- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,763
- پوائنٹ
- 1,207
غلط فہمی
برق صاحب تحریر فرماتے ہیں:
اگر ہم ملا کا مذہب قبول کرلیں، تو پھر استنجا بھی اصول دین، منڈا ہوا سر بھی رکن اسلام ، ٹخنوں سے بالشت بھر اونچی شلوار بھی مذہبی فرض منڈی ہوئی مونچھیں ، لمبی داڑھی، مسلمان کیا ہوا، ایک اچھا خاصا جوکر بن کر رہ گیا۔ (دو اسلام ص ۱۱۴)
ازالہ
منڈے ہوئے سر کو تو رکن اسلام کسی نے نہیں کہا، بلکہ سر منڈانا مندرجہ ذیل دو وجوہ کی بنا پر کچھ ناپسندیدہ نظر آتا ہے۔
(۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سر پر بال رکھا کرتے تھے۔
(۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سر منڈانا خارجیوں کی نشانی فرمائی تھی۔
استنجا بے شک اصول دین ہے، اس لیے کہ طہارت و نظافت کا ذریعہ استنجا ہی تو ہے، اگر یہ نہ ہو تو، ''وثیابک فھر'' پر کیسے عمل ہوسکتا ہے، نہ معلوم برق صاحب کو کیا سوجھی کہ استنجا کو قابل ملامت سمجھا، اگر ان کا مطلب اس استنجا سے ہے جو جاہل لوگ چلتے پھرتے کرتے ہیں، تو ہمیں بھی ان سے اتفاق ہے یہ طریقہ بے شک حیا سوز اور خلاف سنت ہے، بلکہ بدعت ہے۔
ٹخنوں سے اونچی شلوار یا پائجامہ، پست مونچھیں، اور لمبی داڑھی اسلامی شعار ہے، یہ سب چیزیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، صحابہ کرام ان پر عمل کرتے تھے، کیا آپ ان کو بھی اسی لفظ سے یاد کریں گے جس لفظ سے ملا کو یاد کیا ہے؟