ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
برصغیر کے نامور قراء کے حالات اور خدمات کے تفصیلی مطالعہ کے لیے کرنل قاری مرزا بسم اللہ بیگ (م۱۹۷۵ء) کی تالیف ’تذکرہ قاریان ہند‘ ملاحظہ کریں جو اس حوالے سے انتہائی بیش قیمت معلومات فراہم کرتی ہے۔
اِس لحاظ سے ماہنامہ ’رُشد‘ کے مدیر اور منتظمین قابل مبارکباد ہیں، جنہوں نے اس اَہم پہلو پر جو براہ ِراست قرآنی اَلفاظ سے متعلق ہے، پر اب تک ہونیوالے کام کو مفاد عامہ کے لیے دلکش ترتیب کے ساتھ پیش کرنے کی سعی کی ہے۔
میرے لیے یہ اَمر قابل اطمینان اور باعث شکر ہے کہ میں نے علم القراء ات کے ایک ایسے پہلو پر قلم اٹھایا جس کا تعلق اس فن کی تاریخ و استناد پراستشراقی آراء کے نقد و تجزیہ کے ساتھ ہے، اس بحر ذخار میں پھینکے ہوئے میرے ایک کنکر نے اپنی گرداب میں کئی نوجوان مسلم سکالرز کو لیا، میرے ان عزیز تلامذہ میں سے خاص طور پر محمد فیروز الدین شاہ کھگہ، فرحت عزیز اور حفصہ نسرین نے باقاعدہ طور پر پنجاب یونیورسٹی میں لکھے گئے ایم۔ فل کے مقالات میں اسی موضوع کو قابل بحث نکتہ بنایا اور میرے زیر نگرانی کام مکمل کیا۔ ان تحقیقات کو ماہرین فن اور علم حلقوں میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔ میری نظر میں اس فنی موضوع پر ماہنامہ ’رُشد‘ کی اس قدر سنجیدہ علمی کاوش کے اَثرات فن قراء ات کی اَہم اَبحاث سے شناسائی کے لیے اِنتہائی تاریخ ساز ثابت ہوں گے۔
جناب حافظ عبدالرحمن مدنی اور عزیزم ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی اس عظیم کام کی انجام دہی پر خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ اس مخلصانہ سعی کو قرآن کریم اور اسکی متنوع قراء ت کے ثمرات سے بہرہ مند ہونے کا سبب بنائے۔ آمین !

پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری
وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سرگودھا، سرگودھا