• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تنظیم اسلامی کے بانی ڈاکٹر اسرار احمد کا عقیدہ وحدت الوجود !

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
وحدت الوجود ایک انتہائی شرکیہ عقیدہ ہے ۔ جس کے بارہ میں "اہل السنہ" کی دو رائے نہیں ۔ تنظیم اسلامی کے بانی اور معروف مفسر قرآن جناب ڈاکٹر اسرار احمد اسی عقیدہ کے حامل تھے ۔
وحدت الوجود کے اس عقیدہ کو ابن العربی صوفی نے پروان چڑھایا ہے ۔ وہ اپنی کتاب فصوص الحکم میں لکھتے ہیں :
فأنت عبد وأنت رب یعنی تو بندہ ہے اور تو رب ہے ۔
ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ابن عربی کے اسی عقیدہ کو یوں پیش کرتے ہوئے اپنی تصنیف " ام المسبحات ص ۸۸" میں لکھتے ہیں :
" میرے نزدیک اس کا حل وہ ہے جو شیخ ابن عربی نے دیا ہے ‘ جو میں بیان کر چکا ہوں ‘ کہ حقیقت وماہیت کے وجود کے اعتبار سے خالق ومخلوق کا وجود ایک ہے ، کائنات میں وہی وجود بسیط سرایت کیے ہوئے ہے ۔۔۔۔۔۔۔"
یعنی ڈاکٹر اسرار صاحب کے نزدیک بھی خالق ومخلوق کا وجود ایک ہے ۔ گویا انسان خالق بھی ہے مخلوق بھی !
یعنی وہی عقیدہ وحدت الوجود !
اعاذنا اللہ منہا
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
میرے خیال میں شیخ اپنی زندگی کے آخری ایام میں جب وہ زاکر ناءیک کے سٹیج پر آے اس سے تاءب ھو چکے تھے۔
اللہ تعالی بہتر جانتے ھیں۔
اگر واقعی توبہ کی ہے تواس کا صحیح مہیا کریں ۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
یہ تو آپکا خیال ہے ۔
لیکن حقیقت اسکے برعکس ہے
کیونکہ اپنی وفات سے چند دن قبل ملتان میں انکا جلسہء عام تھا ۔ وہاں ان سے توحید کے بارہ میں سوال کیا گیا تو غصہ سے لال پیلے ہوگئے ، دماغ پھٹنے لگا اور انہیں سٹیج سے بالآخر غائب کر دیا گیا ۔ ملتان میں تنظیم اسلامی کے تمام تر مسؤلین اور اکثر کارکنان اس کے عینی شاہد ہیں ۔
فاللہ المستعان
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
اس بارے میں ابوالحسن علوی بھائی بہتر بتا سکتے ہیں کیونکہ وہ لمبا عرصہ قرآن اکیڈمی سے منسلک رہے ہیں۔
لیکن بتانے سے پہلے اگر وہ یہ بتا دیں کہ وہ کب تک منسلک رہے ہیں اور کب انہوں نے اسے ترک فرمایا تھا تو زیادہ بہتر ہوگا ۔ ان شاء اللہ۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
کسی بھی بندے کی تمام عبارات کو اکٹھا کرنے کے بعد ہی کوئی مطلب نکالنا چاہیے، یا تقیدیم و تاخیر کی صور میں اس کی بعد کی بات اس کا موقف متصور ہو گی۔

کیا ڈاکٹر صاحب نے صرف اسی ایک مقام پر وحدت الوجود کے بارے میں گفتگو کی ہے؟؟

صاحب مراسلہ کا فرض تھا کہ وہ ان کی تمام عبارات کو پیش کرتے۔

والسلام
 
شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے "" وحدت الوجود "" کی بحث اپنے سورۃ الحدید کے درس میں بیان کی ہے جو آڈیو ، وڈیو اور کتابی شکل میں موجود ہے ۔ نیز یہ بحث سورۃ لقمان کے درس میں بھی ہے ۔ جہاں آپ نے وحدت الوجود ، وحدت الشہود ، ہمہ اوست ، ہمہ از اوست کو بیان کیا ہے ۔
و حدت الوجود کے تصور بیان کرنے والے "" محی الدین ابن عربی ہیں ۔ اپنی کتب " فصوص الحکم مٰیں انتہائی دقیق فلسفیانہ اور منطقی اصطلاحات کے ساتھ بیان کیا ہے ۔ اور ساتھ میں تنزلات ستہ کو بیان کیا ہے ۔
و حدت الوجود کو بیان کرنے والے بہت سے لوگ گزرے ہیں اور انہوں نے اسکی مختلف تعبیرات کی ہیں ۔ خود تصوف کے حلقہ میں اسکی مختلف تعبیرات ملیں گی ۔
محی الدین ابن عربی کے بعد مجدد الف ثانی نے " و حد ت الشہود " کا نظریہ پیش کیا ۔
ماضی قریب میں علامہ اقبال بھی "" فلسفہ وحدت و الوجود " کو اپنی شاعری میں بیان کیا ہے ۔ اور انکی شاعری کے معروف شارح " پروفیسر یوسف سلیم چشتی " اپنی ان شروح میں اسے بیان کیا ہے ۔
قدیم ہندوں کے ہاں بھی " ہمہ اوست کا تصور پایا جاتا ہے جسے " پروفیسر یوسف سلیم چشتی نے " تاریخ تصوف " میں بیان کیا ۔
محی الدین ابن عربی کے فلسفہ و حدت الوجود پر بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔ فلسفہ اور اور منطق کی رو سے اشکالات بھی وارد کیئے گئے ہیں ۔
اقبال اکادمی سے شائع ہونے والے میگزین اور پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ سے شائع ہونے والے رسائل میں مضامین دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے متعلقہ مضامین کا حوالہ نہیں دے سکتا ۔
اس سلسلہ میں سلف میں امام ابن تیمیہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے فلسفلہ ، منطق ، علم کلام کا ناقدانہ جائزہ لیا ۔آپ کی چند کتب درج ذیل ہیں اگر انکے اردو تراجم موجود ہیں تو لائبریری میں شامل کیا جائے ۔
١۔ نقض منطق ، ٢۔ الرد علی المنطقین ٣۔ در تعارض العقل و النقل
 
شمولیت
اکتوبر 16، 2011
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
493
پوائنٹ
65
السلام علیکم ! وحدت الوجود کے رد پر ایک کتاب "" وحدت الوجود ایک غیر اسلامی نظریہ ، مصنف : الطاف احمد اعظمی ، ممکن ہو تو محدث لائبریری میں شامل کی جائے ۔
 
Top