السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کو ’ سکولوں ‘ جمع پر اعتراض ہے ؟ یا اسے بغیر ’ ا ‘ لکھنے پر ؟
جی ! بغیر الف کے لکھنے پر!
بہر صورت مجھے تو یہ صحیح لگتے ہیں ، اور ’ اسکول ‘ اور ’ سکول ‘ دونوں طرح مستعمل ہے ۔ اور رہا ’ سکول ‘ وغیرہ الفاظ کی سکولوں جمع لانا ، تو یہ تو اس سے بھی آسان معاملہ ہے ، اپنی زبان ہے ، جیسے مرضی جمع لائیں ۔ :)
جی جمع تو اس کی ''اسکولوں'' درست ہے!
لیکن ''سکول'' پر یہی تو ہمارا اعتراض ہے!
مگر لکھنے میں ''اہل زباں'' سے تصدیق شدہ و مقبول ہوناضروری ہے!(ابتسامہ)
کہ کسی بھی زبان کے اہل زبان کے قبول کئے بغیر اس زبان میں کسی بات کا استعمال غلط شمار کیا جائےگا!
''قفلی'' کو ''قلفی'' کہنا غلط ہی رہتا اگر اسے اہل زبان قبول نہ کرتے!
اگر یہ معاملہ اہل زبان کے علاوہ کسی اور پر بھی چھوڑ دیا جائے، تو ہمارے پٹھان بھائیوں نے مذکر کو مؤنث اور مؤنث کو مذکر بنا دینا ہے!
پھر تو صرف وحشت میں نہیں، بلکہ عموماً ہی
مجنوں نظر آتی ہے، لیلی نظر آتا ہے
کا معاملہ ہو جائے گا!