• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید شخصی کی ایک دلیل: عجیب دو رخی

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
منافقت کی تعریف کیجیے اور ثابت کیجیے کہ یہ منافقت ہے۔
وقت گزارنے کا اچھا بہانہ ہے۔
چچ چچ چچ۔۔۔
واضح دوغلے پن کا دفاع، پیشاب سے سورۃ فاتحہ لکھنے والوں کا دفاع، توہین رسالت کی صورت میں ذمی کا عہد برقرار رکھنے کا دفاع۔۔۔آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
وقت گزارنے کا اچھا بہانہ ہے۔
چچ چچ چچ۔۔۔
واضح دوغلے پن کا دفاع، پیشاب سے سورۃ فاتحہ لکھنے والوں کا دفاع، توہین رسالت کی صورت میں ذمی کا عہد برقرار رکھنے کا دفاع۔۔۔آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔
منافقت کی تعریف اور اس کا یہاں انطباق۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
مجھے ان کے اس فتوے سے اتفاق نہیں ہے۔
اور دلیل آپ ان سے مانگ سکتے ہیں۔ جو جواب آئے وہ مجھے بھی بتا دیجیے گا۔
محترم بھائی تقلید شخصی کے وجوب کی جو بڑی دلیلیں دی جاتی ہے وہ یہ ہیں کہ
1-ہم مجتہد نہیں اور متحارب احادیث میں فیصلہ نہیں کر سکتے پس کسی امام کی تقلید لازمی ہے
2-اگر اپنی مرضی کریں گے تو جو خوایش کی پیروی کرنے والے ہیں وہ غلط راستے پر نہ نکل جائیں گے

پس جب میں اہل حدیث ہو رہا تھا تو میرے سامنے بھی مولانا احمد علی لاہوری والی مسجد میں یہی اشکال رکھا گیا تھا کہ اس طرح تو انسان خؤاہش کی پیروی کرنے لگ جاتا ہے اور اپنی مرضی کی بات کو لے لیتا ہے وہاں میں نے چند سوال پوچھے تھے مگر واللہ مجھے ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا وہ اتنا علم نہ رکھتے ہوں آپ کو زیادہ علم ہو آپ جواب دے دیں میں نے یہ پوچھا تھا کہ
1-جس کی نیت ہی خواہش کی پیروی کرنے کی ہو اسکو آپ تقلید کا پابند کر کے بھی شریعت پر نہیں چلا سکتے اس کے پاس بھلے شاہ اور مادھو لال حسین جیسے طریقت بھی موجود ہے وہ عشق بھی کرے گا نماز بھی نہیں پڑھے گا اور شراب بھی پیے گا الٹا لوگوں میں اعلی پیر بھی بن جائے گا شریعت تو ہے ہی اس کے لئے جو نیک نیتی سے اسکی پیروی کرنا چاہتا ہے ورنہ انما الاعمال بالنیات کا کیا مطلب
2-میں نے پوچھا کہ کیا حنفیوں کے نزدیک کوئی شافعی حنفی ہو سکتا ہے کہ نہیں تو جواب ملا کہ ہو سکتا ہے اور الحمد للہ تبلیغی جامعت میں اکثر عرب حنفی ہو گئے ہیں تو میں نے کہا کہ حنفی ہونے کی وجہ کیا ہے تو جواب ملا کہ انکو حنفی مذہب قرآن و حدیث کے مطابق لگا تو میں نے کہا کہ کیا وہ مجتہد تھے جو انہوں نے ایک امام کی بات کو دوسرے کی بات سے زیادہ بہتر پایا تو جواب دیا گیا کہ نہیں نہیں بلکہ امام کی سیرت وغیرہ اور انکا شروع میں ہونا دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا تو میں نے کہا کہ پھر اسکا مطلب ہے کہ بعد والے امام سے پہلے امام کی طرف تو جایا جا سکتا ہے مگر پہلے سے بعد والے کی طرف نہیں جایا جا سکتا وغیرہ عرض اس طرح کی کافی باتیں ہوئی تھیں وقت کی کمی کے باعث ابھی اتنا ہی
یہ ساری عقلی باتیں ہی ہیں اور میں مانتا ہوں کہ آپ وگوں کی غلطی عقلی ہی ہے ورنہ نیت آپ لوگوں کی غلط نہیں ہے البتہ آپ لوگوں کے عقلی دلائل مجھے مطمئن نہ کر سکے واللہ اعلم
آپ اگر کچھ وضاحت کر دیں اللہ آپ کو جزائے خیر دے امین
 
انتہائی محترم عبدہ بھائی!
آپ یہ بات اس مقام پر کر چکے ہیں اور آپ کی اس بات نے میرے سامنے کافی چیزیں واضح کیں اور میرے موقف میں بھی اس کی وجہ سے تبدیلی ہوئی۔ وہاں مجھے اندازہ ہوا کہ بہت سی چیزوں میں ہم لفظی اختلاف کرتے ہیں ورنہ حقیقتا اختلاف نہیں ہوتا۔ (یہ الگ بات ہے کہ آپ کے موقف سے آپ کے اپنے ہم مسلک متفق نہ ہوں۔)
http://forum.mohaddis.com/threads/اختلاف-ِ-امت-پر-رفع-الملام-عن-الائمۃ-الاعلام-کا-صحیح-اطلاق.19273/

اب ذرا ایک اہم موضوع کی طرف آئیں۔ وہ یہ ہے کہ آپ کہاں غائب ہیں اتنے عرصے سے؟ (ابتسامہ)
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
اب ذرا ایک اہم موضوع کی طرف آئیں۔ وہ یہ ہے کہ آپ کہاں غائب ہیں اتنے عرصے سے؟ (ابتسامہ)
محترم بھائی پہلے تو رمضان اور اعتکاف کی وجہ سے پھر گاوں والدہ کے پاس کچھ عرصہ گزارنے کی وجہ سے بالکل غائب ہو گیا تھاا اور آج کل بھی دفتر میں سالانہ اکاونٹس اور آڈٹ کی وجہ سے فورم پر مشکل سے وقت نکالتا ہوں

یہ الگ بات ہے کہ آپ کے موقف سے آپ کے اپنے ہم مسلک متفق نہ ہوں۔
یہ بات آپ کی درست ہے کہ ہر انسان اپنے نظریات دوسرے پر ٹھونس نہیں سکتا اور لازمی نہیں کہ ہمارے تمام اہل حدیث بھائیوں کے نظریات لازمی ایک جیسے ہوں اسی طرح لازمی نہیں تمام مقلدین کے نظریات بالکل ایک جیسے ہوں
پس تقلید کے معاملے میں میرا کچھ اہل حدیث بھائیوں سے اختلاف ہے جس میں ہو سکتا ہے کہ وہ درست ہوں یا میں درست ہوں مگر میرے خیال میں غالی مقلد کو چھوڑ کر باقیوں سے اختلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو ماننے اور نہ ماننے کا نہیں بلکہ ایک عقلی اختلاف ہے جس میں میرے نزدیک اہل حدیث کی بات عقل کے مطابق زیادہ درست ہے

البتہ اوپر جو میں نے حصہ لیا ہے تو اسکے بارے پہلے اگر بات ہو چکی ہے تو مجھے یاد نہیں میں اس موضؤع کی مناسبت سے یہاں یہ کہنا چاہتا تھا کہ جو یہ کہتا ہے کہ تقلید شخصی کو اگر واجب نہ کریں تو نفس کی پیروی کا خوف ہے تو میں انکو کہتا کہ پھر وہ دوسری جگہ بھی یہی معیار رکھیں اور جب کوئی شافعی سے حنفی ہو تو اسکو بھی منع کریں کہ تم نفس کی پیروی کرنے والے ہو پس یہ فتوی دیں کہ کوئی اپنا مسلک تبدیل ہی نہیں کر سکتا یا پھر بتائیں کہ مسلک تبدیل کرنے کی اور کون سی وجہ ہو سکتی ہے
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اشماریہ صاحب نے فرمایا ہے کہ انھیں بنوری ٹاون والے فتوے سے اتفاق نہیں؛گزارش ہے کہ اس کی وجہ بیان فرمائیں؛کیا آپ مفتیان بنوری ٹاون سے بڑے مفتی ہیں یا کسی دوسرے مفتی کا فتویٰ ہے آپ کے پاس؟؟
یہ بھی واضح فرمائیں کہ مولانا سرفراز صاحب اور بنوری ٹاون والوں کا اختلاف ہو گیا ہے حالاں کہ دونوں مقلد ہیں تو کیا فقہ حنفی ہی میں دونوں باتیں ہیں یا ایک بات سمجھ ہی نہیں سکا؟
اس پر بھی روشنی ڈال دیں کہ عام حنفی کیا کرے؟وہ علاقے کی اکثریت کے حساب سے فقہ کی پیروی کرے یا جس پر وہ پہلے ہی سے عمل پیرا ہے اسی پر کاربند رہے؟اس باب میں فقہ حنفی کا مفتیٰ بہ اور غیر مفتیٰ بہ قول کیا ہے؟بینوا توجروا؛والسلام مع الاکرام
 
Top