ، دکھا سکتے ہیں آپ؟؟؟؟
اوپر جو تصویر لگائی ہے اس کے نیچے ایک ویڈیو لنک بھی ہے... یہ ویڈیو لنک یو ٹیوب کا ہے اور اگر آپ لوگوں میں سے کسی کے پاس اس وقت یو ٹیوب آن ہے تو اس کو ملاحظہ کر سکتا ہے۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
احمدی نژاد مذہبا یہودی ہیں : پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ کا دعویٰ​

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے بارے میں ان کے سیاسی حریف اور ذرائع ابلاغ ان کے یہودی ہونے کی خبریں شائع کرتے رہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایران کے ایک اہم ترین ذمہ دار ادارے "پاسداران انقلاب" کی ویب سائیٹ نے صدر نژاد کو یہودی قرار دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

"العربیہ ٹی وی" کی ایک رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ" بصیرت" نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد اور ان کا گروہ ایک خفیہ یہودی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

قبل ازیں سنہ 2009ء کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد ممتاز شیعہ رہ نما ڈاکٹر مہدی خزعلی نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر احمدی نژاد کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنی جڑیں یہودیوں میں رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احمدی نژاد نے صرف مصلحت کی خاطر "یہود دشمنی" کا ظاہری طرز عمل اپنا رکھا ہے۔ عملا وہ یہودیوں کے قطعی طور پر مخالف نہیں۔ وہ یہودیوں اور اسرائیل کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں تاکہ ان کی حقیقت پر پردہ پڑا رہے۔ جیل میں زیر حراست ڈاکٹر مہدی خزعلی کے دعوے کی پاسداران انقلاب کی ترجمان ویب سائیٹ "بصیرت" پر تصدیق نے ایرانی حکومتی حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کی ہے۔

ایران کے امور پر نگاہ رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ "بصیرت" ویب پورٹل نے احمدی نژاد کے یہودی ہونے کا دعویٰ کرکے نہ صرف ایک منفرد مثال قائم کی ہے بلکہ اس دعوے سے پاسداران انقلاب میں صدر محمود احمدی نژاد کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پاسداران انقلاب کا ایک بڑا گروہ محمود احمدی نژاد کا حامی نہیں۔ کیونکہ اگر طاقت ور فورس بھی اس طرح کے الزامات عائد کرتی ہے تو یہ صدر پر عدم اعتماد کا برملا اظہار ہے۔

گذشتہ بُدھ کو ویب سائیٹ پر شائع ایک مضمون میں مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ اس کے پاس محمود احمدی نژاد کے زیر زمین سرگرم یہودی تنظیم سے تعلق کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، یہ تمام ثبوت جلد ہی ویب سائیٹ پر شائع کر دیے جائیں گے۔

اگرچہ ویب سائیٹ پراس خفیہ گروہ کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم اس کا مختصر تعارف یہ کرایا گیا ہے کہ یہ تنظیم نہ صرف لبرل اور سرمایہ دارانہ نظام کی ترویج کے لیے کوشاں ہے بلکہ یہ یہودیوں کی"ماسونی" نظریات کی پیروکار ایک غیر مذہبی تنظیم ہے جو ملحدانہ افکار پر یقین رکھتی ہے۔

ایران کے سرکردہ اپوزیشن رہ نما اور آیت اللہ خزعلی کے فرزند مہدی خزعلی نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا تھا کہ صدر احمدی نژاد جس یہودی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، وہ آنوسی یہودیوں کی ایک منحرف جماعت ہے۔ ایران میں اس گروہ نے شمال مشرقی شہر"مشہد" کو اپنی خفیہ سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔ اس خفیہ گروہ میں صرف احمدی نژاد ہی ایک اہم شخصیت نہیں بلکہ صدر کے پرنسپل سیکرٹری اسفند یار رحیم مشائی اور صدر کے کئی دوسرے قریبی سیاست دان بھی اسی جماعت سے وابستہ ہیں۔

مہدی خزعلی اس بات پرمُصِر ہیں کہ صدر محمود احمدی نژاد نے مصلحت کی خاطراپنا نام تک تبدیل کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احمدی نژاد کا اصل (یہودی) نام "سابورجیان" ہے جو ان کی تاریخ پیدائش کی دستاویزات پر آج بھی موجود ہے۔ احمدی نژاد نے یہ نام تبدیل کب کیا، اس کے بارے میں بھی ان کے پاس مصدقہ ثبوت ہیں جو ان کے یہودی ہونے اور تبدیلی نام کی گواہی دیتے ہیں۔ مہدی خزعلی کا دعویٰ ہےکہ موجودہ ایرانی سرکردہ شیعہ رہ علماء بالخصوص آیت اللہ مصباح یزدی اور صدر کے مشیر محمد علی رامین بھی نسلا یہودی ہیں۔

خیال رہے کہ یہودیوں کا" انوسیہ" فرقہ مذہبی تعلیمات سے الگ تھلگ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ اس گروہ کے وابستگان اعلانیہ مذہبی رسومات ادا نہیں کرتے تاہم انہیں مذہبی عقائد سے جڑے رہنے کی ممانعت نہیں۔ وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر عبادت بھی کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد پر یہودی ہونےکے الزامات اور ان کا غیرمدلل جواب تین عشروں سے ایرانی ولایت فقیہ کے نظام کی تہہ میں اختلافات کے ابلتے لاوے کا اظہار ہے۔

ان الزامات سے ایک جانب یہ اشارہ ملتا ہے کہ خود ایرانی مذہبی گروہ اور مذہبی شخصیات ایک دوسرے کے سنگین مخالف ہیں بلکہ اس کشمکش نے ایران کے "شیعہ اسلامی انقلاب " پر کئی سوالیہ نشان مرتب کیے ہیں۔ ملک کے مذہبی و روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے حمایت یافتہ صدر احمدی نژاد نے مخالفین کا دلائل و براہین سے جواب دینے کے بجائے ان سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جس نے مذہبی اور مسلکی اختلافات کی خلیج کو اور بھی گہرا کیا ہے۔

نیوز لنک
 
جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
دوستی اوردشمنی بھی کیاجذبہ ہے جس کی وجہ سے تاریک راتیں روشن نظرآتی ہیں اورراشن دن تاریک ہوجایاکرتاہے۔یہ کسی ایک شخص کا ذاتی خیال توہوسکتاہے لیکن سبھی لوگ اس خیال کی پیروی کرنے لگیں ۔یہ بہت مشکل ہے۔
وھبنی قلت ھذاالصبح لیل
ایعمی العالمون عن الضیاء

کوئی بھی بات دلیل کے ساتھ ہونی چاہئے۔بالخصوص وہ لوگ جن کا صحافت سے تعلق ہونے کا دعویٰ ہےان کوتوضروراپنی بات دلیل کے ساتھ کہنی چاہئے اورکسی خبرکے شیئر کرنے میں صحافتی اقدار کالحاظ رکھناچاہئے کہ پروپگنڈہ کیاہوتاہے؟خبرکیاہوتی ہے۔پبلسٹی کیاہوتی ہے۔کسی خبرکی صداقت کس طرح ثابت ہوتی ہے۔ دشمنوں کی جانب سے پھیلائی گئی افواہ کیاہوتی ہے۔

احمدی نژاد یہودی ہیں​

یہ خبراگرواقعتاکسی اہمیت کی حامل ہوتی تودنیابھر کی نیوز ایجنسیاں اس کو اتنامشتہر کرتیں کہ یہ ابھی کی سب سے ہاٹ نیوز ہوتی ۔تمام دیگر عالمی خبروں پر یہ تنہاخبرچھاجاتی۔لیکن افسوس کہ دنیا کی تیزترین نیوزایجنسی رائٹر سے لے کر بقیہ تمام نیوز ایجنسیاں اس معاملے مین خاموش ہیں۔

العربیہ نیوزچینل یاایجنسی جس ملک سے آپریٹ کیاجاتاہے ۔یہ ہمیں معلوم ہے کہ وہاں جمہوریت کاکیاحال ہے۔اوراس ملک کے امریکہ سے تعلقات کیسے ہیں۔اس نیوز کو دیکھنے کے بعد جویوسف ثانی کی طرف سے پیش کیاگیامیں نے بہت کوشش کی کہ پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ بصیرت پر یہ خبرتلاش کروں۔ بصیرت نام کی بہت ساری فارسی سائٹیں ضرورملیں لیکن یہ خبرمجھے کہیں بھی نہیں ملی۔ اگریوسف ثانی یادیگرکسی بھی فرد کو پاسداران انقلاب یاایران کی حکومت کے کسی شعبہ کی ویب سائٹ پر یہ خبرملے توضرورمجھے بتائیں۔

خودیہ خبرمجھے العربیہ کی عربی سائٹ پرنہیں ملی ۔وہاں یہ نیوز توہے کہ نجاد کی وجہ سے ایران تباہی کے دہانہ پر

قادة إيرانيون: طهران على حافة الهاوية بسبب نجاد

ایران کے انقلاب کے سبھی لوگ حامی نہیں تھے کچھ لوگ شاہی حکومت کوپسند کرتے ہیں اوراب بھی ان کی کوشش ہے کہ موجودہ انقلابی حکومت کو ختم کیاجائے ۔عمومایہ گروہ مجاہدین خلق کے نام سے یاد کیاجاتاہے۔ اس جماعت نے ایران کے تنظیم سبوتاژ کی کئی خوفناک کارروائیاں کی ہیں۔امریکہ علی الاعلان اس تنظیم کی مدد کرتاہے۔یہ کوئی بعید نہیں کہ یہ خبراسی جماعت نے پھیلائی ہو۔چونکہ ان کے نام بھی ایرانیوں کے سے ہوتے ہیں لہذااس کی وجہ سے کسی کادھوکہ میں پڑجاناقابل تعجب نہیں۔

صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ ایران کے خلاف پروپگنڈہ کی مہم میں برطانیہ بھی برابر کا شریک ہے۔مقصد یہ ہے کہ کسی بھی طرح ایرانی عوام کو حکومت سے برگشتہ کیاجائے۔یہ حقیقت ہے کہ اگرایران میں انقلاب نہ آیاہوتاتوایران آج ایشیاء کا پیرس ہوتا۔
پروپگنڈہ کی اس مہم میں کام ہی یہ ہوتاہے کہ بات سوئی کے نوک کے برابرہوتی ہے اوراس کو بدگمانی اورلفاظی کے زور اورمکروفریب کے دم پر بلم اوربھالابنادیاجاتاہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس خبرکامنشاء ومنبع محض افواہیں ہیں۔خودفارسی سائٹ جوایران کی ہیں۔ ان کو جاکر دیکھاجائے توہرجگہ تردیدی مراسلے نظرآئیں گے۔اگرکچھ لوگ اس خبرکی تصدیق کرتے ہیں توبھی یہ سمجھنامشکل نہیں ہوناچاہئے کہ بہت سارے شاہ پرست ابھی بھی امریکہ ،برطانیہ اورمغربی ممالک میں موجود ہیں اوروقتافوقتایہ ممالک اس کو ایران میں جاسوسی کی مہم پر روانہ کرتے رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وقفہ وقفہ سے ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ ایرانی نژاد افرادجاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے۔
بہرحال اگریوسف ثانی صاحب اس خبرکاپاسداران انقلاب کی سائٹ سے لنک فراہم کردیں توبڑی مہربانی ہوگی ورنہ ان کویہ بات مان لیناچاہئے کہ یہ خبرنہیں افواہ ہے۔نیوز نہیں پروپگنڈہ ہے۔
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
احمدی نژاد مذہبا یہودی ہیں : پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ کا دعویٰ
دلیل؟ اس پیج کا ائڈریس بھیجیں

پیارے مہربانی کر کے آپ مجھ کو بتلانا پسند کریں گے کہ ایران فلسطینی مسلمانوں کی کونسی کھلی حمایت کر رہا ہے؟؟؟؟
8 روزہ جنگ کے بارے میں اخبار پڑھ لیں بھائی۔۔ میزائیل فجر 3 اور فجر 5 کس کے تھے جن سے تل ابیب بھی لرزگیا؟ یہان تک کہ فلسطینیوں نے کھلم کھلا اعلان بھی کیا اور ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔

کیا جو تیل ایران سے اسرائیل کو جاتا ہے اس سے مسلمانوں کے چولہے جلتے ہیں یا اس تیل کی ساری قیمت فلسطینی مسلمانوں کی جیب میں جاتی ہے؟؟؟
یہ نا تو ہے اور نا ہی ممکن ہے اور اگر ایسا ہوتا تو میڈیا کیا کرتی وہ آپ بھی جانتے ہیں اسرائیل سے تو کب سے ہی تمااااااااام روابط منقطع ہیں۔۔۔

مجھ کو بس اتنا بتلا دیں آپ کہ کبھی کوئی ایک میزائل بھی ایران سے نکل کر بحیرہ عرب میں کھڑے امریکی بحری بیڑے تک گیا ہے؟؟؟؟؟ یا کوئی ایک میزائل ایران سے پرواز کر کے اسرائیل تک پہنچا؟؟؟؟ تاریخ میں کوئی ایک بھی واقعہ ہو تو مہربانی کر کے خادم کو ضرور مطلع کر دیں اس سے۔
ارے اتنے بڑے میزائل کی کیا کہیں آپ مہربانی کر کے کوئی ایک گول بتلا دیں جو کسی اسرائیل کے نام پر فائر کی گئی ہو ایران کی طرف سے۔۔۔ معلوم تو ہو کتنا دردِ دل ہے ایرانیوں کے پاس فلسطینیوں کے بارے؟؟؟
بچوں والی باتیں!!!!
ہم وہ نہیں جو شرارتیں کرتے رہیں۔۔۔۔اور افغانستان کی طرح اپنا ملک دشمنوں کے حوالے کردیں
جنگ سے پہلے صحیح سیاست بھی ضروری ہے۔۔۔۔

بات کوئی گائوں کی تھوڑی ہے جو حملا کیا جائے!!!

پھر مجھ کو یہ تو بتلا دیں کہ یہ شام میں جو ایرانی ملیشیا خدمات انجام دے رہی ہے؟؟؟؟ کیا یہی وہ عمل نہیں ہے جو فلسطینی مسلمانوں کی تائید کرنے والوں کی نسل کشی کرنے پر کیا جا رہا ہے؟؟
یہ سب کو پتہ ہے کہ شام اسرائیل کا دشمن ہے لھذا اسکو کمزور کرنا در حقیقت اسرائیل کو مضبوط کرنا ہے۔۔۔
اور جو شام کے خلاف ہیں وھ در اصل پاگل ہیں۔۔
آپ کی اور شامی باغیوں کی شام سے دشمنی اس لیے ہے کہ وہ ایران حامی ہے۔۔۔

اوپر جو تصویر لگائی ہے اس کے نیچے ایک ویڈیو لنک بھی ہے... یہ ویڈیو لنک یو ٹیوب کا ہے اور اگر آپ لوگوں میں سے کسی کے پاس اس وقت یو ٹیوب آن ہے تو اس کو ملاحظہ کر سکتا ہے۔
سراسر جھوٹ ہے۔۔۔۔

اب جسکے لیے حقیقت پوشیدہ ہے ان میری گذارش ہے کہ فلسطینیوں کو اپنا آئڈیل قرار دیں
جسکی وہ حمایت کریں آپ بھی اسکی حمایت کریں کیونکہ وہ تو شیعہ نہیں ہیں نا۔۔۔ یا پھر ان سے بھی بیزار ہو؟

و ما علینا الا البلاغ المبین
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
احمدی نژاد مذہبا یہودی ہیں : پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ کا دعویٰ​

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کے بارے میں ان کے سیاسی حریف اور ذرائع ابلاغ ان کے یہودی ہونے کی خبریں شائع کرتے رہے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایران کے ایک اہم ترین ذمہ دار ادارے "پاسداران انقلاب" کی ویب سائیٹ نے صدر نژاد کو یہودی قرار دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

"العربیہ ٹی وی" کی ایک رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی ویب سائیٹ" بصیرت" نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد اور ان کا گروہ ایک خفیہ یہودی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

قبل ازیں سنہ 2009ء کے متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد ممتاز شیعہ رہ نما ڈاکٹر مہدی خزعلی نے الزام عائد کیا تھا کہ صدر احمدی نژاد کا اہل تشیع سے کوئی تعلق نہیں، وہ اپنی جڑیں یہودیوں میں رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احمدی نژاد نے صرف مصلحت کی خاطر "یہود دشمنی" کا ظاہری طرز عمل اپنا رکھا ہے۔ عملا وہ یہودیوں کے قطعی طور پر مخالف نہیں۔ وہ یہودیوں اور اسرائیل کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں تاکہ ان کی حقیقت پر پردہ پڑا رہے۔ جیل میں زیر حراست ڈاکٹر مہدی خزعلی کے دعوے کی پاسداران انقلاب کی ترجمان ویب سائیٹ "بصیرت" پر تصدیق نے ایرانی حکومتی حلقوں میں ایک نئی بے چینی پیدا کی ہے۔

ایران کے امور پر نگاہ رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ "بصیرت" ویب پورٹل نے احمدی نژاد کے یہودی ہونے کا دعویٰ کرکے نہ صرف ایک منفرد مثال قائم کی ہے بلکہ اس دعوے سے پاسداران انقلاب میں صدر محمود احمدی نژاد کی مخالفت بھی سامنے آئی ہے۔ اس رپورٹ نے یہ واضح کر دیا ہے کہ پاسداران انقلاب کا ایک بڑا گروہ محمود احمدی نژاد کا حامی نہیں۔ کیونکہ اگر طاقت ور فورس بھی اس طرح کے الزامات عائد کرتی ہے تو یہ صدر پر عدم اعتماد کا برملا اظہار ہے۔

گذشتہ بُدھ کو ویب سائیٹ پر شائع ایک مضمون میں مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ اس کے پاس محمود احمدی نژاد کے زیر زمین سرگرم یہودی تنظیم سے تعلق کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، یہ تمام ثبوت جلد ہی ویب سائیٹ پر شائع کر دیے جائیں گے۔

اگرچہ ویب سائیٹ پراس خفیہ گروہ کے بارے میں کچھ زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم اس کا مختصر تعارف یہ کرایا گیا ہے کہ یہ تنظیم نہ صرف لبرل اور سرمایہ دارانہ نظام کی ترویج کے لیے کوشاں ہے بلکہ یہ یہودیوں کی"ماسونی" نظریات کی پیروکار ایک غیر مذہبی تنظیم ہے جو ملحدانہ افکار پر یقین رکھتی ہے۔

ایران کے سرکردہ اپوزیشن رہ نما اور آیت اللہ خزعلی کے فرزند مہدی خزعلی نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا تھا کہ صدر احمدی نژاد جس یہودی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، وہ آنوسی یہودیوں کی ایک منحرف جماعت ہے۔ ایران میں اس گروہ نے شمال مشرقی شہر"مشہد" کو اپنی خفیہ سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔ اس خفیہ گروہ میں صرف احمدی نژاد ہی ایک اہم شخصیت نہیں بلکہ صدر کے پرنسپل سیکرٹری اسفند یار رحیم مشائی اور صدر کے کئی دوسرے قریبی سیاست دان بھی اسی جماعت سے وابستہ ہیں۔

مہدی خزعلی اس بات پرمُصِر ہیں کہ صدر محمود احمدی نژاد نے مصلحت کی خاطراپنا نام تک تبدیل کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احمدی نژاد کا اصل (یہودی) نام "سابورجیان" ہے جو ان کی تاریخ پیدائش کی دستاویزات پر آج بھی موجود ہے۔ احمدی نژاد نے یہ نام تبدیل کب کیا، اس کے بارے میں بھی ان کے پاس مصدقہ ثبوت ہیں جو ان کے یہودی ہونے اور تبدیلی نام کی گواہی دیتے ہیں۔ مہدی خزعلی کا دعویٰ ہےکہ موجودہ ایرانی سرکردہ شیعہ رہ علماء بالخصوص آیت اللہ مصباح یزدی اور صدر کے مشیر محمد علی رامین بھی نسلا یہودی ہیں۔

خیال رہے کہ یہودیوں کا" انوسیہ" فرقہ مذہبی تعلیمات سے الگ تھلگ رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ اس گروہ کے وابستگان اعلانیہ مذہبی رسومات ادا نہیں کرتے تاہم انہیں مذہبی عقائد سے جڑے رہنے کی ممانعت نہیں۔ وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو کر عبادت بھی کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر محمود احمدی نژاد پر یہودی ہونےکے الزامات اور ان کا غیرمدلل جواب تین عشروں سے ایرانی ولایت فقیہ کے نظام کی تہہ میں اختلافات کے ابلتے لاوے کا اظہار ہے۔

ان الزامات سے ایک جانب یہ اشارہ ملتا ہے کہ خود ایرانی مذہبی گروہ اور مذہبی شخصیات ایک دوسرے کے سنگین مخالف ہیں بلکہ اس کشمکش نے ایران کے "شیعہ اسلامی انقلاب " پر کئی سوالیہ نشان مرتب کیے ہیں۔ ملک کے مذہبی و روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای کے حمایت یافتہ صدر احمدی نژاد نے مخالفین کا دلائل و براہین سے جواب دینے کے بجائے ان سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جس نے مذہبی اور مسلکی اختلافات کی خلیج کو اور بھی گہرا کیا ہے۔

نیوز لنک

!!!!!!!!!!!
!!!!!!!!!!!!!!

بس اتنا کہوں گا کہ جنکے مذہب میں شیعہ یھودیوں سے بدتر ہیں تو ان کو یہ ضرورت کیوں پڑی کہ جید علماء اور احمدی نژاد کو یہودی ثابت کریں؟؟!!!
اس سے صاف ظاہر ہے کہ بس ایران کی کامیاب سیاست اور جید علماء کی مستدل خدمات کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔۔۔

انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اسرائیل کے نابود ہونے سے کس کس کو تکلیف پہنچتی ہے۔۔۔۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
دلیل بھائی؟
دلائل تو بہت سارے ہیں:صرف چند ذکرکر رہا ہوں:
قرآن کو نہ ماننا بلکہ قرآن کی جگہ بقول شیعہ مصحف فاطمہ ہے جس میں قرآن سے زیادہ آیات ہے کو ماننا۔
اللہ کو چھوڑ کر غیراللہ کی عبادت کرنا۔
بارہ نیک لوگوں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ کائنات میں تصرف کر سکتے ہیں،حالانکہ وہ ایک پرکاہ کے بھی مالک نہیں۔
صحابہ کرام اور صحابیات کو گندی غلیظ گالیاں دینا اور انہیں کافر و جہنمی کہنا۔

شیعہ کا اصلی چہرہ دیکھئے۔فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھی ہے میں نے جہاں شیعہ اماں عائشہ رضی اللہ عنہ کو (نعوذباللہ ثم نعوذباللہ) ایک کپڑے پر جہنمی لکھ کر غبارے باندھ کر اڑا رہے ہیں اور ان کے ملعون بچے یہی کفریہ گیت گا رہے ہیں۔
او کافرو! تمہیں کیا پتہ کہ اماں عائشہ رضی اللہ عنہا تو جنتی ہے،امی کی عظمت کا اندازہ تو یہاں سے لگاؤ کہ جنت میں ہر عورت اپنے شوہر کے ساتھ ہو گی یہاں تک کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوں گی جبکہ ہماری ماں عائشہ رضی اللہ عنہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں گی۔

یا اللہ جو بھی تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ان صحابہ و صحابیات کے کردار پر کیچڑ اچھالے تو ان کی زبانوں میں کیڑے ڈال دے۔آمین

شیعہ کے کفر پر تو بہت ساری باتیں دلالت کرتی ہیں لیکن یہاں اختصار کے ساتھ چند باتوں کا تذکرہ کیا ہے۔کاش قادیانیوں کے ساتھ شیعہ کو بھی کافر قرار دیا جاتا۔
 
اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
دلائل تو بہت سارے ہیں:صرف چند ذکرکر رہا ہوں:
قرآن کو نہ ماننا بلکہ قرآن کی جگہ بقول شیعہ مصحف فاطمہ ہے جس میں قرآن سے زیادہ آیات ہے کو ماننا۔
اللہ کو چھوڑ کر غیراللہ کی عبادت کرنا۔
بارہ نیک لوگوں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ کائنات میں تصرف کر سکتے ہیں،حالانکہ وہ ایک پرکاہ کے بھی مالک نہیں۔
صحابہ کرام اور صحابیات کو گندی غلیظ گالیاں دینا اور انہیں کافر و جہنمی کہنا۔
پہلی 2 باتیں تو بلاااااادلیل ہیں یعنی سراسر جھوت ہے۔۔۔

تیسری بات: سوال کیا ملائکہ تصرف کرتے ہیں یا نہیں؟ کیا حضرت عیسی علیہ السلام مردے زندھ کرتے تھے یا نہیں ؟ جواب دیں پر اپنے عقیدے(یعنی غیر اللہ کسی بھی صورت میں تصرف نہیں کر سکتے۔۔۔)
کیا کسی چیز میں تصرف کے لیے اسکا مالک ہونا ضروری ہے؟

چوتھی بات: اولا گالی دینا کسی کو بھی حرام ہے گناہ کبیرہ ہے مگر کفر نہیں سوائے ان کے جن کو گالی دینے کو شریعت نے کفر قرار دیا ہے۔۔۔ تو صحابہ کو گالی دینا تم کفر سمجھتے ہو تو اپنے ہاتھوں سے لکھیں کہ
جو بھی صحابی کو گالی دے وہ کافر ہے۔۔۔
 
Top