• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بتاو منع کہاں ہے ؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم !

بتاو منع کہاں ہے ؟

اعجاز علی شاہ !

اہل بدعت کو جب کہاجاتا ہے کہ عید میلاد، گیارویں شریف اور دیگر عرس وغیرہ اسلام میں نئے امور ہیں اور ان کا اسلام نے حکم نہیں دیا تو فورا کہہ دیتے ہیں کہ بتاو ! منع کہاں ہے ؟

ایک چھوٹا سامکالمہ حاضر خدمت ہے ۔

بدعتی کا ایک بیٹا قرآن و سنت سے متاثر ہوکر کچھ سوالات کرتا ہے اپنے باپ سے۔

بیٹا: ابو جان عید میلاد کو تو صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم) ، تابعین اور تبع تابعین (رحمھم اللہ ) کسی نے نہیں منایا تو ہم کیوں مناتے ہیں ؟

باپ: بتاو منع کہاں ہے ؟

بیٹا: اسی طرح گیارویں شریف کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہم کیوں مناتے ہیں جبکہ مدینہ میں بھی ایسا نہیں ہوتا؟

باپ: بتاو منع کہاں ہے ؟

بیٹا: دعا گنج العرش، درود لکھی، درود تاج ، درود تنجینہ وغیرہ درود تو خالص دیسی ہیں جبکہ مکہ و مدینہ میں تو کسی کو پتہ ہی نہیں ان کا ؟

باپ: بتاو منع کہاں ہے؟

بیٹا: جو اتنے لمبی وظائف جن کو ۵۰۰۰ مرتبہ پڑھنے کا ہمیں کہا جاتاہے وہ بھی کتاب و سنت میں نہیں ؟ کیا اصلی وظائف نہیں ہیں مجھے تو اردو مجلس پر پورا سیکشن ملا جہاں پر تمام مستند اذکار موجود ہیں۔

باپ: بتاو منع کہاں ہے؟

اگلے روز بیٹا اپنے باپ سے مخاطب ہوکر کہتا ہے۔

بیٹا: ابو جی میں نے آج اپنی برتھ ڈے منانی ہے کیک کاٹے جناب ۔

باپ: کیوں منانی ہے ؟

بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟

باپ: ؟؟؟؟؟

بیٹا: اور ہاں مجھے پیسے دیں میں نے بکرا ذبح کرنا ہے یکم محرم کو نئے سال کی خوشی میں!

باپ: کیوں یکم محرم کو بکرا ذبح کرنا ہے کوئی دلیل ؟

بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟

باپ: ؟؟؟؟؟

بیٹا: ابو جی میں نے آج فجر کی نماز میں ۳ رکعات سنتیں پڑھی اس کے بعد ۳۵ مرتبہ سبحان اللہ ، ۳۵ مرتبہ الحمد للہ اور ۳۶ مرتبہ اللہ اکبر پڑھا!

باپ: بالکل غلط کیا ثابت تو ۲ رکعت ہیں ایک رکعت کیوں زیادہ کی اور تسبیحات بھی غلط ہیں کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نہیں پڑھا!

بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟

باپ: ؟؟؟؟؟

بیٹا: اور ہاں مجھے پیسے چاہیے بسنت کیلئے !

باپ: بسنت کیوں منارہے ہو؟

بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟

باپ: ؟؟؟؟؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
منع کی دلیل : صحیح مسلم سے !

" جس كسى نے بھى كوئى ايسا عمل كيا جس پر ہمارا امر نہيں تو وہ مردود ہے "

صحيح مسلم حديث نمبر ( 1718 ).

اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کامل واکمل نازل کیا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

((اَلْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلٰمَ دِیْناً)) [المائدۃ:۳]

’’آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیااور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضا مند ہو گیا ۔‘‘

دوسری جگہ فرمایا:

((أَمْ لَھُمْ شُرَکَآئُ شَرَعُوْا لَھُمْ مِنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَأْذَنْ بِہٖ اللّٰہُ وَلَوْ لَا کَلِمَۃُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَھُمْ وَاِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَھُمْ عَذَابٌ أَلِیْمٌ))[الشوری:۲۱]

’’کیا ان لوگوں نے ایسے (اللہ کے)شریک (مقرر کر رکھے)ہیں جنہوں نے ایسے (احکام )دین مقرر کر دئیے ہیں جو اللہ کے فرمائے ہوئے نہیں ہیں۔اگر فیصلے کے دن کا وعدہ نہ ہوتا تو (ابھی ہی)ان میں فیصلہ کر دیا جاتا ۔یقینا ان ظالموں کے لئے ہی درد ناک عذاب ہے۔‘‘

اور نبی ﷺ نے فرمایا۔

خبردار!تم دین میں نئی ایجادات سے باز آجاؤ،بیشک ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔

[ابوداؤد،ترمذی]

نبی ﷺ ان کلمات کو اپنے ہر خطبہ کے اندر پڑھا کرتے تھے۔جب دین کامل واکمل ہے اور اس میں کسی قسم کا نقص نہیں تو نئی چیز لانے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔
 
Last edited:
شمولیت
دسمبر 08، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
جناب والا! اسی مکمل دین والے قرآن مجید میں ہی یہ آیت موجود ہے کہ:وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا۔اور جس سے رسول تم کوروکے تواُس سے رُک جاو۔(سورۃ الحشر:7)۔
اب فرمائیں کہ جس جس بات کوتم لوگ ممنوع سمجھتے ہو ،تو اُس اُس بات کے متعلق ہم تم سے یہ کیوں نہ پوچھیں کہ اللہ ورسول نے اِس اِس بات سے کہاں منع کیاہے؟ اور جب اللہ ورسول نے منع نہ کیاہو توتم منع کرکے اللہ ورسول سے آگے بڑھنے والے کون ہو؟
 
بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ
 
شمولیت
دسمبر 08، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
21
فخذوہ کے الفاظ سے یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ آپ لوگوں کواللہ ورسول کی غیرممنوع باتوں سے منع کرنے اور اللہ ورسول سے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہوگیا ہے؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
فخذوہ کے الفاظ سے یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ آپ لوگوں کواللہ ورسول کی غیرممنوع باتوں سے منع کرنے اور اللہ ورسول سے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہوگیا ہے؟
اور تمہیں جو کچھ رسول دیں اسے لے لو اور جس سے منع کریں رک جاؤ (الحشر:۷)

جشن عید میلاد النبی ﷺ منانا کیسا ہے ؟ جانیئے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے

لنک

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک وہی ہے نا جو یزید پلید کو حق پر کہتا ہے، ایسے نائیک تمہیں مبارک
علی علی علی صاحب کا جواب بھی دے دیں
فخذوہ کے الفاظ سے یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ آپ لوگوں کواللہ ورسول کی غیرممنوع باتوں سے منع کرنے اور اللہ ورسول سے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہوگیا ہے؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک وہی ہے نا جو یزید پلید کو حق پر کہتا ہے، ایسے نائیک تمہیں مبارک
اس بات کا موضوع سے کوئی تعلق نہیں ، امید ہے ، ایک آدمی کی نا سمجھی کی وجہ سے موضوع تبدیل نہیں ہوگا ۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
جناب والا! اسی مکمل دین والے قرآن مجید میں ہی یہ آیت موجود ہے کہ:وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا۔اور جس سے رسول تم کوروکے تواُس سے رُک جاو۔(سورۃ الحشر:7)۔
اب فرمائیں کہ جس جس بات کوتم لوگ ممنوع سمجھتے ہو ،تو اُس اُس بات کے متعلق ہم تم سے یہ کیوں نہ پوچھیں کہ اللہ ورسول نے اِس اِس بات سے کہاں منع کیاہے؟ اور جب اللہ ورسول نے منع نہ کیاہو توتم منع کرکے اللہ ورسول سے آگے بڑھنے والے کون ہو؟
فخذوہ کے الفاظ سے یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ آپ لوگوں کواللہ ورسول کی غیرممنوع باتوں سے منع کرنے اور اللہ ورسول سے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہوگیا ہے؟
فخذوہ کے الفاظ سے یہ آپ نے کیسے سمجھ لیا کہ آپ لوگوں کواللہ ورسول کی غیرممنوع باتوں سے منع کرنے اور اللہ ورسول سے آگے بڑھنے کا حق حاصل ہوگیا ہے؟
آپ کا جواب اس حدیث مبارکہ میں موجود ہے جو کہ آپ کو پہلے ہی دیا جا چکا ہے
" جس كسى نے بھى كوئى ايسا عمل كيا جس پر ہمارا امر نہيں تو وہ مردود ہے "
صحيح مسلم حديث نمبر ( 1718 )
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جامع قانون بتا دیا۔ آپ اپنے ہر عمل کو شریعت پر پیش کریں تو آپ کو جواب بآسانی مل جائے گا۔۔اور یہ بھی پتا چل جائے گا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھ کر میلاد النبی منانے کا خود ساختہ شوق کس کو ہے۔
 
Top