• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک بہت بڑا شبہہ ہے تصویر کے حوالے سے اسکا حل بھی سمجھ لیں. شیخ محترم رفیق طاہر صاحب

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
ان ویڈیوز کے فوائد سے انکار نہیں! لیکن بات حلت وحرمت کی ہے. میں بھی وہی کہوں گا جو اللہ نے شراب اور جوئے کے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے فرمائی:
(يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا ۗ) [سورة البقرة : 219]
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
شیخ محترم جزاک اللہ خیر!
اوپر ذکر کردہ علماء کرام میں سے شیخ توصیف الرحمان کی وڈیوز میں اکثر دوسرے فرقوں کے مولویوں کی تقاریر کے بھی کلپس (ثبوت کے طور پر) لگائے جاتے ہیں، جس سے حق اور زیاده نکھر کر سامنے آجاتا ہے.
ایسی صورت میں آپ کیا تجویز کریں گے؟
فتنہء تصویر کے دور سے قبل حق کو نکھارنے کا جو طریقہ تھا آج بھی اسے ہی اپنائیے وہی حق ہے. فماذا بعد الحق الا الضلال
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ان ویڈیوز کے فوائد سے انکار نہیں! لیکن بات حلت وحرمت کی ہے. میں بھی وہی کہوں گا جو اللہ نے شراب اور جوئے کے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے فرمائی:
(يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا ۗ) [سورة البقرة : 219]
شیخ محترم مجھے آپ کی اس جواب پر شیخ محترم عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ یاد آ گئے کیونکہ ان کا بھی موقف تصویر اور ویڈیو کے بارے میں بالکل آپ کی طرح ہے -
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ان ویڈیوز کے فوائد سے انکار نہیں! لیکن بات حلت وحرمت کی ہے. میں بھی وہی کہوں گا جو اللہ نے شراب اور جوئے کے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے فرمائی:
(يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا ۗ) [سورة البقرة : 219]
شیخ صاحب ! اللہ تعالی کے بارے میں لفظ ’’ اعتراف ‘‘ استعمال کرنا کیسا ہے ؟
 
رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
شیخ صاحب ! اللہ تعالی کے بارے میں لفظ ’’ اعتراف ‘‘ استعمال کرنا کیسا ہے ؟
درست ہے.
کیونکہ یہ اعتراف انکار کے بعد نہیں اور نہ ہی کسی جرم کا اعتراف ہے!
بالکل یہی سوال "مذاق" کے بارہ میں بھی کیا جاتا ہے. اسی طرح کچھ دیگر الفاظ کے بارہ میں بھی.
در اصل سائل کے نہاں خانہء دماغ میں "تشبیہ" کا مرض چھپا ہوتا ہے جس سے سائل بسا اوقات خود بھی بے خبر ہوتا ہے.
بس اسی مرض کا علاج ہو جائے تو سوال پیدا ہی نہیں ہوتا.
خوب سمجھ لیں
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ضرورت كى بنا پر جسم كے كچھ حصہ كى تصوير بنانے كا جواز
تصوير كا حكم كيا ہے ؟
اور كيا كيمرہ كى فوٹو اور مجسمہ سازى ميں فرق ہے، اور كيا انسان كے پورے جسم كى تصوير يا جسم كے كسى حصہ مثلا چہرہ يا سينہ وغيرہ كى تصوير ميں فرق ہے ؟

الحمد للہ:

الحمد للہ يہ كسى پر مخفى نہيں كہ تصوير اور فوٹو جاہلت كے قابل مذمت اعمال ميں شامل ہوتا ہے، جس كى شريعت اسلاميہ نے مخالفت كى ہے، اولا صريح احاديث ميں تواتر كے ساتھ اس كى ممانعت آئى ہے، اور ايسا كرنے والے پر لعنت كى گئى ہے، اور اسے جہنم ميں شديد قسم كے عذاب كى وعيد سنائى گئى ہے، جيسا كہ ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما كى درج ذيل حديث ميں ہے:

" ہر مصور كے ليے جہنم ميں ہر تصوير كے بدلے ايك جان اور نفس بنايا جائيگا جس سے اسے جہنم ميں عذاب ديا جائيگا "

اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے روايت كيا ہے.

اور سارى ذى روح مخلوق كو شامل ہے، جس ميں آدمى وغيرہ سب شامل ہوتے ہيں، اور مجسدہ اور غير مجسدہ يعنى جسم اور غير جسم والى تصوير ميں كوئى فرق نہيں، چاہے وہ كسى آلہ كے ساتھ اتارى گئى ہو يا پھر رنگ اور نقش و نگار وغيرہ كے ساتھ بنائى گئى ہو يہ سب احاديث كے عموم ميں شامل ہے.

اور جس كسى كا گمان يہ ہے كہ كيمرہ سے بنائى گئى فوٹو ممانعت كے عموم ميں شامل نہيں، بلكہ ممانعت جسم والى يعمى مجسمہ يا پھر جس كا سايہ ہو اس كے ساتھ مخصوص ہے، تو اس كا يہ گمان باطل ہے، كيونكہ اس سلسلہ ميں احاديث عام ہيں، اور تصوير ميں فرق نہيں كيا گيا.

اور پھر علماء كرام نے صراحت كے ساتھ بيان كيا ہے كہ كيمرہ وغيرہ كے ساتھ بنائى گئى تصوير كو بھى ممانعت عام ہے، مثلا امام نووى اور حافظ ابن حجر وغيرہ نے اس كى صراحت كى ہے.

اور عائشہ رضى اللہ تعالى كے پردے كے قصہ والى حديث اس سلسلہ ميں بالكل صريح ہے، اور اس حديث سے وجہ الدلالت يہ ہے كہ: اس پردہ ميں جو تصاوير تھيں وہ مجسمہ نہيں تھيں، بلكہ وہ تو كپڑے ميں صرف نقوش تھے، ليكن اس كے باوجود نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اسے اللہ تعالى كى مخلوق پيدا كرنے كے مقابلہ كرنےميں شمار كيا.

ليكن اگر تصوير پورى نہ ہو، مثلا چہرے اور سر كى تصوير يا سينہ وغيرہ كى تصوير، اور تصوير سے وہ چيز زائل كر دى گئى ہے جس كے ساتھ زندگى باقى نہيں رہتى، تو اكثر فقھاء كى كلام كے مطابق اس كى اجازت ہے، اور خاص كر جب اس طرح كى تصوير كى اجازت ہو، يعنى جسم كے بعض حصہ كى تصوير.

بہر حال بندے كو اللہ تعالى كا ہر حال ميں حسب استطاعت اللہ تعالى كا تقوى اختيار كرنا چاہيے، اور اللہ تعالى اور اس كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم كے منع كردہ امور سے اجتناب كرتے رہنا چاہيے.

اللہ تعالى كا فرمان ہے:

( اور جو كوئى بھى اللہ تعالى كا تقوى اور پرہيزگارى اختيار كرتا ہے اللہ تعالى اس كے ليے نكلنے كى راہ بنا ديتا ہے، اور اسے روزى بھى وہاں سے ديتا ہے جہاں سے اسے گمان بھى نہيں ہوتا ) الطلاق ( 2 - 3 ). .

ماخوذ از: فتاوى فضيلۃ الشيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ.

http://islamqa.info/ur/13633
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
كانفرنس اور پروگرام كى ويڈيو بنانے كا حكم !!!

پروگرامز اور كانفرنسز كى ويڈيو بنانے كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ:

شيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ سے يہ سوال دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:

" كانفرنس اور اسلامى پروگرام جس ميں دعوت الى اللہ دى گئى ہو كى تصوير بنانے ميں عام مصلحت كى اميد ہو جب اس ميں ديكھا جائے كہ اس ميں مصلحت زيادہ ہے، اور اس تصوير كے نتيجہ ميں خير و بھلائى اور لوگوں كو فائدہ ہوگا.... اور وہ اس پروگرام اور كانفرنس سے فائدہ مند ہونگے تو ان شاء اللہ اس ميں كوئى حرج نہيں " انتہى.

ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 4 / 367 )

http://islamqa.info/ur/31780
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ان ویڈیوز کے فوائد سے انکار نہیں! لیکن بات حلت وحرمت کی ہے. میں بھی وہی کہوں گا جو اللہ نے شراب اور جوئے کے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے فرمائی:
(يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ ۖ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا ۗ) [سورة البقرة : 219]
لوگ آپ سے شراب اور جوئے کا مسئلہ پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیجئے ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے (١) اور لوگوں کو اس سے دنیاوی فائدہ بھی ہوتا ہے، لیکن ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت زیادہ (٢)

شیخ محترم آپ کے اس جواب میں کچھ اشکال میرے ذہن میں آ رہے ہیں - آپ سے شیئر کرنا چاھتا ہو تا کہ میری اصلاح ہو جائے -

شیخ ھائی لائٹ کی ہوئے ترجمہ کی وضاحت کر دیں

اس آیات میں اللہ نے جو فائدہ کی بات کی ہے کیا اس میں ہر انسان اپنے فائدہ کے بارے میں نہیں سوچتا ہے - جبکہ دینی دروس کی جو ویڈیو بنائی جاتی ہے - اس میں لوگوں کی رہنمائی کے لئے بنائی جاتی ہے نا کہ اپنے فائدہ کے لئے -

شیخ آج جب کے باطل چاہے وہ کافر ہو یا اسلام کے باطل عقائد والے فرقے وہ اپنی باطل دعوت کے لئے ہر ذرائع کو وہ استعمال کر رہے ہیں - چاہے وہ ٹی وی چینل ، یا پھر سوشل میڈیا ، یا پھر پرنٹ میڈیا کیا آج کے دور میں ھمیں اپنی دعوت کے لئے ان ذرائعوں کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں - کیونکہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں لوگ آڈیو تو بالکل نہیں سنتے اور نا ہی ریڈیو کو سنتے ہیں ھم ٹی وی کے ذریعے کرڑوں لوگوں تک اسلام کی دعوت پیش بھی کر سکتے ہیں اور باطل کا رد بھی

جیسے - مدنی ٹی وی ، کیو ٹی وی

شیخ پیس ٹی وی کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی اصلاح ہوئی اور کتنے ہی غیر مسلم اسلام میں داخل ہوئے ہیں -

ایک ویڈیو شیئر کر رہا ہو - اس ویڈیو کو صرف دیکھنے کے بعد ہی کتنے لوگ اسلام میں داخل ہوئے ہیں - شیخ اس ویڈیو کے دیکھنے کے بعد آپ اس ویڈیو پر ضرور کمنٹس کرے -

ایک سائنٹسٹ کا اسلام قبول کرنے کا واقعہ

ﷲ اکبر
ویڈیو میں دیکھیں ایک سائنٹسٹ کی زبانی میں :

مسلمان کیوں ہوا کیسے ہوا وہ کیا حقائق تھے جس کی بناء پر میں نے باطل نظریہ چھوڑا اور آخر میں دعا بھی کی کہ یا ﷲ زندہ رکھ تو اسلام پر رکھ اور ﷲ صراط المستقیم پر چلائے - آمین

http://forum.mohaddis.com/threads/ایک-سائنٹسٹ-کا-اسلام-قبول-کرنے-کا-واقعہ-اﷲ-اکبر-ویڈیو-میں-دیکھیں.20068/

@کنعان بھائی کیا آپ اس ویڈیو کا ترجمہ کر سکتے ہیں

اور آخر میں اس فتویٰ کی بھی وضاحت کر دے - جزاک اللہ

كانفرنس اور پروگرام كى ويڈيو بنانے كا حكم !!!

پروگرامز اور كانفرنسز كى ويڈيو بنانے كا حكم كيا ہے ؟

شيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ سے يہ سوال دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:

" كانفرنس اور اسلامى پروگرام جس ميں دعوت الى اللہ دى گئى ہو كى تصوير بنانے ميں عام مصلحت كى اميد ہو جب اس ميں ديكھا جائے كہ اس ميں مصلحت زيادہ ہے، اور اس تصوير كے نتيجہ ميں خير و بھلائى اور لوگوں كو فائدہ ہوگا.... اور وہ اس پروگرام اور كانفرنس سے فائدہ مند ہونگے تو ان شاء اللہ اس ميں كوئى حرج نہيں " انتہى.

ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ( 4 / 367 )
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ایک اور ویڈیو جس نے مجھے رلا دیا - کس اس طرح کی ویڈیو غیر مسلموں پر اثر نہیں کرتی - خاص طور پر 7۔30 منٹ کے بعد والی ویڈیو

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
میں نے یہ نہیں کہا کہ تصویر میں صرف دنیاوی منفعت ہے. دینی منفعت بھی ہو تب بھی یہ حرام ہی رہے گی. کیونکہ حرمت منصوص علیہا ہے
 
Top