• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمۃ اللہ اور عید مبارک !
محدث فورم کے متعلق پہلے سے علم تو تھا مگر رجسٹریشن تاخیر سے ہو رہی ہے۔ شیخ کفایت اللہ اور شیخ سرفراز فیضی کا شکریہ کہ اس فورم کی طرف بھی متوجہ کیا۔ جمشید بھائی بھی ہمارے پرانے واقفکاروں میں سے ہیں۔
نیٹ کی دنیا میں یوں تو ہم کافی عرصہ سے ہیں۔ تفصیلی تعارف ہمارے بلاگ سے حاصل کیا جا سکتا ہے : میرا شہر لوگاں سے معمور کر!
امید ہے کہ یہاں اچھا وقت گزرے گا۔ فورم ساتھیوں کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارکباد قبول ہو۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
اہلا سہلامرحبا


آپ آئے بہارآئی


اس کا دوسرامصرعہ ہم اپنے بے تکلف ساتھیوں سے کہاکرتے تھے کہ


گلی کوچوں میں باڑھ آئی


ویسے آپ کو یہاں فورم پر دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ۔

ایک اشتہار کا ڈائیلاگ تھوڑی ترمیم کے ساتھ آپ کی خدمت میں پیش ہے

خوب جمے گارنگ
جب مل بیٹھیں گے تین یار
آپ میں اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
محدث فورم

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اہلاً و سہلاً مرحبا برادر۔۔۔
آپ تو غالباً اردو فورمز کی تاریخ سے بھی پرانی شخصیت ہیں۔ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے بالآخر محدث فورم کو رونق بخشی۔
جمشید صاحب تو ان دنوں خوب فارغ ہیں ، امید ہے کہ آپ کے ساتھ ذرا مصروف رہیں گے۔ ابتسامہ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,514
پوائنٹ
964
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اہلا وسہلا و مرحبا ۔
یقینا بہت خوشی ہوئی ہے آپ کی آمد پر ۔
اور اس سے بھی زیادہ اس بات پر کہ آپ ماشاء اللہ شیخ کفایت اللہ ، سرفراز فیضی اور جمشید صاحب جیسے اصحاب علم و دانش سے تعلق رکھتے ہیں ۔
آپ کے بلاگ سے تقریبا ایک عرصہ قبل صراط الہدی فورم کے توسط سے واقفیت ہوئی تھی ماشاءاللہ کافی ادبی قسم کی تحاریر نے محظوظ کیا ۔ اس کے بعد فیس بک پر اسی نام سے نظر آئے ۔
ایک بات جو کسی معمہ سے کم نہیں کہ جسطرح آپ نے یہاں اپنا بنیادی تعارف (نام وغیرہ ) نہیں کروایا اسی طرح کسی اور جگہ بھی یہ تفصیلات نہیں ملتیں چاہے وہ آپ کا بلاگ ہو یا فیس بک حساب ۔
اس کی کوئی خاص وجہ ؟
اللہ آپ کو افادہ و استفادہ کے بہترین مواقع نصیب فرمائے ۔ امید ہے تشریف لاتے رہیں گے ۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,332
پوائنٹ
180
یک بات جو کسی معمہ سے کم نہیں کہ جسطرح آپ نے یہاں اپنا بنیادی تعارف (نام وغیرہ ) نہیں کروایا اسی طرح کسی اور جگہ بھی یہ تفصیلات نہیں ملتیں چاہے وہ آپ کا بلاگ ہو یا فیس بک حساب ۔
اس کی کوئی خاص وجہ ؟
حیدرآبادی صاحب کہتے ہیں کہ ’’ہم باتاں نہیں کرتے‘‘
اورآپ ان کا نام وغیرہ پوچھ کر زبردستی ان کو ’’باتاں‘‘میں لگاناچاہتے ہیں
ویسے اتنی جلدی کیاہے ۔ فورم پر آئے ہیں توذراان کو دم لینے دیجئے کچھ مانوس ہوں گے تودھیر دھیرے کھلیں گے
اورکھل جائیں گے دوچارملاقاتوں میں​
ویسے مناسب ہوگا کہ کچھ مٹھائی کے ڈبے وغیرہ پوشیدہ طورپر ذاتی پیغام کے ذریعہ ان کی نذرکریں۔ شاید کچھ اگل دیں اورآپ کا معمہ حل ہوجائے (ابتسامہ)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,514
پوائنٹ
964
اصل میں میری طبیعت ہی کچھ اس طرح کی ہوگئی ہے کہ جب بھی کوئی اچھی چیز ، اچھا کام یا خوبصورت تخلیق و تحریر نظر سے گزرتی ہے فورا اس کے قائل یا کاتب کا تعارف حاصل کرنے کی طرف رجحان ہو جاتا ہے ۔
زمانہ کے ساتھ ساتھ جس طرح زنانہ ومردانہ رسم و رواج الٹ پلٹ کا شکار ہوئے اسی طرح شخصیات و مسمیات کے اخفاء و اظہار کے مواقع بھی ایک دوسرے کی جگہ لینے لگے ہیں ۔ اگلے زمانے میں مجہول ہونا ایک قسم کی جرح اور نقص تھا جبکہ آج کل درپردہ مختلف اسماء و القاب سے ایک ہی شخص مختلف نقطہ ہائے نظر پیش کرنے کو کمال سمجھنے لگا ہے ۔
خاص طور پر یہ بلاگز اور فورمز کی دنیا تو اس حوالے سے خاصی وسیع واقع ہوئی ہے بعض حضرات تو اس سلسلے میں اتنے محنت کرتے نظرآتے ہیں کہ ایک ایک جگہ پر بلکہ پورے پورے موضوع کو بلا شرکت غیر مناظرانہ انداز میں چلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
خدانخواستہ حیدر آبادی صاحب کے بارے میں ہم ایسا گمان نہیں رکھتے بلکہ ان کے بارے میں جاننے کی وجہ صرف یہ ہے کہ ان کی طرف سےکوئی فائد ہ آگے پہنچاتے ہوئے سند میں مجہول کی بجائے کوئی معروف شخص آئے ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,412
پوائنٹ
562
خوش آمدید حیدرآبادی صاحب یا صاحبہ (ابتسامہ)
جب تک آپ اپنا مکمل تعارف نہیں کروا دیتے، ہمیں کیا پتہ چلے گا کہ آپ یہاں آئے ہیں یا آئی ہیں :)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,101
پوائنٹ
1,155

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
احباب کے خلوص و محبت کا شکریہ۔ خصوصاً جمشید بھائی ، شاکر بھائی اور خضر حیات بھائی۔
احباب تھوڑی محنت کر لیتے تو احقر کے متعلق تفصیلات مل ہی جاتیں۔ حالانکہ شاکر بھائی کا یہ جملہ کافی ہونا چاہئے تھا :P
آپ تو غالباً اردو فورمز کی تاریخ سے بھی پرانی شخصیت ہیں۔
برسبیل تذکرہ فقرہ کا تعلق عمر سے بالکل نہیں ہے۔ ممبئی والے شیخ کفایت اللہ ، سرفراز فیضی کے علاوہ لندن والے عتیق الرحمٰن اور سعودی والے ڈیزائنر اعجاز پٹھان بھائی وغیرہ سے جب دوبدو ملاقاتیں ہیں (پچھلے سال جمشید بھائی سے بھی ملاقات ہوتے ہوتے رہ گئی کہ درمیان میں بس دو چار ہاتھ یعنی کہ کوئی دس پندرہ کیلومیٹر فاصلہ حائل رہ گیا تھا :) ) تو مجہول شخصیت کی عرفیت کا ٹھپہ بھی غریب پر ، امید واثق ہے کہ نہیں لگے گا۔
ایک بار پھر عرض خدمت ہے کہ تھوڑا وقت نکال کر غریب کے بلاگ کا مطالعہ کر لیں انشاءاللہ افاقہ ہوگا : میرا شہر لوگاں سے معمور کر ‫!
کوئی تین سال قبل ناچیز کا انٹرویو بھی یہاں (حیدرآبادی سے شناسائی) شائع ہوا تھا ۔۔۔۔ چلئے بسہولت روی کچھ کاپی پیسٹ کر دیتے ہیں ۔۔۔۔
- کیا ہم آپ کا اصل نام جان سکتے ہیں؟
@ انگریزی ادب کے ایک مفکر اعظم جنہیں ہمارے حیدرآباد میں “ولی میاں شیخ پیر” کے لقب سے جانا جاتا ہے ، نے فرمایا ہے کہ :
نام میں کیا رکھا ہے، گلاب کو کسی نام سے پکارو ، خوشبو ہی دے گا۔
ہمارے پرانے بلاگ پر یہ جواب سن کر ایک قاری نے لکھا تھا کہ : “حیدرآبادی” کے نِک سے علاقائی تعصب کی بُو آتی ہے جبکہ آپ کے خیالات عموماً یونیورسل محسوس ہوتے ہیں۔
اب اس کے جواب میں ہمارا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان علامہ اقبال (رحمہ اللہ) کے اس شعر پر ہے ‫:
ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے
جو پیرہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے

- آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟
@ جائے پیدائش : حیدرآباد (انڈیا) اور حالیہ مقام : سعودی عرب

- کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟
@ حیدرآباد کی مشہور جامعہ عثمانیہ سے بی-ای (سول انجینرنگ)۔ اور اسی لحاظ سے اپنے آپ کو “عثمانین” کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں (بالکل ویسے ہی جیسے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اپنے آپ کو “علیگ” کہتے ہیں)۔
خاندانی پس منظر ۔۔۔ ہممم ۔۔۔ حیدرآباد کے ایک معروف گھرانے سے تعلق ہے جس کے بیشتر افراد اردو شعر و ادب اور اردو خطاطی کے حوالے سے مشہور ہیں۔ عمر عزیز کے ساڑھے تین دہے گزار چلا ہوں ، شادی شدہ ہوں اور اللہ تبارک تعالیٰ نے اولاد کی نعمتوں سے بھی فیضیاب کر رکھا ہے ، الحمدللہ۔

- آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
@ علامہ اقبال علیہ الرحمة فرما گئے ہیں :
میری زندگی کا مقصد ترے دین کی سرفرازی
اور دین میرے نزدیک مذہبی پیشواؤں کا علم و فضل نہیں بلکہ قرآن و حدیث کا علم بذریعے سلف الصالحین کا فہم ۔
ایک خواہش تو ہے ۔۔۔۔ شاید ٹیکنالوجی کی ترقی کبھی اسے پورا بھی کر جائے ۔۔۔۔ کہ جو کچھ خیالات ہمارے ذہن میں آتے ہیں وہ زبان کو ادائیگی کی یا ہاتھوں کو کمپوزنگ کی زحمت دئے بغیر یا تو کمپیوٹر میں محفوظ ہو جائیں یا موبائل میں۔
 
Top