بھائی ، مجھے کچھ کچھ اندازہ تھا کہ آپ نے جواب میں کیا لکھنا ہے :)
اور جو مجھے بھی پتا ہے اور اس پر مجھے آپ سے اختلاف بھی نہیں ۔۔۔ کچھ گوگل سرچ آپ میری آئی ڈی اور لفظ "ایران" کے ساتھ کر لیں تو آپ کو بھی پتا چل جائے گا کہ جو باتیں آپ نے اپنے اس دوسرے مراسلے میں لکھی ہیں تقریبا تقریبا وہی میں نے بھی ایک اور فورم پر کی تھیں ۔۔۔۔ :)
ہمیں ایران سے چاہے لاکھ نظریاتی اختلاف سہی مگر یہ ایک فیکٹ ہے کہ مسلم ممالک میں سے امریکہ کو آنکھیں دکھانے والا یہ واحد ملک ہے اور سلمان رشدی جیسے ملعون کے خلاف فتویٰ دینے میں بھی اسی ملک نے پہل کی تھی ۔۔۔۔
میرے خیال سے ۔۔۔ اسرائیلی میڈیا کی بنیاد پر "بھائی بھائی" والی سرخی جمائی نہیں جا سکتی ہاں اگر فیس بکی اقدام ایران کے کسی طبقے کی طرف سے ہوتا تو شاید ایسا عنوان نامناسب نہ لگتا۔ ویسے عنوان سے متعلق "سوالیہ نشان" والی بات پر مجھے آپ سے اتفاق ہے۔ معذرت کہ شاید میں نے پہلے دھیان نہ دیا ہو ۔۔۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ خمینی انقلاب کے فورا" بعد ایران میں ٢٠٠ دو سو سے زائد سنی علماء کو پھانسی دے دی گئی تھی کہ یہ "شاہ کے وفادار" ہیں۔
میری معلومات کے مطابق یہ خبر مولانا امیر حمزہ کی ایک کتاب (سفرنامہ ایران) میں بھی بیان ہوئی ہے۔