تکنیکی ناظم شاکر بھائی سے ایک شکوہ / سوال
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-
اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔
عنوان سے صاف ظاہر کہ میں تکنیکی ناظم یعنی کہ شاکر بھائی سے شکوہ کرنے لگا ہوں ، یقینا ایسا ہی ہے کیونکہ واقعی مجھے دُکھ ہوا کسی بات کو لے کر تو سوچا کہ کیوں نا اوپن فورم پر ہی یہ شکوہ ظاہر کر دیا جائے ، تا کہ شاکر بھائی کی نظر سے بھی اور باقی سب کی نظر سے بھی یہ تھریڈ گزرے اور میرے شکوے کو جائز قرار دیں۔
کافی دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ کب شاکر بھائی سے بات ہو کسی نہ کسی طرح ان سے رابطے میں رہوں مگر بہت کوشش کرنے کے بعد بھی انہوں نے اپنا ہاتھ پکڑانا مناسب نہ سمجھا، اور ایک جگہ بریک لگا کر بیٹھ گئے اور آگے بڑھنے کا نام تک نہ لے رہے تھے پھر کافی دن انتظار کرنے کے بعد جب مجھے کچھ مثبت جواب موصول نہ ہوا تو ٹوٹے دل کے ساتھ یہ اُمید چھوڑ دی کہ ہمیں بھی ان کے بارے میں کچھ کہنے یا لکھنے کا موقع ملے گا۔ کچھ دن بیت گئے میں بیماری کی لپیٹ میں آگیا تو میرا دھیان بھی ان کی طرف سے ہٹنے لگا لیکن جب طبیعت تھوڑی سنبھلی تو فورم پردوبارہ حاضری دی تو کیا دیکھتا کہ شاکر بھائی سے جو اُمید میں کئی دنوں سے لگائے بیٹھا تھا وہ اُمید میری موجودگی میں نہ سہی میری غیر موجودگی میں پوری ہو گئی ، اس سے پہلے کہ کوئی اور ہاتھ صاف کرتا سوچا اس بار میں ہی بازی مار لوں تاکہ شکوے اور شکایت اور سوال ساتھ ساتھ ہی ہو جائیں۔
آپ سب لوگوں نے اتنے دھیان سے پڑھا اُس کے لیے شکریہ ، لیکن اندر کی بات کیا ہے وہ بتا دیتا ہوں لہذا کوئی بہن یا بھائی ہاہاہا نہ کرے اور نہ یہ کہے کہ ساجد بھائی نے ہمیں تو ڈرا ہی دیا۔
محدث فورم کے ایک بہت قابل ، پیارے ، عمدہ اخلاق، کم نہیں بلکہ بہت خاموش رہنے والے بھائی اور اس محدث فورم کے تکنیکی ناظم شاکر بھائی جنہوں نے محدث فورم پر اپنے بہترین 5،000 مراسلات مکمل کر لیئے ہیں ، جن کے لیے انہیں محدث فورم کی انتظامیہ اور محدث فورم کے تمام اراکین کی جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
شکوہ یہ تھا کہ بھائی جان نے ہمیں اتنا انتظار کروایا ، روز ان کی پوسٹس پر نظر پڑتی تھی کہ اب 5 ہزاری کا تھریڈ لگاتا ہوں مگر نہیں بھائی جان نے ایسا بلکہ نہیں کیا ، اور سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں کیا ہاہاہاہاہاہاہا۔
کلیم حیدر بھائی اور انس بھائی سے تو بات ہو چُکی ہے اب بچے ہیں آپ ان شاءاللہ نمبر میرے پاس موجود ہے جلد ہی آپ سے فون پر بات کر کے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لائوں گا ہاہاہاہاہا
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے شاکر بھائی کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔
شاکر بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:-
یوزر نیم : شاکر
عہدہ : تکنیکی ناظم
جگہ:کراچی
شمولیت:جنوری 08، 2011
پیغامات:5,035
موصول شکریہ جات:19,797
تمغے کے پوائنٹ: 806
صنف: مرد
دوست : 53
موضوعات کی تعداد : 107