• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تقلید کی جامع تعریف

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
رفیق طاہر صاحب نے ابن ہمام کے پیش کردہ تعریف کو جامع اورمانع تعریف قراردیاہے لیکن وہ یہ بتانابھول گئے کہ یہ تعریف جامع اورمانع کس طرح سے ہے۔ کیونکہ جو اعتراض طالب الرحمن صاحب کے پیش کردہ تعریف پرواردہوتاہے ۔وہی صورت حال یہاں بھی ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایسے شخص کاقول ماننا جس کا قول دلائل شرعیہ میں سے نہ ہو تویہ ہرشخص کے ساتھ خاص ہے۔ تمام پیشوں کے افراد اس میں داخل ہورہے ہیں۔ انجینئر،ڈاکٹر وکیل، عالم مجتہد،وغیرہ وغیرہ ۔ پھر یہ تعریف جامع ومانع کس طرح ہوگئی؟

ایسے شخص کے قول پر بلا دلیل عمل کرنا جسکا قول دلائل شرعیہ ( کتاب وسنت) میں سے نہ ہو۔
اس تعریف کی وضاحت میں رفیق طاہر صاحب یوں فرماتے ہیں
اس تعریف کو ذرا غور سے سمجھیں کہ ایسے شخص کا قول مان لیا جائے جسکا قول قرآن یا حدیث نہ ہو یعنی اللہ اور اسکے رسول کے علاوہ کسی اور کا قول مان لیا جائے اور پھر اسکے قول پر کوئی دلیل بھی نہ ہو ۔ یعنی اس نے جو بات کہی ہے اسکی دلیل کتاب وسنت میں موجود نہ ہو
رفیق طاہر صاحب نے وضاحت میں جو ملون جملہ لکھاہے کیاوہ ابن ہمام کی پیش کردہ تعریف سے مستنبط ہورہاہے۔
رفیق طاہر صاحب کو غلط فہمی یہ ہوئی ہے کہ بلادلیل کا تعلق انہوں نے قول سے متعلق سمجھ لیاہے جب کہ بلادلیل کا تعلق عمل کرنے سے ہے۔ یعنی عامی جو اس پر عمل کررہاہے اس کے تعلق سے ہے کہ وہ دلیل کا مطالبہ کئے بغیر عمل کرے۔ بلادلیل کا تعلق قول سے قطعانہیں ہے۔ اگررفیق طاہر صاحب کو ہماری بات پر شبہ ہو تو وہ ابن ہمام کی اصول فقہ میں لکھی گئی اس کتاب کی شروحات پر ایک نگاہ دوڑالیں اوراس کے علاوہ تقلید کی تعریف پر دوسری کتابوں کو بھی دیکھ لیں ہرجگہ بلادلیل کا تعلق عمل کرنے والے سے ہے مجتہد کے قول سے نہیں ہے۔
پھر اس کے بعد رفیق طاہرصاحب نے جوکچھ خلاصہ کلام کے طورپر فرمایاہے وہ مزید باعث حیرت ہے کہ
"تقلید خلاف قرآن وسنت قول کو ماننے کانام ہے"
یہ نتیجہ انہوں نے جس طرح اخذ کیاہے وہ ادھر کا پتھر ادھر کا روڑا لے کر بھان متی کا کنبہ جوڑنے سے کسی طرح مختلف نہیں ہے۔
کیارفیق طاہر صاحب نے تقلید کایہ خلاصہ نکالنے سے قبل حنفی مالکی، شافعی حنبلی فقہاء کی تقلید کی تعریف پر نظرڈالنے کی کوشش کی ہے؟یااپنی خود ساختہ فہم اورفکر تقلید کی تعریف اورخلاصہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
ان سب امور سے قطع نظر ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ یہ بتائیں کہ ابن ہمام کی تعریف کس طورپر جامع اورمانع ہے؟اس سلسلے میں وہ ابن ہمام کا نام اورشخصیت کو بطوردلیل نہ پیش کریں بلکہ معقول طورپر واضح کریں کہ جامع اورمانع جس کو کہاجاتاہے کیایہ تعریف اس کی مصداق ہے ۔ اگرہے توکس طور پر ؟
کیوں کہ جو اعتراض طالب الرحمن کی تعریف پر وارد ہورہاہے وہی بلکہ اس سے زیادہ اعتراض ابن ہمام کی تعریف پر ہورہاہے؟
کیونکہ اس میں قائل کی نہ مجتہد کے طورپر تصریح ہے اورنہ جس قول پر عمل کیاجارہاہے اس کے اصول دین اورفروع دین میں ہونے کی تصریح ہے اورنہ عمل کرنے والے کے عامی ہونے کی تصریح ہے۔ پھر اس قول کی رو سے تو ڈاکٹر انجینئر،وکیل کسی کی بھی بات بلادلیل تسلیم کرناتقلید ہے؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
ندوی بھائی آپ نے محمد ارسلان بھائی اور رفیق طاھر بھائی کی پیش کردہ تعریفات پر لمبی چوڑی گفتگو کی۔ اور شاید اس گفتگو پر آپ نے بہت سارا ٹائم بھی خرچ کیا ہوگا۔ محترم اس لمبی چوڑی گفتگو اور ٹائم فضول میں خرچ کرنے سے بہتر یہ نہیں تھا کہ آپ صرف اتنا کہہ دیتے کہ میاں ارسلان اور میاں رفیق طاہر آپ دونوں نے جو تقلید کی تعریف پیش کی ہے یہ جامع مانع نہیں ہے۔ ہم اس تعریف کو نہیں مانتے اور نہ ہی اس تعریف کے مطابق ہم عمل کرتے ہیں۔ اگر جامع مانع تعریف دیکھنی ہو تو وہ یہ ہے۔
اور پھر آپ تقلید کی جامع مانع تعریف پیش فرمادیتے۔ تو کتنا بھلا ہوتا اور وقت بھی کم خرچ ہونے کے ساتھ بات بھی معیاری ہوتی۔اچھا ہوتا یا نہیں ہوتا ؟
محترم بھائی اب آپ خود ہی تقلید کی جامع مانع تعریف پیش کردیں۔ کیونکہ ہماری پیش کردہ تعریفات کو تو اپنے تئیں آپ ناقص ثابت کرچکے ہیں۔تو ٹھیک ہےمحترم بسم اللہ کریں اور تقلید کی جامع مانع تعریف پیش کریں۔ہم انتظار کریں گے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ایسے شخص سے مراد کیا لی جائے گی؟؟؟۔۔۔ یعنی ابن ہمام الحنفی کا اشارہ کس طرف ہےکیسے شخص کی طرف ہے؟؟؟۔۔۔
ابن ہمام الحنفی نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں انکا ترجمہ یہ ہے :
ایسے شخص کے قول پر بلا دلیل عمل کرنا جسکا قول دلائل شرعیہ ( کتاب وسنت) میں سے نہ ہو۔
وضاحت :
اس تعریف کو ذرا غور سے سمجھیں کہ ایسے شخص کا قول مان لیا جائے جسکا قول قرآن یا حدیث نہ ہو یعنی اللہ اور اسکے رسول کے علاوہ کسی اور کا قول مان لیا جائے اور پھر اسکے قول پر کوئی دلیل بھی نہ ہو ۔ یعنی اس نے جو بات کہی ہے اسکی دلیل کتاب وسنت میں موجود نہ ہو ۔ اگر اسکی بات کی دلیل کتاب وسنت میں موجود ہو گی تو وہ تقلید نہیں کہلائے گی ۔
تو غور فرمائیے کہ جس شخص کی بات نہ تو قرآن وحدیث ہو اور نہ ہی قرآن وحدیث کی کوئی دلیل اس کے قول پر موجود ہو تو پھر وہ قول کیا ہوگا ؟
یقینا وہ قول کتاب وسنت کے خلاف ہی ہوگا
کیونکہ تقلید دینی امور میں ہوتی ہے دنیاوی میں نہیں ۔
اور اسی بات کو میں نے اپنے لفظوں میں لکھا تھا جسکا معنى یہ بنتا ہے :
کتاب وسنت کے خلاف کسی کا قول مان لینا ۔
تقلید کہلاتا ہے ۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
ندوی صاحب اس تعریف کے جامع ومانع پر ہونے پر جو اعتراض ہے اسے مختصرا بیان فرمائیں ۔
ایک اعتراض کریں اسکا جواب لیں پھر دوسرا اعتراض کریں
حرب بن شداد صاحب ایسے شخص سے مراد کوئی بھی شخص ہے کوئی خاص متعین نہیں ہے
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
اگررفیق طاہر صاحب کو ناگوارنہ گزرے تو وہ پہلے"جامع اورمانع"کی ہی تعریف اوروضاحت کردیں تاکہ قارئین کوبھی سمجھنے میں آسانی ہو کہ یہ تعریف "جامع اورمانع "کیوں نہیں ہے اوراگر ہے تو کس طورپر ہے۔
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
اگررفیق طاھر صاحب کو ناگوارنہ گزرے تو وہ پہلے"جامع اورمانع"کی ہی تعریف اوروضاحت کردیں تاکہ قارئین کوبھی سمجھنے میں آسانی ہو کہ یہ تعریف "جامع اورمانع "کیوں نہیں ہے اوراگر ہے تو کس طورپر ہے۔
یاددہانی
 

پاکستان

مبتدی
شمولیت
مئی 25، 2012
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
0
بھائیو ایک عامی (مجھ جیسا ) جن کو اتنی لمبی چھوڑی ابحاث سے سرو کا ر نہیں .یا چلو میں تو کم از کم کچھ نہ کچھ عصری تعلیم حاصل کرہی پایا ہوں .وہ لوگ جس کو الف با پہ بھی قدرت نہیں اب ان کیلئے کیا یہ ممکن ہے کہ وہ دلائل اور ان دلائل کی صحت وغلط کا ادراک کرنا کیا مجھ اور بالکل ان پڑھ لوگوں کی بس کی بات ہے .اگر ہے تو کیسے ؟؟؟؟؟؟؟؟ اور اگر نہیں تو ذرا خلاصہ سمجھا دو کہ تقلید حرام.ہے یا جائز .کفر شرک یا بدعت کیا ہے .؟؟؟؟؟ اور مجھ جیسے لوگوں کیلئے ان کے بغیر کیسے ممکن ہے دین پر عمل ؟ اگر تقلید نہ ہو . (چاہے وہ مقلدعلماءکی ہو یا غیر مقلد علماء کی .) آپ لوگ اپنا علمی بحث جاری رکھیئے مگر میرے جیسوں کی رعایت بھی ملحوظ خاطر ہو .
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
بھائیو ایک عامی (مجھ جیسا ) جن کو اتنی لمبی چھوڑی ابحاث سے سرو کا ر نہیں .یا چلو میں تو کم از کم کچھ نہ کچھ عصری تعلیم حاصل کرہی پایا ہوں .وہ لوگ جس کو الف با پہ بھی قدرت نہیں اب ان کیلئے کیا یہ ممکن ہے کہ وہ دلائل اور ان دلائل کی صحت وغلط کا ادراک کرنا کیا مجھ اور بالکل ان پڑھ لوگوں کی بس کی بات ہے .اگر ہے تو کیسے ؟؟؟؟؟؟؟؟ اور اگر نہیں تو ذرا خلاصہ سمجھا دو کہ تقلید حرام.ہے یا جائز .کفر شرک یا بدعت کیا ہے .؟؟؟؟؟ اور مجھ جیسے لوگوں کیلئے ان کے بغیر کیسے ممکن ہے دین پر عمل ؟ اگر تقلید نہ ہو . (چاہے وہ مقلدعلماءکی ہو یا غیر مقلد علماء کی .) آپ لوگ اپنا علمی بحث جاری رکھیئے مگر میرے جیسوں کی رعایت بھی ملحوظ خاطر ہو .
محترم پاکستان بھائی کیا آپ اتنا بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ کے ذہن میں تقلید کا کیا کونسپٹ ہے؟ یعنی آپ تقلید کو کیاسمجھتے ہیں ؟ آپ ہمیں اپنا ذہن دیں تاکہ اسی کو سامنے رکھتےہوئے آپ کو جواب دیاجائے۔
 

پاکستان

مبتدی
شمولیت
مئی 25، 2012
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
0
محترم پاکستان بھائی کیا آپ اتنا بتانا پسند فرمائیں گے کہ آپ کے ذہن میں تقلید کا کیا کونسپٹ ہے؟ یعنی آپ تقلید کو کیاسمجھتے ہیں ؟ آپ ہمیں اپنا ذہن دیں تاکہ اسی کو سامنے رکھتےہوئے آپ کو جواب دیاجائے۔

میں نے تو بتا دیا کہ ہر بات علماءسے پوچھ کر اور جب کسی بات کا پتہ ہی نہ ہو تو کسی سے دلیل کا مطالبہ چہ معنی دارد . میرا کونسپٹ کیا یہ میری مجبوری ہے ؟؟؟؟اور مجھ جیسے بہت سوں کی .
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
اگررفیق طاہر صاحب کو ناگوارنہ گزرے تو وہ پہلے"جامع اورمانع"کی ہی تعریف اوروضاحت کردیں تاکہ قارئین کوبھی سمجھنے میں آسانی ہو کہ یہ تعریف "جامع اورمانع "کیوں نہیں ہے اوراگر ہے تو کس طورپر ہے۔
جامع = جامع لجمیع أفرادہ
مانع = مانع لدخول غیرہ
کیوں نہیں کی وضاحت میں یہاں پر کر چکا ہوں
کس طور پر ہے کی وضاحت یہ ہے کہ تقلید کی یہ تعریف کہ "قبول قول ینافی الکتاب أو السنۃ" جامع اس لیے ہے کہ یہ اپنے تمام تر افراد پر مشتمل ہے اور مانع اس لیے ہے کہ اس میں کوئی غیر مقلد داخل نہیں ہوسکتا ۔
 
Top