• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جب عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مشکل میں ڈال دیا

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
جب عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مشکل میں ڈال دیا

مولانا طارق جمیل صاحب کو جب عامر خا نے میسج کیا کہ میری اگلی آنے والی فلم کے لئے دعا کریں تو مولانا صاحب نے اسکے جواب میں کیا کیا ؟؟؟

پچھلے سال بھارتی اداکار عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مسیج کر کے کہا کہ وہ اس کی نئی آنے والی فلم تلاش کی کامیابی کے لیے دعا کریں - جواب دینا بھی ضروری اور دعا بھی نہیں ہو سکتی -
مولانا نے اس مشکل کا کیا حل نکالا - یہ آپ ان کی اپنی زبانی سن لیں - بہت خوبصورت حل جو مولانا نے دلچسپ انداز میں سنایا



 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
بھائی ویڈیو چل نہیں رہی ادھر کہی اور اپلوڈ کر کے لنک دے دیں جزاک اللہ خیرا
 
  • پسند
Reactions: Dua

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
جب عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مشکل میں ڈال دیا

مولانا طارق جمیل صاحب کو جب عامر خان نے میسج کیا کہ میری اگلی آنے والی فلم کے لئے دعا کریں تو مولانا صاحب نے اسکے جواب میں کیا کیا ؟؟؟

پچھلے سال بھارتی اداکار عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مسیج کر کے کہا کہ وہ اس کی نئی آنے والی فلم تلاش کی کامیابی کے لیے دعا کریں - جواب دینا بھی ضروری اور دعا بھی نہیں ہو سکتی -
مولانا نے اس مشکل کا کیا حل نکالا - یہ آپ ان کی اپنی زبانی سن لیں - بہت خوبصورت حل جو مولانا نے دلچسپ انداز میں سنایا

محترم بھائی ماشاءاللہ آپنے بڑی زبردست چیز ڈھونڈی ہے میرا ان سے کافی تعلق رہا ہے اس جماعت پر میں نے علیحدہ سے موضوع بھی شروع کیا ہے

آپکی اوپر والی وڈیو پر میں اپنا کچھ تبصرہ پیش کرتا ہوں علماء سے اصلاح کی درخواست ہے

تبصرہ:

امام بخاری رحمہ اللہ نے باب باندھا ہے کہ العلم قبل القول والعمل (یعنی قول اور عمل سے پہلے علم ضروری
ہے مگر اس جماعت میں یہ چیز نہ ہونے کے برابر ہے اب اس جماعت میں ایک چیز پر زور دیا جاتا ہے کہ محبت، جوڑ کو مدنظر رکھیں نفرت،توڑ کو مدنظر نہ رکھیں مگر یہ لوگ یہ نہیں سوچتےکہ اس محبت کے بارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ کیا ہے قرآن کی آیت ولو کنت فظا غلیظ القلب لا نفضوا من حولک سے پتا چلتا ہے کہ آپ سے نرم دل کوئی نہیں تھا مگر پھر بھی آپکو پتھر پڑتے- ذرا اس پر بھی غور کریں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نجاشی کے دربار میں مشرکین کی طرف سے یہ الزام کیوں لگا تھا کہ یہ بھائی کو بھائی سے جدا کر دیتے ہیں حالانکہ انکا اخلاق سب سے اعلی تھا-
مگر منہج نبوی سے ہٹ کر جوڑ پیدا کرنے میں غلو کرتے ہوئے یہ لوگ تبلیغ کرتے ہیں تو بریلویوں کی مسجد میں بھی سہ روزہ کے لئے جائیں تو پتھر نہیں لگتے حتی کہ موصوف تو موہڑی شریف کے عرس پر بھی گئے مگر پتھر کی بجائے محبت کے پھول مارے گئے اسی جوڑ پیدا کرنے کے غلو کی وجہ سے انھوں نے توحید الوھیت کو چھوڑ دیا کیوں کہ اسی میں محل نزاع تھا اس کی بجائے توحید ربوبیت کو لے لیا جس میں عموما محل نزاع ہی نہیں-پس جب یہ کہتے ہیں کہ اللہ سے ہونے کا یقین اور غیرللہ سے نہ ہونے کا یقین ہمارے دلوں میں آجائے اور دکان رزق نہیں دیتی اللہ دیتا ہے تو اس توحید ربوبیت کی دعوت پر بریلوی بھی کچھ نہیں کہتے کیوںکہ بریلوی بھی سمجھتے ہیں کہ دکان رزق نہیں دیتی بلکہ اللہ دیتا ہے- اگر یہ کہتے کہ اللہ سے مانگنے کایقین اور غیر اللہ سے نہ مانگنے کایقین ہمارے دلوں میں آجائے اور درباروں سے نہ مانگو اللہ سے مانگو تو پھر انکو پتھر لگتے

اب ذرا ان کی تبلیغ میں محبت کے غلط مفہوم کے بارے عقلی طور پر مندرجہ ذیل سوال وارد ہوتے ہیں

1۔اسی محبت کے نظریے کے تحت کام کرنے والی چند اور ہستیاں اور جماعتیں مثلا مدر ٹریسا، ایدھی، نوشاہی، وغیرہ بھی ہیں اب موصوف بتا ئیں کہ اگر تو تبلیغی جماعت اور ان جماعتوں کا مقصد انسانیت کی خدمت اور آپس کا اخلاق ہی ہے تو پھر ان جماعتوں کے ساتھ چلہ کیوں نہ لگایا جائے

2۔اگر مقصد میں فرق کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد دین کے غلبہ کے علاوہ ہے تو پھر باقیوں سے خاص کیا ہوا جو نکے ساتھ چلیں

3۔اگر فرق کرناچاہتے ہیں اور انکا مقصد دین کا غلبہ ہی ہے تو پھر تبلیغ کرتے وقت یہ منہج نبوی سے کیوں ہٹ جاتے ہیں اس سلسلے میں موصوف میرے نیچے والے سوال کا جواب تو دیں


تبلیغ کے وقت اس دین کے غلبہ کے مقصد کو بھول کر مقصد کے حاصل کرنے میں معاون(یعنی محبت بمعنی جوڑ) کو ہی مطلوب کیوں سمجھ لیا جاتا ہے



آپ بے شک ادع الی سبیل ربک بالحکمۃ کو کبھی نہ بھولیں مگر شیطان کہیں زین لھم الشیطن اعمالھم کے تحت حکمت کو ہی مزین کر کے تو آپکے سامنے پیش نہیں کر رہا-
جیسے ڈاکٹر کے پاس مریض آئے جس کی ٹانگ کینسر کی وجہ سے کاٹنی لازمی ہے مگر وہ جوڑ پیداکرنے کی حکمت کی وجہ سے اسکی ٹانگ ہی نہ کاٹے اس سے زندگی کی ڈوری چاہے کٹ جائے-
حکمت تو یہ تھی کہ ٹانگ بے ہوشی یا دوسرے لوازمات کے بغیر نہ کاٹی جائے

اب اوپر والی وڈیو کے مطابق موصوف نے حکمت کی وجہ سے اسکے گناہ کی بابت بات کرنا مناسب نہیں سمجھا تاکہ اسکے ساتھ جوڑ پیدا ہو جائے تو ایک سادہ سا سوال ہے کہ س جوڑ کا مقصد کیا تھا کہ وہ اللہ کے دین میں داخل ہو جائے اور اللہ کے دین میں سب سے پہلے توحید ہے تو آج تک اس جوڑ کو کافی عرصہ گزر گیا ہو گا تو کبھی آپنے اس مقصد (توحید کی دعوت) کے بارے بھی سوچا جس وجہ سے اس سےجوڑ پیدا کیا
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
بریلویوں کی مسجد میں بھی سہ روزہ کے لئے جائیں تو پتھر نہیں لگتے حتی کہ موصوف تو موہڑی شریف کے عرس پر بھی گئے مگر پتھر کی بجائے محبت کے پھول مارے گئے
یہ اس لئے ہوا ہوگا کہ اہل سنت والجماعت کے لوگ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرعمل کرتے ہیں کیوں کہ ہم سیرت کی کتابوں پڑھتے ہیں کہ دربار رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جب یہودی اور نصرانی بھی حاضر ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں پتھر نہیں مارا کرتے تھے بلکہ انہیں اسلام کی امن والی دعوت پیش فرماتے اور ان سے اخلاق سے پیش آتے
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّـهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّـهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
آپ کہہ دیجئے کہ اے اہل کتاب! ایسی انصاف والی بات کی طرف آو جو ہم میں تم میں برابر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں نہ اس کے ساتھ کسی کو شریک بنائیں، نہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر آپس میں ایک دوسرے کو ہی رب بنائیں۔ پس اگر وہ منھ پھیر لیں تو تم کہہ دو کہ گواہ رہو ہم تو مسلمان ہیں۔۔۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
یہ اس لئے ہوا ہوگا کہ اہل سنت والجماعت کے لوگ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرعمل کرتے ہیں کیوں کہ ہم سیرت کی کتابوں پڑھتے ہیں کہ دربار رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جب یہودی اور نصرانی بھی حاضر ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں پتھر نہیں مارا کرتے تھے بلکہ انہیں اسلام کی امن والی دعوت پیش فرماتے اور ان سے اخلاق سے پیش آتے

اب تلبسوا الحق بالباطل کس چڑیا کو کہیں گے کہاوت ہے کہ بات چنا کی اعتراض باجرہ کے ساتھ-
اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ سے موازنہ کرنے کے لئے ذرا انکی زندگی کو مندرجہ ذیل پؤانٹ میں تقسیم کرتے ہیں
1۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال تک مشرکوں میں رہے توحید کی دوعت نہ دی پس وہ پتھر مارنے کی بجائے آپکو صادق اور امین کہتے تھے
2۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مشرکوں کو اصل دین کی دعوت دینی شروع کی تو وہ پتھر مارنے لگے
3۔جب مشرک،یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو آپ انکو پتھر نہ مارتے بلکہ خلاق سے پیش آتے

ایک تو آپ کو اوپر والے کسی پؤانٹ پر کوئی اعترض ہے تو بتائیں
اگر اتفاق ہے تو اب انکے اسوہ کے انھی تین پؤانٹس کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تلبیس ذرا دیکھیں

کسی کے پتھر نہ مارنے والے سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ نمبر3 کے مطابق اسوہ رسول پر ہے بلکہ یہ بھی امکان ہو سکتا ہے کہ نمبر1 کے مطابق انکو دعوت ہی نہیں دی گئی تو انھوں نے پتھر نہیں مارے
اب آپکے نام نہاد سنی اور آپ کے اپنے اہل تشیع اگر توحید کی دعوت دینے پر کسی کو بھی پتھر نہیں مارتے تو پھر وہ واقعی آپکی بات کے مطابق نمبر3 میں آتے ہیں مگر اگر وہ کچھ دعوت والوں کو تو نہیں مارتے اور کچھ کو پتھر مارتے ہیں تو پھر تو ان مشرکین کی طرح ہیں جو نمبر 1 کے مطابق نہیں مارتے تھے اور بعد میں توحید کی دعوت دینے پر نمبر3 کے مطابق مارنے لگ گئے جیسا کہ اللہ نے کہا
انھم لا یکذبونک ولکن الظلمین بیات اللہ یجحدون یعنی انکو آپ سے دشمنی نہیں بلکہ توحید کی دعوت سے ہے
اب اگر آپ اوپر والی بحث پر متفق نہیں تو دلائل دیں اگر متفق ہیں تو یہ دیکھتے ہیں کہ آپکے نام نہاد سنی اور شیعہ کیا کسی کو بھی پتھر نہیں مارتے(پتھر مارنے سے مراد رکاوٹیں ڈالنا بھی ہے)

دعوت کے جواب میں کوئیجو دوسرا یہ کہ میں نے دوسرے نقطے کی بات کر کے ثابت کیا تھا کہ حق بات پر پتھر لگتے ہیں جبکہ آپنے جواب میں دوسرے نقطے کی بجائے تیسرے نقطے کی بات کر کے ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جو پتھر نہیں مارتا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر ہوتا ہےکر کے

دعوت کے لئے کچھ وضاحت کر دوں کہ کسی کے پاس دعوت لے کر جانے پر انکے ردعمل کی مندرجہ ذیل صورتیں ہو سکتی ہیں
1۔دعوت اصل دین کی نہ ہو اور پتھر بھی نہ لگیں
2۔دعوت اصل دین کی نہ ہو مگر پتھر لگیں
3-دعوت اصل دین کی ہو مگر پتھر نہ لگیں
4۔دعوت اصل دین کی ہو اور پتھر بھی لگیں
میرے نزدیک موصوف ڈاکٹر پہلے نمبر کے مطابق ہیں


ویسے ایک مثال سے بھی سمجھاتا چلوں کہ فرض کریں کہ ایک کرپٹ دفتر ہے اس میں کرپٹ افراد کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے جبکہ ایماندار اور سچے آدمی کو وہاں دھکے مارے جاتے ہیں اب ایک کرپٹ آدمی اسی دفتر میں آیا تو پہلے سے وہاں موجود ایماندار آدمی نے اس سے کہا کہ چونکہ یہ تو ثابت ہے کہ یہ کرپٹ دفتر ہے پس جب میں نے دیکھا کہ اس میں آپکو دھکے نہیں مارے گئے تو میں کیا سمجھوں----- وہ کرپٹ آدمی کہنے لگا دیکھا انھوں نے مجھے دکھے نہیں مارے پس ثابت ہوا یہ دفتر کرپٹ نہیں ہے کیونکہ انھوں دھکے نہ مار کے اسوہ رسول پر عمل کیا-اس پر ایمان دار آدمی کا سوال ہے کہ پھر مجھے دھکے کیوں مارتے ہیں
حرب بن شداد
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جب عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مشکل میں ڈال دیا

مولانا طارق جمیل صاحب کو جب عامر خا نے میسج کیا کہ میری اگلی آنے والی فلم کے لئے دعا کریں تو مولانا صاحب نے اسکے جواب میں کیا کیا ؟؟؟

پچھلے سال بھارتی اداکار عامر خان نے مولانا طارق جمیل کو مسیج کر کے کہا کہ وہ اس کی نئی آنے والی فلم تلاش کی کامیابی کے لیے دعا کریں - جواب دینا بھی ضروری اور دعا بھی نہیں ہو سکتی -
مولانا نے اس مشکل کا کیا حل نکالا - یہ آپ ان کی اپنی زبانی سن لیں - بہت خوبصورت حل جو مولانا نے دلچسپ انداز میں سنایا



مختصراً یونی کوڈ میں لکھ دیجئے کہ انہوں نے کیا جواب دیا۔ ہر ایک کے پاس ہر جگہ ویڈیو دیکھنے کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔
 

ابوفاطمہ

مبتدی
شمولیت
نومبر 17، 2013
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
6
مختصراً یونی کوڈ میں لکھ دیجئے کہ انہوں نے کیا جواب دیا۔ ہر ایک کے پاس ہر جگہ ویڈیو دیکھنے کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔
بالکل صحیح فرمایا آپ نے ۔جزاک اللہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
مختصراً یونی کوڈ میں لکھ دیجئے کہ انہوں نے کیا جواب دیا۔ ہر ایک کے پاس ہر جگہ ویڈیو دیکھنے کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔
محترم بھائی واقعی کوئی ایسا کر دے
دوسرا کوئی بھائی میری معلومات کے لئے اگر مجھے پی ایم کے ذریعے بتا دے کہ یونی کوڈ کیا بلا ہے اور کیسے لکھتے ہیں تو اللہ جزا دے گا
 
  • پسند
Reactions: Dua

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
محترم بھائی واقعی کوئی ایسا کر دے
دوسرا کوئی بھائی میری معلومات کے لئے اگر مجھے پی ایم کے ذریعے بتا دے کہ یونی کوڈ کیا بلا ہے اور کیسے لکھتے ہیں تو اللہ جزا دے گا
یہ جو آپ نے کی بورڈ کی مدد سے لکھا ہے، اسی کو یونی کوڈ میں لکھنا کہتے ہیں۔ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر آپ نے ویڈیو دیکھی اور سنی ہوئی ہے تو مختصراً لکھ دیجئے کہ مولانا صاحب نے کہا کیا ہے۔ شکریہ
 
Top