• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹھک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم @خضر حیات بھائی!
کیا ایسا ہوا ہے؟ جزاک اللہ خیرا!
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
نہ جی ، میرے علم میں تو یہ بات نہیں ۔ مزید ذرا وضاحت کریں ، تاکید کرکے بتائی جاسکتی ہے، کہ کسی جگہ سے کوئی مراسلہ غائب ہوا ہے کہ نہیں ، بلکہ خود آپ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
مراسلے کافی سارے گزر گئے ، بہتر تھا کہ اقتباس لے کر اظہار رائے کیا جاتا ، لیکن اب ایسے ہی قبول فرمائیں ۔
1۔ محدث فورم کی انتظامیہ کی طرف سے بہنوں کے لیے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے ، وہ اپنے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فورم کو اچھے مقاصد کے لیے اپنی منشاء کے مطابق استعمال کرسکتی ہیں ۔ اس کے لیے وہی قواعد و ضوابط ہیں جو تمام اراکین کے لیے ہیں ۔ چاہے بھائی ہوں یا بہنیں ۔
2۔ انٹرویو ایک اچھے مقصد سے شروع کیے گئے تھے ۔ جن کو ہم جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ لیکن کسی بھی بہن بھائی پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں کہ وہ انٹرویو دیں یا نہ دیں ، یہ فلاں قسم کی معلومات لکھیں یا نہ لکھیں ، حتی کہ آسانی کے لیے جو سوالات مرتب کیے گئے ہیں ، ان کے حوالے سے یہ بات وضاحت کے ساتھ موجود تھی ، کہ اگر کوئی کسی سوال کا جواب نہ دینا چاہیے ، تو اصرار نہیں کیا جائے گا ۔ لہذا کئی اراکین نے انٹرویو پینل کی گزارش پر لبیک کہا ، انٹرویو دیا ، اور سوالات کی پابندی بھی کی ، لیکن کئی اراکین نے انٹرویو سے ہی معذرت کرلی تو انتظامیہ یا انٹرویو پینل نے ان پر کوئی قد غن نہیں لگائی ، اور کئی اراکین نے اپنے مرضی کے سوالات کا جواب دیا ، انتظامیہ نے اس پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا ۔
3۔ میری معلومات کے مطابق دو انٹرویوز میں بد مزگی ہوئی ، اور وہ تاحال مکمل نہ ہوسکے ، ان دونوں کا سبب بننے والے نہ تو فورم انتظامیہ کا حصہ تھے ، اور نہ انٹرویوپینل سے ان کا کوئی تعلق تھا ۔ لیکن یہ صورت حال پیدا ہونے کے بعد انٹرویو پینل نے دونوں اراکین سے بار بار رابطہ کیا کہ آپ جو ہوا اس کو نظر انداز کرکے انٹرویو مکمل کریں ۔
4۔ ایک بات رہ جاتی ہے ، کہ جو اراکین انٹرویوز کے تعطل کا سبب بنیں ، ان کے مراسلے کیوں باقی رکھے گئے ، تو اس کا جواب مجھے تو یہی سمجھ آتا ہے ، کہ فورمز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے کہ ہر رکن آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کرسکے ، الا کہ اس میں ہٹ دھرمی ، یا غیر اخلاقی یا اس طرح کی دیگر باتیں نہ ہوں ، یہ ایک اجتماعی مجلس ہے ، جس میں اگرچہ ہمارے مراتب و مناصب مختلف ہیں ، سوچنے سمجھنے کی اہلیت میں فرق ہے ، لیکن ہم میں سے کوئی بھی کسی کا ماتحت یا مافوق نہیں ، کہ کوئی کسی کو ڈانٹنے یا اس کی بات کاٹنے یا اس کو کسی خاص بات کہنے یا نہ کہنے پر مجبور نہیں کرسکتا ( چند استثناءات کے ساتھ ) ، لہذا صرف اختلاف رائے کی بنیاد پر کسی کے مراسلے یا موضوع کو حذف نہیں کیا جاتا ، باوجودیکہ انتظامیہ اس سے متفق نہیں ہوتی ، بلکہ بعض دفعہ شدید اختلاف بھی ہوتا ہے ۔
لہذا میں یہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ ہمارے محترم اراکین بھی اس بات کو مد نظر رکھیں ، اختلاف کریں ، تبصرہ کریں ، تائید کریں ، مخالفت کریں ، لیکن اختلاف رائے کےوقت دوسرے کے مراسلے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ نہ کیا جائے ۔( مسکراہٹ )
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی مراسلہ حذف ہونا چاہیے ، رپورٹ کا بٹن استعمال کریں ، لیکن اگر وہ حذف نہیں ہوتا تو سمجھیں ، انتظامیہ آپ سے اس سلسلے میں متفق نہیں ، ممکن ہے آپ کی بات درست ہو ، لیکن پھر بھی نظام چلانے کے لیے مجبوری ہے کہ انتظام و انصرام سے متعلقہ خدمت کا موقعہ چند افراد کو ہی دیا جائے ، اور ان کی بات کو طوعا و کرہا مان لیا جائے ۔
البتہ کسی خاص معاملے میں اظہار رائے کے لیے میرے نزدیک تو اس میں بھی مانع نہیں کہ آپ رپورٹ والے اختیار میں کوئی شنوائی نہ ہونے پر الگ لڑی شروع کرکے انتظامیہ سے اختلاف کا اظہار کردیں ۔ واللہ اعلم بالصواب و الیہ المرجع و المآب ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بہنا جی
جتنا آپ دین کے بارے میں جانتی ہیں میں تو اس کا عشر عشیر بھی نہیں جانتی کیونکہ میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جہاں دین خرافات، بدعات،خوابوں اور من مانی تعبیرات وتشریحات کا مجموعہ ہوا کرتا ہے لہذا پلیز یہ بات آپ اپنے علم کے مطابق تو لکھ سکتی ہیں کہ ان بھائی کی حسن نیت پر شک نہ کیا جائے لیکن طریقہ کار اور انداز انتہائی لٹھ مار قسم کا تھا جس سے بہنوں کا متاثر ہونا لازمی تھا لہذا میں تو ان باتوں سے متاثر نہیں ہوتی لیکن مجھے کچھ باتوں پر شدید اعتراض ہے اپنی بہنوں پر ان میں سے ایک بہن نے اپنے انٹرویو میں یا شاید اس تھریڈ میں کہیں لکھا کہ مجھے بعد میں خیال آیا کہ انٹرویو نہیں دینا چاہیے تھا اور وہ بہن بھی غائب ہیں محدث فورم سے لیکن وہ بہن فیس بک پر موجودہیں اور روزانہ اپڈیٹس آ رہی ہوتی ہیں اور الحمدللہ یہ تمام اپڈیٹس دینی ، اصلاحی ہوتی ہیں اور میں ان بہن کے لیے توفیق مزید کے لیے دعاگو ہوں لیکن فیس بک جائز اور محدث فورم شجر ممنوعہ !!!!!!!!!!!!!!!
آخر کیوں ؟
میں اس طرح کی اور بھی مثالیں پیش کر سکتی ہوں لیکن میرا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں میں تو چاہتی ہوں کہ بہنیں جس طرح پہلے شرکت کرتی تھی اسی طرح ابھی بھی شرکت کریں اگر آپ کو اعتماد ہے اپنے اوپر تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو غلط راہ پر نہیں ڈال سکتی ۔ دیکھیں مجھے میرے میاں جی نے یہاں رجسٹرڈ کروایا اور انہوں نے ہی مجھے یہ سکھایا اور یہ اعتماد دیا بلکہ انہوں نے سب سے پہلے یہ کہا تھا کہ ام حماد ھدف یہ بناو کہ بہنیں واپس آ جائیں اور میرے میاں جی عالم دین ہیں ایسے فورم میں شراکت کے بارے میں تمام کیفیات سے مکمل آگاہ ہیں اس کے باوجود ان کی اجازت ہے تو میں گاہ بگاہ آتی ہوں اور سچ تو یہ ہے کہ میری دینی معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے میں تو سیکھنے کے لیے آتی ہوں اگر آپ بہنیں سیکھنے کا موقع دیں گی تو ضرور سیکھوں گی وگرنہ ایسا نہ ہو کہ ایک دن ایسا آئے کہ جن یہ دیکھوں کہ کوئی بہن نہیں آتی تو میری دلچسپی بھی ختم ہو جائے گی صرف پڑھنے کی حد تک رہ جائے گی
اور آخری بات آپ کی بے ربط باتیں بے ربط نہیں ہیں کم از کم میرے لیے میں جس طرح کے حالات سے گزری ہوں اس کے بعد ۔۔۔ آپ کے لیے دعاگو ہوں
مصروفیات میری بھی ہیں تین بیٹے ہیں جو سارا دن مصروف رکھتے ہیں اور چوتھے میاں جی رہی سہی کسر پوری کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی وقت نکال ہی لیتی ہوں
آیئے اور دیگر بہنوں کو بھی لایئے
ایسی کوئی بات نہیں بہنا۔۔یہ آپ کا حسن ظن ہے،میری دعا ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی مجھے علم کے ساتھ عمل کی بھی ہمت دے۔آمین اصل بات عمل کی ہوتی ہے ورنہ علم کا رتی برابر فائدہ نہیں۔
جی بہنا!ان موضوعات پر بات کریں تو بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ایک چپ سو سکھ۔۔میں نے ایسے افرادبھی ف ب پر دیکھے جنہیں یہاں تو بہت سی مخلوط وغیرھم چیزوں پر اعتراض تھا مگر وہاں پر سب کچھ ہو رہا ہوتا ہے اور اُس بحث میں شریک ایک رکن کو بھی۔۔ہمارا دین ہماری خواہشات کا تابع!!
اور شجر ممنوعہ والی بات نہیں۔بات مصروفیت کی ہوتی ہے۔ف ب پر پوسٹنگ آسان اور جلد جوابات متوقع ہوتے ہیں جبکہ فارم پر ہر وقت لاگ ان رہنا ممکن نہیں ہوتا اس لیے لوگ ف ب کو ترجیح دیتے ہیں کہ دعوت کا کام زیادہ موثر ہوتا ہے۔بہرحال فارم پر اراکین پہلی سی پوسٹنگ کر رہے ہیں بس ذرا خواتین کے موضوعات پر کم کم بات ہوتی ہے۔آپس شروع کیجیے تو میں بھی ضرور حصہ ڈالوں گی۔میں بھی مصروف ہو چکی۔پہلے بہت فرصت سے فارم پر آیا کرتی تھی اب بمشکل اور کبھی کبھار کئی کئی دن گزر جاتے ہیں۔ان شاء اللہ اب سے دوبارہ کوشش کرتی ہوں۔
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
ان شاء اللہ اب سے دوبارہ کوشش کرتی ہوں۔
آپ کا تعلق اگر پاکستان سے ہے تو پھر آپ کی آمد پر ایک دعوت آپ کی پکی ہے میری طرف سے ورنہ میری دعائیں تو آپ کے ساتھ ہیں ہی
مجھے یہ خوشی ہے کہ اب میں اکیلی نہیں ہوں گی بلکہ میری بہن بھی میرے ساتھ ہو گی ان شاء اللہ
اللہ آپ کو اپنی امان و عافیت میں رکھے اور بہت سی خوشیاں امن و سلامتی کے ساتھ عطا فرمائے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
زاہد بھائی آپکو بات ختم ہوئی اس لئے لگ رہی ھے کہ وہاں سے وہ مراسلے ہٹا دئے گئے ہوئے ہیں۔
نہ جی ، میرے علم میں تو یہ بات نہیں ۔ مزید ذرا وضاحت کریں ، تاکید کرکے بتائی جاسکتی ہے، کہ کسی جگہ سے کوئی مراسلہ غائب ہوا ہے کہ نہیں ، بلکہ خود آپ بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! میں نے دو مرتبہ اچھی طرح"موڈریٹر ایکشن" کا معائنہ کیا ہے ، مجھے کوئی مراسلہ حذف نہیں ملا، بلکہ مراسلات کی "اپروول" ہی ملی ہے۔ مزید یہ کہ متعلقہ دھاگے کو بھی دوبارہ پڑھا ہے وہاں پر کوئی بے ربطگی نہیں پائی گئی کہ جس سے معلوم ہو کہ کوئی مراسلہ حذف کیا گیا ہو۔
البتہ اس دھاگے سے کچھ اقتباسات بلا تبصرہ حاضر خدمت ہیں۔
بہن دعا صاحبہ ، بہت خوشی ہوی آپکا انٹرویو پڑھ کر۔ لیکن جیسے ہی آپ نے اپنی عمر بتائی تو بہت تکلیف ہوئی۔ آپکو اسے مخفی رکھنا چاہیے تھا۔ کیونکہ یہ فتنہ کی پہلی سیڑھی ہے۔ مرد حضرات کے درمیان آپکا انٹرویو بلکل مناسب نہیں۔ انٹرویو تو دور کی بات۔۔۔ہماری موجودگی ہی یہاں غلط ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔ بہت اچھی تجویز ہے۔ ویسے انٹرویو میں نے بھی دیا تھا مگر بعد میں مجھے ایسا لگا کہ شاید نہیں دینا چاہئے تھا۔ بڑی دیر سے احساس ہوا مجھے۔ اللہ ہم سب کو فتنوں سے بچائے اور فتنوں کا سبب بننے سے بھی بچائے۔
محدث فورم کے اس ماحول کو قبول کرنے میں وقت تو لگا۔ لیکن انٹرویو والا معاملہ مجھے اب بھی بہت کھٹکتا ہے، میں وجہ تک نہیں پہنچ پائی کہ اس میں مجھے کیا چیز کھٹکتی ہے۔
 
شمولیت
اکتوبر 07، 2015
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
5
ایک بھائی اہل الحدیث بھی کافی عرصہ سے غائب ہیں ۔
اسی طرح شیخ ابو مریم صاحب بھی۔
عمران اسلم بھائی بھی لگتا ہے پیغام ٹی وی دیکھنے میں ہی مصروف رہتے ہیں ۔ ( ابتسامہ )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریقہ تھا کہ آپ دینی مسائل کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے عمومی احوال کے بارے میں بھی دریافت فرمایا کرتے تھے ، کبھی کسی کو اپنے پاس بھلا لیتے ، کبھی کسی آدمی کو بھیج کر صورت حال معلوم کرتے تو کبھی بذات خود چل کر اپنے ساتھیوں کی خبر گیری کرتے ۔
فورم پر عموما دینی ، دعوتی ، علمی قسم کے مسائل پر تبادلہ خیال رہتا ہے کیونکہ فورم کی تأسیس کا اصل مقصد ہی یہ ہے ۔
اس لیے ایک دوسرے کے احوال جاننا ، خبر گیری کرنے کا موقعہ نہیں ملتا ۔ اور اگر اس سلسلے میں کبھی کوئی بات ذہن میں آئے بھی تو کوئی مناسب جگہ کا انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کہاں اور کس انداز سے یہ بات شروع کی جائے ۔
اس بات کے پیش نظر کافی دنوں سے ذہن میں آرہا تھا کہ اس حوالے سے کسی ایک لڑی کا افتتاح کیا جائے جس سے یہ ضرورت پوری ہوتی رہے ۔
اس لڑی کے مختلف عناوین رکھے جاسکتے تھے مثلا ’’ روز مرہ گفتگو ‘‘ یا ’’ آپس کی باتیں ‘‘ یا ’’ کچھ اِدھر اُدھر کی ‘‘ یا ’’ غبار خاطر ‘‘ لیکن فی الوقت ’’ بیٹھک ‘‘ پر آکر ہی تان ٹوٹی ہے ۔
بس یہ بات ذہن میں رکھیں کہ چونکہ باقاعدہ موضوعات کے لیے فورم کے مختلف زمرہ جات کھلے ہیں اس لیے کسی تفصیلی بات کو یہاں ذکر نہ کیا جائے ہاں اگر بات سے بات نکل کر ایک الگ موضوع بن جائے تو یہ ایک الگ امر ہے ۔
یہاں بحث و مباحثہ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ۔
یہاں تو سب اراکین فورم نے مل کر ’’ المؤمن للمؤمن کالبنیان یشد بعضہ بعضا ‘‘ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کرنی ہے ۔ اور ایک دوسرے کے بارے میں پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھنا ہے ۔
مثلا مفتی عابدالرحمٰن صاحب کافی عرصہ سے فورم سے غائب ہیں ۔
اسی طرح حسن شبیر صاحب بھی کم ہی نظر آتے ہیں ۔
کلیم حیدر بھائی بھی لگتا ہے آنے سے پہلے جانے کی تیاری میں ہوتے ہیں ۔
یا مثلا
سرفراز فیضی صاحب چند دن پہلے نیپال جارہے تھے خیر خیریت سے پہنچ گئے ہیں ؟
شاکر بھائی چین کے سفر پر تھے ۔ اہل فورم کے لیے کوئی خوش آئند خبر ؟
ڈاکٹر مکی پاکستانی (makki pakistani) صاحب سے ایک ہفتہ قبل مدینہ میں ملاقات ہوئی اس کے بعد سے اب تک فورم پر بھی کہیں نظر نہیں آئے ۔
باذوق صاحب سے گزارش کی جاسکتی ہے کہ مانا ہم بے ذوق ہی سہی لیکن اتنا عرصہ تک غائب ہونے کی اجازت پھر بھی نہیں دیں گے ۔

( مزید کچھ لکھنا ہے لیکن ابھی ایک ضروری کام سے جارہا ہوں اس لیے بعد میں ان شاء اللہ )

سلام علیکم : بھائی صاحب کتاب مختصر العلو کا ترجمعہ اردو زبان میں چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ماشاء اللہ! خیریت والے احوال پڑھ کر تسلی ہوئی۔ اللہ تعالی آپ کے لیے بھی وہی دعائیں قبول کرے۔۔آمین!
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آمین
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
اس کا حل تو تلاش کریں گے محترم @شاکر بھائی اور اُن کے شاگرد خاص محترم @عمیر بھائی ، اگر قابل احترام بھائیوں کے پاس وقت ہوا، ورنہ گاڑی اسی طرح سے چل رہی ہے کافی دیر سے۔۔۔۔آپ بھی رفتہ رفتہ عادی ہوجائیں گے۔۔۔ابتسامہ!
جناب یہ کس مسئلہ کی بات ہو رہی ہے؟ میرے پاس تو کسی الائنمنٹ کا مسئلہ نہیں ہے کروم میں، یا شاید مجھے علم نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمیر بھائی!
صبح ان شاء اللہ سکرین شاٹ پیش کرتا ہوں تا کہ سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔۔
اس وقت موبائل پر وہ مسئلہ نظر نہیں آرہا۔۔
 
Top