- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
(۱۱) برق صاحب کا تجویز کردہ گیارہواں معیار
ایک ایک دعا پر لاکھوں جنتیں تقسیم کرنا
برق صاحب کا مطلب یہ ہے کہ جس حدیث میں یہ ہوا کہ فلاں دعا پڑھنے سے ایک لاکھ جنتیں مل جائیں گی، وہ حدیث جعلی ہے، برق صاحب ایسی صحیح حدیث تو کوئی موجود نہیں، البتہ ایسی آیت ضرور موجود ہے، جو صرف '' ربنا اللہ'' کہنے پر جنت کا ٹھیکیدار بنا دیتی ہے، سنیے:{ اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْہِمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ اَلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوْا وَاَبْشِرُوْا بِالْجَنَّۃِ } (حم سجدہ)
بے شک جن لوگوں نے کہا '' ربنا اللہ'' ہمارا رب اللہ ہے پھر اسی پر جمے رہے تو ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں، جو کہتے ہیں کہ نہ ڈرو نہ غم کھاؤ اور جنت کی بشارت سنو۔
کیونکہ اس معیار پر قرآن مجید کی آیات بھی پوری نہیں اترتیں، لہٰذا یہ معیار بھی باطل ہے۔