• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحيد كی تعريف،اہميت ،اقسام اور فوائد

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
741
پوائنٹ
301
توحيد كی تعريف،اہميت ،اقسام اور فوائد

توحید كی تعریف
اس بات پر یقین ہونا کہ اللہ ایک ہے۔ربوبیت‘ الوہیت‘اسماء وصفات میں اس کا کوئی شریک نہیں۔معبود برحق صرف اور صرف اللہ ہی ہے۔یعنی آدمی پختہ یقین کے ساتھ اس بات کا اقرار کر ے کہ اللہ ایک ہے۔ہر شئی کا مالک اور رب ہے۔وہ اکیلا ہی پیدا کرنے والا ہے۔ساری کائنات میں اکیلا ہی تدبیر کرنے والا ہے۔ساری عبادتوں کے لائق وہی پاکیزہ ذات ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں۔اس کے علاوہ تمام معبود باطل ہیں۔وہ ہر کمال والی صفت سے متصف ہے اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے۔اس کے اچھے اچھے نام ہیں اور اس کی بلند واعلیٰ صفات ہیں۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ فرماتے ہیں:۔
((لیس للقلوب سرور ولا لذۃ الا۔۔۔۔۔۔۔الخ))
’’کہ اللہ کی محبوب چیزوں کے ذریعہ تقرب الہی اور محبت الہی میں ہی دلوں کو سکون اور لذت تامّہ حاصل ہوتی ہے۔اور اللہ کی محبت تب تک ممکن نہیں جب تک غیر اللہ کی محبت سے اعراض نہ کر لیا جائے۔اور یہی ملت ابراہیمی ؑ اورتمام انبیاء ورسل کی دعوت ہے۔‘‘[مجموع فتاویٰ لابن تیمیہ : ۲۸؍۳۲]
شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب ؒ فرماتے ہیں:۔
کہ انسان اس وقت تک مو من نہیں ہو سکتا جب تک اللہ پر ایمان کے ساتھ ساتھ طاغوت کا انکار نہ کرے۔اور دلیل اللہ کا یہ فرمان ہے۔
(فمن یکفر باالطّاغوت ویؤ من باللّٰہ فقد استمسک با لعروۃالوثقیٰ )[البقرۃ:۲۵۶]
’’کہ جو اللہ کے سوا دوسرے معبودوںکا انکار کر کے اللہ پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا۔[الدرالسنیۃ:۱؍۹۵]‘‘
توحید کی اہمیت:۔
توحید کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے توحید ہی کی خاطر (یعنی خاص اپنی عبادت کی خاطر) جہان کو بنایا‘جنّوں وانس کو پیدا کیا۔اور اس توحید کی طرف بلانے کے لئے انبیاء ورسل مبعوث فرمائے۔جنت ودوزخ بنائی ۔اسی توحید کے سبب مخلوق دو حصوں (مومن اور کافر)میں تقسیم ہوئی۔اسی توحید کے سبب تلواریں میانوں سے نکلیں ‘ اور توحید کے منکروں سے جہاد فرض ہوا۔اور اللہ رب العزّت نے عالم ارواح میں سب سے پہلے اسی توحید کا اقرار لیاکہ[الست بربکم ] ’’کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں‘‘؟ تو بنی آدم نے جواب دیا![قالوا بلیٰ]’’کیوں نہیںآپ ہمارے رب ہیں ‘‘۔
اور تمام انبیاء کرام اسی دعوت توحید کو لیکر آئے‘اور اپنی قوم سے یوں مخاطب ہوئے کہ
[یقوم اعبدوا اللّٰہ ما لکم من الٰہٍ غیرہ]
اے میری قوم کے لوگو!ایک اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔
اور نبی اکرم ﷺ نے بھی سب سے پہلے مشرکین مکہ کو یہی دعوت توحید دی‘ اور کہا
[قولوا لاالہ الااللہ تفلحوا]
کہہ دو !’’اللہ ایک ہے ‘‘ کامیاب ہو جائو گے۔
اورمئو حد آدمی کا ٹھکانہ جنت ہے جبکہ مشرک کاٹھکانہ جہنم ہے۔
توحید کی اقسام
توحید کی تین اقسام ہیں۔
(۱)توحید ربوبیّت:۔
ا س بات کا اقرار کرنا کہ اللہ ہی پیدا کرنے والا‘پالنے والا‘روزی دینے والا‘معاملات کی تدبیر کرنے والا‘ عزّت وذلت سے دوچار کرنے والااور تمام بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔ اس توحید کو کفّار بھی مانتے تھے۔جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ۔
((ولئن سألتھم من خلقھم لیقولنّ اللّٰہ))[الزخرف:۸۷]
’’ اگرآپ ان سے سوال کریں کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے؟تو وہ ضرور جواب دیں گے !’’کہ اللہ نے پیدا کیا ہے‘‘
(۲)توحید الوہیّت:۔
یہ عقیدہ رکھنا کہ تمام قسم کی مشروع عبادات کے لائق صرف اور صرف اللہ رب العزّت ہی کی ذات ہے۔جیسے۔دعا کرنا‘مددمانگنا‘طواف کرنا ‘رکوع وسجدہ کرنا‘ جانور ذبح کرنا‘نذرماننا‘ ڈرنا‘ امیدرکھنا‘نمازپڑھنا‘روزہ رکھنا‘زکوٰۃ دینا‘حج کرنا‘توکل کرنا‘ جھکناوغیرہ وغیرہ۔جو شخص ان مشروع عبادات کو اللہ کے علاوہ کسی اور کی طرف پھیر دے ‘وہ آدمی مشرک اور کافر ہے‘اورنجات سے محروم ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ۔
((ومن یدع مع اللہ الٰہاً اٰخر لا برھان لہ بہفانّما حسابہ عند ربّہ انّہ لا یفلح الکٰفرون )) [المومنون:۷۱۱]
’’جو شخص اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو پکارے جس کی اس کے پاس کوئی دلیل نہیں‘پس اس کا حساب تو اللہ کے اوپر ہے۔بیشک کافر لوگ نجات سے محروم ہیں۔‘‘
کفّار نے اسی توحید الوہیّت کا انکار کیا تھا۔جس کی وجہ سے حضرت نوحؑ کے زمانے سے لیکر محمد ﷺ تک کفّار اور انبیاء کرام کے درمیان جنگیں بھی ہوئیں۔اسی توحیدکا ہم ہر نماز میں اقرار کرتے ہیں ۔ (ایّاک نعبد وایّاک نستعین)اور اللہ ربّ العزّت نے اسی توحید کو اپنانے کا حکم دیا ہے کہ۔
(انّنی انا اللّٰہ لا الٰہ الاانا فاعبدنی)[طہ:۱۴]
بیشک میں ہی اللہ ہوں ‘ میرے سوا عبادت کے لائق اور کوئی نہیں۔پس تو میری عبادت کر۔
یہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے ہزار سجدوں سے دلاتا ہے تجھ کو نجات۔
(۳) توحید اسماء وصفات:۔
اللہ تعالیٰ کے تمام ناموں اور تمام صفات پر حقیقی معنیٰ میں بغیرتمثیل ‘بغیر تشبیہ ‘بغیر تکییف ‘بغیر تعطیل اور بغیر تحریف کئے ایمان لانا ‘ جونام اللہ نے خود ہمیں بتائے ہیں یا نبی ﷺ نے بتائے ہیں۔جیسے استواء ‘ نزول ‘ ید وغیرہ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ۔
((لیس کمثلہ شیئی وھو السمیع البصیر )) [الشوریٰ:۱۱]
’’اس جیسی کوئی چیز نہیں ‘وہ سننے اور دیکھنے والا ہے‘‘یعنی کائنات میں اللہ جیسی کوئی چیز نہیں‘نہ ذات میں نہ صفات میں۔پس وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے۔واحد اور بے نیازہے۔
توحيد كے فوائد:۔

توحید کی برکت سے مئوحد کے اندر یہ صفات پیدا ہو جاتی ہیں‘ جبکہ مشرک نامراد رہتا ہے۔
(۱)اس توحید پر ایمان رکھنے والا تنگ ظرف نہیں ہو سکتا ‘ کیونکہ وہ ایسے خدا کا قائل ہوتا ہے جو زمین وآسمان ‘مشرق ومغرب اور تمام جہانوں کا مالک ہے
(۲)یہ توحید انسان میں انتہاء درجہ کی غیرت اور عزّت نفس پیدا کر دیتی ہے‘ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ صرف ایک خداتمام طاقتوں کا مالک ہے
(۳)خود داری کے ساتھ یہ عاجزی وانکساری بھی پیدا کرتی ہے ‘کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ کا دیا ہوا ہے ‘جو چھیننے پر بھی قادر ہے
(۴)اس توحید پر اعتقاد رکھنے والا نیک اعمال کی طرف توجّہ دیتا ہے ‘کیونکہ وہ جانتا ہے کہ نیک اعمال ہی ذریعہ نجات ہیں ا ور اللہ تعالیٰ زبر دست عدل وانصاف کر نے والے ہیں۔
(۵)اس توحید کا قائل کبھی شکستہ دل اور مایوس نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایسے خدا پر یقین رکھتا ہے‘جو زمین وآسمان کے تمام خزانوں کا مالک ہے۔
(۶) اس توحید کا قائل عزم وحوصلہ اور صبر و استقامت کا زبر دست پیکر ہوتا ہے‘اور وہ اللہ کی رضا کے لئے بڑے سے بڑے کام بھی سر انجام دینے کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا
(۷) یہ توحید انسان کو بہادر بنا دیتی ہے‘کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جس خدا پر اس کا ایمان ہے وہ زبر دست قوت والا ہے۔
(۸)یہ توحید دل میں قناعت اور شان بے نیازی پیدا کر دیتی ہے‘کیونکہ وہ جانتا ہے کہ عزّت‘حکومت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
(۹)توحید پرست اللہ کے قانون کا پابند ہوتا ہے‘کیونکہ وہ جانتا کہ اللہ ہر ظاہری اور خفیہ چیز کو جاننے والا ہے۔
(۱۰)توحیداخوّت ومساوات اور شخصی برابری کا حکم دیتی ہے‘اور اپنے ہی ساتھیوں کو رب بنا لینے کی اجازت نہیں دیتی۔
(۱۱)توحید ہی امن و استحکام کا مرکز و محور ہے‘کیونکہ امن دل میں خوف خدا سے پیدا ہوتا ہے نہ کہ پولیس کی نگرانی سے۔
(۱۲)موحد کا دل جلوت وخلوت ‘تنگدستی و خوش حالی تمام حالات میں اللہ سے جڑا رہتا ہے‘بخلاف مشرک آدمی کے کہ اس کا دل تقسیم ہو جاتا ہے۔ کبھی زندہ کے پاس جاتا ہے اور کبھی مردہ کے پاس۔یہیں پریوسف ؑ نے کہا تھا کہ۔
(یٰصاحبی السجن ء ارباب متفرقون خیر ام اللّٰہ الواحد القھار)[یوسف:۳۹]
’’اے میرے قید خانے کے ساتھیو!کیا متفرق کئی ایک پروردگار بہتر ہیں یا ایک اللہ زبر دست طاقتور؟‘‘
والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اپنی کم علمی کے باوجود بہت بڑی جسارت کروں گاکہ

توحید ربوبیت کے مسئلہ پر کبھی بھی دنیا میں کہیں بھی فساد برپا نہیں ہوا۔ کیونکہ کوئی بھی ہستی توحید کی تمام اقسام کو نہ ماننے کے باوجود توحید ربوبیت کا انکار نہیں کر سکتی۔ جب اس کے سامنے یہ سوال آتا ہے کہ کیا تمہاری پیدائش پر تمہارا اختیار تھا۔ اگر یہ بات اس کی سمجھ میں نہ آئے تو یہ پوچھ لیا جائے کیا موت پر تمہارا اختیار ہے؟ اگر وہ پھر بھی نہ سمجھے تو کائنات کی جملہ چیزوں کے نظام کا سوال کر لیا جائے کہ اگر اس کائنات کا نظم تمہارے اختیار میں ہے؟ دن رات کا باری باری بدلنا۔ وغیرہ۔ غرض توحید ربوبیت پر ہر ہستی نگوں نظر آتی ہے۔

حق و باطل کی کشمکش ہمیشہ اس وقت شروع ہوتی ہے جب توحید اُلوہیت کا پرچار کیا جاتا ہے۔

اَوَعَجِبْتُمْ اَنْ جَاۗءَكُمْ ذِكْرٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَلٰي رَجُلٍ مِّنْكُمْ لِيُنْذِرَكُمْ۝۰ۭ وَاذْكُرُوْٓا اِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاۗءَ مِنْۢ بَعْدِ قَوْمِ نُوْحٍ وَّزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَصْۜطَۃً۝۰ۚ فَاذْكُرُوْٓا اٰلَاۗءَ اللہِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۝۶۹ [٧:٦٩]
کیا تمہیں اس بات پر تعجب ہے کہ تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے تم ہی میں سے ایک مرد (کی زبان) پر نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں (عذابِ الٰہی سے) ڈرائے، اور یاد کرو جب اس نے تمہیں قومِ نوح کے بعد (زمین پر) جانشین بنایا اور تمہاری خلقت میں (قد و قامت اور) قوت کو مزید بڑھا دے، سو تم اﷲ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ۔

قَالُوْٓا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللہَ وَحْدَہٗ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعْبُدُ اٰبَاۗؤُنَا۝۰ۚ فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ۝۷۰ [٧:٧٠]
وہ کہنے لگے: کیا تم ہمارے پاس (اس لئے) آئے ہو کہ ہم صرف ایک اﷲ کی عبادت کریں اور ان (سب خداؤں) کو چھوڑ دیں جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے؟ سو تم ہمارے پاس وہ (عذاب) لے آؤ جس کی تم ہمیں وعید سناتے ہو اگر تم سچے لوگوں میں سے ہو۔

اس شہادتِ قرآنی سے معلوم ہوا کہ سابقہ اقوام ہوں یا ہمارا معاشرہ یا ہمارا دور۔ اور جب تک قیامت نہیں آتی،
توحید اُلوہیت کی بنیاد پر دنیا میں معرکہ کارزار جاری رہے گا۔

اللہ تعالی ہمیں حق بات کا فہم، اسے ماننے، اس پر عمل کرنے اور اسی پر استقامت عطا فرما دے۔ ہمارا خاتمہ اس حال میں ہو کہ دل میں اخلاص اور زبانوں پر نغمہ توحید ’’لا الہ الا اللہ‘‘ جاری و ساری ہو۔ اور اللہ تعالی ہماری سعی و کوشش کو اور ہمارے جینے مرنے کو قبول و منظور فرما لے۔
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127

میرے خیال میں قدیم دور میں ایران کے کی ایک قوم دو خدا مانتی رہی ہے اور آج کا مغرب پہلے مادے کو پھر اب طاقت و انرجی کو خدا تسلیم کرتا ہے۔
 
Top