ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
یہ وہ حقائق ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ قراء ات کا تعلق سماع سے ہے۔ محض لغت سے اَز خود کوئی وجہ نکال کر اس کو قراء ت قرار دینا قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔ رہا یہ مسئلہ کہ کئی ایک صحابہ کے پاس اُن کے ذاتی مصاحف تھے جن میں مو جود قراء ات کو نظر اَنداز کر دیا گیا تو یہ سوال لا علمی پر مبنی ہے، دراصل صحابہ کرام میں سے جو حضرات لکھنا جانتے تھے وہ حضورﷺکی مجلس میں قرآنی متن اور تفسیر دونو ںسنتے اور لکھتے تھے اس کے بعد دور دراز اَسفار میں چلے جاتے تھے۔ اِس طرح وہ مصاحف متن کے اِعتبار سے بھی مکمل نہ تھے۔ اور دوسرا یہ کہ ان میں اِضافات تفسیریہ بھی تھے جو کسی طور اصطلاحی قراء ات قرار نہیں دیئے جا سکتے۔ حضرت ابوبکرنے جب متنِ قرآنی کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا تو ظا ہر ہے کہ اضافاتِ تفسیر یہ کیلئے اس میں گنجائش نہیں تھی۔ لہٰذا رسم الخط ایسا اختیار کیا کہ قراء اتِ مسموعہ کی وجوہات پر محیط ہو سکے اور تقریباً ۴۱؍مقامات میں ایک رسم الخط کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے حضرت عثمان نے ان کو مختلف مصاحف پر تقسیم کر دیا اور شخصی مصا حف کو جلا دیا کہ اُمت کے اندر اختلاف کا باعث تھے۔ علاوہ ازیں حضرت عثمان نے ہر مصحف کے ساتھ ایک ماہر قاری بھی بھیجا جو لوگو ں کو درست اَنداز میں پڑھا سکے اور محض لغت سے وجوہ ِقراء ات نکا لنے کا سد ِ باب ہو سکے۔ اس پر بھی صحا بہ کرامکا اجماع ہے۔ اگلے دور میں انہی قراء ات مسموعہ کو مدوّن کیا گیا اور درس و تدریس نیز تالیف کے ذریعہ اخلاف تک منتقل کیا گیا۔ جن میں تفسیری فوائد کے علاوہ لغوی، نحوی اور اشتقاقات کے حوالے سے بھی اِستنباط کیا جا سکتا ہے۔ ایسے اِجماعی مسئلے سے انحراف کرنا، نہ صرف کہ کتاب اللہ کومشکوک بنانے والی بات ہے بلکہ دین اسلام کی اَساس کو منہدم کرنے کے مترادف ہے۔
میں آخر میں ایک دفعہ پھر اس عظیم الشان کارنامے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس دینی خدمت و حمیت کو قبول فرمائے اور اس مبارک سلسلہ کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد فرمائے۔ آمین
میں آخر میں ایک دفعہ پھر اس عظیم الشان کارنامے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس دینی خدمت و حمیت کو قبول فرمائے اور اس مبارک سلسلہ کو آگے بڑھانے میں آپ کی مدد فرمائے۔ آمین
قاری تاج اَفسر
شعبہ تفسیرو علوم قرآن، بین الاقوامی اِسلامی یو نیورسٹی ،اِسلام آباد
شعبہ تفسیرو علوم قرآن، بین الاقوامی اِسلامی یو نیورسٹی ،اِسلام آباد