• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ثقہ راوی تدلیس کیوں کرتا ہے؟

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
مدلس راوی کے تدلیس کی جتنی وجوہات بیان کی جاتی ہیں ان کے باوجود وہ راوی ’’ثقہ‘‘ کیونکر رہتا ہے؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
حدیث متن کا نام ہے نہ کہ روات۔ روات کی پہچان صرف اس لئے ہے کہ متن محفوظ ہے کہ نہیں۔
احادیث دو طرح سے بیان ہوئی ہیں۔ ایک بلفظہ یعنی جو الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرمائے بعین انہی الفاظ کے ساتھ راویوں نے اسے بیان کیا۔ یہ اعلیٰ و ارفع احادیث ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامیں فقاہت میں وسعت کے حامل ہیں۔
جب حدیث بالمعنیٰ روایت ہوگی تو وہ ممکن ہے اپنی اصل سے ہٹ جائے یا معنیٰ کو محدود کردے۔
لہٰذا مدلس راوی اگر ثقہ ہے تو یہ امکان نہیں کہ وہ حدیث میں گڑ بڑ کرے گا۔ اگر ایسا ہے تو اس کا ثقہ ہونا ہی مخدوش ہے۔
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
لہٰذا مدلس راوی اگر ثقہ ہے تو یہ امکان نہیں کہ وہ حدیث میں گڑ بڑ کرے گا۔ اگر ایسا ہے تو اس کا ثقہ ہونا ہی مخدوش ہے۔
تدریب الراوی کا مطالعہ کریں. اس میں اس تعلق سے بحث ہے
 
نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
السلام علیکم
انتہائی معذرت کے ساتھ یہ سوال ہے کہ کیا تدلیس کرنا جھوٹ بولنے کے زمرے میں نہیں آتا۔
میرا اتنا علم نہیں کہ میں اس موضوع کی گہرائی میں جاسکوں لیکن ذہن میں ایک سوال آیا تھا اس لئے پوچھ لیا۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انتہائی معذرت کے ساتھ یہ سوال ہے کہ کیا تدلیس کرنا جھوٹ بولنے کے زمرے میں نہیں آتا۔
میرا اتنا علم نہیں کہ میں اس موضوع کی گہرائی میں جاسکوں لیکن ذہن میں ایک سوال آیا تھا اس لئے پوچھ لیا۔
جی! علم الحدیث میں تدلیس سے جھوٹ بولنا ثابت نہیں ہوتا!
کیوں کہ وہ جوبات کہہ رہا ہے وہ درست ہے کہ ''عن فلان ''کہنا درست ہے، جھوٹ نہیں، اگر درمیان میں کوئی راوی ہو تب بھی !
یہ اسی طرح ہے کہ کسی کو اس کی بیوی بتلائے کہ فلان کے گھر لڑکا پیدا ہوا ہے اور اسی بیوی کہے کہ آپ کی والدہ نے بتلایا ہے کہ فلان کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے!
اور وہ شخص آگے کسی کو کہے کہ مجھے میری والدہ کے واسطے سے معلوم ہو ا ہے کہ فلان کے گھر بیٹا پیدا ہوا ہے!
اب یہاں اس شخص نے اپنی والدہ کے واسطے سے کہا ہے، جو کہ درست ہے، لیکن اس نے درمیان سے ایک واسطہ کا ذکر نہیں کیا!
لیکن جو اس نے کہا ہے کہ مجھے میری والدہ کے واسطے سے معلوم ہو اہے، درست ہے، کہ والدہ کا واسطہ تو ہے!
اور نہ اس نے اپنی بیوی کے درمیان میں واسطہ کی نفی کی ہے!
لہٰذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس شخص نے جھوٹ بولا ہے!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
روایت حدیث میں تدلیس کا تعلق فن " مصطلح الحدیث " سے ہے ، یعنی یہ اس علم کے ائمہ کی خاص اصطلاح ہے
اس کو صرف اصول حدیث کے قواعد و قوانین کی روشنی میں سمجھا اور تسلیم کیا جائے گا ،
صرف لغت یا عرف عام کی بنیاد پر اسے جھوٹ کی ٹوکری میں نہیں ڈالا جاسکتا ،
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کیوں کہ وہ جوبات کہہ رہا ہے وہ درست ہے کہ ''عن فلان ''کہنا درست ہے، جھوٹ نہیں، اگر درمیان میں کوئی راوی ہو تب بھی !
وضاحت طلب بات یہ ہے کہ وہ بیچ میں سے ضعیف راوی کو چھوڑ رہا ہے یا راوی کے نام میں گڑ بڑ کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ جو بھی وجوہات ہیں اس بھی اس پر دھوکہ دہی یا جھوٹ کا الزام کیوں نہیں آئے گا؟ صرف اس لئے کہ محدثین نے اس کو ثقہ کہا ہے؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اس کو صرف اصول حدیث کے قواعد و قوانین کی روشنی میں سمجھا اور تسلیم کیا جائے گا ،
صرف لغت یا عرف عام کی بنیاد پر اسے جھوٹ کی ٹوکری میں نہیں ڈالا جاسکتا ،
وہ اصول اور قواعد و قوانین بتا دیں مختصراً جن سے پتہ چلے کہ دھوکہ فریب کے باوجود کوئی راوی ثقاہت پر ہی معمور رہتا ہے؟
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
وہ اصول اور قواعد و قوانین بتا دیں مختصراً جن سے پتہ چلے کہ دھوکہ فریب کے باوجود کوئی راوی ثقاہت پر ہی معمور رہتا ہے؟
اس کیلئے آپ آسان سی اصول حدیث پر کتاب (تیسیر مصطلح الحدیث )یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھیں ،جسے حنفی ناشر ہی نے شائع کیا ہے ، اور درس نظامی کا حصہ ہے
 
Last edited:
Top