• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک دینی بہن کی صحتیابی کے لیے دُعا

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-


ایک دینی بہن کی صحتیابی کے لیے دُعا

اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین۔

ہماری ایک دینی بہن جو کہ ایک عرصہ سے کینسر جیسی بیماری میں مُبتلا ہیں ، کافی عرصے سے وہ اس تکلیف کو بہت بہادری اور حوصلہ سے جھیل رہی ہیں۔ داد دیتا ہوں ان کے حوصلے کو جس جرات سے انہوں نے اس بیماری کو برداشت کررہی ہیں۔ ہماری یہ دینی بہن اردو مجلس کی ایک رُکن ہیں اور ماشاءاللہ بہترین اخلاق کی مالکہ ہیں اور بہت ہی ہنس مُکھ اور صاف دل کی ہیں۔ ہمیشہ دوسروں کے لیے اچھا کرنے کی سوچتی ہیں اور ہمیشہ دوسروں کے لیے دل کھول کر دُعائیہ کلمات کہتی رہتی ہیں۔ مجھے فخر ہے خود پر کہ میں ان کا بھائی اور وہ میری بہن ہیں۔ اس بہن سے دو بار مُلاقات ہو چُکی ہے ملتے وقت انہوں نے اتنی اپنائیت اتنی دی کہ لگتا ہی نہیں تھا کہ ہم لوگوں سے پہلی بار ملنے آرہی ہیں۔

پچھلے دنوں ان کا آپریشن تھا کہ جو کہ اللہ تعالی کے فضل سے کامیاب ہو گیا ، مگر ابھی ان کی فائنل رپورٹ آج آنی تھی ، آپ تمام بہن بھائیوں سے درخواست ہے کہ پلیز ہماری اس بہن کے لیے دُعا کریں کہ اللہ تعالی انہیں جلد از جلد صحت یاب کر دے اور ان کی آنےو الی رپورٹس ہر لحاظ سے تسلی بخش ہوں آمین۔


 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالیٰ ہماری بہن کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔
ان کی آنے والی رپورٹ تسلی بخش ۔
اللہ ان سے مزید دین کا کام لے اور انکی زندگی میں برکت عطا فرمائے ۔آمین
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آمین یارب العالمین
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس بہن کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔ اور ہر طرح کی تکلیف سے نجات عطا فرمائے۔ وہ میری بھی محسن ہیں۔ اور میں نے ان کے اخلاق، دین سے لگاؤ اور حوصلہ مندی کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ بڑی باہمت ہیں۔ اس موذی تکلیف کے باوجود تمام کام بڑی مستعدی سے اور وقت پر کرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے تک چین نہیں کرتیں۔ چھوٹے بڑے اور غریب و امیر کی تفریق سے اللہ تعالی نے انہیں بے نیاز کر رکھا ہے۔
ما شاء اللہ۔ ان کا ایک بیٹا حافظ قرآن بھی ہے اور بہت عمدہ قرأت کا ملکہ بھی حاصل ہے۔
انتہائی شریف اور سلجھے ہوئے سلیقے کے مالک ہیں۔
اللہ تعالی انہیں ہر طرح کی خیر و برکت عطا فرمائے۔ اورہر دکھ درد تکلیف اور پریشانی سے انہیں بچا لے۔ آمین یارب العالمین۔ جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور اپنے دین کا کام زیادہ سے زیادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔
 
Top