• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

برائی اور اچھائی

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
برائی کی مثال ایسے ہے،
جیسے پیاڑ سے نیچے اترنا،ایک قدم اٹھا ؤ
تو باقی اٹھتے چلے جاتے ہیں
اور اچھائی کی مثال ایسے ہے
جیسے پہاڑ پر چڑھنا ، ہر قدم پچھلے قدم سے زیادہ مشکل
مگر ہر قدم پر بلندی ملتی ہے۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
برائی کی مثال ایسے ہے،
جیسے پیاڑ سے نیچے اترنا،ایک قدم اٹھا ؤ
تو باقی اٹھتے چلے جاتے ہیں
اور اچھائی کی مثال ایسے ہے
جیسے پہاڑ پر چڑھنا ، ہر قدم پچھلے قدم سے زیادہ مشکل
مگر ہر قدم پر بلندی ملتی ہے۔
پتانہیں نیکی کیون مشکل ہوتی ہےاور برائی کیوں آسان ہوتی ہے۔؟سماج یا انسانی طبعیت وجبلت
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
جزاک اللہ خیرا دعا بہن

اس پر میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/تزکیہ-نفس-194/نیکی-اور-برائی-کی-مثال-1468/
آپ کی وہ عبارت پڑنےسے مجھےحضرت شاہ ولی اللہکی بات یاد آگئی کہ وہ فرماتےہیں کہ نیکی کرتےکرتےانسان ایک ایسے مقام تک پہنچ جاتاہےجہاں اسے نیکی کی طلب ایسے محسوس ہوتی ہےجیسے بھوگ کےوقت روٹی کی ہوتی ہے۔اس وقت نیکی جزوبدن اور جزوروح ہوجاتی ہے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا دعا بہن

اس پر میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/تزکیہ-نفس-194/نیکی-اور-برائی-کی-مثال-1468/
السلام علیکم ،
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔دراصل مجھے پتا نہیں تھا اس دھاگے کا۔لیکن اچھی باتیں بار بار شئیر کرتے رہنا چاہیئے۔ :)
اللہ آپ کو جزا دے۔آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
پتانہیں نیکی کیون مشکل ہوتی ہےاور برائی کیوں آسان ہوتی ہے۔؟سماج یا انسانی طبعیت وجبلت
بھائی جان ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل علیہ السلام کو جنت اور دوزخ کو دیکھنے کے لیے بھیجا جب وہ واپس آئے تو اپنے تاثرات بیان کیے کہ جنت ایسی اچھی جگہ ہے کہ ہر کوئی اس میں ہی جائے گا، اور دوزخ کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے کہ کوئی اس میں نہیں جانا چاہے گا۔پھر اللہ تعالیٰ نے جنت کو صالح اعمال جو ہمیں مشکل لگتے ہیں سے ڈھانپ دیا، اور دوزخ کو خواہشات،لوازمات سے، اور پھر دوبارہ جبرائیل علیہ السلام کو دیکھنے کے لیے بھیجا۔واپسی پر جبرائیل علیہ السلام کے تاثرات تبدیل تھے، انہوں نے جنت کے بارے میں کہا کہ اب تو اس میں کوئی نہیں جا سکے گا یا کہا کہ اب اس میں تھوڑے لوگ جا سکیں گے اور دوزخ کے بارے میں بتایا کہ لگتا ہے سارے اس میں جائیں گے یاکہا کہ یہ بھر جائے گی۔

اب آپ خود دیکھ لیں کہ نیکی پر چلنا کیوں مشکل اور گناہ کرنا کیوں آسان ہے؟

دراصل ایک اور بات بھی ہے کہ شیطان جو ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے وہ گناہ کے کاموں کو مزین کر کے دکھاتا ہے، اب دیکھیں مسجد میں جانا مفت نماز پڑھنا مفت بلکہ ساتھ دنیا و آخرت کی بھلائیاں بھی حاصل ہوتی ہیں۔لیکن مساجد میں تھوڑے لوگ ہوتے ہیں۔

لیکن ڈانس کلب جانا پیسوں کے ساتھ، لیکن حاصل کچھ نہیں ہو گا بلکہ الٹا عذاب۔ لیکن زیادہ لوگ ہوتے ہیں کیونکہ شیطان ان گناہوں کو مزین کر دیتا ہے۔

اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال بڑھا ہے اور برکت ہوتی ہے۔ لیکن اکثر لوگ خرچ نہیں کرتے۔

جبکہ برائی کے راستے میں خرچ کرنے سے مال ختم ہوتا ہے اور برکت تو ہو نہیں سکتی۔ لیکن لوگ زیادہ وہیں خرچ کرتے ہیں کیونکہ شیطان ان گناہوں کو مزین کر دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
Top