ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,378
- پوائنٹ
- 635
یسئلونک
توہین رسالت بارے استفسارات اور ان کے جوابات
توہین رسالت بارے استفسارات اور ان کے جوابات
عبد الرشید صادق
سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ آج کل ڈنمارک ، ناروے اور بعض دیگر یورپین ممالک کے کفار رسول اللہﷺ کی شان میں مختلف انداز سے گستاخیاں کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بعض نام نہاد مفکرین کا یہ خیال ہے کہ مسلمانوں کو اس سلسلہ میں سخت موقف نہیں اختیار کرنا چاہئے بلکہ نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ شرعاً اس جرم کی کیا سزا ہے؟ اور مسلمانوں کو کیسا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔؟الجواب:خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہﷺ کو جو دین الٰہی دے کر اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا۔ اس کے متعلق اللہ رب العزت نے یہ خبر بھی دی ہے:
﴿هُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَی وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَی الدِّيْنِ کُلِّه وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُوْنَ﴾(الصف:۹)
’’وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اسے تمام مذاہب پر غالب کردے۔‘‘