• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک سلفی فورم پر ناصبیت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
سلفی کے بھیس میں ناصبی
’’اردو مجلس فورم‘‘کو عموماً سلفیوں کا فورم گردانا جاتا ہے لیکن اس کے موجودہ منتظمین میں سے بعض کم علم اور جھگڑالو قسم کے لوگ ناصبیت سے شدید متاثر ہیں؛چناں چہ انھوں نے بدنام زمانہ ناصبی محمود عباسی کے متعدد مضامین فورم کے زمرۂ تاریخ اسلام میں پوسٹ کر رکھے ہیں؛ان میں ’’قتل عمار بن یاسرؓ ‘‘کے زیر عنوان اس کے ایک مضمون پر جو باطل تاویلوں کا بد ترین شاہ کار تھا، میں نے ایک مختصر سا تبصرہ کیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ’’ اہل سنت میں اس پر قطعاً دو رائیں نہیں کہ امام علی علیہ السلام کا موقف مبنی برحق تھا جب کہ محمود عباسی ناصبی اور بدعتی قلم کار تھا جس کے مضمونوں پر یہاں داد و تحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔‘‘اس پر فورم کی ’’مجلس علما ‘‘ کی ایک زبان دراز اور احمق رکن نے مجھے طعنے اور کوسنے دینا شروع کر دیے؛میں نے جب اس کی ناشایستگی کی جانب توجہ دلائی تو ارباب فورم کی ہمت جواب دے گئی اور مجھے بلاک کر دیا گیا۔حالاں کہ ان مرکب جاہلوں کو یہ معلوم نہیں کہ محمود احمد عباسی کو محدث حافظ ز بیر علی زئی رحمہ اللہ اور ڈاکٹر ابو جابر عبداللہ دامانوی حفظہ اللہ ایسے کبار علماے اہل حدیث نے منکر حدیث اور ناصبی قرار دے رکھا ہے لیکن یہ از راہِ جہالت اس کے باطل افکار کی نشرواشاعت کیے جا رہے ہیں اور کبر و غرور کا عالم یہ ہے کہ جب انھیں اس پر متنبہ کیا گیا تو سیخ پا ہو گئے اور بجاے اصلاح کے ہٹ دھرمی اور ضد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے غلط رویے پر اڑ کر رہ گئے ۔اللہ تعالیٰ انھیں ہدایت دے جو سلفیت کے نام پر ناصبیت کا پرچار کر رہے ہیں اور علمی بحث کے بجاے ذاتیات پر طعن و تشنیع کرنے لگتے ہیں۔
اس کالنک جہاں بات ہوئی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میرے خیال میں اس موضوع کو مقفل کر دینا چاہیے؛اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رضا کے مطابق خدمت دین کی توفیق مرحمت فرمائے؛آمین
@خضر حیات
فریق مخالف سے احباب اگر اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہتے ہیں، تو ان کو موقعہ ملنا چاہیے۔؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
صبح سے کچھ مصروفیت تھی ، ابھی اردو مجلس ، محدث فورم ، فیس بک تینوں جگہوں پر اس موضوع کو دیکھا ہے ، محسوس یہی ہوا ہے کہ اس ’’ تو تکار ‘‘ میں کسی فورم کی انتظامیہ کا کوئی ہاتھ نہیں ، صرف بعض اراکین ہیں ، جن کی وجہ سے یہ معاملہ طول پکڑ گیا ہے ۔
ہاں اردو مجلس کی خاتون رکن اگر انتظامیہ میں بھی شامل ہے ، تو الگ بات ہے ۔
امام علی علیہ السلام
میرے خیال میں شاید آپ پہلے سنی ہوں گے جو فورم پر ’’ علی علیہ السلام ‘‘ لکھ رہے ہیں ۔
ورنہ باقاعدہ اس موضوع پر مباحثہ ہو چکا ہے کہ صحابہ کے نام کے ساتھ ’’ رضی اللہ عنہ ‘‘ اور ’’ علیہ السلام ‘‘ انبیاء کے ناموں کے ساتھ لکھنا ہی درست ہے ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
فریق مخالف سے احباب اگر اپنا نقطہ نظر پیش کرنا چاہتے ہیں، تو ان کو موقعہ ملنا چاہیے۔؟
اتنے اہم موضوع پر ایک فریق نے اپنا موقف ’’ بڑی عقیدت سے واشگاف ‘‘ بیان کیا ہے ۔۔
اب دوسرے فریق کو جواب کا موقع نہ دیا گیا تو یہ انصاف کے خلاف ہوگا ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
میرے خیال میں شاید آپ پہلے سنی ہوں گے جو فورم پر ’’ علی علیہ السلام ‘‘ لکھ رہے ہیں ۔
ورنہ باقاعدہ اس موضوع پر مباحثہ ہو چکا ہے کہ صحابہ کے نام کے ساتھ ’’ رضی اللہ عنہ ‘‘ اور ’’ علیہ السلام ‘‘ انبیاء کے ناموں کے ساتھ لکھنا ہی درست ہے ۔
بہت اچھی بات ہے کہ محترم طاہر اسلام صاحب نے ’’ علیہ السلام ‘‘ کو حذف کرنے کا خود ہی کہہ دیا ۔
اسی طرح لفظ ’’ امام ‘‘ پر بھی وہ اگر نظر ثانی فرمالیں ۔۔تو قارئین غلط فہمی سے محفوظ رہیں گے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے حالات و مشاجرات کی تفاصیل جاننے کیلئے جس طرح محمود عباسی ناصبی پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا،
اسی طرح ابو الحسن ندوی پر اعتماد بھی نقصان دہ ہے ۔
۔
ہم نے ندوی صاحب کی ’’ المرتضی ‘‘ کئی دفعہ پڑھی ،وہ تمام ’’ نازک ‘‘ مواقع تاریخی نصوصکو تحقیق کے ساتھ
پیش کرنے کی بجائے عامیانہ نقطہ نظر کی روایت پیش کرکے کسی ’’ استاذ عباس محمود العقاد ‘‘ کی عبارت فیصلہ کن محاکمہ کی حیثیت سے پیش کرکے واہ واہ کر لیتے ہیں ۔

شہادت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے وہ قاتلین کے نام بتانے سے پورا ’’ پرہیز ‘‘ دکھا کر نکل گئے ۔
اور سیدنا علی ؓ کی بیعت خلافت کے احوال بیان کرتے بڑی کامیابی سے ۔۔(هل تعلم من هو أول من بايع عليا ؟ ) کے سوال کو گول کر گئے۔
شاید مالک الاشتر و اعوانہ کا نام لیتے ہوئے ندوی صاحب ’’ شرما گئے ‘‘
ویسے بھی وہ صوفی منش آدمی ہیں ،ان سے ’’ اظہار حقیقت کی توقع ‘‘ عبث ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور جہاں تک بات ہے عبد الرشید نعمانی کی تو اس کی حقیقت جاننے کیلئے ان کا ۔۔سنن ابن ماجہ عربی کا مقدمہ۔۔ دیکھ لیا جائے،
اس مقدمہ میں نعمانی صاحب موصوف کا مسلک و منہج آشکار ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس لئے سلامتی کی راہ یہی ہے کہ تمام تاریخی نصوص کا براہ راست بغور مطالعہ کیا جائے ۔۔اور محدثین کے اصول جرح و تعدیل
اور ردو قبول کے معروف علمی قواعد پر پرکھا جائے ۔
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
لیجیے جناب میرے وہ کمنٹ جو ارباب فورم نے حذف کر دیے تھے:
’’عباسی صاحب ناصبی تھے .اس میں کوئی شبہ نہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا موقف مبنی بر صواب تھا اور ان کے مخالف صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کا اجتہاد مبنی بر خطا یا مرجوح تھا.یہ اہل سنت کا اجماعی موقف ہے.افسوس آج ایک ناصبی بدعتی کی لغویات پر داد وتحسین کے ڈونگرے برسائے جا رہے ہیں جو حقایق کو مسخ کرنے میں ید طولی رکھتا تھا..‘‘
اس کمنٹ پر اس عورت نے بد زبانی کی؛میں نے دفاع کیا تو مجھے بلاک کر دیا گیا؛اب دھوکا دینے کے لیے وہ کمنٹ ذکر نہیں کر رہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top