- شمولیت
- مارچ 04، 2011
- پیغامات
- 790
- ری ایکشن اسکور
- 3,982
- پوائنٹ
- 323
وحدت الوجود ایک انتہائی شرکیہ عقیدہ ہے ۔ جس کے بارہ میں "اہل السنہ" کی دو رائے نہیں ۔ تنظیم اسلامی کے بانی اور معروف مفسر قرآن جناب ڈاکٹر اسرار احمد اسی عقیدہ کے حامل تھے ۔
وحدت الوجود کے اس عقیدہ کو ابن العربی صوفی نے پروان چڑھایا ہے ۔ وہ اپنی کتاب فصوص الحکم میں لکھتے ہیں :
فأنت عبد وأنت رب یعنی تو بندہ ہے اور تو رب ہے ۔
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ابن عربی کے اسی عقیدہ کو یوں پیش کرتے ہوئے اپنی تصنیف " ام المسبحات ص ۸۸" میں لکھتے ہیں :
" میرے نزدیک اس کا حل وہ ہے جو شیخ ابن عربی نے دیا ہے ‘ جو میں بیان کر چکا ہوں ‘ کہ حقیقت وماہیت کے وجود کے اعتبار سے خالق ومخلوق کا وجود ایک ہے ، کائنات میں وہی وجود بسیط سرایت کیے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔۔۔"
یعنی ڈاکٹر اسرار صاحب کے نزدیک بھی خالق ومخلوق کا وجود ایک ہے ۔ گویا انسان خالق بھی ہے مخلوق بھی !
یعنی وہی عقیدہ وحدت الوجود !
اعاذنا اللہ منہا