• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹھک

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مبارک ہو! مبارک ہو!
@محمد نعیم یونس بھائی اب جاگ چکے ہیں ، اور تندرست و توانا معلوم ہوتے ہیں!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,592
پوائنٹ
791
اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے
مشرق و مغرب میں تیرے دور کا آغاز ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
پچیس سال سول سروس کر کے بندہ ریٹائرمنٹ لینے کا حق دار ہو جاتا ہے.
اور پچیس ہزار مراسلوں کے بعد کچھ سُستی دکھانے کا حق دار بھی بن جاتا ہے.
بوڑھے گھوڑے کو آخر کب تک ہانکتے رہیں گے...ابتسامہ!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی جان ! گھر پرانی چلتی مشینری کو چلتے رہنا دینا چاہئے! اگر اس کو آرام دینے کی کوشش کی تو پھر وہ چلنے سے انکار بھی کر سکتی ہے!
یہی حال انسان کے ساتھ ہے، بوڑھے ہاتھ پیر چلتے ہوں، تو چلنے دو، جس دن انہیں زیادہ آرام دیا، تو پھر انہیں چلنے میں تکلیف بھی ہوتی ہے اور چلنے کا انکار بھی کر دیتے ہیں!
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بھائی جان کبھی گھر پرانی چلتی مشینری کو چلتے رہنا دینا چاہئے! اگر اس کی کو آرام دینے کی کوشش کی تو پھر وہ چلنے سے انکار بھی کر سکتی ہے!
یہی حال انسان کے ساتھ ہے، بوڑھے ہاتھ پیر چلتے ہوں، تو چلنے دو، جس دن انہیں زیادہ آرام دیا، تو پھر انہیں چلنے میں تکلیف بھی ہوتی ہے اور چلنے کا انکار بھی کر دیتے ہیں!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سوفیصد متفق!!!
فورم کے بعض اراکین ہماری دوسری جگہ کی مصروفیت کے گواہ ہیں..جہاں پر ہمارے ہاتھ پیر الحمد للہ تیز ہی چلتے ہیں...ابتسامہ!


اور یہاں پر بوڑھا گھوڑا کبھی ہفتے دس دن کے لیے رخصت پر بھی نہیں گیا..جس طرح کہ بعض جوان گھوڑے وقتا فوقتا جاتے رہتے ہیں یا بغیر اطلاع کے ہی غیر حاضر ہو جاتے ہیں..اپنی رخصت و غیر حاضری کسی کو نظر نہیں آتی..ہماری سُستی پر سب کی نظر ہے...ابتسامہ مع قہقہامہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,764
پوائنٹ
1,207
ہمارے قیلولہ کا وقت گزرا چاہتا ہے. آج قیلولہ کرنے میں بھی سُستی ہو گئی...ابتسامہ!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ویسے @محمد عامر یونس بھائی سے مجھے ایک شکایت ہے، وہ یہ کہ انہیں بھی ملا تو ''پینڈو گروپ'' کا پروگرام!
اس سے بہتر ہے کہ بندہ ٹام اینڈ جیری دیکھ لے!
آپ لوگ اب تک سمیع ابراہیم، اسد کھرل، صابر شاکر، عارف حمید بھٹی اور کراچی کے بھی ایک'' ڈاکٹر چھوڑو'' شاہد مسعود کی ''اندر کی خبروں'' سے تنگ نہیں آئے!
نوٹ: ''پینڈو'' کا لفظ نسلی امتیاز و تعصب کے لئے نہیں، بلکہ اس طرح استعمال کیا گیا ہے جیسے لاہوری گاؤں سے آنے والوں کو کہا کرتے ہیں، یعنی پنڈ والے، یہاں دراصل انہیں بیوقوف کہنا مراد ہے!
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
نوٹ: ''پینڈو'' کا لفظ نسلی امتیاز و تعصب کے لئے نہیں، بلکہ اس طرح استعمال کیا گیا ہے جیسے لاہوری گاؤں سے آنے والوں کو کہا کرتے ہیں، یعنی پنڈ والے، یہاں دراصل انہیں بیوقوف کہنا مراد ہے!
ابن داود بھائی ! آپ پینڈو کی وضاحت نہ کرتے تو ہم پینڈو لوگ کے حق میں بہتر ہوتا ، خیر اب آپ نے بہانے سے ’ بیوقوف ‘ بھی کہہ لیا ہے ۔ ویسے تو یہ ظلم بھی کم نہیں تھا کہ آپ نے میڈیائی مکاروں کو راست گو پینڈوں سے ملادیا ۔ خیر مرضی آپ کی ۔
(بانداز محمد نعیم یونس بھائی :ابتسامہ مع قہقہامہ)
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیسی ہے پیاری پیاری اردو زباں ہماری
بھارت کی ہے دلاری اردو زباں ہماری
ہندوستاں ہے مسکن‛ ہے پاک اس کی ڈھرکن
ہر اک زباں پہ جاری اردو زباں ہماری
ان دو اشعار پر کچھ لے دے کر کچھ کیا جا سکتا ہے؟
وگرنہ ہمارے ''سپر پاکستانی'' اردو کو بھی بھارت کا ایجنڈ قرار دے سکتے ہیں!
بھارت کی دلاری اور ہندوستان کی مسکان پاکستانی کیسے ہو سکتی ہے، چہ جائے کہ اسے پاکستان کی قومی زبان قرار دیا جائے!
 
Top