• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تصویر بولتی ہے

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326

assalamoalaikum.gif
تصویر بولتی ہے!​
جی ہاں تصویر بولتی ہے۔ ۔ مگر اتنا آہستہ کہ صرف آپ سن سکتے ہیں ۔۔ اب وہ بات یہاں لکھنی ہے!​
۱)تصویر کو دیکھ کر جو خیالات ہوں۔ ۔ رقم کر دیں!​
۲)ہر شخص کی اپنی رائے ہے۔ ۔ غیر شرعی رائے کے علاوہ کسی بات پر اعتراض نہیں اٹھایا جائےگا!​
۳)جس تبصرے پر مثبت ریٹنگ سب سے زیادہ ہو گی،اسے علیحدہ مینشن کیا جائے گا۔۔امید ہے مقابلے کے لیے خیالات تبدیل نہیں ہوں گے:)تصویر پوسٹ کرنے والے رکن کا تبصرہ بہترین تبصرے میں شامل نہیں کیا جائے گا!​
۴)تین دن بعد نئی تصویر پوسٹ کی جائے گی!​
تو کیا خیال ہے پہلی تصویر کو ’بلوا ‘لیا جائے۔ ۔ دیکھیں تو صحیح کیا بولتی ہے؟؟​
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
عورت’عورہ‘ ہے یعنی پردہ!
اس کا وجود پردہ ہے،اس کی بلا ضرورت آواز،اسکی ہنسی،اس کا قہقہہ،اس کا رہن سہن سب پردہ ہے!!
اللہ سبحانہ وتعالٰی سب سے پہلے مجھے اور پھر تمام بہنو ں کو اپنے پردے کے تمام حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا کر دیں۔آمین
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ خیرا۔۔۔
اخت ولید بہن پردے پر میرے احساسات کی ترجمانی آپ نے کر دی۔۔۔۔مگر اس میں 4 باتوں کا اضافہ کروں گی۔مسکراہٹ

تمام طرح کی زینت کو چھپائے ہوئے خواتین جائز مقاصد کے حصول کے لیے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو سکتی ہیں۔
یہی وہ شرعی پردہ ہے ، جس میں زینت اس طرح چھپ جائے کہ یہ بھی معلوم نہ ہو کہ پردے میں عورت ہے یا نوجوان لڑکی۔کاش ایسا ہی پردہ ہم میں ، موجود خواتین بھی کرنے لگ جائیں ، جو بظاہر پردہ کر کر بھی پردے کا حق نہیں ادا کرتیں۔
پردہ عورت کے لیے محافظ ہے ، اس کی طرف اٹھنے والی نگاہ غلط بھی مایوس ہو جاتی ہے ، کیوں کہ یہ دعوت حسن نہیں دیتا!
آج کے پرفتن دور میں شرعی پردہ کرنے والی خواتین صحیح معنوں میں جرات مند ہیں، ان کے لیے بھی جو تمغوں اور اعزازوں کے باوجود جرات کی حقدار نہیں بن پاتیں۔
اللہ تعالی تمام خواتین اسلام کو شرعی پردے کرنے کی ہدایت عطا فرمائے،آمین
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
تصویر بولتی ہے!​
جی ہاں تصویر بولتی ہے۔ ۔ مگر اتنا آہستہ کہ صرف آپ سن سکتے ہیں ۔۔ اب وہ بات یہاں لکھنی ہے!​
۱)تصویر کو دیکھ کر جو خیالات ہوں۔ ۔ رقم کر دیں!​
۲)ہر شخص کی اپنی رائے ہے۔ ۔ غیر شرعی رائے کے علاوہ کسی بات پر اعتراض نہیں اٹھایا جائےگا!​
۳)جس تبصرے پر مثبت ریٹنگ سب سے زیادہ ہو گی،اسے علیحدہ مینشن کیا جائے گا۔۔امید ہے مقابلے کے لیے خیالات تبدیل نہیں ہوں گے:)تصویر پوسٹ کرنے والے رکن کا تبصرہ بہترین تبصرے میں شامل نہیں کیا جائے گا!​
۴)تین دن بعد نئی تصویر پوسٹ کی جائے گی!​
تو کیا خیال ہے پہلی تصویر کو ’بلوا ‘لیا جائے۔ ۔ دیکھیں توصحیحکیا بو لتی ہے؟؟​
تھوڑی سی اصلاح کرنا چاہوں گی معذرت کے ساتھ صحیح نہیں سہی آئے گا
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اب آتے ہیں تبصرے کی جانب
ماشاء اللہ بہترین تصویر ہے اور ایک مسلمان عورت کی صحیح ترجمانی کر رہی ہے
پردے کے متعلّق جو میرے احساسات ہیں وہ تشکّر کے جذبات سے بوجھل ہیں ۔یا اللہ میں اتنی ی ی ی مقدّس و محترم ہوں کہ تو نے مجھے پردے میں ملفوف فرمایا۔ وہ پردہ جو تو نے خا نہ کعبہ کو عطا کیا اسی پردے کا حکم دے کر تو نے مجھے معتبر کر دیا۔ یا اللہ ! تو نے مجھے مردوں کی گندی اور ناپاک نگاہوں سے بچنے کے لئے ایک محفوظ ومامون قلعہ عطا فرمایا۔ مجھ پر شکر واجب ہے۔ الحمدللہ الحمدللہ الحمدللہ
کسی انگریز نے ایک مسلم سے طنزا دریافت کیا
سنا ہے تمہارے ہاں عورتوں پر اتنی پابندی ہوتی ہے کہ وہ کسی سے ہاتھ بھی نہیں ملا سکتیں
اس مردِ مومن نے سوال کیا
کیا تم نے کبھی ملکہ الزبتھ سے ہاتھ ملایا؟؟؟؟
نہیں!!!
اس غیرت مند مسلم نے جواب دیا
ہمارے ہاں ہر عورت کوئین الزبتھ ہوتی ہے۔ ہر ایرا غیرا اس سے ہاتھ نہیں ملا سکتا۔
اللہ ہم سب خواتین کو پردے کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق دے
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
؏اس راز کو عورت کی بصیرت ہی کرے فاش​
مجبور ہیں‘معذور ہیں‘مردانِ خرد مند​
کیا چیز ہے آرائش وقیمت میں زیادہ​
آزادی نسواں کہ زمرّد کا گلو بند​
 
Top