طالب نور صاحب نے کہا
جناب تلمیذ صاحب! آپ نے جو مثال بریلوی اور شیعہ کی جانب سے شرک کی دی تھی وہی مثال حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے حوالے سے ثابت کر دی گئی ہے کہ انہوں نے بھی غیر اللہ کو مشکل کشا مانتے ہوئے فریاد رسی کی ہے۔ اسی طرح جس مضمون کا لنک دیا گیا ہے اس میں دیوبندی کتب سے دیگر شرکیہ عقائد و نظریات پر عمل کے حوالہ جات بھی موجود ہیں۔ اب آپ اور کس قسم کا ثبوت چاہتے ہیں؟ یا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ حاجی امداد اللہ مہاجر مکی یا دیگر تبلیغی دیوبندی اکابرین کو یہاں اس فورم پر پیش کیا جائے اور وہ یہاں آپ کو اپنے ان شرکیہ و کفریہ عقائد کا عملی ثبوت دیں۔ انا للہ و نا الیہ راجعون۔
اگر کوئی عالم "مسائل نماز " کے نام سے کتاب لکھے اور اندر "مسائل رمضان " لکھ دے تو قاری کو کیا کوفت ہوگی اس کا اندازہ آپ کو بھی ہے ۔ مارکیٹ سے کتاب نماز کے لئیے لی تھی ، لکھے اس میں رمضان کے مسائل ہیں ۔ کچھ صورت جال یہاں بھی ہے ۔ کیٹگری تبلیغی مجاعت ہے اعتراض جاجی امداد اللہ مہاجر مکی پر ہے جب تبلیغی جماعت کے نام سے موسوم جماعت نے کام بھی نہیں شروع کیا تھا ۔ ویسے بھی اس فورم میں مختلف کیٹگری ہیں ۔ آپ نے تبلیغی جماعت کی کیٹگری میں اکابرین دیوبند کے حوالہ سے بات شروع کردی ۔ اس لئیے میں اس بات کا جواب دینا مناسب نہ سمجھا ۔ اگر آپ اکابرین دیوبند پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیسی دیوبندی فورم پر جائیں یا آپ تحقیق کر چکے ہیں تو پھر اسی فورم کی دیوبندی کیٹگری میں اپنی تحقیق پیش کردیں ۔ اگر اس فورم موجود گنتی کے دو چار دیوبندیوں کے پاس فراغت ہوئی تو وہاں پر جواب آجائے گا ورنہ آپ جو چاہیں نتیجہ اخذ کریں ۔ قیامت کو تو ویسی ہی فیصلہ ہوجائے گا کہ کون حق پر ہے ۔ لیکن اس کیٹگری کو تبلیغی جماعت تک رہنے دیں ۔ تاکہ اس فورم کی علمی حیثیت برقرار رہے ۔
ہاں آگر کبھی طارق جمیل صاحب نے یا رسول اللہ المدد کا نعرہ لگوایا ، کیا شیخ عبد الوہاب نے عرس پر تبلیغی جماعت والوں کو بلایا تو آپ ضرور حوالہ دیں ۔
طالب نور صاحب نے کہا
نیز آپ یہ واضح کر دیں کہ اگر ایک شخص غیر اللہ کو حاجت روا مانتا ہے لیکن کبھی اللہ کے سوا کسی سے مانگتا نہیں تو کیا وہ شرک میں ملوث نہیں؟
میں واضح تو پر کہتا ہوں کہ جو شخص غیر اللہ کو حاجت روا مانتا ہے لیکن کبھی اللہ کے سوا کسی سے مانگتا نہیں تو ایسا شخص مشرک ہے ۔ تو کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ تبلیغی جماعت والے غیر اللہ کو حاجت روا مانتے ہے لیکن کبھی اللہ کے سوا کسی سے مانگتے نہیں
آپ کی مثال سے تو یہی لگ رہا ہے ۔
ایک شخص کسی دوسرے کو ظاہر میں بندہ اور باطن میں خدا مانتا ہے لیکن کبھی اس کو سجدہ نہیں کرتا تو کیا وہ مشرک نہیں۔ ایک شخص عابد و معبود کو ایک ہی سمجھتا ہے لیکن دیتا صرف اللہ کے نام پر ہے کیا وہ مشرک نہیں؟
اس مثال کا بھی وہی جواب ہے جو اوپر کی مثال میں ہے ۔
دیکھیں بھائی ۔ عقیدہ اور عمل دو الگ چیزیں ہیں ۔ میں بار بار عمل کے حوالہ سے سوال کر رہا ہوں ۔ آپ عقیدہ کے حوالہ سے جواب دے رہے ہیں ۔ اس بات سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے پاس تبلیغی جماعت کا دکھانے کو کوئی ایسا عمل نہیں جو جس کو شرکیہ یا بدعت والا عمل کہ سکیں ۔ اگر آپ حضرات اس بات کو مان لیں تو پھر عقیدہ کی طرف بڑھا جاسکتا ہے اور "فضائل اعمال " سے آپ جو ان کے عقائد کی بات کر رہے ہیں اس پر بھی بات ہوسکتی ہے ۔
کیا آپ حضرات اس بات سے متفق ہیں کہ تبلیغی جماعت کا کوئی ایسا عمل نہیں جس کو شرک یا بدعت کہا جاسکے ۔
جواب کا انتظار رہے گا تاکہ بات آگے بڑہا کر تبلیغی نصاب پر بات کی جاسکے ۔
اللہ ہی سے ہدایت کا سوال ہے۔ آمین یا رب العالمین۔
طالب نور بھائی ، آپ اپنی پوسٹ کے آخر میں بہت پیاری دعا لکھتے ہیں ۔ کئی دفعہ تو میں اس دعا کو پڑہ کر آمین آمین کہتے ہوئے کچھ دیر کی لئیے کھو جاتا ہوں ۔
اللہ مجھے ، آپ کو اور اس فورم سے منسلک تمام افراد کو ایسی ہدایت سے منور کرے جس کے بعد کوئی گمراہی نہ ہو آمین ۔ یا رب العالمین۔