محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم !
بتاو منع کہاں ہے ؟
اعجاز علی شاہ !
اہل بدعت کو جب کہاجاتا ہے کہ عید میلاد، گیارویں شریف اور دیگر عرس وغیرہ اسلام میں نئے امور ہیں اور ان کا اسلام نے حکم نہیں دیا تو فورا کہہ دیتے ہیں کہ بتاو ! منع کہاں ہے ؟
ایک چھوٹا سامکالمہ حاضر خدمت ہے ۔
بدعتی کا ایک بیٹا قرآن و سنت سے متاثر ہوکر کچھ سوالات کرتا ہے اپنے باپ سے۔
بیٹا: ابو جان عید میلاد کو تو صحابہ کرام (رضی اللہ عنھم) ، تابعین اور تبع تابعین (رحمھم اللہ ) کسی نے نہیں منایا تو ہم کیوں مناتے ہیں ؟
باپ: بتاو منع کہاں ہے ؟
بیٹا: اسی طرح گیارویں شریف کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہم کیوں مناتے ہیں جبکہ مدینہ میں بھی ایسا نہیں ہوتا؟
باپ: بتاو منع کہاں ہے ؟
بیٹا: دعا گنج العرش، درود لکھی، درود تاج ، درود تنجینہ وغیرہ درود تو خالص دیسی ہیں جبکہ مکہ و مدینہ میں تو کسی کو پتہ ہی نہیں ان کا ؟
باپ: بتاو منع کہاں ہے؟
بیٹا: جو اتنے لمبی وظائف جن کو ۵۰۰۰ مرتبہ پڑھنے کا ہمیں کہا جاتاہے وہ بھی کتاب و سنت میں نہیں ؟ کیا اصلی وظائف نہیں ہیں مجھے تو اردو مجلس پر پورا سیکشن ملا جہاں پر تمام مستند اذکار موجود ہیں۔
باپ: بتاو منع کہاں ہے؟
اگلے روز بیٹا اپنے باپ سے مخاطب ہوکر کہتا ہے۔
بیٹا: ابو جی میں نے آج اپنی برتھ ڈے منانی ہے کیک کاٹے جناب ۔
باپ: کیوں منانی ہے ؟
بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟
باپ: ؟؟؟؟؟
بیٹا: اور ہاں مجھے پیسے دیں میں نے بکرا ذبح کرنا ہے یکم محرم کو نئے سال کی خوشی میں!
باپ: کیوں یکم محرم کو بکرا ذبح کرنا ہے کوئی دلیل ؟
بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟
باپ: ؟؟؟؟؟
بیٹا: ابو جی میں نے آج فجر کی نماز میں ۳ رکعات سنتیں پڑھی اس کے بعد ۳۵ مرتبہ سبحان اللہ ، ۳۵ مرتبہ الحمد للہ اور ۳۶ مرتبہ اللہ اکبر پڑھا!
باپ: بالکل غلط کیا ثابت تو ۲ رکعت ہیں ایک رکعت کیوں زیادہ کی اور تسبیحات بھی غلط ہیں کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح نہیں پڑھا!
بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟
باپ: ؟؟؟؟؟
بیٹا: اور ہاں مجھے پیسے چاہیے بسنت کیلئے !
باپ: بسنت کیوں منارہے ہو؟
بیٹا: بتاو منع کہاں ہے؟
باپ: ؟؟؟؟؟