• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تین طلاق پر ایک حنفی بھائی کی تحریرکا جائزہ

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
محترم شیخ "پبلک" کے جوابات اور اعتراضات اسی طرح کے هوسکتے ہیں ، اگر اشماریہ بهائی اور ابن عثمان بهائی تبصرہ کرتے یا کوئی مخالف قول پیش کرتے تو ان شاء اللہ علمی هوتا ۔
"پبلک" کی باتوں پر توجہ کئیے بغیر سلسلہ جاری رکہیں ۔
جزاک اللہ خیرا
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209

اعتراض کرنے کا حق ہے مگر ہتک آمیز جملے پہ انتظامیہ کی جانب سے گرفت ہونی چاہئے خواہ کسی کے خلاف ہو۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس طرح کے سوال دوسری جانب سے بھی پوچھے جاسکتے ہیں مثلاًجب آپ حضرات کے کسی عالم کی کسی بات پر تنقید ہوتی ہے تو جواب ملتاہے کہ یہ ان کی غلط بات ہے یاہم نہیں مانتے تو براہ کرم ذرا تفصیل سے بتائیں کہ کس نے کون کون سے غلط باتیں کہی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ کون سے عالم ہیں جن کی باتیں آپ کی نگاہ میں سند اعتبار رکھتی ہیں ان کی بھی تفصیل مہیاکرائی جائے۔
ویسے آپ کی بات میں جس واضح تضاد کی نشاندہی کی گئی ہے اس کا اعتراف کرلیناچاہئے، پبلک ہے سب جانتی ہے، سب کی سمجھ میں آچکاہے کہ آپ نے دومتضاد باتیں کہی ہیں، اب اس کا خواہ مخواہ دفاع کرکے رہی سہی بھی کیوں گنوارہے ہیں۔کچھ تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تہذیب سے بات کریں اور اپنی بدتہذیبی سے محدث فورم کا کردار مجروح نہ کریں ۔
آخر انتظامیہ کمیٹی اس قسم کے تبصرے پہ کوئی روک کیوں نہیں لگاتی ؟
محترم مقبول سلفی صاحب ! اللہ جانتا ہے کہ اس طرح کے رویے سے میں خود کس قدر پریشان ہوں ، لیکن مصیبت یہ ہے کہ دونوں طرف سے بعض اراکین اس طرح کی باتیں کرجاتے ہیں ، کبھی ایک نے پہل کی ، کبھی دوسرے نے ۔ اس لیے ایک پر پابندی ہو ، دوسرے پر نہ ہو ، یہ ذرا مشکل ہے ، رہی یہ بات کہ سب کو بین چڑھا دیا جائے ، تو پھر خالی فورم کا کیا کیا جائے ؟ صرف اپنی بات پیش کرکے چل دیے اس کے لیے فورم کی ضرورت تو نہیں رہتی۔
جو باتیں کرتے ہیں ، وہ سن بھی لیتے ہیں ، لیکن بہر صورت آپ جیسے اہل علم اراکین کے لیے یہ کیا جاسکتا ہے کہ جو لوگ آپ کےساتھ گفتگو کریں ، اور عامیانہ پن کا اظہار کریں ، ان کی پوسٹوں کو رپورٹ کردیا کریں ، اور اگر آپ سمجھیں کہ یہ کوئی علمی بات کرنے کی بجائے ، خوامخواہ وقت کے ضیاع کا باعث ہیں تو بھی ایسے لوگوں کے نام مجھے بتادیں ، یہ آپ کے تھریڈز میں نہیں آسکیں گے ۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میں تو کہوں گا کہ آپ ایسے لوگوں کو نظر انداز کر دیا کریں. انکو جواب ہی نہ دیا کریں.
 
مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
محترم مقبول سلفی صاحب ! اللہ جانتا ہے کہ اس طرح کے رویے سے میں خود کس قدر پریشان ہوں ، لیکن مصیبت یہ ہے کہ دونوں طرف سے بعض اراکین اس طرح کی باتیں کرجاتے ہیں ، کبھی ایک نے پہل کی ، کبھی دوسرے نے ۔ اس لیے ایک پر پابندی ہو ، دوسرے پر نہ ہو ، یہ ذرا مشکل ہے ، رہی یہ بات کہ سب کو بین چڑھا دیا جائے ، تو پھر خالی فورم کا کیا کیا جائے ؟ صرف اپنی بات پیش کرکے چل دیے اس کے لیے فورم کی ضرورت تو نہیں رہتی۔
جو باتیں کرتے ہیں ، وہ سن بھی لیتے ہیں ، لیکن بہر صورت آپ جیسے اہل علم اراکین کے لیے یہ کیا جاسکتا ہے کہ جو لوگ آپ کےساتھ گفتگو کریں ، اور عامیانہ پن کا اظہار کریں ، ان کی پوسٹوں کو رپورٹ کردیا کریں ، اور اگر آپ سمجھیں کہ یہ کوئی علمی بات کرنے کی بجائے ، خوامخواہ وقت کے ضیاع کا باعث ہیں تو بھی ایسے لوگوں کے نام مجھے بتادیں ، یہ آپ کے تھریڈز میں نہیں آسکیں گے ۔
جزاک اللہ خیرا
ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں ، میرے قلم سے کسی کے لئے غلط جملے نکلے تو میں معذرت خواہ ہوں ۔ یہ فورم نام سے ہی ممتاز ہے "محدث فورم " اب اگر کوئی یہاں بازاری یا عامیانہ زبان استعمال کرے تو اولا کوئی یہاں علمی پوسٹ کرنے سے کترائے گا دوسری بات یہ ہے کہ لوگوں میں اس کا غلط تصور جائے گا۔ انتظامیہ اس معاملہ میں الحمد للہ انصاف سے کام لے رہی ہے ۔مجھے بس توجہ دلانا مقصودتھاکہ محدث فورم پہ کسی کی دلازاری نہ ہو۔ میرے مضمون پہ اعتراض ہوتاہے تو کسی کو بھی اعتراض کا حق ہے ،میں بھی حق کا ہی متلاشی ہوں اس وجہ سے کسی کو بین کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ طرفین کی جب بات سامنے آتی ہے تو موضوع کا ہمہ جہت پہلو سامنے آتا ہے مگر کچھ لوگ فورم پربحث برائے بحث میں لگے ہوئے ہیں انہیں آپ کچھ نصیحت کردیں تو فورم اور مستفیدین فورم کے حق میں بہتر ہوگا۔
 
رحمانی

رکن
شمولیت
اکتوبر 13، 2015
پیغامات
382
ری ایکشن اسکور
105
پوائنٹ
91
تہذیب سے بات کریں اور اپنی بدتہذیبی سے محدث فورم کا کردار مجروح نہ کریں ۔
۔کچھ تو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
مقبول احمد سلفی صاحب نے جب بدتہذیبی اور دیگر امور کا الزام لگایاتو میں نے سوچا کہ پہلے موصوف کے دیگر موضوعات اور مراسلات کا جائزہ لیاجائے،تاکہ دیکھاجائے کہ موصوف خود کس حد تک اخلاقیات برت رہے ہیں، موصوف کے متعدد موضوعات اورمراسلات کا جائزہ لینے پر یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ خود بھی اس سے زیادہ بڑھ چڑھ کر بولتے رہے ہیں لیکن یہاں پر تہذیب کی دہائی دے رہے ہیں۔
دوسری بات یہ ہے کہ

اب اس کا خواہ مخواہ دفاع کرکے رہی سہی بھی کیوں گنوارہے ہیں
کیایہ جملہ بدتہذیبی ہے،فورم پر اگرکسی کو کہاجائے کہ باطل تاویل کرکے اپنابھرم مت کھودو،توکیایہ بدتہذیبی کا جملہ ہے اگریہ بدتہذیبی کا جملہ ہے تو پھر یقین مانئے کہ پورا نہیں تو آدھافورم جہاں اختلافی مباحث پر بات ہوئی ہے اسی طرح کے جملوں سے مملو اورپر ہے؟
اگرسوالیہ نشان کو موصوف نے بدتہذیبی سمجھاہے تو انہوں نے غلط سمجھاہے،تحریر میں یہ ایک عام طرز ہے کہ خالی جگہ رکھ کر مخاطب کو احساس دلایاجاتاہے،یہ چیز تو بڑے سے بڑے ادیب اورمہذب کے یہاں ملتی ہے،اس کو بدتہذیبی سمجھناغلط ہے،خالی جگہ کا مطلب ماقبل کے جملوں کے تناظر میں یہ ہے کہ
کچھ تواپنابھرم قائم رکھیں
اگریہ جملے بھی بدتہذیبی ہیں توپھر فورم کے بہت سارے ارکان اسی صفت سے متصف ہوں گے،

ایں گناہے است کہ درشہر شمانیز کنند
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
اعتراض کرنے کا حق ہے مگر ہتک آمیز جملے پہ انتظامیہ کی جانب سے گرفت ہونی چاہئے خواہ کسی کے خلاف ہو۔
عزت کے حقدار ”الشیوخ“ ہی ہوتے ہیں ان کو اگر ”صیغہ واحد“ سے بھی مخاطب کیا جائے تو ”ہتک عزت“ او ر ”پبلک“ کو ”جاہل، شیطان“ جیسے القاب سے نوازا جائے تو محدث فورم کے علمی نگران صاحبان بھی چادر لپیٹ کر سوئے رہتے ہیں دیگر اراکین کے تو پھر کیا کہنے۔
 
Top